ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ناصر ملت جب آواز بلند کریں گے پوری ملت لبیک کہے گی،علامہ حسن ظفر نقوی

24 جنوری 2014

وحدت نیوز( کراچی) نواز شریف کی حکومت نے طالبان کی کٹھ پتلی ہونے کا ثبوت دیدیا ہے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اگر حکومت وطن کی وفادار ہے تو فی الفور ملک بھر میں طالبان دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا اعلان کرے۔ رہنماوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس معاملے پر اپنی بے بسی کا ثبوت دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا ہے کہ بلوچستان میں صاحب اختیار قوتیں نہیں چاہتیں کہ صوبے سے طالبان دہشت گردوں کا خاتمہ ہو لیکن پاکستان بھر کے مظلوم اب یہ بالکل بھی برداشت نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کے آگے ضرور بند باندھیں گے، مجلس وحدت اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےمظلوموں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر سانحہ مستونگ کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

 

ان  کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کی ایجنسیوں نے افغان جہاد کے موقع پر جن لوگوں کی پرورش کی تھی، آج وہ ہمارے ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں لہٰذا وطن کے تحفظ کیلئے ان خوارج کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے، نماز نہاد عوامی حقوق کے دعویدار سیاسی رہنما ظالم کو ظالم اور مظلوم کو مظلوم کہنے کی جرائت کہو چکے ہیں، پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑنا کسی ایک مسلک کی نہیں بلکے تمام محب وطن عوام کی قومی ذمہ داری ہے، ہم نے ظالموں کے سامنے علم بغاوت بلند کر دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک مرتبہ پھر مظلوموں کے حقوق کی صحیح ترجمانی کا حق ادا کر دیا ہے،ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں ناصر ملت جب آواز بلند کریں گے پوری ملت لبیک کہے گی۔

 

سانحہ مستونگ کے خلاف شہر کراچی کی اہم شاہراؤں پر دھرنا دیا گیاجس میں مرکزی دھرنا نمائش چورنگی ایم اے جناح روڈ،انچولی شاہرائے پاکستان،ملیرنیشنل ہائی وے ،ٹاور،رضویہ سوسائٹی،عباس ٹاؤن ابو لحسن اصفحانی روڈ،صفورہ چورنگی،ناتھا خان،شارع فیصل،اسٹار گیٹ،جوہر موڑ ،نیپا چورنگی سمیت متعدد مقامات پر احتجاجی دھرنے دئیے گئے ۔احتجاجی دھرنوں میں شریک ہزاروں شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سوال لکھے ہوئے تھے کہ’’آخر شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کب تک‘‘، ’’ ناصبی تکفیری دہشت گردوں کو ریاستی اداروں کی سرپرستی حاصل ہے‘‘، ’’پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے قتل میں ایجنسیاں ملوث ہیں‘‘’دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے ‘‘ اور امریکہ اور اسرائیل مردہ باد اور کوئٹہ مین ا مریکی سفارت خانے کو بند کرنے سمیت ملک بھر سے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کے مطالبے کئے گئے تھے۔شرکائے احتجاجی دھرنا نے سرو ں پر سرخ و سیا ہ پٹیاں باندھ رکھی تھی جن پر لبیک یا حسین اور لبیک یا رسول اللہ لکھا ہوا تھا۔واضح رہے کہ احتجاجی دھرنوں میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

 

ایم ڈبلیو ایم کراچی اور آئی ایس او کراچی کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کے خلاف شہر کراچی میں دیئے گئے مرکزی دھرنے میں   پاکستان تحریک انصاف،سنی اتحاد کونسل،عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر نے شر کت کی اس موقع پر مجلس و حدت مسلمین کے ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ عقیل موسیٰ، علامہ موسیٰ کریمی، علامہ علی انور جعفری، حسن ہاشمی، آل علی، علامہ مبشر حسن جمعیت علما پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی نورانی،سنی اتحاد کونسل کے رہنما ابولحسن بلال شاہ کاظمی ۔عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree