روضہ امام رضا (ع) مشہدکے تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے وفد کا ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

24 جولائی 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد)  دورے میں امام رضا (ع) کے روضہ کی تحقیقاتی ٹیم کے وفد کی سربراہی ڈاکٹر حیدر رضا ضابط کر رہے تھے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں علامہ اصغر عسکری، علامہ علی شیر انصاری، اقرارحسین، اور معاون سیکرٹری فارن افئیرز نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر حیدر رضا ضابط نے روضہ امام رضا (ع) کی جانب سے زائرین کے لئے پیش کی جانے والی خدمات پر گفتگو کی اور کہا کہ روضہ امام رضا (ع) میں اردو زبان خاص کر پاکستانی زائرین کے لئے صحن کوثر کے حر عاملی میں ہرروزمجلس عزا کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برصغیر کے گذشتہ بادشاہ حرم امام رضا (ع) کے لئے بیش قیمت تحائف بھیجا کرتے تھے جو ان کی اس ملکوتی بارگاہ سے عقیدت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہونے کے سبب ہم انتہائی احترام و عزت کی نگاہ سے پاکستانی عوام کو دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر ضابط نے کہا کہ پاکستان میں جب سیلاب آیا تو رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اپنے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگوکرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے جو کہ آپ کا پاکستانی عوام کے ساتھ شدید محبت اور لگاو کی علامت ہے رہبر معظم انقلاب پاکستانی عوام کو ایک مومن اور دیندار عوام سے یاد کرتے ہیں۔ اس ملاقات میں علامہ اصغر عسکری نے روضہ امام رضا (ع) کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران کو ہم اپنا گھر سمجھتے ہیں اور پاکستان کی عوام نے ہمیشہ ایرانی عوام سے محبت اخوت اور بھائی چارگی دیکھی ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دنوں میں ایرانی قوم اور خاص کر رہبر مسلمین کی جانب سے کی جانے والی امداد اور محبت کو پاکستانی کی غیرت مند اور وفادار قوم کبھی نہیں بھول سکتی۔ وفد نے آستان قدس رضوی کی جانب سے اللہ کی کتاب قرآن مجید اور روضہ امام رضا (ع) کے عکس مبارک کا ہدیہ بھی پیش کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree