The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی دو روزہ تنظیمی وتربیتی دورے پر آج ملتان پہنچیں گے۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران وہ جامعہ شہید مطہری ملتان کے علمائے کرام اور ممتازآباد میں عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ حسن ظفر نقوی سورج میانی ملتان میں ایک عوامی پروگرام میں شرکت اور خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ دورے کے دوران وہ ملتان کے مقامی ہوٹل میں بین المذاہب اور بین المسالک کانفرنس، پریس کانفرنس اور مرکزی یوتھ آفس میں ملتان بھر کی تنظیمی شخصیات سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف قیام کرکے ملت نے صبر و استقامت اور بیداری کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ اب بھی اگر دہشت گردی کا خاتمہ نہ ہوا تو ملک بھر کے عوام اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔ ظلم اور دہشت گردی کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ نفرتوں کے علمبردار فرقہ پرست عناصر اور دہشت گردوں کے حامی و سرپرستوں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ کالعدم فرقہ پرست گروہ کو دہشت گرد ڈکلئیر کیا جائے اور جب تک ایک دہشت گرد باقی رہے یہ آپریشن جاری رکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے حامی بھی دہشت گرد اور قومی مجرم ہیں۔ سیاسی اور مذہبی زعماء کو دہشت گردوں کا وکیل بننے کی بجائے مظلوموں کا حامی اور وکیل بننا ہوگا۔ ہم ایک مرتبہ پھر ملک کی سیاسی، جمہوری اور دینی قوتوں اور سول سوسائٹی کو دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ محاذ تشکیل دینے کی دعوت دیتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ مستونگ میں زخمی ہو نے والے زائرین کی عیادت کی ، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی رہنما علامہ شیخ اعجاز بہشتی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی اور کوئٹہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے،علامہ راجہ ناصر عباس نے فرداًفرداً تمام زخمیوں سے ملاقات کی ، ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے ذمہ دارن کو ہدایت دی کے زخمیوں کی تیمار داری اور دیکھ بھال میں کسی قسم کی لاپرواہی نہ کی جائے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کی کوششوں سے بلا آخر حکومت نے تفتان بارڈر میں پھنسے ہوئے 300 سے زائد زائرین کو دو C130 طیاروں کے ذریعے دالبندین ائیر بیس سے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچا دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آغا رضا کی کوششوں سے مورخہ 24 جنوری 2014 کو 155 زائرین کو C130 طیارےکے ذریعے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچایا گیا تھا۔ایم پی اے سید محمد رضا رضوی بذات خود کوئٹہ ایئر پورٹ پر زائرین کرام کے استقبال کے لئے موجو دتھے ، سید محمد رضا نے زائرین کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔

وحدت نیوز (کراچی) پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے سانحہ مستونگ میں بےگناہ اٹھائیس افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پرامن دھرنے دیکر شہداء کی آواز کو بلند کیا ہے جسے ہم سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ اعزاز ملت تشیع کے پاس ہے کہ جس نے چار چار دن سڑکوں پر گزارے اور ایک گملا تک نہیں ٹوٹا، ایسی مثالیں معاشرے میں بہت کم ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس انداز میں معاملات کو اچھے طریقے سے انجام دیا گیا وہ قابل ستائش ہے۔ غنویٰ بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اظہار تعزیت کرنے پر غنویٰ بھٹو کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی طرح موجودہ حکومت نے بھی دہشتگردوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ زائرین کربلا کی بس کو مستونگ کے مقام پر درجنوں بار نشانہ بنایا گیا، لیکن حکومت نے ہمیشہ چشم پوشی اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے موجودہ وزیراعلٰی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو اگر صوبے میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے اختیارات حاصل نہیں تو انہیں مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے شُہداء کے لواحقین سے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام مطالبات پر فوری عملدرآمد کراتے ہوئے دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی کرینگے۔ لیکن اگر حکومت نے اس بار بھی اپنے وعدہ پر عمل نہ کیا تو ہمارا اگلا مطالبہ اسلام آباد میں مرکزی حکومت کی معزولی ہوگی۔ امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے پاکستان میں شیعیان حیدر کرار (ع) کا بےگناہ خون بہایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں محبانِ اہلبیت (ع) پر پے در پے حملے ہوئے لیکن انہوں نے پاکستان کی بقاء و سلامتی کی خاطر صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مومنین کی کامیابی ہمیشہ اسی طرح میدانِ عمل میں حاضر رہنے سے ہی ممکن ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) سانحہ مستونگ میں شہید ہو نے والے مظلوموں کے اہل خانہ کی جانب سے علمدار روڈ پر دیئے گئے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ کوئٹہ کی خون جما دینے والی سردی میں خانوادہ شہداء نے استقامت کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کے خون کو حرارت بخشی ہے، حکمران پاکستان کے بقاء چاہتے ہیں تومذاکرات کا ڈرامہ بند کریں ، ملک بھر میں منظم آپریشن کر کے دہشت گردوں کا صفایہ کیا جائے ، شہداء کا خون ہم سے تقاضہ کر تا ہے کہ اس کے پیغام کو مٹنے نہ دیا جائے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری شہداء کے خون کی آواز بنے، ان کا  کہنا تھا کہ زائرین کا زیارت پر جانا ان کا شہری حق ہےاور زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، پاکستان کا وجود خطرے میں پڑا ہے، حکمران اپنی کمزوریوں کو مذاکرات کا لبادہ پہنا کر عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں ، ہم سلام پیش کر تے ہیں ، خانوادہ شہداء ، مومنین کوئٹہ،مومنین پاکستان، مومنین عالم ، با ضمیر انسانوں اور خصوصاً علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو کہ جنہوں نے ۲۷ بے گناہ زائرین امام حسین ع کے خون کو مستونگ کے بیابان میں دفن ہو نے سے بچا لیا اور اس خون ناحق کا احساس پو ری دنیا کو محسوس کر وایا ۔

وحدت نیوز(لندن) سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پاکستان کی طرح لندن میں بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا، مجلس علمائےشیعہ  یورپ کے سربراہ علامہ سید علی رضا رضوی کی زیر قیادت احتجاجی دھرنا لندن میں پاکستانی سفارت خانے کے سامنے دیا گیا ، جس میں مختلف علمائے کرام نے خطاب کیا، اس موقع پر مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو ہاتھوں میں پلے شہداء کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، جن پر پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی دھرنا لواحقین کے حکومتی نمائندوں سے کامیاب مذاکرات اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان کے بعد ختم کر دیا گیا۔

وحدت نیوز ( اوچ شریف) مجلس وحدت مسلمین یونٹ اوچشریف کے زیر اہتمام علمدار چوک پر سا نحہ مستونگ کے لواحقین شہدا کے اظہار یکجہتی کے لئے دھرنا دیا گیا، دھر نے سے خطاب کر تے ہو ئے شیعہ رہنماء خواجہ ضامن حسین نے کہا کہ شیعوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے لیکن حکومت ہا تھ پر ہا تھ دھر ے تما شہ دیکھ رہی ہے دھر نے سے مولانا سید خادم حسین شاہ صاحب، سید زوار حسین ،خواجہ فضیلت علی،احسن رضا جعفری ( سیکرٹری جنرل یونٹ سٹی اوچ شریف)، سید نوراحمد رضوی ( سیکرٹری جنرل یونٹ اوچ موغلہ) نے بھی خطاب کیا دھر نے میں مومنین کی کثیر تعداد موجود تھی جس میں مومنین و دیگر مکاتب فکر و علماء کرام نے بھی شرکت کی ناصر ملت کی کال پر دھر نا ختم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(مظفر آباد) دائی اتحاد بین المسلمین ،مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے میلاد مصطفی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد پیغمبر اسلام ؐ میں دلوں کا مسرور ہونا،ہاتھوں میں سبز پرچم لیکر یا رسول اللہ کی صدائیں بلند کرنا،دورد و سلام پڑھتے ہوئے سڑکوں پر نکل آنا،دراصل اللہ رب العزت کی اس عظیم نعمت کا شکر اداکرنا ہے،جو اس نے رسول ؐ کی صورت میں ہمیں عطا کی۔ آج کی میلاد کانفرنس اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام جس میں تما م مکاتب فکر کے علماء و زعماء شریک ہیں،ہم نے پاکستان کی شیعہ سنی اعلیٰ قیادت کو بلا کر یہ ثابت کردیا کہ آزادکشمیر کی سر زمین امن و محبت کی سرزمین ہے۔شیعہ سنی مسلمانوں نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اتحاد و وحدت کا جو عملی مظاہرہ کیا یہ آنیوالی نسلوں کیلئے دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عظیم مثال اور تاریخی پیغام کی حثیت رکھتا ہے۔ہم تمام مکاتب فکرکے غیور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیں ہمارے اس کاروان کا حصہ بنیں، اختلافات کو چھوڑ کر امن و وحدت کا پرچارکریں۔ہمارا مقصد امت رسول اقدس ؐ متحد کر کے عظیم طاقت بنانا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree