The Latest

zehra najfiوحدت نیوز(کراچی)۔ امریکہ ، اسرائیل و سعودیہ کان کھول کر سن لیں اگر دوبارہ تم نہ حرم مطہر جناب سیدہ کی جانب میلی آنکھ سے دیکھا تو دنیا بھر سے کنیزان زینب (س ) حرم کے دفاع کے لئے صف اول میں کھڑی ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہارایم ڈبلیو ایم لیڈیز ونگ صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی جانب سے کراچی پریس کلب پر حرم جناب سیدہ (س) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

 خانم زہرہ نجفی نے کہا کہ پیروان زینب (س) آج تکفیری دہشتگردوں کی ان کارروائیوں پر سراپا احتجاج ہیں کہ جو انہوں نے شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر حملہ کرکے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مقامات مقدسہ پر تکفیری دہشتگروں کے حملوں کے بعد دنیا جان چکی ہے کہ یہ دہشتگرد شام میں عوام کی نہیں بلکہ امریکی و اسرائیلی ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، لیکن امت مسلمہ ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے اور دنیا بھر کے شیعہ و سنی عوام ان کی سازشوں کے خلاف متحد و منظم ہیں اور اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ہم نے تمہاری جانب امت میں دراڑ ڈالنے کی پالیسی کو پہچان لیا اور اب ہم اپنے اتحاد سے تمہاری ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

ladies protestوحدت نیوز(کراچی) نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، مزارات مقدسہ پر حملہ کرنے والوں نے توہین رسالت کے جرم کا ارتکاب کیا ہے، نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول کے مزارات پر حملہ کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں نے احتجاج کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کے نام پر صیہونیت کے پیدا کردہ لوگ ہیں جن کا مقصد فقط عالم اسلام کو انتشار کا شکار کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے تحت شام میں نواسی رسول حضرت زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے مزارات پر باغی تکفیریوں کی جانب سے دہشتگردانہ حملہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر منعقدہ احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی اور صوبہ سندھ کی سیکریٹری جنرل خانم زہرہ نجفی شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرے میں پیروان زینب (س) کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پیروان زینب (س) تکفیری قوتوں کی جانب سے اسلام کے مقدسات کے توہین کے خلاف ہمیشہ میدان میں حاضر رہیں گی اور اپنی صدائے احتجاج کو بلند کریں گی۔ اس موقع پر شرکاءنے لبیک یاسول اللہ (ص)، لبیک یا زینب (س) ، امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت دہشت گردی کے خلاف شعار بلند کئے۔
علامہ اعجاز بہشتی نے شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شام میں نواسی رسول بی بی زینب (س) اور اصحاب رسول (رض) کے روضہ جات کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے باغیرت انسان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،تکفیریت کے پروردہ سامراجی ایجنٹوں نے مقامات مقدسہ پر حملہ کرکے امت محمدی کے جگر کو پارہ پارہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی زینب (س) کا روضہ آج بھی ظالم قوتوں کے خلاف ایک مظبوط للکار ہے جو ہمیشہ ہر مظلوم کو طاقت فراہم کرتا ہے اور اسے ظالموں کے مقابلے میں قیام کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی بی زینب (س) کے اس ہی پیغام سے خوفزدہ ہوکر اسلام کا کلمہ پڑھنے والوں نے اپنے جد امجد یزید کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظلم کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو رہتی دنیا تک ہر باضمیر شخص کے لئے ایک دردناک یاد ہے، لیکن بی بی زینب (س) کے پیغام پر عمل کرنے والے ہمیشہ کردار زینبی ادا کریں گے اور ہر ظالم کے خلاف اپنی آواز حق کو بلند کریں گے۔

iqtedarوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام گزشتہ روز شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر ہونے والے حملے کے خلاف جامع مسجد حیدریہ گلگشت سے جلال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی۔ ریلی کے شرکاء جب جلال چوک کے قریب پہنچے تو نامعلوم شخص نے ریلی پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ موقع پر موجود پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا اور بعد ازاں اُسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

 ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما سید شبر رضا زیدی نے کہا کہ ریلی پر فائرنگ کے واقعہ کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کس نوعیت کا واقعہ ہے لیکن پولیس تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد ہی کچھ پتا چلے گا۔ دوسری طرف ریلی پر ہونے والی فائرنگ کے بعد ملتان میں انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کسی کالعدم جماعت سے بھی ہوسکتا ہے۔

qta matmi jaloosوحدت نیوز (کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ، الحجت اوپن اسکائوٹ ، آئی ایس اور کوئٹہ کی مختلف ماتمی انجمنوں اور سنگتوں کے زیر اہتمام علمدار روڈپر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حر متی کیخلاف احتجاجی ماتمی جلوس کا انعقاد ہوا ۔احتجاجی ماتمی جلوس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ریلی کے شرکا ء ماتم کرتے ہوئے بہشت زینب ہزارہ قبرستان تک گئے ۔احتجاجی ماتمی جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری ، MPAآغا رضا رضوی اور دیگر عمائدین بھی شریک تھے ۔

جلوس کے شرکاء سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اہلبیت ؑ اور صحابہ کی عظمت پر اپنے آل و عیال کو قربان کی ہے اور مزید قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا کہ شام میں تکفیری گروہ نے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے اگر اب بھی اسلامی ممالک ظلم کیخلاف آواز حق بلند نہیں کرینگے تو قیامت کے دن رسول اللہ ﷺ کا کس منہ سے جواب دینگے ۔

انھوں نے کہا کہ اسلام تو عام انسان کی قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب ؑ کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار کا روضہ مقدس اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

انھوں نے کہا کہ عالم اسلام پر یہ فرض عائد ہوتی ہیں کہ اس بے حرمتی کیخلاف آواز بلند کریں کیونکہ امت مسلمہ کی بیداری سے ہی امریکہ ،اسرائیل،اسلام دشمن عناصر اور تکفیری گروہوں کی موت ہے ۔

انھوں نے جلوس کے آخر میں شرکاء کے سامنے قرار داد پیش کیں جو کہ شرکا ء نے اللہ اکبر نعروں کیساتھ قراد داد کی منظوری دی انھوں نے کہا کہ ناموس رسول ؐ بی بی زینب ؑ کے روضے مبارکہ پر جان بوجھ کر سفاک دہشتگردوں کا ھملہ جو کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر منظم انداز میں پوری دنیا سے شام میں مزموم مقاصد کا حاصل کرنے کیلئے جمع کیا گیا ہے ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ وہی تکفیری گروہ پاکستان کے گوشہ گوشہ میں شیعہ اور ہمارے اہلسنت برادارن کو قتل کرتے ہیں تاکہ یہاں پر بھی خانہ جنگی پیدا کر کے اپنے ناپاک مقاصد میں کامیاب ہوسکے اور انشاء اللہ ہم اسے آخر ی دم تک اسکے نا پاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ نسل کشی پر آنکھیں پھیرنا عدلیہ سمیت حکومت کی ناکامی ہے کیونکہ آئین پاکستان میں زندگی کی ضمانت دی گئی ہے جسے پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر افسوس گزشتہ دو دھائیوں سے آئین کے اس شق کے برملا خلاف ورزی کسی کو نہیں دکھ رہا جوکہ آئین کیساتھ برملامذاق ہے اور ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے گزشتہ روز کے وا قعے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ادارے اگر اسی طرح ناکام ہوتے رہے تو ہمیں مجبوراً اپنے دفاع کیلئے اسلحہ اٹھا نا ہوگا جو ہم نہیں چاہتے ۔

 وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام علمدار روڑ پر بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی روضے کی بے حرمتی کیخلاف ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد ہوا ۔ ریلی کے شرکاء سے اس بے حرمتی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ۔ریلی کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ سید ہاشم موسوی ،رکن ضلعی شوریٰ علامہ ولایت حسین جعفری نے خطاب کیا ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیرت ہیں اس عالم اسلام کی خاموشی پر کہ آل ِ رسول (ص) کے روضہ مبارک پر حملہ کرنے والے نام نہاد مسلمان ہیں جنکا اسلام اور اسلام کے تعلیمات سے دور دور تک کا بھی کوئی واسطہ نہیں ہے اسلام تو عام قبور کے احترام کا درس دیتا ہے اور عالم اسلام کیلئے بی بی زینب سلام اللہ علیہا کا روضہ ایک قیمتی اثاثہ ہے اور عالم اسلام کے حقیقی پیروکار روضہ مقد س اور دیگر مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور اس کیلئے کسی قسم کی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے ۔عالم اسلام اپنا مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے نام نہاد مسلمانوں کیخلاف آواز حق بلند کر ے اور اس سلسلہ میں کسی بھی مصلحت سے کام نہ لے ورنہ بروز قیامت رسول اللہ (ص)کا کس منہ سے سامنا کرینگے ۔اُمت کے اتفاق و بیداری ہی سے امریکہ و اسرائیل و نام نہاد مسلم ایجنٹوں کی موت ہے واقعہ کربلا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ حسینیت ہمیشہ زندہ آبادہے اور یزیدیت ہمیشہ کیلئے مردہ آباد ہے ۔آواز حق بلند کرنا درس قرآن کا ہے۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ)  مجلس وحدت مسلمین قم  کے مسئول حجتہ الاسلام المسلمین علامہ غلام محمد فخرالدین نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا کو کئی سو سال گزر گئے ہیں لیکن یزیدی آج بھی امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے خانوادے، اصحاب وانصار سے خوفزدہ ہیں۔

 قم المقدسہ سے جاری بیان کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ شام میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر حملے سے قبل حضرت جعفر طیار (ع) اور حضرت حجر بن عدی (ر) کے روضوں پر حملے یزیدیت کی شکست کے واضح ثبوت ہیں۔

 علامہ فخرالدین نے شام میں ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ جو ممالک اس جنگ میں دہشتگردوں اور تکفیریوں ساتھ دے رہے ہیں اُن کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیں۔ اُنہوں نے کہا کہ جہاں اس واقعے میں شیطان بزرگ امریکہ اور اسرائیل ملوث ہیں وہیں بعض نام نہاد عرب ممالک بھی اس میں ملوث ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہ ممالک اُن دہشتگردوں کو ہر قسم کی سپورٹ کر رہے ہیں۔

malir rashan 2013وحدت نیوز (کراچی ) ماہ مبارک رمضان میں خلق خدا کی خدمت اور رضائے خدا وندی کا جذبہ لئے خیر العمل فاؤنڈیشن (شعبہ فلاح وبہبود) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیرنے مختلف یونٹس میں 145 مستحق اور نادارگھرانوں میں ڈیرھ لاکھ روپے مالیت کے راشن بیگ تقسیم کیئے ہیں ۔

گذشتہ رات ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹریٹ میں 145مستحق خاندانوں میں تقسیم راشن کے موقع پر ضلعی سیکریٹری خیر العمل فاؤنڈیشن سید حسن عباس رضوی نے کہا کہ الحمداللہ خدا وند کریم کا احسان ہے کہ اس نے ہمیں یہ توفیق بخشی کے ہم اس کی دکھی مخلوق کی خدمت کر سکیں ، اور آج ایک مرتبہ پھر خیر العمل فاؤنڈیشن (شعبہ فلاح وبہبود) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مظلومین و محرومین پاکستان کی خدمت میں پیش پیش ہے ، کیوں کے یہ ہمارا فرض اولین ہے ۔اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس، سیکریٹری امور تنظیم ثمر زیدی بھی موجود تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی میں رفا ہ عامہ کے مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے انشاء اللہ خدانے مذید توفیق خیر بخشی تو ان فلاحی پروجیکٹس سے بھی عوام الناس استفادہ کر یں گے ۔ آخر میں انہوں نے ان تمام مخیر خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس عظیم کام کو انجام دینے میں خیر العمل فاؤنڈیشن کے ساتھ بھر پو ر مالی تعاون کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخیر حضرات مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی پروجیکٹس کے تکمیل کے لئے آئندہ بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

zainab sa mwm jtوحدت نیوز (کراچی ) جناب زینب سلام اللہ علیہ کی ذات مقدس عالم اسلام کے نذدیک ناموس مصطفی (ص) کا درجہ رکھتی ہے، جس طرح نبی کریم (ص) کی ذات مبارکہ کی توہین اہل اسلام کے لئے باعث شرم و عار ہے بلکل اسی طرح دختر شہزادی کونین جناب زینب الکبریٰ کے حرم مطہر کی تو ہین و اہانت بھی مسلمانان عالم کے لئے انتہائی غیرت کا مقام ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر کے سیکریٹری تبلیغات ڈاکٹر سید حسن جعفر رضوی نے شام میں جناب زینب سلام اللہ علیہ کے مزار اقدس پر امریکی و سعودی تنخواہ دار خارجی دہشت گردوں کے میزائل حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرجعفرطیار سوسائٹی میں نکالی جانے والی احتجاجی ماتمی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل سجاد اکبر زیدی ، پروفیسر آصف علی اور برادر محمد اسلم نے بھی شرکاء ریلی سے خطاب کیا ۔

ڈاکٹر حسن جعفر رضوی کا کہنا تھا کہ جناب زینب (س)وہ ہستی ہیں جنہوں نے بعد از حسین (ع) و کربلا اللہ کے آفاقی پیغام اور مقصد قیام سید الشہداء (ع) کوپہلے کوفہ و شام کے بازارو ں ، چوراہوں اور درباروں میں تشہیر کیا جو کہ بعد ازاں تمام عالم بشریت تک منتقل ہوا ۔ اگر تحریک کربلا میں کوئی واقعتاً شریکتہ الحسین (ع) کہلانے کا حق رکھتا ہے تو وہ ذات مبارک جناب سیدہ زینب الکبریٰ(س) کی ذات ہے ۔آج چودہ سو سال بعد یزیدیت کے قصر شاہی زینبی فکر اور فلسفے سے لرزابراندام ہیں ۔ چودہ سو سال قبل جناب زینب (س) کے ہاتھوں ہو نے والی اپنی عالمی بے عزتی اور بے عفتی سے خوف ذدہ یزید ایک مرتبہ پھر بوکھلاہٹ کو شکار ہے ۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ اعجاز بہشتی نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور مسجد صخریٰ سمیت پورا فلسطین ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے غاصبانہ قبضے میں ہے اور اس کی آزادی کے لئے پورا سال فعال رہنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی کے ریڈیو پاکستان آڈیٹوریم میں ’’ فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد کا مظہر ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ انٹرنیشنل فلسطین کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ہمیں پورے معاشرے میں فلسطین کے فرہنگ کو قائم کرنے کی ضرورت ہے، عالم اسلام کو اس مسئلے پر پورا سال تین کاموں پر خاص توجہ دینی چاہئے جن میں مستقل فکری بیداری، متحدہ کوششیں اور فلسطین فنڈ کا قیام جس کے تحت فلسطینیوں کی مالی مدد کی جاسکے۔

 

علامہ بہشتی نے امام خمینی کا قول دہراتے ہوئے کہا کہ فلسطین پارہ تن اسلام ہے، ہمیں اس کی آزادی کی ہمہ وقت اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے قرآنی آیات اور احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی حمایت ایک ایسا عمل ہے کہ جو واجب کاموں سے افضل ہے اور گناہوں کا کفارہ ہے، پس ہمیں اپنے امام علی (ع) کے فرامین روشنی میں ہر وقت مظلوم کی حمایت کے لئے میدان میں حاضر رہنا ہے اور القدس کی آزادی کے لئے مسلسل آواز بلند کرنی ہے۔

zainab sa mwm karchiوحدت نیوز (کراچی )  نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے کے خلاف شہر قائد میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے عظیم الشان لبیک یا زینب (س)ریلی نمائش چورنگی تا سی بریز اسپتال تک نکالی گئی جسمیں ہزاروں کی تعداد میں مرد ، خواتین ، بزرگ اور بچے شریک تھے ، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر لبیک یا زینب ، لبیک یا حسین ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ، مردہ باد آل سعود اور دہشت گردی کے خلاف نعرے ردج تھے ۔اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔

لبیک یا زینب (س) ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر محمد عابدی، علامہ علی انور جعفری و دیگر نے خطاب کیا۔

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے کھلے دشمن ہیں جو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے اور ان پر حملے کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ چاہتا ہے کہ کسی طرح پوری دنیا کو فرقہ واریت کی لعنت میں دھکیل دیا جائے اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام تر شیطانی ایجنڈوں اور مکر و فریب کا بنیادی مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تحظ فراہم کرنا ہے اور مسلم امہ کو منتشر کرنا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree