مجلس وحدت مسلمین کا پارا چنار خودکش دھماکوں کیخلاف 3 روزہ سوگ اور ملک گیر احتجاج کا اعلان

27 جولائی 2013

pc isb parachanarوحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے خلاف ملک گیر احتجاج اور تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔ ان واقعات سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں، نئی حکومت نے آتے ہی دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے ان واقعات میں تیزی آگئی ہے۔

 علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ واضح ہوگیا ہے کہ دہشتگردوں کی ملک بھر میں رٹ قائم ہوچکی ہے، وہ جب اور جہاں چاہتے ہیں معصوم انسانوں کو نشانہ بنا ڈالتے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے انہیں روکنے میں مکمل ناکام ہوگئے ہیں، ہم میاں نواز شریف سے سوال کرتے ہیں کہ وہ قوم کو بتائیں کہ آخر ایک ریاست کے صبر کی حد کیا ہے۔؟ وہ کونسی حد ہے جس پر ریاستی صبر کا پیمانہ لبریز ہوگا اور وہ ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کریگی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا 70 ہزار پاکستانیوں کی قربانی کافی نہیں ہے کہ ان حیوان نما انسانوں کیخلاف کلین اپ آپریشن کیا جائے۔ ہم حکومت سے پوچھتے ہیں کہ جب ملک کی سلامتی کے اداروں پر حملوں ہو رہے ہیں تو یہ خاموش کیوں ہے۔؟ کہیں اُن قوتوں کو تو خوش نہیں کیا جا رہا ہے جن سے عہد و پیماں کیے گئے۔؟ جن کی وجہ سے انہیں حکومت ملی۔اب ہم یہ بات کہنے میں حق بجانب ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف کوئی واضح پالیسی نہ دینا نواز حکومت کی ناکامی ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہم آرمی چیف سے بھی پوچھتے ہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، جب انہیں پتہ ہے کہ دہشتگرد کبھی جی ایچ کیو، کبھی مہران بیس، کبھی کامرہ ائیر بیس تو کبھی سکھر میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ آور ہیں تو وہ بیدار کیوں نہیں ہو رہے۔ پاکستان کے سپاہ سالار قوم کو بتائیں کہ وہ کونسی چیز ہے جو ان کی راہ میں رکاوٹ ہے اور دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دے رہی۔؟ سچ تو یہ ہے کہ جن جرنیل کے ہاتھوں میں فوج کی کمان ہے وہ نااہل ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے پست ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے، جو قوتیں ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہیں وہ یاد رکھیں کہ انہیں اس کے انتہائی سنگین نتائج بھگتنا ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی کوئٹہ میں دھماکے کرکے انسانی جانوں کا خون بہا جا رہا ہے تو کبھی پشاور اور پاراچنار میں معصوم روزہ داروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار، کوئٹہ، کراچی، پشاور اور ملک کے دیگر علاقوں میں ان دہشگردوں کے خلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے، پنجاب میں ان دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو فی الفور ختم کیا جائے، بصورت دیگر ہم حکومت کیخلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے اور حکومتی ایوانوں کا گھراؤ کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے یوم علی (ع) اور یوم القدس کے جلوسوں پر حملوں کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت ان جلوسوں کی سکیورٹی فوج کی نگرانی میں کرائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقنی بنائے، پریس کانفرنس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، مرکزی رہنماء علامہ سید حسنین گردیزی، علامہ سخاوت علی قمی، علامہ علی شیر انصاری اور علامہ یوسف جوہری موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree