وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی میں عوام نے علامہ کے سربراہی میں زیارت بی بی زینب کے مزار پر حملے کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی گئی ۔استرزئی پایان سے شروع ہو کر استرزئی بالا تک جلسہ کیا گیا جس کی صدارت مولانا سید باقر حسین منتظری نے کی اورعلامہ نے خطاب بھی کیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن مولانا حسین الاصغر نےشرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کی نواسی کے مزار پر حملہ اسلام کے بنیاد پر حملہ ہے اور حملہ کرنے والے مسلمان تو کجا حیوان سے بھی بدتر ہیں اور دوسرے علامہ علم رضا اور باقر حسن، سیاسی شخصیت سید ابن علی اور سید مہتاب الحسن نے بھی شرکت کی اور واقع کی پھر پو مزمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شام میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شامی حکومت کی بھر پور حمایت اور مدد کی جائے، انھوں نے کہا کہ امریکہ کے حمایتی طالبان جہاد نہیں عوام کے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔