The Latest

hamid rajaوحدت نیوز (اسلام آباد ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے کل بروز جمعہ روضہ حضرت زینب (س) او ر اصحاب کرام (رض ) پر حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی گئی ہے ، صاحبزادہ حامد رضاکی اس اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نواسی رسول (ص) سیدہ زینب (س) اور اصحاب کرام اجمعین کے مزارات پر تکفیری وخارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے خلاف سنی اتحاد کونسل پاکستان کے پر امن یوم احتجاج کی بھر پور حمایت کر تے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ریاستیں پو ری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری انقلابی بیداری سے بوکھلاکر شام میں داخلی خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کر رہے ہیں ، جس کے لئے ان استعماری قوتوں نے بیرون ممالک کی اوپن مارکیٹ سے دہشت گرد شام امپورٹ کیئے ہیں، آج یہ تکفیری دہشت گرد مقدسا ت اسلامی پر بھی حملہ آور ہو چکے ہیں ، اس تنازر میں ضروری ہے کہ دنیا ئے اسلام کے تمام معتدل سنی و شیعہ مل کر اس اہانت و بد کاری پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام اضلاع کے زمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو سنی اتحاد کونسل کے احتجاجی پروگرامات میں شرکت کی جائے اور ان پروگرامات کے کامیاب انعقاد میں سنی اتحاد کو نسل کے کارکنان کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے ۔

nasrollahوحدت نیوز (بیروت) حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بیروت میں حزب اللہ کی سپورٹرز خواتین کی جانب سے دی گئی ایک دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے یورپی ممالک کی جانب سے حالیہ اس فیصلے کے بارے میں کہ جس میں انہوں نے حزب اللہ کے عسکری سیکشن کو دہشتگرد قراردیا ہے کہا کہ یورپی ممالک کے اس بکواس سے فیصلے سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ حزب اللہ جھک جائے گی تو وہ خوابوں خیالوں کی دنیا میں رہتا ہے ۔یہ مزاحمتی تحریک صیہونیوں اور لبنان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے سامنے ایک آہنی چٹان بن کر کھڑا رہی گی
حزب اللہ کو ختم کرنے اور مٹانے کی ہمیشہ سے ناکام کوششیں ہوتیں رہی ہیں ۔

ہم یورپی ممالک کی جانب سے حزب اللہ کے عسکری سیکشن کو دہشتگرد قراردینے کا آج سے بہت پہلے توقع رکھ رہے تھے عجیب بات یہ ہے کہ انہوں نے اس میں دیر کردی البتہ انہوں نے جوحزب اللہ کو عسکری اور سیاسی میں تقسیم کیا ہے یہ برطانیہ کی مکاری ہے یورپی ممالک پر امریکہ اور اسرائیل کا شدید دباو تھا یہاں تک کہ وہ مجبور ہوئے کہ ایسا فیصلہ کریں ،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے ذمہ دار اب وضاحتیں دیتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے اس کا مطلب وہ ہے وہ کہتے ہیں ہم لبنان کو حزب اللہ کے ساتھ قبول کرتے ہیں ہمیں آنے والی کوئی بھی حکومت جس میں حزب اللہ شامل ہو قبول ہے،وہ کہتے ہیں کہ ہم اس کے قائل نہیں کہ حزب اللہ دہشتگرد جماعت ہے تو یورپ کے لئے یہ بات شرم آور ہے کہ وہ اس کے قائل نہ ہونے کے باوجود اسرائیلی اور امریکی دباو کو قبول کرلیا اور سرجھکا کر دستخط کردیے۔

البتہ یہ بات واضح رہے کہ انہوں نے حزب اللہ کو دہشتگرد قراردینے کی کوئی دلیل یا وجہ بیان نہیں کی ان کے پاس ایسی کوئی دلیل بھی نہیں ہے کہ وہ یہ کہہ سکیں کہ حزب اللہ نے کوئی ایسا کام کیا ہو جو دہشتگردی کے زمرے میں آئے جبکہ اسرائیلی عسکری سکیشن کو وہ دہشتگرد نہیں کہہ رہے جس نے اس وقت بھی دوسروں کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے اور اس کی فوج مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہی ہے جس کی مثالیں آپ فلسطین میں غزہ صبرا شتیلا ،قانا اور درجنوں علاقے ہیں ۔

انہوں نے کہا کوئی سمجھتا ہے کہ اس سے حزب اللہ کا اقتصادی محاصرہ ہوگا تو میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ بیرون ملک نہ ہی ہمارے کوئی اثاثے ہیں اور نہیں کوئی رقوم کہ وہ منجمد کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کے اس فیصلے نے لبنان اور لبنانی عوام کی توہین کی ہے اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکن جارحیت کے لئے راستہ کھول دیا ہے اور ایسی کسی بھی قسم کی جارحیت میں یورپی ممالک بھی شریک ہونگے کیونکہ انہوں نے اسرائیل کو اب ایک قانونی شلٹر فراہم کرنے کی کوشش کی ہے اور اسرائیل کی جانب سے لبنان پرکسی بھی ممکنہ جارحیت کے بارے میں اب اسرائیل کہہ سکتا ہے کہ اس نے دہشتگرد وں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا ۔

انہوں نے یورپی ممالک سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ تم اپنے اس فیصلے سے سوائے ناامیدی اور ناکامی کے کچھ نہیں پاوگے کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ حزب اللہ کہ جس نے خطے کی سب سے بڑی فوج کا ڈٹ کر سامنا کیا ہے اسے ایسے بکواس فیصلے ڈرادینگے تو وہ خیالی دنیا میں رہتا ہے
انہوں نے یورپی ممالک کے فیصلے کے بارے میں لبنانی عام معاشرے کی ایک ضرب المثل بیان کی جس کا مطلب یوں بنتا ہے کہ ’’جاہل اپنی جہالت پر فخر بھی کرے اور پھر خود کوکامیاب دانشور بھی سمجھے ‘‘

zainab sa mwm gilgitوحدت نیوز (گلگت ) شام میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے حرم مطہر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر راکٹ حملے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پر گلگت میں بھی پر زور یوم احتجاج منایا گیا اس سلسلے میں مرکزی جامع مسجد امامیہ میں احتجاجی اجتماع منعقد ہوا جس میں قائد وامام جمعہ والجماعت گلگت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور صوبائی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا ۔

بعد ازاں مرکزی جامع مسجد امامیہ سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی قیادت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی اور صوبائی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کی جبکے سیکٹروں کی تعداد میں مومنین نے احتجاجی ریلی میں شرکت کی ، شرکاء ریلی امریکہ ، اسرائیلی اور آل سعود کے خلاف بھر پور نعرے لگا رہے تھے ۔

raja pakistani1وحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سکھر سندھ میں حساس ادارے کے دفتر پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد ملکی سلامتی کے لیئے چلینج بن چکے ہیں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھر پور آپریشن ہی اس ناسور کے خاتمے کا واحد حل ہیں دہشت گرد جب بھی کمزور ہونے لگتے ہیں مذاکرات کا سہارا لے کر منظم ہوتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنانا چاہیے حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے عوام اور قومی اداروں کو قربانی کا بکرا بنانا چھوڑ دیں بصورت دیگر عوام کے ہاتھ اُن کے گریبان تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گرد تکفیری گروہ منظم ہو رہا ہے یہ تکفیری گروہ پاکستان میں شام جیسے حالات پیدا کرنے کے مکمل منصوبہ بندی میں مصروف ہیں مخصوس عرب ملک کے سفارت خانے کے اہلکاروں کو بے لگام چھوڑکر ملکی حالات خراب کرنے میں حکمران معاونت کرنے کے بجائے اس کا قلع قمع کریں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان نازک دور سے گذر رہا ہے محب وطن قوتوں کو ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کرنا ہو گا جس طرح حالیہ الیکشن میں پاکستان بھر میں ان کو رسوا کیا تھا اسی طرح قومی دھارے سے ان کالی بھیڑوں کو جب تک نہیں نکالیں گے ملک میں امن،استحکام،اور فرقہ واریت کا خاتمہ ناممکن ہے۔انہوں نے واقعے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور اُن کے مغفرت کیلئے دُعاکی۔

inna lillahiوحدت نیوز( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری امور تنظیم سازی اور مرکزی میڈیا سیل کے رکن سید میثم رضا عابدی کے والد گرامی کرار حسین عابدی بارضائے الہیٰ انتقال کر گئے ہیں ، مرحوم گذشتہ کا فی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی میں ادا کر دی گئی ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) ، نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی ، علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ دیدار علی جلبانی ، علامہ علی انوار جعفری ، علامہ مرزا یوسف حسین ، علامہ عباس کمیلی ، علامہ ڈاکٹرعقیل موسیٰ ، محمد مہدی ، حسن ہاشمی ، ایڈوکیٹ تصور حسین رضوی اور مجلس وحدت مسلمین کے سیکٹروں کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) ، نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ اعجاز حسین بہشتی اور دیگر رہنمائوں نے میثم رضا عابدی سے ان کے والد بزگوار کے انتقال پر ملال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی)صہیونی قوتوں کی ایماء پرشام میں بحران پیداکیاجارہاہے ۔جس کامقصد فلسطین کاز کونقصان پہنچاناہے یہ کسی سے ڈھکاچھپانہیں کہ سر زمین شام ہی فلسطینیوں کے لیے ہمیشہ پناہ گاہ ثابت ہوئی ہے جہاں پر تکفیری دہشت گردوں کوجمع کرکے انتشار پھیلایاجارہاہے۔تاکہ شام کی حکومت کوغیرمستحکم کرکے امریکہ اوراسرائیل کی من پسند حکومت قائم کرکے فلسطینی کاز کے لیے جاری کوششوں کونابودکرناہے۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ)نے کراچی میں پرحجوم پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
اس موقع پرمرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز بہشتی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سندھ مولانا صادق رضا تقوی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویزن ۔مولانا دیدار علی جلبانی ،مولانا علی انور جعفری بھی موجودتھے۔

ان کاکہناتھاکہ صہیونی قوتوں کی ایماءپر لڑنے والے دہشت گردوں نے حال ہی میں شام میں نواسی رسول حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملہ کیا ہے اس سے قبل اہلبیت ؑ اورصحابی رسول اکرم (ص)کے مزار مقدس کی بھی توہین کی گئی اور ان کے جسد خاکی کو قبر مطہر سے نکال لیا گیا جس کے باعث مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا گیا ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف لڑنے والے درا صل تکفیری دہشت گرد ہیں جن کا اسلام اور اسلام کے سنہرے اصولوں سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ دہشت گرد عناصر پیغمبر اکرم (ص) کی اولاد اور صحابہ کرام کے مزارات کے بھی دشمن ہیں ۔ آج ہم یہ بات بتاناچاہتے ہیں کہ یہ لوگ کل بھی ناکام تھے اورآج بھی ناکام رہیں گے ۔

ان کامزیدکہناتھاکہ فلسطینی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے مسلم امہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کویوم القدس کے طورپر مناتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں سے اپنی والہانہ محبت کااظہارکریں۔ہم ذرائع ابلاغ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یوم القد س کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشرکرتے ہوئے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے قبلہ اول کی بازیابی کی عالمی تحریک میں اپنا حصہ ضرورڈالیں۔

علامہ ناصر عباس جعفری  نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اعلان کرتی ہے کہ رمضا ن المبارک کے آخری جمعہ کو یعنی 23رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق پاکستان بھر میں ’’ یوم القدس‘‘ منایا جائے گا او ر اس عنوان سے ملک بھر میں فلسطینیوں کی حمایت اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ مظاہرے بھی کئے جائیں گے۔ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق مسلح جد وجہد سے ہی ممکن ہے ، جمعۃ الوداع یوم القدس کے روز پاکستان کے مسلمان فلسطینیوں سے اظہار یکجتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے جمعہ نمازوں کے بعد سڑکوں پر نکل آئیں اور یوم القدس کی ریلیوں اور مظاہروں میں شریک ہو کر قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کی عالمی تحریک کا حصہ بن جائیں۔

وحدت نیوز (کراچی) ماہ مبارک رمضان کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادے کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی اجتماعی شب دعا و استغفار کا انعقاد حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔

اس دعائیہ اجتماع سے خطاب مولانا سید علی افضال رضوی اور مولانا یاور عباس نے کیا جبکہ دعا کی تلاوت قاری مولانا حسین نے کی ۔ بعد ختم محفل و دعا مومنین کے لئے سہری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(سکھر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) کی اپیل پر حرم مطہر جناب سیدہ زینب (س) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف مرکزی امام بارگاہ سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین سکھر چوہدری اظہر حسین کی زیر قیادت نکالی جانے والی اس ریلی میں امام جمعہ سکھر حجتہ الاسلام مولانا علی بخش سجادی ، رکن شوریٰ عالی پروفیسر نثار احمد شیخ اور دیگر معززین نے بھی شرکت کی ۔

سیکٹروں کی تعداد میں مرد ، بزرگ اور جوان اس احتجاجی ماتمی ریلی میں شریک تھے جو سینہ زنی اور ماتم داری کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کر رہے تھے ۔ مقامی ماتمی انجمن العباس (ع) اور در زہرا(س) کے کارکنان نے چوک گھنٹہ گھر پر جناب زینب (س) کی بارگاہ میں پرسہ داری بھی کی ۔ جبکے سکھر سٹی ، روہڑی ، نیو پنڈ اور باگرجی سے تمام یونٹس نے بھر پور شرکت کی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے بیان میں تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی انجمنوں، سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں حضرت بی بی زینب سلام اللہ علیھا بنت حضرت علی علیہ السلام نواسی رسول اللہ (ص) کے روضہء مبارک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجات میں شدت لائیں اور دنیا کو باور کرا دیں کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دس روزہ سوگ کے دوران تمام مساجد اور رمضان المبارک کے اجتماعات میں اِس سانحے کے خلاف عوام میں شعور پیدا کریں کہ وہ اسلامی مقدسات کی توہین خصوصاً توہین رسالت اور توہین صحابہ کے مرتکب تکفیری دہشت گردوں کیخلاف بھر احتجاج کریں۔ روز جمعہ کو یومِ احتجاج کے طور پر منائیں اور ہر مسجد کے باہر شاہراہوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کرکے یہود و نصاریٰ کے ایجنٹوں کو بے نقاب کریں۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ شام میں توہین رسالت و توہین صحابہ کے خلاف اقوام متحدہ اور او آئی سی میں شدید احتجاج کریں اور اپنا مؤقف واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور یہ خانہ جنگی عالمی جنگ کا روپ بھی دھار سکتی ہے، اس لئے دنیا میں امن کے خواہاں طبقوں کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

hango jalsaوحدت نیوز (ہنگو)  بی بی زینب (س) کے روضہ مبارک پر ہونیوالے حملے کے خلاف جامعہ عسکریہ ہنگو میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔ جس سے امامیہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ خورشید انور جوادی، مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ رؤف علی مہدوی اور علامہ قیصر اقبال عابدی نے خطاب کیا اور اس عزم کا عہد کیا کہ دنیا بهر میں تمام مقامات مقدسہ کی بے حرمتی کرنیوالوں کے خلاف کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

شام میں اصحاب پیغمبر (ص) اور محافظہ اسلام، نواسی رسول حضرت زینب (س) کے روضہ مقدسہ پر اسلام دشمن عناصر کے حملے امت مسلمہ کیلیے لمحه فکریہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد مسلمانوں کی دشمنان اسلام کی معاونت انتہائی شرمناک اور افسوسناک اقدام هے۔ ہم ان واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان شاء الله اسلام دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree