لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، ایم ڈبلیو ایم کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

13 جنوری 2025

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدواروں کی لاہور بار ایسوسی ایشن کے 2025-2026ء کے الیکشن میں کامیابی پر وحدت سیکریٹریٹ پنجاب میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کی ۔

اس تقریب میں علامہ ظہیر کربلائی، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب سید حسن رضا کاظمی، پولیٹیکل سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی، سرپرست اعلیٰ مجلس وحدت مسلمین لائرز فورم پاکستان سید علمدار حسین بخاری ایڈووکیٹ، صدر مجلس وحدت مسلمین لاہور فورم پاکستان سید فخر حسنین رضوی ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم سید حسین مہدی ایڈووکیٹ، نائب صدر مجلس وحدت مسلمین لائیرز فورم راحت عالم سمیت دیگر نے بھی موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان لائرز فورم کی حمایت سے کامیاب ہونیوالے امیدواروں میں سینیئر نائب صدر میاں شرجیل، نائب صدر ماڈل ٹاون سیٹ وقاص اسلم کاہلوں، سیکرٹری ملک شرجیل کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری شجاعت علی اور فنانس سیکرٹری پر اعجاز گجر کامیاب ہوئے ہیں۔ تمام کامیاب امیدواروں کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree