وحدت نیوز(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے رکن علامہ محمد امین شہیدی نے اسلام آبادمیں جمیعت علمائے پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدرصاحبزادہ ابولخیرمحمد زبیر، جامعہ نعیمیہ کے مہتمم مفتی راغب نعیمی اور دیگر اہل سنت علمائے کرام اور اکابرین سے ملاقات کی،اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور چیئرمین البصیرہ پپلیکیشنزثاقب اکبر نقوی بھی موجود تھے،رہنما وں نےمسالکِ اسلامی کے درمیان ہم آہنگی ،بھائی چارگی اور علمی مباحثوں کی ضرورت پر زوردیا، گفتگو کے دوران ملک کو درپیش چیلنجز اور داخلی اور خارجی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔