The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دفاع کی خاطر امریکہ پوری اسلامی دنیا میں خون بہا رہا ہے، ایک ناجائز ریاست کے تحفظ کی خاطر کئی لاکھ لوگوں کا خون بہا دیا گیا لیکن امت مسلمہ اس سازش کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں کئی برسوں کے بعد صدر مرسی کی حکومت قائم ہوئی، جس نے آتے ہی اصلاحات کا بیڑا اٹھایا لیکن سازش کے تحت اسے فقط بارہ ماہ میں ہی چلتا کر دیا گیا۔ افسوس کا مقام ہے مسلم حکمرانوں نے بجائے اس عمل کی مذمت کرنے کے اس کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ مصر کی سرزمین پر کئی لوگوں کو قتل کر دیا گیا مگر مسلم حکمران کے گلے سے ایک لفظ تک نہ نکلا، ایسا لگتا ہے کہ امریکہ نے ان کے گلے گھونٹ دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سب لوگوں پر واضح ہو جانا چاہیے کہ اس ساری صورتحال کے پیچھے امریکہ ہے۔ آج عراق ہو یا افغانستان یا اب شام کی صورتحال، اس کے پیچھے امریکہ ہی ہے، جو اسرائیل کے دفاع اور تحفظ کی خاطر اس پورے خطے کو خون میں نہلا رہا ہے۔ لیکن افسوس کہ اس سارے عمل میں استعمال بھی مسلمان ہی ہو رہے ہیں۔
ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام ’’ امت مسلمہ کے سلگتے مسائل‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ افسوس کا مقام یہ بھی ہے کہ مسلمان اس سازش کو سمجھنے کے بجائے جذبات کی رو میں بہہ کر استعمال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء اور اکابرین کو سوچنا ہوگا کہ کہیں ہم استکباری طاقتوں کے اہداف کیلئے استعمال تو نہیں ہو رہے، کہیں ایسا تو نہیں کہ دشمن ہمیں جس سمت میں دھکیل رہا ہے اور ہم بھی اسی جانب جا رہے ہوں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مصر کی صورتحال ہو یا شام میں خونی لڑائی یا پھر پاکستان کے داخلی حالات، ان سب میں مسلمانوں کو استعمال کیا جارہا ہے اور مسلمان استعمال ہو رے ہیں لٰہذا دشمن کے مقابلے میں جہاں اتحاد کی ضرورت ہے وہیں اس کی چالوں اور سازشوں کو بھی سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ آج امت کی شیرازہ بندی کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (نیشنل ڈیسک) شام کے شہر دمشق میں واقع نواسی رسول حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار اقدس پر تکفیریوں کے حملے کیخلاف سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان حضرت علامہ راجہ ناصر عباس (حفظ اللہ) کی اپیل پرآج دوسرے روز بھی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں منعقد کی گئیں۔ جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد، کراچی، بہاولپور، سکردو، کوئٹہ، کراچی اور ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں قصبوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور واقعہ کی پرزور مذمت کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مال روڈ الحمرا ہال سے لاہور پریس کلب تک نکالی گئی احتجاجی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابو جہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے خلاف آج بھی برسر پیکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنا موقف وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیرت مند شہری شام میں اہل بیت علیہ السلام اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں اسلحہ اور امداد دینے پر سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت امریکہ ، برطانیہ کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ حسن ظفرنقوی نے پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی بھی شدید مذمت کی اور شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کے خلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ ہم جناب زینب( س)کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین خواتین ونگ کی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا کہ شام میں محسنہ اسلام کے روضہ اقدس پر حملہ دراصل اسلام پر حملہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس بہادر بی بی نے واقعہ کربلا کے بعد فوج یذید اور یذیدی سوچ کو شکست دی، آج بھی اولاد یذید بی بی زینب (س) سے خوفزدہ ہے، سابق رکن پنجاب اسمبلی عاصمہ ممدوٹ نے کہاکہ بی بی زینب (س) کے مزار پر حملے کے خلاف ہر عزت اور غیرت مند ماں بہن بیٹی کو آواز احتجاج بلند کرنا چاہیے کیونکہ اس محسنہ اسلام بی بی نے کربلا میں اپنی پاک چادر قربان کرکے قیامت تک عورت کے پردے کو بچا لیا۔ مظاہرے میں شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ حافظ کاظم، علامہ افضل حیدری، علامہ مصطفٰی مہدی، سید اسد عباس نقوی، سید حسن رضا، سید حسین جعفر، آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید زین زیدی نے بھی شرکت کی۔
شہر اقتدار اسلام آباد میں بھی مجلس وحدت مسلمین اور تحفظ مزارات کمیٹی کے زیر اہتمام شام میں حضرت زینب (س) کے روضہ مبارک پر حملوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ان حملوں کی مذمت کیلئے دفتر خارجہ کو یادداشت پیش کی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ریلی اسلام آباد کی مرکزی امام بارگاہ اثنائےعشری جی 6 ٹو سے نکالی گئی جو وزارت خارجہ تک جانا چاہتی تھی تاہم انتظامیہ نے ریلی کو ریڈیو پاکستان چوک کے قریب شاہراہ دستور پر روک دیا جہاں پر دفتر خارجہ کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل مشرق وسطیٰ محمد جانباز خود آئے اور یادداشت وصول کی۔ یادداشت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ سے ایسے شرمناک واقعات کی روک کیلئے احتجاج ریکارڈ کرائے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی اور راولپنڈی اسلام آباد کے تحفظ مذاکرات کمیٹی کے چیئرمین تطہیر عالم رضوی نے کی۔
شہر قائد کراچی میں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام احتجاجی و ماتمی جلوس نکالے گئے جس میں ہزاروں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی و ماتمی جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری جان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر قربان ہو، لبیک یا رسول اللہ (ص)، لبیک یا حسین (ع)، لبیک یا زینب (س)، مردہ باد امریکہ، اسرائیل منظور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔ شدید گرمی اور روزے کے باوجود شرکاء کا جذبہ دیدنی تھا۔
وحدت نیوز (لاہور) ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کے نواسی رسول حضرت بی بی زینب (ع) کے روضہ مبارک پر حملے کیخلاف مال روڈ الحمرا ہال لاہور سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا شام کے تکفیری دہشت گردوں نے ثابت کر دیا کہ ابوجہل، ابو لہب اور یزید کے اولاد آج بھی زندہ ہے اور خاندان رسالت(ع) کیخلاف آج بھی برسرپیکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے اور اس دل خراش سانحے پر اقوام متحدہ میں آواز اُٹھائے اور تکفیری آدم خور دہشت گردوں کو بے نقاب کرے کہ اسلام اور مسلمانوں سے ان درندوں کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے حضرت زینب بن علی (ع)کے روضہ مبارک پر شامی حکومت سے برسرپیکار تکفیری باغیوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا غیرت مند شہری شام میں اہل بیت (ع)اور اصحاب رسول(رض)کے دشمنوں اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو وافر مقدار میں امداد دینے والے سعودی عرب، بحرین، مصر اور قطر سمیت نواز حکومت نیز پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام میں اسرائیلی اور سعودی کھیل کیخلاف برسرپیکار حزب اللہ اور شامی حکومت اور شامی فوج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ مظاہرین سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے بھی خطاب کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ناموس رسالت(ص) پر حملہ کر کے امریکی و اسرائیلی گماشتوں نے ایک دفعہ پھر مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے، ہم جناب زینب(ع) کے روضے پر مارٹر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے اس دہشت گردی کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ شام میں بدامنی پھیلانے والا گروہ امریکہ کا ہی پیدا کردہ ہے، جس کو پہلے افغانستان میں استعمال کیا گیا اور اب اسے شام میں لڑایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین دس ورزہ سوگ کے دوران ملک بھر میں مظاہرے اور عزاداری کے اجتماعات ہونگے اور صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے۔ احتجاجی ریلی میں خواتیں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
وحدت نیوز (کراچی) نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے حرم پیغمبر اکرم (ص) پر حملوں کے مترادف ہے۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملے میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں، عالم اسلام سراپا احتجاج بن جائے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی، کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دیدار علی جلبانی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے رہنما علامہ جعفر رضا نقوی، آئی ایس او کراچی کے ڈویژن صدر محمد عابدی، علامہ علی انور جعفری و دیگر نے خراسان روڈ تا سی بریز چوک تک منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلی بعنوان ’’ لبیک یا زینب (س) ریلی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احتجاجی ریلی کا اہتمام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا۔ نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر پر ہونے والے حملے کے خلاف نکالی جانے والی احتجاجی ریلی و ماتمی جلوس میں ہزاروں خواتین اور مرد حضرات نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ احتجاجی و ماتمی جلوس کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہماری جان سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر قربان ہو، لبیک یا رسول اللہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب، مردہ باد امریکہ، اسرائیل منظور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے حکومت پاکستان سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نواسی رسول اکرم (ص) کے روضہ مبارک پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کرے۔
احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کے کھلے دشمن ہیں جو مسلمانوں کے مقدسات کی توہین کرکے اور ان پر حملے کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کر رہے ہیں اور عالمی دہشت گرد امریکہ چاہتا ہے کہ کسی طرح پوری دنیا کو فرقہ واریت کی لعنت میں دھکیل دیا جائے اور مسلمانوں کو آپس میں دست و گریباں کر دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان تمام تر شیطانی ایجنڈوں اور مکر و فریب کا بنیادی مقصد غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تحظ فراہم کرنا ہے اور مسلم امہ کو منتشر کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملوں میں امریکی اور صیہونی دہشت گرد براہ راست ملوث ہیں، امت مسلمہ اپنے مشترکہ دشمن امریکہ اور اسرائیل کو سنگین جرائم کے ارتکاب پر معاف نہیں کر سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گرد عناصر صحابہ کرام، ازواج رسول اکرم (ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کے مزارات کو منہدم کریں اور دنیا خاموش تماشائی بنی رہے بلکہ اب وقت ہے کہ مسلم امہ اٹھ کھڑی ہو اور اسلام کے مقدسات اور شعار کی حفاظت کے لئے سامراجی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائے۔ علامہ بہشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کی توہین پر سراپا احتجاج ہیں اور اپنے ازلی دشمن امریکہ اور اسرائیل کو اس اہانت کا براہ راست ذمہ دار سمجھتے ہیں۔
احتجاجی و ماتمی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی کا کہنا تھا کہ اگر سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملوں کا سلسلہ نہ رکا تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا اور دہشت گردی کے مراکز امریکی سفارتخانوں کا گھیراو کریں گے۔ اس موقع پر علامہ صادق رضا تقوی اور مولانا دیدار علی جلبانی نے کہا کہ نواسی رسول اکرم (ص) جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کے تحفظ کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں روز بروز دہشت گردی عروج پر پہنچ رہی ہے جس کا واحد علاج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنا ہے تاہم حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے۔ اس موقع پر شرکائے احتجاجی ریلی نے لبیک یا رسول للہ، لبیک یا حسین، لبیک یا زینب اور لبیک یا نصر اللہ کے نعرے بلند کئے اور ریلی کے اختتام پر امریکی اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔
وحدت نیوز (دمشق) شام میں حضرت زینب (س) کے روضے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا، ایک راکٹ حرم مطھر کے صحن میں آکر گرا، جس کے پھٹنے سے حرم حضرت زینب (س) کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ چند دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابھی تک اس بارے میں کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ آیا اس راکٹ کے پھٹنے سے خود حرم مطہر حضرت زینب (س) کو بھی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔ راکٹ حملے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق شام میں حضرت زینب (س) کے روضے پر حکومت مخالف باغی دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ کر دیا ہے۔ اس رکٹ حملے میں حرم حضرت زینب (س) کے دفتری امور کے سربراہ انس رومانی شہید جبکہ چند دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں سرکاری فوج سے لڑائی میں باغی دہشتگردوں نے حضرت زینب (س) کے حرم پر بھی راکٹ برسائے۔ حملے کے وقت حرم میں زائرین بھی موجود تھے۔ ایک راکٹ مزار کے احاطے میں پھٹا جس سے حرم کے دفتر امور کے انچارج شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چند ماہ پہلے بھی حضرت زینب (س) کے حرم مطہر پر ایسا حملہ ہو چکا ہے۔
کراچی(پ ر) شام میں نواسی رسول (ص) حضرت جناب زینب الکبریٰ (س) کے روضہ اقدس پر حملہ کرنے والے مکروہ چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ شام میں امریکی و اسرائیلی ایماء پر بیرونی دہشت گرد گروہو ں کی کاروائیوں کو جہاد فی سبیل اللہ قرار دینے والے سیاسی ومذہبی رہنمااب حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر حملے پر خاموش کیو ں؟ مقدسات اسلام کے دفاع کے لئے ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر نے سے بھی گریز نہیں کریں گے ، کل بروز اتوار نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک عظیم الشان لبیک یا زینب س ریلی نکالی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی، حسن ہاشمی ، مولانا علی انوراور علی حسین نقوی نے لبیک یا زینب الکبریٰ (س) ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری خارجی دہشت گردوں کے حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرآج کراچی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں قصبوں اور گوٹھوں میں احتجاجی مظاہرے او ر ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں سیکڑوں کی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر حرم سیدہ زینب (س) پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشت گردوں ، امریکہ واسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے ۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی و اسرائیلی ایجنٹ جناب سیدہ زینب (س) کے روضہ مبارک سے دور رہیں تو یہ بہتر ہے ، ایسا نہ ہو کہ ہم پاکستان سے حرم کے دفاع کے لئے نکل پٹریں ، انہوں نے حکومت پاکستان کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ محکمہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جس طرح شام جانے والے پاکستانی دہشت گردوں سے جس طرح اظہار لا تعلقی کیا ہے وہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے ، ہو نا تو یہ چا ہیئے تھا کہ وزارت خارجہ کہتی کہ ہم تحقیقات کریں گے کہ کون لوگ ہیں جو قانونی اور غیر طور پر پاکستانی حدود سے شام پہنچے ہیں، اس بات سے کو ئی انکار نہیں کر سکتا کہ پاکستان سے دہشت گر د شام نہیں گئے قومی وبین الاقوامی خبر رساں ادارے پاکستانی دہشت گردوں کی شام میں موجودگی کے ثبوت ٹی وی پر نشر کر چکے ہیں ۔
علی حسین نقوی نے کہا کہ جب تک دہشت گرد شامی حکومت سے نبرد آزما تھے ہمارے ہاتھ پا ؤں جکڑے ہو ئے تھے اور ہم خاموش تھے لیکن آج جب دہشت گردوں نے روضہ مقدس جناب زینب الکبریٰ(س) پر حملہ کیا ہے تو ہم آزاد ہو چکے ہیں اور حرم کے دفاع کے لئے ہر گھڑی ہر آن آمادہ و تیار ہیں ، کیوں کہ جناب سیدہ زینب (س) نواسی رسول (ص) ہیں ، اور نواسی رسول (س) کا دفاع ناموس مصطفٰی(ص) کا دفاع ہے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حرم سیدہ زینب (س ) پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف کل بعد نماز ظہرین نمائش چورنگی تا تبت سینٹر عاشقان اہل بیت( ع) عظیم الشان احتجاجی ماتمی لبیک یا زینب (س )ریلی نکالیں گے ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی جانب سے شہداء سانحہ بلخی چوک ہزارہ ٹاون کی یاد میں ایک پر نور دعائے کمیل کا انعقادکیا گیا جس میں مومنین نے بھر پور انداز میں شرکت کی ۔ دعاکے اختتام پر عوام سے علامہ سید ہاشم موسوی، سید آغا رضا اور جعفر علی نے خطاب کیا۔ شہداء سانحہ بلخی چوک نزد امام بارگاہ علی ابن ابو طالب ع کو مظلومانہ طور پر دفن کیا گیا۔ جبکہ ملت جعفریہ اور ان کے لواحقین کو غفلت میں رکھ کر احتجاج کرنے نہیں دیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے فوراً اور موثر کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ پاکستان اور بالخصوص کوئٹہ کے عوام امن و امان کو میسر آسکیں۔ کوئٹہ کے مومنین بیرونی ممالک سے شہداوں کے نام منگوائی گئی رقوم کا حساب ان سیاسی افراد سے ضرورلیں جو قوم پرستی کے خوشنما نعروں سے عوام کو دھوکہ دیتے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر سیاسی پارٹی کے نمائندے نے بیان دیا ہے کہ ملت تشیع کوئٹہ کے علماء کے اہل سنت کے مقدسات کی توہین کی ہے جبکہ آپ کوئٹہ پر شیعہ ہزارہ مومنین اس بات کی شائد ہے کہ ہمارے علماء نے کبھی بھی مقدسات کی توہین نہیں کی ہیں بلکہ ہم مجتہدین کی تقلید کرتے ہیں ہمارے مجتہدین تقریباً 80 سالوں سے اتحاد بین المسلمین کے لیے آواز بلند کئے ہوئے ہیں۔ اور یہاں پاکستان میں بھی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی سمیت ہمارے علماء نے اتحاد بین المسلمین قابل قدر کوشش سر انجام دی ہے اور دیتے رہینگے۔ ایسے افراد جو علماء پر ناحق تہمت باندھتے ہیں وہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اس صورتحال میں کوئٹہ کے مومنین کو مکمل ہوشیاری سے کام لے کر اپنے دوست و دشمن کی شناخت کرنی ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلندی عطا فرمائیں اور زخمیوں کو شفا اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین نے شام میں امام حسین علیہ السلام کی ہمشیرہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملے کے خلاف 10 روزہ سوگ اور آج یوم احتجاج منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے جاری مذمتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے اب خانوادے رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کو بھی معاف نہیں کیا اور دہشتگردی کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پر واضح ہوگیا ہے کہ تکفیریوں کا اسلام اور انسانیت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے، درندہ صفت لوگوں نے عالم اسلام کو ایک اور سانحہ سے دوچار کر دیا ہے۔
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے روضے اقدس پر حملے کی خبر نے مسلمانوں کو شدت غم سے نڈھال کر دیا ہے، اس واقعہ میں وہی قوتیں ملوث ہیں جنہوں نے جنت البقیع کو منہدم کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تکفیریوں نے پہلے شعائر اللہ، مزارات اولیاء کرام کو نشانہ بنایا اور اب اہل بیت علیہ السلام کے روضے اقدس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کے پرامن حالات خراب کرنے میں عالمی طاقتیں ملوث ہیں۔ علامہ امین شہیدی نے مذید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سانحہ کیخلاف دس روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور آج ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا۔ انہوں نے پاکستان میں تمام مکاتب فکر سے اپیل کی وہ اس سانحہ کی پرزور مذمت کریں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) تکفیری دہشت گردوں نے حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر حملہ کر کے ایک مرتبہ پھر جنت البقیع کی تاراجی کی یاد تازہ کر دی ہے ، دنیا بھر سے شام لا ئے گئے دہشت گردوں کا اہم اور آخری حدف حرم سیدہ زینب (س)پر حملہ تھا۔ہم آخری سانس تک شعائر اللہ، شعائر رسول اللہ (ص)اور شعائر اہل بیت (ع) کا دفاع کرتے رہیں گے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان ا س عظیم سانحے پر 10روزہ ملک گیر یوم سوگ اور 3روزہ یوم احتجاج کا اعلان کر تی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ )نے شام ( دمشق) میں حرم سیدہ زینب(س) بنت علی (ع)پر تکفیری و خارجی دہشت گرد گروہ کی جانب سے راکٹ حملے کے خلاف مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کا نہ تو کوئی دین ایمان ہے نہ ہی کوئی زبان ، جس طرح امریکانے افغانستان پر حملہ کے لئے 9/11کو جواز بنایا ، پھر عراق پر حملے کے لئے کیمیکل ہتھیاروں کا بہانہ بنایااور آج اسی امریکا نے شام (حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ )پر حملے کے لئے عوامی حقوق کی پامالی کا واویلہ کرکے اپنے نام نہاد مسلمان جہادی (فسادی)ایجنڈوں سے لشکر کشی کروائی ہے ۔ اگر یہ فسادی تکفیری ٹولہ عوامی حقوق کی بازیابی کے لئے اتنا ہی سنجیدہ تھا تو کسی حکومتی سرکاری عمارت پر حملہ آور ہوتا ، مومنین کے دل کی ٹھنڈک ہمارے عشق و محبت کے محور ہماری پاک بی بی (س) کے حرم مطہر پر کیوں راکٹ داغے ؟
آج آل سعود کے روحانی فرزندوں نے اپنے اجداد کی سیرت پر عمل کرتے ہو ئے ایک مرتبہ پھر دختر سیدہ کونین جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ جناب سیدہ زینب الکبریٰ سلام اللہ علیہ کے روضہ اطہر پر حملہ کیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر امریکا اس حملے کو ٹیسٹ کیس سمجھ رہا ہے تو حماقت کر رہا ہے ، امریکا اور اس کے وہ تمام اتحادی (فسادی)جو اس وقت شام کی انقلابی حکومت اور عوا م سے برسر پیکار ہیں انہیں اس کا جلد حساب دینا ہو گا ، اللہ کے لشکر یعنی حزب اللہ کا اعلان سے فان حزب اللہ ہم الغالبون بیشک ایک دن اللہ کے لشکر کو ہی ظالموں پر غالب آنا ہے ، اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب امریکا ، اسرائیل اور سعودیہ عرب شام میں بھی اسی طرح ذلت و رسوائی کا سامنا کریں گے جیسے 2006میں لبنان میں کر چکے ہیں ۔
انہوں نے مذید کہا ہے کہ امریکی ، اسرائیلی و سعودی حکمران ایک بات اور اپنے ذہن نشین کر لیں کہ ابھی صرف شام کے مقامی اور پڑوسی ممالک کے چند سو غلامانِ سیدہ زینب بنت علی علیہ السلام کا مقابلہ تمہارے بس میں نہیں ڈرو اس وقت سے کہ جب عالم تشیع کے تمام مراجعین ، بزرگان ، علماء کرام اور خصوصاً ولی امر مسلمین جہان امام سید علی خامنہ ایٰ (حفظ اللہ تعالیٰ) تمہارے خلاف جہاد کا فتویٰ صادر فرمادیں تو اس زمین پر تمہارے تمام مفادات تباہ و برباد کر دیئے جا ئیں ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ پر ہو نے والے اس دل خراش سانحے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے10روزہ ملک گیر یوم سوگ اور 3روزہ یوم احتجاج کا اعلان کیا اور تمام غیرت مند مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اہانت پر خاموش نہ بیٹھیں بلکے اسے توہین رسالت (ص) محسوس کر تے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور شاتمین رسول (ص )وآل رسول (ع) کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں ۔
وحدت نیوز (ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے پاکستان سے دہشتگردوں کی شام روانگی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس حوالے سے فوری طور ایکشن لے، امریکہ اور اسرائیل کی پشت پناہی سے شام میں جاری بغاوت اور قتل و غارت گری میں ملوث ہونے سے اسلام کے نام پر نام نہاد جہاد کرنے والوں کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک طالبان پاکستان سمیت دیگر شدت پسند گروہوں کی پاکستان سے شام روانگی کی میڈیا رپورٹس پر جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل کا اولین مقصد اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اقدامات ہیں، اسی تناظر میں شام میں امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر بغاوت شروع کی گئی، نام نہاد مجاہدین نے اس بغاوت کا حصہ بن کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کی ڈوریں واشنگٹن اور یروشلم سے ہلتی ہیں۔
انہوں نے حکومت پاکستان کے کردار کو بھی اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا کہ افغانستان کے بعد اب اگر شام میں بھی پاکستان کی جانب سے مداخلت ہوئی تو دنیا میں پاکستان تنہاء رہ جائے گا، حکومت فوری طور پر دہشتگردوں کی شام روانگی کا نوٹس لے اور اس حوالے سے عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے بعض عرب ممالک کے اقدامات کی بھی مذمت کی، جو شام میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام شامیوں کا ہے، وہاں کوئی فرقہ وارانہ جنگ نہیں، بعض عرب ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کی ملی بھگت سے اس جنگ کو شیعہ سنی جنگ قرار دینے کی سرتوڑ کوششیں کی ہیں، تاہم ان کی یہ کوششیں ناکام ہوں گی۔