آزادی القدس کے لئے ہم سرزمین پاکستان پر امام خامنہ ایٰ (حفظ اللہ ) کی فوج کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے ، علامہ اعجاز بہشتی

03 اگست 2013

وحدت نیوز (کراچی ) تحریک آزادی القدس کی جانب سے نکالی جانے والی عظیم الشان ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی اور مسلم امہ متحد ہے اور امت کے دشمن امریکہ اور اسرائیل کے خلاف برسرپیکار ہے۔ آج امریکہ اسرائیل مل کر شام میں بھی فلسطین کی طرز کی سازش رچا رہے ہیں ، جسے انشاء اللہ حزب اللہ رہبر معظم کی قیادت میں ناکام بنا دے گی ، آج اس عظیم اجتماع نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ امام خامنہ ایٰ کے حکم پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ قبلہ اول کی آزادی مسلم امہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئیے لیکن افسوس کی بات ہے کچھ مسلم بادشاہتیں غاصب صیہونی اسرائیل کے جرائم اور انسانیت سوز مظالم کی پردہ پوشی کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں کہ القدس آزاد ہوگا اور مسلمان القدس کے اندر پہنچ کر نماز ادا کریں گے۔

القدس ریلی میں سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں میں مولانا منور نقوی، مولانا دیدار جلبانی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ،مولانا صادق رضا تقوی ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ ، قاضی احمد نورانی ، مولانا مہدی کریمی، مولانا علی انور جعفری، مولانا محمد حسین کریمی، علی حسین نقوی، شبر رضا، مولانا باقر زیدی سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree