The Latest

وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کراچی میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے نمائش چورنگی، انچولی سوسائٹی، جعفر طیار، غازی ٹاؤن ، کھوکراپار،نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں امدادی کیمپس لگائے گئے ہیں۔ جہاں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے عوام خشک اجناس اور کیش جمع کروا رہے ہیں۔ اس مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انجینئر رضا نقوی کا کہنا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائی ہے،حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھی ہم کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت جھنگ اور مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں کارکنان عوام کوراشن پہنچانے اور عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کا انجام دے رہے ہیں۔ انجینئر رضا نقوی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے راشن اور کیش مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی ادارے خیرالعمل فاؤنڈیشن کے کیمپوں پر جمع کروائیں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطن بھائیوں کی امداد کی جاسکے۔

وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر جعفرطیار یونٹ اور غازی ٹاون یونٹ کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسری مجلس عزا بسلسلہ برسی شہید ناموس رسالت سید رضا تقوی کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزا فوراً بعد نماز مغربین مسجد وامام بارگاہ باب الحوائج میں منعقد ہوئی جس میں مومن نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید ذوالفقار جعفری کا کہنا تھا کہ شہید علی رضاتقوی ناموس وحرمت رسول ص کا فدائی تھا، جس نے پیغمبر اکرم ص کی ذات مبارک پر ہونے والے حملے کے خلاف صدائے حق بلند کی اور باطل کے ایوان کےسامنے مردانہ وار اپنی عظیم جان کا نذرانہ پیش کرکے مکتب تشیع اور ملت پاکستان کو رہتی دنیا تک کہ لئے سر خرو کر دیا۔ شہید علی رضا تقوی سنت امام علی ؑ کا پیرو رتھا جو کہ محافظ ناموس رسالت تھے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب علی جعفری نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران امن و امان کی صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے اپنا اقتدار بچانے میں مصروف ہیں، اگر عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو لوگ اپنا دفاع خود کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے اہل تشیع پولیس اہلکار حیدر علی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت عوامی توقعات پر پورا اترنے میں بالکل ناکام رہی ہے، اب اس کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز حکومت کو صرف اقتدار سے چمٹے رہنے کا شوق ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عوام ان نااہل حکمرانوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے مسئلہ پر قابو نہ پایا گیا تو حکومت کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے دعووں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے شہید حیدر علی سمیت پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے تمام شہداء ملت جعفریہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی، ضلع ملیر کے وفد نے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈامداد مگسی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ، اس موقع پر سابق کونسلر یوسی 5سید علی عباس عابدی، سابق ممبر مینیجنگ کمیٹی جعفر طیا رسوسائٹی سجاد اکبر زیدی اور عارف رضابھی ان کے ہمراہ موجود تھے، رہنماوں نے چیف انجینئر واٹر بورڈ امداد مگسی سےضلع ملیر خصوصاً جعفرطیا رسوسائٹی میں نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا، رہنماوں نے حالیہ دنوں جعفرطیار ،محبت نگر، لیاقت اسکوائر، شادمان ٹاون اور ایف ساوتھ میں کھڑے گندے پانی کی تصاویر بھی فراہم کی، جس پر امداد مگسی نےشدید تشویش اور متعلقہ حکام پر برہمی کا اظہار بھی کیا، انہوں نے وفد کو یقین دہانی کروائی کے واٹر بورڈ ملیر میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لے گا ، انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں کہ  جلد از جلد سیوریج کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں ۔ انہوں نے بذات خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کی جانب سے آج قدم گاہ مولاعلی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امداد علی نسیمی نے کہا کہ موجودہ حکمران اور ان کے اتحادی ملک میں قائم ہونے والی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور عوام میں پیدا ہونے والے سیاسی شعور اور اپنے حقوق کی آگاہی حاصل ہونے سے سخت نا لاں ہیں ۔حکمرانوں نے اپنی صفوں میں موجودہ دہشت گردوں کے ذریعے پورے ملک خصوصاً صوبہ سندھ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے کراچی کے بعد اب حیدر آباد میں اتحاد کو خراب کرنے کی پوری سازش کی جارہی ہے صوبہ سندھ کو فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ایک پلاننگ کے تحت جھونکا جارہا ہے ۔جس کی مثال علامہ عباس کمیلی کے فرزند شہید علی اکبر کمیلی پر دہشت گرد حملہ اور انکی شہادت کے بعد اور اب حید رآباد میں شیعہ مذہبی رہنما شہید سید محسن رضا جعفری کو چند دن پہلے لطیف آباد نمبر پانچ میں ان کے گھر کے باہر دہشت گردوں نے حملہ کرکے اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی اور حید رآباد میں ہونے والے ان دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں دہشت گردوں کی آمد گاہ بن چکا ہے گزشتہ ایک سال سے کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود دہشت گرد کھلے عام دہشت گردی کے واقعات کررہے ہیں ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید علی اکبر کمیلی اور شہید محسن رضا جعفری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے سر عام پھانسی دی جائے۔اس موقع پرمولانا گل حسن مرتضوی ، عالم کربلائی ، مولانا اشفاق مطہری اور ان کے ہمراہ رحمان رضا عباسی سید وقارزیدی ، سید شکیل حسین ، عر فان علی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(میرپوربٹھورو) وحدت اسکاؤٹس کی طرف سے مرکزی امام بارگاہ میں میٹینگ کی گئی جس میں توفیق احمد دایو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ/سجاول کے اسکاؤٹ لیڈر  اور حسن علی ڈپٹی اسکاؤٹ لیڈر منتخب ہوئے صوبہ سندھ کے چیف اسکاؤٹ آصف علی شھیدی، ناطق نوری اور ایم ڈبلیوایم ٹھٹہ/سجاول کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مختار دایو کا کہنا تھا کہ ایام عزا نذدیک ہیں ، ہمیں اپنے امور کو منظم کرنا ہوگا، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی مساجد امام بارگاہوں کی نگرانی کے لئے موثرانتظامات بروئے کار لانے ہوں گے، انہوں نے گذشتہ برس سجاول میں مجلس عزا پر ہونے والے تکفیریوں کے حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس مرتبہ ایسے اقدامات سے بچاوکا اہتمام کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل  علامہ مقصود علی ڈومکی نے داعش کے خلاف امریکن الائنس کو ایک نیا ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شیطان بزرگ امریکہ اقوام عالم کی مشکلات اور مصائب کا براہ راست ذمہ دار ہے۔ عالم اسلام میں جاری دہشت گردی اور قتل و غارت کے پیچھے سامراجی ہاتھوں کو چھپانا اب ناممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا،ان کاکہنا تھا کہ  امریکہ اپنی انسان دشمن ظالمانہ سامراجی پالیسیوں کے باعث اقوام عالم کی نظر میں نفرت کی علامت بن چکا ہے۔ پاکستان کے معاملات میں امریکہ سمیت دیگر ممالک کی مداخلت ناقابل قبول ہے ۔ نیا پاکستان امریکی غلامی سے آزاد ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر کے دن شہید ناموس رسالت (ص) سید رضا تقوی امریکن کونصلیٹ کے سامنے کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنے۔ کراچی سمیت ملک بھر کے عاشقان رسول نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرکے یہ ثابت کیا کہ ناموس مصطفی (ص) کیلئے ہم اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں اب بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے۔ یہ عوامی شعور اور بیداری وی آئی پی کلچر اور استحصالی نظام کے خلاف ہے۔ کراچی میں وی آئی پی کلچر کے خلاف عوامی آواز کو مقتدر طبقہ سن لے اگر ملک کے بھوکے اور ننگے عوام نے غربت مہنگائی دہشت گردی اور بے روزگاری سے تنگ آکر محلات کا رخ کیا تو محلات نشینوں کا انجام عبرت ناک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران کے خونی انقلاب کا مطلب خانہ جنگی نہیں بلکہ مجرموں کا احتساب ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فا ئونڈیشن کی طرف سے ضلع چنیوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مہدی آباد، ٹھٹھہ محمد شاہ، سانگرہ، بورج پودا،ڈھیر سیداں اور بورج سرگانہ میں 300 سے زائد خاندانوں میں راشن تقسیم کر دیا گیا جس میں آٹا،چاول،گھی، چائے اور دالیں شامل ہیں اس موقع پر خیرالعمل فا ئونڈیشن پنجاب کے سیکر ٹری فلاح وبہبود مسرت کاظمی، خیرالعمل فائوندیشن پنجاب کے ایگزیکٹو ممبر محمد سرور کھوسہ،ایم ڈبلیو ایم ضلع اٹک کے سیکر ٹری جنرل مولانا نیاز حسین ،خیرالعمل فائونڈیشن کی مرکزی ایتام کمیٹی کے ممبر اخترعباس اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیاسی سیل کے ممبران عاشق بخاری اور اخلاق بخاری موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خیرالعمل فائونڈیشن پنجاب کے سیکرٹری فلاح و بہبود مسرت کاظمی نے کہا کہ پورے پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین  کے رضا کار دن رات امدادی سر گر میاں جاری رکھے ہوئے ہیں متاثرین کی مشکلات بے حد زیادہ ہیں اور اب تک حکومتی سطح پر کی جانیوالی  کوششیں صفر ہیں جس کی وجہ سے قومی جماعتوں ،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن کے مسئو لین نے امدادی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ نقصانات کا سروے بھی شروع کر دیا ہے ا نشاء اللہ ریلیف و ریسکیو کے ختم ہو تے ہی بحا لی و تعمیر نو کے مرحلے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک متاثرین  اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں لوٹ جاتے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010 کے سیلاب متاثرین کی اب تک بحالی کے منصوبہ جات پر خیرالعمل  فائونڈیشن کے کاموں کا جاری رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ عوام کے دکھ درد میں شریک ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما اور ممبر مذاکراتی کمیٹی سید اسد عباس نقوی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کی جانب سے کئے جانے والے کریک ڈائون کی شدید مذمت کرتے ہیں ، 12ستمبر کو جو چھاپہ مارا گیا اور اس میں ایسے کارکنان کو گرفتار کیا گیا جن کا اس دھرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا ایسے کارکنان جو فلڈریلیف کے حوالے سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے اُن کو گرفتار کیا گیا اور دہشت گردی کے مقدمات کے تحت جیلوں میں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے مجرموں کے ساتھ رکھا گیا ہے ، جہاںکسی بڑے حادثے کا بھی خطرہ لاحق ہے اور ان کو کسی تک پہنچے کی رسائی حاصل نہیں۔ حکومت نے ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے ملک بھر میں کارکنان کو ہراساں کیا جارہا ہے اس ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے یاد رکھیں حکومتیں کفر سے تو قائم رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ نہیں طاقت کے ذریعے ہمیں راستے سے ہٹانے کی کوشش ان کی بھول ہے ہمارے مطالبات آئینی اور قانونی ہے اور اس سے ہم ایک قدم بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیںاپوزیشن جرگے کے اقدامات قابل تحسین ہیں لیکن حکمرانوں کی ہٹ دھرمی اور بادشاہانہ طرز حکمرانی نے ان سیاسی رہنماوُں کی محنت پر بھی پانی پھیر دیا ہے ۔

 

کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں سے آئے ہوئے اسکائوٹس اور میڈیکل ریلیف کے ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر بے گناہ افراد کو نہ چھوڑا گیا تو سخت احتجاج کریں گے اور کارکنان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا ،پریس کانفرنس میں صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ علی شیر انصاری اور علامہ ضیغم عباس صاحب بھی موجود تھے اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی کوریج کے لئے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے جامعہ کراچی کے استاد، اسلامک اسٹڈیز فیکلٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل علم دوست معاشرے کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں، کراچی میں آرٹیکل 245 کا نفاذ کرتے ہوئے وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت میڈیا سیل سے جاری ایک مذمتی بیان میں کیا۔ علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ یہ کیسا آپریشن ہے کہ جس میں دہشت گرد آزادانہ طور پر اپنی کارروائیاں کررہے ہیں، سندھ حکومت محض زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عمل اقدامات پر توجہ کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی دے۔

 

علامہ امین شہیدی کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کا قتل کرنے والے کسی بھی صورت وطن دوست نہیں ہوسکتے، ڈاکٹر شکیل اوج جیسی علم دوست شخصیت کا قتل معاشرے کو جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے کی سازش ہیں، اس سازش کے ذریعے دہشت گرد چاہتے ہیں لوگ دہشت گردی کیخلاف آواز بلند کرنا چھوڑ دیں لیکن دہشت گردوں کا خواب چکنا چور ہوچکا ہے، ڈاکٹر شکیل اوج کی شہادت معاشرے کو مزید علم دوستی کی جانب راغب کرنے کا باعث بنے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree