The Latest

وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جامعتہ المصطفیٰ شعبہ اصفہان کے مدیر اعلیٰ حجتہ الاسلام آقائے ملکی سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر معاون مدیر اعلی  جامعتہ المصطفی اصفہان حجتہ الاسلام آقای قاسمیان بھی موجود تھے جب کے سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس حجتہ الاسلام آقائے غلام محمد فخر الدین، مرکزی سیکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آقائے سید مہدی شاہ، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے  سید تقی زیدی ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے تصور علی،ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے عارف حسین ہادی،سيکریٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائے سيد آل حسن اور سيکریٹری امور ماليات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان آقائےمحمد جواد بھی علامہ راجہ نا صر عباس جعفری کے ہمراہ ملاقات میں موجود تهے۔اس ملاقات میں آقائے  ناصر عباس جعفری  نے حجتہ الاسلام آقا ئے ملکی کو پاکستان میں در پیش حالات سے آگاہ کیا اور تعليمی اداروں کہ متعلق بهی گفتگو ہوئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں مدارس دینیہ کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی ، جب کہ پاکستان طلاب کو حوزہ علمیہ اصفہان میں مذیدتعلیمی سہولیات فراہم کر نے کے حوالے بھی گفتگو ہوئی۔

وحدت نیوز(اصفہان)جنگ بندی کاڈرامہ ملک کی مذید تباہی کا سبب بنے گا ، نواز لیگ پاکستان کی تاریخ کی کنفیوژ ترین سیاسی جماعت ثابت ہوئی ہے، مفسد فی الارض طالبان  ملک اور قوم کے دشمن ہیں ، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے سعودیہ و امریکہ طالبان کو وسائل فراہم کر رہے ہیں ، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ، شیعہ اور سنی مل کر اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، پاکستان کے مسائل کا حل شیعہ سنی وحدت میں ہے جسے ہم عملی جامہ پہنانے کے لئے میدان میں کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جامعتہ المصطفیٰ اصفہان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، سیمینار کااہتمام مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے کیا تھا ، ان موقع پر جامعتہ المصطفیٰ اصفہان میں زیر تعلیم طلاب کی بڑی تعداد نے سیمینار میں شرکت کی ۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے سخت کاروائی کے نتیجے میں طالبان اور انکے پشت پناہ سیاسی گماشتے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ، جنگ بندی کا ڈرامہ طالبان کی جانب سے ہو یا حکومت پاکستان کی جانب سے دونوں کا مقصد دہشت گردو ں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی یا ہمدردی پاکستان کی تباہی اور عوام کے قتل عام کا مو جب قرار پائے گی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نےطالبان کے خلاف جس دو ٹوک اور اٹل موقف کو اختیار کیا آج وہ پوری ملت پاکستان کے دل کی آواز بن چکا ہے، الحمد اللہ پاکستا ن کے بریلوی اہل سنت بھائی بھی طالبان کے خلاف قیام کر نے کا اعلان کر چکے ہیں ، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کے جب پاکستان کے اہل تشیع اور اہل سنت وطن عزیز کے دفاع کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ فرنٹ لائن پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے۔

وحدت نیوز(خیر پور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے اپنے حالیہ دورہ ایران سے واپسی کے فوراً بعد لبیک یا رسول اللہ(ص)عوامی رابطہ مہم ک آغاز کر دیا ہے، گذشت روز علامہ مختار امامی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ خیر پو رکا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں مومنین و علاقہ معززین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں سولہ مارچ کو ممتاز گرائونڈ خیر پو رمیں منعقدہ لبیک یا رسول اللہ (ص)کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی ، صوبائی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی اور خیر پو رکے ضلعی سیکریٹری جنرل آغا منور جعفری بھی انکے ہمراہ تھے،  علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ یہ عظیم الشان اجتماع وادی مہران میں عاشقان رسول (ص)کی عظمت کا مظہر ثابت ہو گا۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں سفیر انقلاب سیمینار منعقد کرے گی۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کے مطابق حسب سابق ادارہ امید طلاب پاکستان کے تعاون کے ساتھ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی یاد میں 3 مارچ بروز پیر مدرسہ امام خمینی میں سفیر انقلاب سیمنار منعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ خصوصی طور پر شرکت کرے گی۔ سفیر انقلاب سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شھیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے۔ ایم ڈبلیو ایم قم شعبہ خواتین نے تمام خواھران سے اس پروگرام میں شرکت کی بھرپور اپیل کی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد ملکی موجودہ صورتحال اور دہشت گردوں کی عیارانہ رویوں پر نااہل حکمرانوں کی خوش فہمی کو ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار شہداء کے قاتل پھر نام نہاد جنگ بندی کا اعلان کر کے پاکستانی عوام اور حکمرانوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ان کی عیارانہ چالوں کو بھانپتے ہوئے اپنے آپریشن کے فیصلے پر قائم رہتے ہوئے ان دہشت گردوں کے چنگل سے وطن عزیز کو نجات دلائیں۔

 

علامہ اسدی نے اسی صورت حال پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس بھی 02 مارچ بروز اتوار کو صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں پنجاب کے 38 اضلاع سے صوبائی شورٰی کے اراکین شریک ہونگے۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گا اور اراکین شوریٰ مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کر کے آئندہ کے پارٹی لائحہ عمل اور طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے اپنی پالیسی  کا اعلان کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک ماہ کیلئے جنگ کے بندی کے اعلان پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نہیں طالبان فوراً ہتھیار ڈالیں، کالعدم دہشتگرد تحریک طالبان کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنے کی سازش ہے۔ پاکستان کی بقاء کیلئے وقتی جنگ بندی مسئلے کا حل نہیں، ریاستی ادارے اپنا آپریشن مکمل کریں اور طالبان کے مزید ٹائم لینے کے دھوکے میں نہ آئیں۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور طالبان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ طالبان عالمی ایجنسیوں کے ایماء پر پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، جب بھی طالبان کیخلاف قومی اتفاق رائے پیدا ہوتا ہے تو یہ مذاکرات کا شوشا چھوڑ دیتے ہیں اور اب جنگ بندی کے اعلان کا مقصد ان کیخلاف بننے والے قومی اتفاق رائے کو منتشر کرنا ہے۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ طالبان ناقابل اعتبار ہیں، لہٰذا حکومت اور ریاستی ادارے مزید ان کے دھوکے میں نہ آئیں اور تن دہی کیساتھ ان کیخلاف جہاں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، وہیں آپریشن کیلئے مکمل تیاری کریں، فوجی آپریشن اس وقت تک جاری رہنا چاہیے جب تک غیر ریاسی عناصر کا مکمل قلع قمع نہیں ہو جاتا۔

وحدت نیوز(خیبر پختونخواہ) خیبر ایجنسی جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم کے قافلے کے قریب تین بم دھماکوں‌ میں 5 خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے۔ لاشوڑا میں تین دھماکے ہونے کی اطلاع ہے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے علاقے لاشوڑا میں پولیو ٹیم ورکرز سکیورٹی اہکاروں کے ہمراہ علاقے میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا رہے تھے کہ ان کے قافلے کے قریب بم دھماکے ہوئے، جس میں‌ پانچ خاصہ دار اہلکار شہید ہوگئے۔ بم پہلے سے نصب کیا گیا تھا جبکہ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ جمرود جہانگیر اعظم وزیر نے بتایا کہ پولیو ٹیم قافلے پر 3 بم حملے ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام اہلسنت بانیان پاکستان کی اولاد اور ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دہشتگردی میں ملوث قوتیں نظریہ پاکستان کی باغی ہیں، دہشتگردوں کے اکابرین نے پاکستان بنانے کی مخالفت کی اور آج ان کی اولادیں پاکستان کو تباہ کرنے کیلئے دہشتگردی کررہے ہیں، اہلسنت طالبان کی دہشتگردی سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ملک بچانے کے لئے اپنی جان مال اولاد سب قربان کردیں، شہادت ہمارا زیور ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اگر حکومت نے دہشتگردوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا تو ہر گلی سے لبیک یارسول اللہ کی صدا گونجے گی، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اسے مٹانے کا خواب دیکھنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے، دو قومی نظریہ کے خلاف انگلی اٹھانے والے آج دیکھ لیں کہ ان کی اولادوں نے دہشتگردی کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے خوبصورت چہرے کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے ہیں، نام نہاد طالبان کے پاکستان میں موجود قائدین نے اول روز سے ہی پاکستان بننے کی مخالفت کی اور آج ملک کو تباہی اور قتل و غارتگری میں بھی ان ہی کے ہاتھ رنگین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں دہشتگرد طالبان کے خلاف مساجدوں میں یوم مذمت کے اجتماعات سے مواصلاتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت کو دہشتگردوں اور ان کو تحفط دینے والوں کے خلاف بولٹ ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کی ذاتی اور سیاسی شریعت نہیں صرف اور صرف شریعت محمد ﷺ کو ہی رائج کیا جائے گا، بندوق کے زور پر کسی کو اپنا مسلک مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی ریال کی ریل پیل سے مساجد کے نام پر دہشتگردی کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں، سعودی حکومت پا کستان میں مذہبی فرقہ واریت پھیلا رہی ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ طالبان کا خوف صرف حکومتی ایوانوں میں ہے عوام ایسے عناصر کو زندہ دفن کر دیں گے، ملک میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو ہوا صرف حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے سبب ہے ورنہ کسی کی کوئی اوقات نہیں کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈا مسلط کرے، عوام جان و مال اورعزت کو پامال کرنے والوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزائیں دی جائیں، تعجب ہے کہ عدلیہ آزاد ہونے کے باوجود بھی 4000 گرفتار دہشت گردوں میں سے کسی کو آج دن تک کوئی سزا نہیں ہوئی ہے جس کے سبب دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام محب وطن جماعتوں کے ساتھ مل کر''اینٹی طالبان ڈے'' منایا گیا، اس حوالے سے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان میں بھی چوک کمہاراں والہ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد حسین مہدوی، محمد عباس صدیقی اور دیگر نے۔ ریلی کے شرکاء نے قومی اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچم اُٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے طالبان کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج ملک بھر میں محب وطن قوتوں نے ''اینٹی طالبان ڈے'' منا کر ثابت کر دیا ہے کہ طالبان مذاکرات کے قابل نہیں ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر محب وطن قوتیں اسی طرح باہم متحد رہیں تو ملک اور قوم کے دشمنوں کو شکست کھانا پڑے گی۔ شرکاء نے اس موقع پر پاک فوج کی حمایت اور طالبان کے خلاف آپریشن کی قراردادیں بھی منظور کیں۔

وحدت نیوز(لاہور) یوم مذمت طالبان کے موقع پر لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ طالبانائزیشن ملک کے لئے کینسر کے مانند ہیں اس سے چھٹکارے کا واحد حل سیکیورٹی فورسسز کے ذریعے موثر اور بھرپور آپریشن ہی ہے یہ بات ہم روز اول سے ان نااہل حکمرانوں کو باور کراتے آرہے ہیں پاکستان کا آئین کسی نجی ملیئشیا کے ساتھ مذاکرات کی کبھی اجازت نہیں دیتا اور اسلامی قوانیں کیمطابق فساد فی الارض پھیلانے والوں کی سزا موت ہی ہیں طالبان دور حاضر کے خوارج ہیں ان کیخلاف تمام مسلمانوں کو متحد ہوکر میدان میں آنا ہوگا علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ طالبان حامی جماعتیں ہی ان دہشت گردوں کے سلیپر سیلز ہیں ان کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی اسی طرح کاروائی کی جائے جس طر ح طالبان کیخلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے یہ کالعدم جماعتیں ان دہشت گردوں کو پناہ اور ان کو معلومات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،اُن کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے جنگی دلدل میں پھنسانے کی سازشیں ہورہی ہیں شام کے منتخب حکومت کو ختم کرنے کے لئے اسرائیلی اور صہیونی لابی پاکستان کو اس جنگ میں دھکیلنے کے لئے سرگرم عمل ہیں اور پاکستان سے شامی دہشت گردوں کو اسلحہ پہنچانے کی باتیں بھی ہورہی ہیں ہم یہاں یہ واضح کرتے ہیں کہ آج کے لمحوں کی خطا آنے والی نسلیں بھگتیں گی ،افغاں جہاد سے سبق نہ لینے والے حکمرانوں کی احمقانہ پالیسیاں ملک قوم کے تباہی کا سبب بنے گا عرب بادشاہوں کی آمریت کو بچانے کے لئے پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی اجازت نہیں دینگے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں اینٹی طالبان ڈے منانا گیا لاہور کے علاوہ،شیخوپورہ، قصور،اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر ،جھنگ، چینیوٹ،خوشاب،ڈیرہ غازیخاں،راجن پور،میانوالی،لیہ،منڈیبہاوالدین،ننکانہ صاحب، وہاڑی،لودھراں۔ ناروال،مظفرگڑھ،سیالکوٹ،رحیم یار خاں،سرگودہا،علی پور ،فیصل آباد،جہلم،گجرات،گجرانوالہ،حافظ آباد ،خایوال،ٹوبہ ٹیک سنگ، اٹک،بھکر،پاک پتن میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ملک دشمن دہشت گردوں کیخلاف اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے قرار دادیں منظور کی گئیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree