نوشہرہ، روضہ سیدہ زینب (س) پر حملہ کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

29 جولائی 2013

nohehraوحدت نیوز (خیبرپختونخواہ)  مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کے زیر اہتمام روضہ بی بی سیدہ زینب (س) پر دہشتگردوں کی جانب سے راکٹ فائر کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بی بی سیدہ کے روضہ مبارک پر حملہ کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری جنرل اورنگزیب جعفری نے کی۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے کچھ دیر تک علامتی دھرنا بھی دیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اورنگزیب جعفری کا کہنا تھا کہ شام میں دہشتگردوں کی جانب سے بی بی زینب (س) پر حملہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں کو غمگین کردیا ہے۔ اور امریکہ و اسرائیل کے پے رول پر پلنے والا تکفیری دہشتگرد ٹولہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree