The Latest

وحدت نیوز(لاہور) یوم مذمت طالبان کے موقع پر لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ طالبانائزیشن ملک کے لئے کینسر کے مانند ہیں اس سے چھٹکارے کا واحد حل سیکیورٹی فورسسز کے ذریعے موثر اور بھرپور آپریشن ہی ہے یہ بات ہم روز اول سے ان نااہل حکمرانوں کو باور کراتے آرہے ہیں پاکستان کا آئین کسی نجی ملیئشیا کے ساتھ مذاکرات کی کبھی اجازت نہیں دیتا اور اسلامی قوانیں کیمطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سزا موت ہی ہیں طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں ان کیخلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں ہی ان دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ہیں ان کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی اسی طرح کاروائی کی جائے جس طر ح طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے یہ کالعدم جماعتیں ان دہشت گردوں کو پناہ اور ان کو معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے جنگی دلدل میں پھنسانے کی سازشیں ہورہی ہیں شام کے منتخب حکومت کو ختم کرنے کے لئے اسرائیلی اور صہیونی لابی پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستان سے شامی دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کی باتیں بھی ہورہی ہیں ہم یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ آج کے لمحوں کی خطا آنے والی نسلیں بھگتیں گی ،افغاں جہاد سے سبق نہ لینے والے حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیاں ملک قوم کے تباہی کا سبب بنے گا عرب بادشاہوں کی آمریت کو بچانے کے لئے پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منانا گیا لاہور کے علاوہ،شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر ،جھنگ، چینیوٹ،خوشاب،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،میانوالی،لیہ،منڈیبہاوالدین،ننکانہ صاحب، وہاڑی،لودھراں۔ ناروال،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،رحیم یار خاں،سرگودہا،علی پور ،فیصل آباد،جہلم،گجرات،گجرانوالہ،حافظ آباد ،خایوال،ٹوبہ ٹیک سنگ، اٹک،بھکر،پاک پتن میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک دشمن دہشت گردوں کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار دادیں منظور کی گئیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام بروز جمعتہ المبارک پورے پاکستان کی طرح کوئٹہ میں بھی یوم مذمت طالبان اور ٹاریٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے MWMکوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج طالبان سمیت دہشت گرد عناصر پاکستان کے لئے تباہی کا سامان ہے یہ تمام دہشت گرداورکالعدم تنظیمیں غلط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے ۔جس کی وجہ سے مملکت خداداد پاکستان شدید خطرات سے درچار ہیں ۔ اب تو یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوچکی ہیں کہ یہی دہشت گرد اسلام و پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے انتہائی حساس مقامات ، فوج اور عوام کو نشانہ بناچکی ہے لہٰذا یہ مفسد فی الارض ہے اور باغی ہے شریعت اور عقل کی رو سے ان کے خاتمے میں ہی پاکستان کی بقاء اور امن کی ضمانت ہے۔ امریکی ،اسرائیلی ودیگر شیطانی طاقتوں کی ایماء پر یہ دہشت گرد اسلام کو دنیا میں کمزو ر کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف عمل ہے یہ وحشی ہے اور انسانیت سے دور ان کو پاکستان اور پاکستانی عوام مسلمانوں کے جان ومال کی کوئی پروا نہیں اور آئین پاکستان کونہیں مانتے تو اس صورت میں ان کا خاتمہ پاکستانی حکومت بھرپورطاقت کا استعمال کریں ورنہ یہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر ہلاکت کا باعث ہوگا ۔ اس صورت حال میں پاکستان بھر کے سنی شیعہ عوام کسی بھی صورت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے ہیں جس کا مظاہرہ پچھلے چند مہینوں سے ہوتا چلاآرہا ہے اور پاکستانی عوام حکومتی کوتاہی کی صورت میں خود میدان میں نکل کران دہشت گردوں کو رسوا کرکے ان کا خاتمہ کرینگے انشاء اللہ ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں مسلمانوں میں کسی بھی قسم کی فرقہ واریت نہیں اور امت مسلمہ پوری طرح اتحاد بین المسلمین دائرے میں زندگی گزاررہے ہیں لیکن اسلام دشمن عناصر اپنے پالے دہشت گردوں کے ذریعے مسلمانوں میں انتشا ر کا باعث بنے ہوئے تو ہم حکومت وقت سے نہایت سختی کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے خلاف بھرپور آپریشن کرکے ان کا قلہ قمہ کریں یہی پاکستانی اٹھارہ کروڑ عوام کا مطالبہ ہے اور پاکستان کے بقاء کا ضامن بھی۔ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حکومت پاکستان اور فوج کی بھرپورحمایت کرتاہے اور اس میدان میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وحدت نیوز(حیدرآباد)تیس سال پہلے ہمارے معاشرے میں \"یزید\"ایک گالی ہو اکر تی تھی یا اس کا ظالمانہ کردار بیان کر نا ہوتا تھا تو لمبی چوڑی تقریر نہیں کر نی پڑتی تھی بس اس کو کھا جاتا تھا تُو تو یزید ہے اور یزید کا اسلام مخالفت کردار ہر جگہ عیاں ہو چکا تھا وہ وقت آج کا زمانہ جہاں لوگوں کے سامنے اچھائی کو اچھائی اور برائی کو برائی کھا جاتا ہے جہاں ملک کے ایک کونے میں میاں بیوی لڑتے ہیں وہ اس وقت منظر عام پر لیا جاتا ہے کیونکہ آزادی کا دور ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے نام نہاد اسلام کے ٹھیکدار (لیکن جاھل ہی کے جاھل ) نہ آنکھوں کی نظر سے دیکھتے ہیں نہ بصیرت کی نگاہ سے جنہیں رات اور دن کی تمیز نہیں جنھیں کتا بھی شہید نظر آتا ہے اور قاتل ظالم وجابر کا فر نظر آتا ہے وہاں اس لعنتی کو امام حسین ؑ اور یزید میں کوئی فرق نظر نہیں آتا امریکہ کے ہاتھوں کتا مرے تو شہید اور قاتل جہنم میں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی ، علامہ گل حسن مرتضوی اور علامہ اشفاق علی مطہری نے علامہ راجہ ناصر عباس کی اپیل پر یوم مذمت طالبان کی مناسبت سے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔احتجاجی ریلی بعد نماز جمعہ قدم گاہ مولا علی ع سے نکالی گئی جسمیں عوام کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے ہاتھو ں میں بینزاور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کےخلاف نعرے درج تھے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ اما م حسین ؑ شہید اور قاتل بھی مسلمان ایسے انسان کو مسلمان کہنا اسلام کی توہین ہے ۔بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ ابو جھل کا صحیح جا نشین کو شاید یہ پتا نہیں کہ رحمتہ العالمین سید المرسلین کی حدیث مبارک ہے کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے مجھے اس دور کے ابوجھل سے دونوں چیزیں نظر آرھی ہیں کہ کتے کو شہید کہنا کتنے شہیدوں کے ورثا کے لیے زبانی تکلیف کا موجب بنا یہ کہنا کہ قاتل ومقتول دونوں میں کوئی فرق نہیں کیا اسلام کی کھلی مخالفت نہیں ہے اور مسلمانوں کے سروں سے فٹبال بنا کر کیھلنے والا طالبان کی حمایت کر نا یہ وہ مکروہ ترین کام ہے جو کسی بھی مسلمان سے کر نے کی توقع نہیں کی جاتی ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی دیکھیں کے کراچی میں آپریشن کا جو ڈراما کیا جار ہا ہے وہ آخر کیوں یہ کون سے دہشتگرد تھے جنوں نے کل اتنی بے رحمی کے ساتھ ہمارے بزرگ عالم دین مولا تقی ہادی صاحب کو شہید کر کے بنا کسی خوف کے فرار ہو گئے آکر اتنی پولیس ، رینجرز، کہاں پر ہوتی ہے جب یہ ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات ہو تے ہیں یا تو حکومت چاہتی ہے فرقہ وارنہ فساد ہو اور اگر فرقہ وارنہ فساد نہیں چاہتی تو حکومت اتنی نااہل کیوں ہے کیا حکومت کو پتا نہیں کہ یہ کون کر رہا ہے ہم کراچی پشاور اور ملک کے دوسرے شہروں میں جو بے گناہ لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے ہم اس کی پرزور مذمت کر تے ہیں اور اب طالبان کے خلاف آپریشن کر نے کہ بعد ہمارے ملک میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو حکمرانوں کے ساتھ ملکر شیعہ سنی فساد کرانا چاہتے ہیں ۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی ایم ڈبلیو ایم ''اینٹی طالبان ڈے'' منائے گی۔ وحدت ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ کراچی میں شہید ہونے والے پروفیسر تقی ہادی نقوی کی شہادت سے ایک عظیم عالم اور مجاہد ہم سے جدا ہو گیا ہے۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ آج نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امن وامان کی صورتحال کو قائم کرنے میں بالکل ناکام ہوچکی ہے۔ محب وطن جماعتیں مل کر پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین نے آج 28 فروری کو آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے یوم مذمت طالبان منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے پارٹی دفتر میں کونسلر کربلائی رجب علی مہدی، حاجی عمران اور کامران حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں لاہور میں 50 سے زائد جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق ہم بلوچستان میں بھی آج 28 فروری کو یوم مذمت طالبان منا رہے ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے ہونگے، جبکہ مغرب کے بعد دعائیہ تقریب اور علمدار روڈ سے مشعل بردار ریلی بھی نکالی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ گذشتہ دو روز میں چھ شیعہ عمائدین، علماء، پروفیسرز اور جوانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ لیکن کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے اور سندھ حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

رکن بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں میں پروفیسر سلمان علی آغا، سرور عباس، شہزاد حسین، حماد رضا، صفدر عباس اور پروفیسر تقی ہادی شامل ہیں۔ یہی حال کوئٹہ اور بلوچستان کا بھی ہے۔ آئے روز دہشتگردانہ کارروائیوں سے شہری پریشان ہے۔ کل سریاب روڈ پر ڈاکٹر سید فائق حسین پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اب وقت آگیا ہے کہ حکومت ان ملک دشمن عناصر کے خلاف مکمل ایکشن لے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس نہ لیا اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ہم سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ جمعہ 28 فروری کو یوم مذمت طالبان میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) تمام علمائےاسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ معرکۂ کربلاء حق و باطل کی جنگ تھی جس میں نواسۂ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے مقابلے میں ایسا پلید اور نا پاک شخص آیا جس کا عقیدہ یہ تھا کہ لا وحيٌ منزل ولا رسول مرسل کہ نہ تو کوئی وحی نازل ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی رسول (ص) بھیجا گیا ہے ۔اوراس کا کردار یہ تھا کہ بندروں اور کتوں سے کھیلنا شراب پینا اور اپنی قریبی رشتہ دار عورتوں سے زنا کرنا اس کا معمول زندگی تھا ۔یزید جیسے شخص اور اس کے ساتھیوں کو صحابی کہنا توھین صحابہ اور توھین رسالت و  توھین اسلام ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے نجف سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مذمتی بیان میں  کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تعجب ہے منور حسن اور اس کی جماعت کی طرف سےاس بدترین گستاخی پر شیعہ سنی مسلمان مذھبی و سیاسی قیادتیں حکومتی ادارے و میڈیا اور عدالتیں کیوں خاموش ہیں  ۔ ۔ ۔ ؟اس وقت ھر مسلمان عاشق رسول (ص) کا فریضہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کی حمایت میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئیں اور اس وقت تک احتجاج کریں جب تک اس گستاخ کو پاکستان کی پاک سرزمین سے جلا وطن نہ کردیا جائے اور اس کی جماعت پر پابندی عائد نہ کردی جائے ،منور حسن کے گستاخانہ بیان سے تمام مسلمانوں کے دل خون کے آنسوں رو رہے ہیں اس جیسے یزیدی اور گستاخ کی نہ تو بہ قبول ہے اور نہ معافی قبول ہے،ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ اس  گستاخ صحابہ گستاخ رسول (ص) کی پاکستانی شھریت کو في الفور باطل کیا جائے اور اسے پاکستان سے نکال دیا جائے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ دن لاہور میں منعقد ہونے والی متاثرین دہشتگردی آل پارٹیز کانفرنس جس کیلئے سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، سنی تحریک سمیت دو اہم تنظیموں نے رول پلے کیا۔ ان میں پرنسپل جامعہ نعیمیہ علامہ راغب نعیمی، تنظیم المدارس (اہل سنت مدارس کا سب سے بڑا نیٹ ورک) شامل تھے۔ اس میں 50 کے قریب اہل سنت جماعتیں شریک تھیں۔ جو کہ بنیادی طور پر ریفرنڈم تھا۔ پہلے دن سے ہی جب طالبان سے مذاکرات کا پہلا قدم اٹھایا گیا تھا، ہم نے اس پر سٹینڈ لیا تھا اور کہا تھا کہ اس مذاکرات کے عمل میں ہونیوالی دہشت گردی کے ذمہ دار وہ لوگ ہوں گے جو مذاکرات کے حق میں ہیں۔ ہم نے کہا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف سٹینڈ لینے کی ضرورت ہے۔ پہلے مرحلے میں 450 کے قریب شہادتیں یہ پہلا رزلٹ تھا۔ ہم واحد دو آوازیں تھیں جو ان کے مقابلے میں کھڑے تھے۔ اب الحمد اللہ ایک چین بن گئی ہے اور کافی جماعتیں اس مئوقف پر ہمارے ساتھ ہیں۔ یہ شہداء کے پاک خون کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم طالبان کی بات کرتے ہیں تو صرف وزیرستان میں بیٹھے ہوئے طالبان کی بات نہیں کرتے بلکہ صحافیوں، سیاسی جماعتوں میں موجود طالبان ذہنیت افراد کی بات بھی کرتے ہیں، جو طالبان کو سہولیات مہیا کرتے ہیں۔ بعض صحافی اور سیاسی طالبانوں نے طالبان کو برابر کا اسٹیک ہولڈر کہنا شروع کر دیا ہے۔ کل کی APC میں یہ مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا کہ 28 فروری کو پورے ملک میں اینٹی طالبان ڈے منایا جائے گا اور کہا گیا کہ طالبان اس دور کے خوارج ہیں اور ان کے خلاف اسی طریقے ڈیل کیا جائے جس طرح حضرت علی علیہ السلام  نے خوارج کے ساتھ کیا تھا۔ یہ لوگ گولی کی زبان سمجھتے ہیں منطق کی نہیں۔ پاکستان کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کے خلاف آل آئوٹ آپریشن کیا جائے، جس کا مطلب یہ ہے کہ آخری دہشتگرد کی سرکوبی تک اور انکے ایک بھی سپورٹر کی موجودگی تک آپ چین سے نہیں بیٹھتے ہیں اور ان کے تمام مراکز کو ختم کرکے آئین کا عملاً نفاذ کرتے ہیں۔ پاکستان کا آئین اور قانون ان Militants کے خلاف مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔ آئین کہتا ہے کہ جو قتل کرے اس کا بدلہ قتل ہے۔ جو فساد پھیلائے اس کو کٹہرے میں لایا جائے اور جو پاکستان میں لاء اینڈ انفورسمنٹ پر حملے کرے اس کو نشانِ عبرت بنا دیا جائے۔

 

اُنہوں نے کہا کہ آج کراچی میں پروفیسر تقی ہادی نقوی ممتاز شیعہ سکالر کو شہید کر دیا گیا ہے۔ ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مجلس وحدت مسلمین اس سانحے پر 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ یہ عالمی سازش ہے کہ جس کے نتیجے میں اہم شیعہ شخصیات کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔ ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بہت گھنائونے لوگ ہیں جب تک ان کو صفحہ ہستی نے نہیں مٹایا جاتا امن قائم نہیں ہوسکتا۔ کل کے اینٹی طالبان ڈے کے حوالے سے ہم دیگر تمام سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کرتے ہیں اور ڈیلیگیشن بھی بھیج رہے ہیں اور پاکستان بچانے کیلئے ہمارے ساتھ بیٹھو۔ دہشتگردوں سے مذاکرات کی بجائے شہداء کے خانوادگان کے ساتھ بیٹھو اور ان سے پوچھو کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ آپ صحافی حضرات بھی ہمارے ساتھ عملی طور پر شامل ہوں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طالبان کے خلاف بڑے آپریشن تا اختتام Militant کا آغاز کیا جائے۔

وحدت نیوز(کراچی) شہر کراچی میں خون اور آگ کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر دسیوں افراد کو موت کی نیند سلانے کا گھناؤنا عمل جاری ہے، گذشتہ دو روز میں 6شیعہ عمائدین بشمول علماء، پروفیسرز، نوجوانوں اور عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ شہر کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سندھ حکومت بے بس تماشائی بنی ہوئی ہے نہ تو اس سے پہلے قتل کئے گئے شیعہ عمائدین کے قاتلوں کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسے کوئی آثار نظر آ رہے ہیں ۔گذشتہ دو روز میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والوں میں پروفیسر سلمان علی آغا کو سولجر بازار، سرور عباس کو اورنگی ٹاؤن ، شہزاد حسین کو گلبہار کے علاقے میں ، حماد رضا کو نارتھ کراچی میں ، صفدر عباس کو لیاری میں جبکہ معروف عالم دین اور پروفیسر جناب تقی ہادی کو ناظم آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ہم شہر میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے واقعا ت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں سندھ حکومت کو براہ راست مجرم قرار دیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی ، علامہ علی انور جعفری،علامہ نثار احمد قلندری، علامہ مبشر حسن اور علی حسین نقوی نے وحدت ہائوس کراچی میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ ایک طرف حساس اداروں کی رپورٹ میں واضح طور پر بتایا جا چکا ہے کہ شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان اور تکفیری دہشت گرد گروہ ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں تو پھر ایسی کون سی بات ہے جو حکومت سندھ کو ان تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے سے روک رہی ہے؟ نہ صرف سندھ انتظامیہ ان خطر ناک ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے قاصر ہے بلکہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرغنہ دہشت گردوں کو سرکاری سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے جو سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانوں پر فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے اور ملت جعفریہ کے عمائدین کے قتل میں ملوث ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

 

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گذشتہ دنوں لاہور میں ہونے والی پچاس سے زائد جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیہ کے مطابق کل بروز جمعہ کو ’’یوم مذمت طالبان ‘‘ منانے کا اعلان کرتے ہیں، اورا س عنوان سے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

 

رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آئے روز کراچی میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے چلے جا رہے ہیں لیکن سندھ حکومت کراچی کے حالات سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہے ، اور ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے جرات مندانہ اقدامات کو فراموش کرنا چاہتی ہے جو انہوں نے ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گرد قوتوں کے خلاف اٹھائے ہیں، ہم آج حکومت سندھ کو واضح کرتے ہیں کہ اگر سندھ انتظامیہ نے ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس نہ لیا اور قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو ہم اس بات پر مجبور ہوں گے کہ سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کریں ، اگر چہ ہم جانتے ہیں کہ ملک ا س وقت کسی بھی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہو سکتا تاہم سندھ حکومت کو بھی چاہئیے کہ وہ شہر کراچی کے بگڑتے ہوئے حالات پر چشم پوشی کرنے کے بجائے مظلوم ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی عمل می لائے۔

 

علامہ باقر زیدی نے کہا کہ ہم گورنر سندھ ، وزیر اعلٰی سندھ اور ڈی جی رینجرز سمیت آئی جی سندھ پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فی الفور کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سیکڑوں معصوم شہریوں کے قاتل ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گرد وں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دیں۔ہم سیاسی و مذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہر ذی شعو ر سے اپیل کرتے ہیں کہ جمعہ اٹھائیس فروری کو ’’یوم مذمت طالبان‘‘ میں ہمارا ساتھ دیں اور پاکستان کو ان خطر ناک دہشت گردوں سے بچانے کے لئے پر امن احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوں، اس حوالے سے ہم مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنوں کو بھی ہدایات دیتے ہیں کہ وہ بھی اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور خدمات انجام دیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی مسئول آفس علامہ سید اسرار حسین گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں دو گھنٹوں میں شیعہ اسکالر پروفیسر ڈاکٹر تقی ہادی نقوی سمیت چار شیعہ اکابرین کی مظلومانہ شہادت ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے، شہر قائد میں جاری رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود معصوم انسانوں کے خون کی ہولی حکومت اور قانون پر عملداری کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، مجلس وحدت مسلمین ان سفاکانہ کارروائیوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری اور راہنما علامہ علی شیر انصاری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس میں کیا۔ علامہ اسرار گیلانی کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد تقی ہادی نقوی کا تعلق مقدس ترین شعبہ تعلیم تھا، انہیں اس پاک دھرتی کو علم کے نور سے منور کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا، اگر علم کے چراغ جلانا جرم ہے تو ہم سب مجرم ہیں، یہ ملک اس لیے حاصل کیا گیا تھا کہ کہ اس پاک سرزمین سے دنیا کے کونے کونے میں امن و آشتی کا پیغام پہنچایا جاسکے جو علم کے نور کے بغیر ممکن نہیں۔

 

مولانا اسرار گیلانی نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنیوالی مملکت خدادا پاکستان کو جہالت کی گہرائیوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، پروفیسر تقی ہادی کی شہادت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک سازش کے تحت ایل علم شخصیات کو چن چن کر شہید کیا جا رہا ہے، ایک دن ڈاکٹر کو شہید کیا جاتا ہے تو دوسرے دن کوئی نہ کوئی ماہر تعلیم دہشت گردوں کی اندھی گولیوں کا نشانہ بن جاتا ہے، ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ ٹارگٹ کلنگ، قتل غارت گری اور خودکش حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ہیں، ہم اس مادر وطن کے غیور اور باوفا بیٹے ہیں، اور شہداء کے مقدس خون کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ ان کے خون کو رائیگان نہیں جانے دیں گے، ان کے عظیم مشن کو ہر صورت میں جاری رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پروفیسر تقی ہادی کی شہادت پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم مسئول دفتر کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ اٹھائیس فروری کو منائے جانیوالے انٹی طالبان ڈے کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں فرقہ واریت نہیں، قائد اعظم کے پاکستان پر ایک مخصوص گروہ اپنے نظریات مسلط کرنے کے لئے، شیعہ، سنی مسلمانوں سمیت تمام مسالک کے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے، ان کا راستہ شیعہ سنی اتحاد کی طاقت سے روکیں گے، انہوں نے تحریک حمایت مظلومین کے حوالے سے دو مارچ کو راولپنڈی میں بھی بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے سب سے زیادہ حقدار یہاں کے مقامی افراد ہیں۔ کسی ادارے کو ہمارے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا اختیار حاصل نہیں ہے اور اگر زبردستی کی گئی تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔ دنیا کی نظریں گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی طرف لگی ہوئی ہیں اراکین کونسل اور ممبران اسمبلی اپنے ذاتی مفادات کی خاطر علاقے کو گروی رکھنے سے باز آ جائیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمیں پاکستان گلگت ڈویژن کے  ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ ناعاقبت اندیش اہلکاروں نے ناقص قوانین KANA ڈویژن سے پاس کروا کر علاقے میں نافذ کرنے کی کوشش کی جسے اس علاقے کے عوام نے مسترد کیا ہے۔ اب گلگت بلتستان کونسل کے ذریعے عوام دشمن رولز بنوا کر گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی بندر بانٹ کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ یہ یاد رکھیں کہ غیر مقامی افراد یا کمپنیوں کو اس علاقے کے قدرتی وسائل کے استفادے کیلئے لائسنسز کا اجراء کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اور بلوچستان جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ لہٰذا متعلقہ اداروں کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے جو یہاں کے عوام کے مفاد کے خلاف ہو۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree