The Latest

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام استحکام پاکستان وبیداری امت کانفرنس آج بروز اتوارسکردو میں ہوگی۔ جس سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،سید فرحت حسین شاہ مرکزی رہنما منہاج القرآن ،فیصل رضا عابدی، علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفرنقوی مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین،ناصر عباس شیرازی سیکریٹری سیاسیات، آغا راحت حسین الحسینی، عوامی ایکشن کمیٹی کے قائدین اور سیاسی شخصیات خطا ب کرینگی۔کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے ملک بھر اور خصوصا گلگت بلتستان سے قافلے پہنچناشروع ہوگئے ہیں۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے حوالے سے گزشتہ روزسکردو میں موٹرسائیکل ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی مرکزی بازار سے یادگارچوک تک نکالی گئی جس میں وحدت یوتھ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت مسلمین کی کانفرنس ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اورانتخابات میں دھاندلی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ اجتماع کے انعقاد کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اسکردو میں  منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر  منعقد ہونے والی عظیم الشان کانفرنس بعنوان "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" میں  شرکت کے لیے اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ علامہ محمد امین شہیدی اور ناصر شیرازی کا استقبال مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے رہنما شیخ زاہد حسین اور شیخ احمد کریمی نے کیا، جبکہ گمبہ اسکردو اور امامیہ چوک اسکردو پر لگائے گئے استقبالی کیمپ کے باہر بھی کارکنان نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر امامیہ چوک اسکردو پر جوانوں نے مہمانوں کو روایتی تخفے بھی پیش کئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے اسلام دشمن رویہ نیا نہیں ،شعائر اسلامی اور محب وطن اداروں کے خلاف سازشیں ۱۹۷۰ء ؁کی دہائی سے میر خلیل الرحمٰن اور اس کے کارندوں کا وتیرا رہا ہے، جیوٹی وی کی جانب سے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان مبارک میں گستاخی کی پر روز مذمت کرتے ہیں ، وزارت داخلہ اور پیمرا اس واقعے کو غیر سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، سنی اتحاد وکونسل کے مفتیان کرام کے فتویٰ کی مکمل تائید کر تے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔

 


ان کا کہنا تھا کہ بیرونی ایجنسیوں اور ملک دشمن طاقتوں کی ایماء پر میڈیا انڈسٹری پر قابض فرعونی جنگ گروپ ہمیشہ شعائر اسلامی اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہر زہ سرائی کی مضموم کوششیں کر تا رہا ہے،ملک دشمن قوتوں اور دہشت گرد عناصر کو جیو ٹی وی کے ہوتے ہو ئے اپنی پبلسٹی کی کبھی فکر لاحق نہیں ہو ئی ،جیوٹی وی نے دہشت گردوں کی ہمیشہ کھل کران کی ترجمانی کی اور ابھی کچھ روز قبل ہی پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے خاص قومی اداروں کے خلاف اسی چینل نے بھر پور پروپگنڈہ مہم چلائی،کبھی اس چینل پر دہشت گردوں کو شہید قرار دیا جا تا رہا ، خصوصاً مکتب تشیع کے حوالے سے جنگ گروپ کا متعصبانہ رویہ تاریخی ہے،ستر کی دھائی میں اسی جنگ گروپ نے شہزادی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شان اقدس میں بھی جسارت کی تھی جس پر پوری شیعہ قوم نے اس اخبار کا مکمل بائیکاٹ کیا تھا ، نہ ہی کوئی اہل تشیع اشتہار دیتا اور نہ ہی اخبار خریدتا، معافی تلافی کے بعد معاملہ رفع دفع ہوا،لیکن یہ سلسلہ رکا نہیں اور آج ایک مرتبہ پھر جنگ گروپ کا جیوٹی وی توہین اہل بیت علیہم السلام کا مرتکب ہو ا ہے، آج امت مسلمہ کو تہیہ کر نا ہو گا کہ اس یہودی ایجنٹ چینل سے وطن عزیز کو نجات دلائی جائے ۔ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی محبت سے سرشار تمام اہل سنت اور اہل تشیع عوام کو جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کا مکمل بائیکاٹ کرنا ہو گا۔


انہوں نے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مفتیان کرام کی جانب سے اہل بیت اطہار علیہم السلام کی شان میں گستاخی کے خلاف جیوٹی وی سے متعلق تمام فتووں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوا م سے اپیل کی ہے کہ وہ سب اکھٹا ہو کرجیواور جنگ کا مکمل بائیکاٹ کریں ، پوری مسلم امہ اس ادارے کو اشتہار نہ دینے ا ،اخبار نہ خریدنے اور چینل نہ دیکھنے کا تہیہ کرلے، تمام امت مسلمہ اتحاد وحدت کا مظاہرہ کر تے ہوئے اس خارجی ایجنٹ ٹولے کونشان عبرت بنائے اور اس ناصور سے مملکت خداداد پاکستان کو نجات دلائے۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اسکردو میں منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" سے قبل ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ریاست اور ریاستی ادارے ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، تاکہ معاشرے کے اندر قانون کا نفاذ ہو، معاشرے میں قانون، نظم و ضبط اور اصول پروان چڑھیں۔ جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں ہمارے حکمران اس ریاست کو ریاست بننے نہیں دے رہے ہیں۔ پورے پاکستان میں بالعموم اور گلگت بلتستان میں بالخصوص ظالم حکمرانوں نے ریاستی اداروں اور ریاستی وسائل کو اپنے لئے دولت بنانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ایک شخص کے حکومت میں آنے کے بعد معاشرے اور عوام کی حالت نہیں بدلتی بلکہ ان سیاستدانوں کی حالت ضرور بدلتی ہے۔ آج ہم گلگت بلتستان میں اپنے اردگرد نگاہ کریں تو ہماری سڑکیں ناپختہ، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر، تعلیمی ادارے مفلوج، اقربا پروری، کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی سر چڑھ کے بول رہی ہے، جبکہ عوام کا معیار زندگی پست ہے، لوگ مجبور ہیں، لوگوں کی آمدنی قلیل ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود اس خطے کے لوگ غربت کا شکار ہیں۔ اس خطے میں ترقی و خوشحالی کا نہ ہونا، عوام کا معیار زندگی پست ہونا اور حقوق نہ ملنا دراصل اس خطے کے نمائندوں اور ظالم حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں لوگوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے، ان کو تقسیم کر دیا جاتا ہے، تاکہ آپس میں متحد نہ ہوسکیں اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے قابل نہ رہ سکیں۔ ان حالات میں نظام و ریاست کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر اختلافات کو پس پست ڈال کر متحد ہونا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام 67 سالوں سے اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں اور یہ ظالم حکمران اور استحصالی نظام عوام کو ان کا حق نہیں دے رہا، لیکن خوش آئند پہلو یہ ہے کہ یہاں کی عوام باشعور ہونے لگی ہے۔ جس کی مثال گلگت بلتستان کی ظالم حکومت نے حالیہ دنوں میں عوام کی دولت کو لوٹ کھانے کے بعد ان کو دی جانے والی گندم سبسڈی کا خاتمہ کیا، گندم سبسڈی کا خاتمہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا، جسے اس خطے کے غیور اور صابر عوام نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ آج یہ خطہ شعور کی طرف گامزن ہے۔ گلگت بلتستان وطن عزیز پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے۔ اس خطے میں بدامنی پورے ملک کے امن میں بدامنی کے مترادف ہے۔ جغرافیائی نقطہ نگاہ سے اس خطے کو پوری دنیا بالخصوص جنوبی ایشیاء میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ دنیا کی تین عظیم طاقتوں کا یہ خطہ معاشی حب ہے۔ اگر یہ خطہ متاثر ہو جائے تو پورے ملک کی معیشت متاثر ہوجاتی ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ظالم حکمرانوں اور استحصالی حکومتوں نے گلگت بلتستان میں لوگوں کو تقسیم کرکے، علاقائی، لسانی، مسلکی نفرتوں کے ذریعے اس خطے کو پسماندہ رکھا ہوا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس خطے میں امن، محبت، رواددی، الفت، بھائی چارگی، خوشحالی اور دیگر الہی اقدار کو زندہ اور اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کے لیے بھ پور جدوجہد کرے گی۔


 
انہوں  نے کہا کہ 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس حب الوطنی، وحدت و بھائی چارگی کی عظیم مثال قائم کرے گی۔ یہ کانفرنس استحصالی نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی، جس میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا عظیم الشان اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج 16 مئی کو دنیا بھر میں "یوم مردہ باد امریکہ" کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے۔ امریکہ سرغنہ مجرمین جہاں ہے اور دنیا کی استحصالی طاقتوں کا سربراہ ہے۔ امریکہ کی غیر معمولی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں بدامنی اور عدم استحکام کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ملکی استحکام کے لیے خود مختار، آزاد اور ملک دوست خارجہ پالیسی کو مرتب کرنا ناگزیر ہے۔ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے امریکی مداخلت کا سدباب ضروری ہے۔

وحدت نیوز(کوٹلی امام حسین ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم مردہ باد امریکہ منایا گیا۔ کوٹلی امام حسین (ع) میں نماز جمعہ کے بعد امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے 16 مئی کے حوالے سے امریکہ مردہ باد ہے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جبکہ ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین اور مومنین کی ایک بڑی تعداد بھی مظاہرے میں شریک تھی۔ شرکاء نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ملت تشیع کی جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ جس میں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد علی جعفری احتجاجی مظاہرے کی قیادت کر رہے تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے، جس میں اسرائیل، طالبان اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف نعرے درج تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونیوالی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھی شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔

 

مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کانسٹیبل محمد نواز کے قتل کے محرکات جاننے کی بجائے ملزمان کی گرفتاری میں سستی اور کاہلی برتی گئی، جس کی وجہ سے دوسرا واقعہ خرم شہزاد سیکورٹی گارڈ کی ٹارگٹ کلنگ کا پیش آیا۔ باقاعدہ ایک منصوبہ بندی کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے جیو گروپ کے خلاف بھی شدید نقطہ چینی کی اور کہا کہ اہل بیت کی شان میں گستاخی پر جیو پر پابندی لگائی جائے۔ شرکاء نے ڈیرہ، بنوں روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے جام کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موقع پر موجود رہی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ حسینی بلتستانی سے نجی ٹی وی چینل کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی امام بارگاہ بلتستانی سے ہوتی ہوئی شُہداء چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مبینہ چینل پر گستاخانہ مواد نشر کرنے کیخلاف چینل کی مکمل بندش کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ اسلامی اقدار کو اپنے ڈراموں اور ڈارمے بازی سے پائمال کرنے کا شرمناک عمل تو شروع ہی سے جیو کا وطیرہ تھا لیکن اب بےغیرتی اور بےشرمی کی انتہاء ہو گئی۔ عظیم اور مقدس ہستیوں کی توہین پر اُتر آئے ہیں۔ مذکورہ چینل کی اسلام اور ملک دشمن پالیسیاں کسی سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہیں۔ یہ ایک دجالی چینل ہے اور دجال کی نشانی یعنی ایک آنکھ کو وہ بار بار اپنے نیوز مین جیو آنکھ کے عنوان سے دکھاتے ہیں۔ اپنے کردار میں اس خباثت اور خیانت کی عملی عکاسی بھی کرتا ہے۔ جسکا عملی ثبوت کبھی قومی نعرہ "پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ" کو بگاڑ کر "پڑھنے لکھنے کے سوا پاکستان کا مطلب کیا" کی صورت میں پیش کرتا ہے۔ تو کبھی اپنے بدنام زمانہ جعلی مذہبی سکالر عامر لیاقت کے ذریعے اسلامی روایات اور اقدار کو مذاق اور مسخرے بنانے میں مصروف نظر آتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں پیمرا سے جیو چینل کی مکمل بندش کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت زون اور مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امریکہ مردباد ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع امامیہ مسجد سے بعد از نماز شروع ہوئی جو بےنظیر چوک سے ہوتی ہوئی خزانہ روڈ پہنچی۔ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ، اسرائیل اور جیو ٹی وی چینل کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔

 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر آئی ایس اواور صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان  عارف حسین قمبری، ڈویثرنل صدر آئی ایس او مدثر عباس حیدر اور دیگر مقررین نے کہا کہ16مئی 1948 کو امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا تھا اور آج اسرائیل کے ناجائز وجود کا دن ہے۔ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے یہ دہشت گرد ملک مسلمانوں کے خاتمے کے درپے ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور دشمنان اسلام برطاینہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرے مگر افسوس کہ ہمارے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ عوام کے مفادات کی بجائے امریکہ کے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

 

مقررین نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور دوست ملک ہے، ایران نے پاکستان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ہمارے حکمرانوں نے ملک کو گیس کی فراہمی کی بجائے یہودیوں کے ایجنٹ بننے کو ترجیح دی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل جیو یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور یہ چینل اسرائیل کی مدد سے چل رہا ہے۔ اسرائیل کے اس چینل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل کی شان میں گستاخی کی ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کی مدد سے چلنے والے چینل کو فوری بند کیا جائے۔ ریلی کے آخر میں امریکی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام جیو کے مارننگ شو میں توہین آمیز مواد نشر کرنے کیخلاف پیمرا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر توہین آمیز نشریات کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ پیمرا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا ہے، اگر پیمرا شروع دن سے اپنا کام ٹھیک انداز میں کرتا تو آج نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ مقررین نے پیمرا کے تمام عہدیداروں کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔ مقررین کہنا تھا کہ توہین آمیز نشریات سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے، وزارت اطلاعات کی خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے حکومت سے فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو لازمی بنائے کہ آئندہ کسی بھی ٹی وی چینل پر اس طرح کی نشریات نہ چل سکیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملک بھر میں جیو کے پروگرام میں اہل بیت عظام کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ لاہور میں جامع امامیہ مسجد شباب چوک سمن آباد اورعلامہ اقبال ٹاؤن ،نشتر ٹاؤن امامیہ کالونی سمیت متعدد علاقوں میں مظاہرے کئے گئے۔ ہنزہ بلاک  سے مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے سٹرک بلاک کر کے جیو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور جیو کے مارننگ پروگرام کو مستقل بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم ڈبلیو ایم لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے سمن آباد میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسلمان اہل بیت عظام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا، حکومت گستاخی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

 

ادھر ہنزہ بلاک سے مون مارکیٹ تک نکالی گئی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کی۔ انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک جیو کے اس گستاخانہ پروگرام کے پروڈیوسر اور اینکر کے خلاف کارروائی نہیں ہو جاتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کی جانب سے جاری کئے گئے فتوے کی تائید کرتے ہیں اور جیو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ امامیہ کالونی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت سیکرٹری جنرل شیخوپورہ مولانا سید حسن رضا ہمدانی نے کی۔ انہوں نے پیمرا سے مطالبہ کیا فی الفور جیو کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

وحدت نیوز(بلتستان) اسکردو میں بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سربراہ نے دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ کچورا کا دورہ کیا۔ عوامی رابطہ مہم کے موقع پر کچورا میں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کچورا میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے میں کوئٹہ سے آئے ہوئے مہمان عالم دین شیخ ولایت جعفری ، علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ آغا علی رضوی اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور اور محب وطن عوام سیاسی راہنماوں کی نااہلی اور ظالم حکمرانوں کی غلط پالیسویوں کے سبب اب تک حقوق سے محروم ہیں۔ حصول حقوق کے لیے ضروری ہے کہ یہاں کی عوام صبر و استقامت کے ساتھ اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کرے اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree