The Latest

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک مرحلہ ہے کہ علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بقول حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے "جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی" کوئی دین کو سیاست سے جدا سمجھتا ہے تو وہ مفکر پاکستان اور حکیم الامت کی فکر کے مخالف صف میں  ہے۔ انہوں  نے کہا کہ علماء مفاد کی سیاست سے بالاتر ہیں۔ ہم میکیاولی اور غربی سیاست سے بیزار ہیں،  جس نے عالم انسانیت کو فقر و جہالت کے قہر مذلت تک پہنچا دیا۔ ہم اسلامی اور دینی سیاست کو دیانت اور دیانت کو عین سیاست اور عبادت سمجھتے ہیں۔ البتہ جس مفاد پرست سیاست کے پیروکار آج دینی سیاست اور علماء سے  برسرپیکار ہیں، وہ سیاست کی الف با سے بھی ناواقف ہیں۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے بلتستان کے سینکڑوں سرکاری ملازمین کے خلاف نوٹس اور دو درجن سے زائد ملازمین کی معطلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں اب تک چوتھی مرتبہ سینکڑوں ملازمین کو معطل کر کے بلتستان دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ جو حکومت ملازمت دینے کا بار بار ڈنڈورا پیٹ رہی ہے، یہی حکومت قابل، اہل اور دیانت دار ملازمین کو معطل کر کے عوام دشمنی بالاخص تعلیم دشمنی کا ثبوت فراہم کرتی چلی آ رہی ہے جبکہ غیر قانونی طور پر تقرر ہونے والوں کو مسلسل نوازا جا رہا ہے۔ یہ لوگ اپنی طاقت کو قوم کی ترقی، خوشحالی اور مثبت امور میں استعمال کرنے کی بجائے ہمیشہ منفی انداز میں اپنی طاقت اور اختیارات کو استعمال کر کے بدنامی کا سامان فراہم کر رہے ہیں، نیز انکا حکم کبھی بلتستان کے علاوہ دوسرے علاقوں میں نہ چلا ہے اور نہ چلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان کے لیے "پہلا وزیراعلٰی" کا اعزاز جتانے والے سن لیں کہ یہ اعزاز بھی موصوف کو حاصل ہے کہ انہوں نے بلتستان کے باعزت، محب وطن، فرض شناس اور دیانت دار ملازمین جنکی تعداد سینکڑوں میں ہے کو بار بار معطل کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اب ہم مزید ایسے ریکارڈ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لہٰذا ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ معطل کیے گئے ملازمین کو فوری طور پر بحال کرے وگرنہ بلتستان کے غیور عوام دوبارہ سڑکوں پر آکر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر مجبور ہونگے اس صورت میں تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولاناامداد علی نسیمی صاحب کی والدہ محترمہ آج صبح با رضائے الہیٰ انتقال فرماگئی ہیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ خدا کی بستی کوٹری میں ادا کر دی گئی جس میں معززین شہر سمیت علاقہ مکینوں اور تنظیمی رفقاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی ،مرحومہ کی وفا ت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ مختار امامی اورملک بھر سے تنظیمی علماء اور ذمہ داران نےمولانا امداد نسیمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا ہےاور مرحومہ کی جوار جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)11 مئی 2013کا دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، عوام کی امنگوں کا قتل ہوا ، عوامی مینڈیٹ کے چوری ہونے کا ایک سال مکمل ہونے پر مجلس وحدت مسلمین 11مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منائے گئی، مرکزی احتجاج فیض آباد انٹر چینج اسلام آباد پر ہو گا، موجودہ وفاقی اور تمام صوبائی حکومتوں کی ایک سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ثابت ہوئی ، الیکشن کیمپین کے دوران ٹی وی اشتہاروں میں بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمران آج ایوانوں میں چھپ کے بیٹھے ہیں ، دہشت گرد عملی طور پر ملک پر حاکم جب کہ بیرونی امداد اور پریشر سے بر سر اقتدار آنے والی جماعتیں صرف نگران کی حیثیت سے ذمہ داری انجام دی رہی ہیں، پیپلز پارٹی مفاہمت کے نام پر نوازلیگ کی خیانتوں پر دے ڈال رہی ہے، عوامی حقوق کے استحصال اور ظالم نظام حکومت کے خلاف اٹھارہ مئی کو اسکردو سے بیداری امت و استحکام پاکستان کانفرنس کے زریعے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے دن کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر دیگر رہنمائوں میں علامہ محمد امین شہیدی،علامہ اصغر عسکری،سید ناصر عباس شیرازی اور علامہ اعجاز بہشتی بھی موجود تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن سے قبل ہی الیکشن کے نتیجے کا اندازہ ہو چکا تھا ، عرب ممالک کی بیجا مداخلت اور پیسوں کی ریل پیل الیکشن کو مشکوک بنا رہی تھی، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نا صرف حکمران جماعت بلکہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے بعض جج صاحبان بھی اس بیرونی سازش میں ملوث تھے، عوام اپنے گھروں سے جوق در جوق نظام کی تبدیلی اور خائن حکمرانوں سے نجات کی خاطر نکلے تھے،ملکی تاریخ میں ایک منفرد ٹرن آئوٹ سابقہ الیکشن میں آیا لیکن بیرونی سرمائے سب پر پانی پھیر دیا،پاکستان میں دہشت گردوںکو اسٹیک ہولڈر بنانے کے لئے الیکشن ہائی جیک ہوئے اور نواز لیگ کو ان دہشت گردوں کا نگہبان بنا کر ایوان میں بھیجا گیا۔ سعودی عرب بحرین اور بعض دیگر خلیجی ریاستیں پاکستان کے الیکشن پر براہ راست اثر انداز ہوئیں ۔انہوں نے موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ، لودشیڈنگ، دہشت گردی ، مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے کے نعرے لگانے والی سیاسی جماعتیں ایک سال گذرنے کے باوجود تاحال کسی ایک مسئلے کے حل میں کامیاب نہ ہو سکیں ، لودشیڈنگ کو چند ماہ اور چند سال میں ختم کر نے کے دعوے دار میاں صاحبان آج کہتے ہیں، ہمارے تو ہاتھوں سے طوطے اڑ گئے، الیکشن کیمپین کے دوران اربوں روپئے کے ٹی وی کمرشلز میں صرف جوش خطابت اور عوام کو خوش کر نے کے لئے ایسے دل فریب نعرے لگائے گئے۔ آج عوام چودہ چودہ ، سولہ سولہ گھنٹے کی لودشیڈنگ بھگت رہے ہیں ، صنعتوں کا پہہ جام ہو چکا ، بے روز گاری میں اضافہ ہوا، لوگ بھوک و افلاس س خودکشیوں پر مجبور ہو ئے ۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف لوڈشیدنگ کے مسئلے پر سیاست چمکانے س باز آئین اور پاور پروجیکٹس کی تنصیب کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں ۔باریاں لگانے والی پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ایک دوسرے کے عیبوں اور خامیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی معاہدہ کر رکھا ہے، زرداری صاحب نے بڑے بھائی کو پانچ سال پورے کروانے کی یقین دھانی کروارکھی ہے۔

 

انہوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ بھتہ خوری ، دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہاکہ کراچی میں درجن بھر شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے، گذشتہ ایک سال میں وفاقی و صوبائی حکومت نے  فقط ایک بوسیدہ ٹارگٹڈ آپریشن کے کچھ نہیں کیا، جس کا نتیجہ صفر نکلا ، ہزاروں دہشت گردو ںکی گرفتاری کے دعوے ہو ئے لیکن سزا کسی ایک مجرم کو بھی نہ ہوئی، وزیر اعظم صاحب فقط گرفتاریوں کی تعداد پوچھ کر کراچی سے واپس آجاتے ہیں ۔کراچی کی طرح پنجاب بھر میں بھی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال قابل اطمنان نہیں لاہور، گجرانوالہ ،فیصل آباد،اسلام آباد، راولپنڈی ،ملتان اور دیگر شہروں میں دہشت گردوں کے مراکز موجود ہیں جو صوبے بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں ، لیکن نواز لیگ ان دہشت گردوں کے خلاف کو ئی ٹھوس کاروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں ،پاک فوج کے جوانوں ، ڈاکٹروں ، وکلائ، انجینئرز، علماء اور شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے قاتل تاحال آزاد ہیں ۔

 

انہوں نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بیرونی امداد پر برسر اقتدار آنے والی حکومت کے ایک برس مکمل ہونے پر گیارہ مئی کو ملک گیر یوم سیاہ  منائے گی ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیئے جائیں گے، جب کہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ فیض آباد انٹر چینج پر ہوگا، عوام سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ ظالم اور کرپٹ حکومت کے خلاف گیارہ مئی کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور ان بیرونی ایجنڈوں سے اپنی بھر پور نفرت کا اظہار کریں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ نے بٹلیاں سے مظفرآباد آتے ہوئے ٹویوٹا ہائی ایس نیاز پورہ کے مقام پراور لوڈنگ کی وجہ سے پیش آنے والے ہولناک حادثے میں 2افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں ریاستی کابینہ نے کہا کہ ٹویوٹا ہائی ایس کے ہولناک حادثہ کی تحقیقات کرائی جائے اور کھٹارا گاڑیوں کی تلفی اور اور لوڈنگ جیسے خطرناک ٹریفک قوانین شکنی کے سدباب کیلئے فی الفور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ ستم ضریفی کی انتہا کہ 14سیٹوں والے ہائی ایس میں38افراد سوار تھے واقعے کی ذمہ داری وزیر ٹرنسپورٹ اور ٹریفک پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ریاستی کابینہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹویوٹا ہائی ایس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)۔ مجلس وحدت مسلمین نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کی جائیں اور انکے علاج معالج کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کی ریاستی کابینہ کے اراکین نے وزیراعظم،آئی جی پویس اور چیف سیکرٹری سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔زخمیوں اور جاں بحق افراد کیلئے مالی معاضے کا اعلان کیا جائے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) زلزلہ کو 9سال کے بعد بھی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت تعمیر نہ ہوسکی ۔سردی کا موسم بھی شیلٹرز اور ٹینٹ میں گزرا اور اب شدید گرمی کے عالم میں طلبہ کسمپرسی کی حالت میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔وزیراطلاعات سید بازل علی نقوی نے بھی اپنی ابتدائی تعلیم اسی سکول سے حاصل کی ۔ متعدد بار حکام بالا کو تحریک کرنے کے باجود حکام بالا کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔عوام علاقہ کئی بار احتجاج کر چکے مگر انکی اس استدعاکو کوئی بھی سننے کو تیا ر نہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سیکرٹری ویلفیئر سید محسن رضا سبزواری ایڈوکیٹ، سید تصور عباس ایڈوکیٹ،چوہدری محمد سخی ،سید حیدر علی اور دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ٹیکنالوجی اس صدی میں جہاں دنیا علم و تحقیق کی بلندیوں کو پہنچ چکی ہے اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کے طلباء موسمی حالات برداشت کرتے ہوئے ٹینٹ میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبورہیں۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی ملحقہ یونین کونسل ہا کا واحد و قدیمی تعلیمی ادارہ ہے اور میٹرک کے امتحانات کا سینٹر بھی اس تعلیمی ادارے میں ہے۔ اہلیان علاقہ کے اس درینہ مطالبے کو فوری طور پر پورو کیا جائے۔ انہوں نے صدر ریاست سردار یعقوب خان، وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی سمیت حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیرکا اعلان کیا جائے۔ وگرنہ عوام علاقہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جائے اور دھرنا اس وقت تک ختم نہ ہو گا جب تک گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی بانڈی کی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد نہ رکھ دیاجائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سابق سیکریٹر ی امور تنظیم سازی سندھ برداریعقوب حسینی کو مرکزی کابینہ میں سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں ، اس بات کا اعلان اسلام آباد میں جاری مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ، واضح رہے کہ برادر یعقوب حسینی علامہ مختار امامی کی زیر قیادت سندھ کابینہ میں بھی صوبائی سیکریٹری امور تنظیم سازی کی حیثیت سے بہترین تنظیمی فعالیت انجام دے چکے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے ، مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت جاری اجلاس میں  ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی،  سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت حسین شیرازی ،  سیکریٹری تربیت علامہ احمد اقبال، سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز بہشتی،سیکریٹری آفس علامہ حسنین گردیزی، سیکریٹری بین الصوبائی روابط علامہ اقبال بہشتی، سیکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ، سیکریٹری اطلاعات سید مہدی شاہ ، سیکریٹری روابط ملک اقرار حسین ، سیکریٹری یوتھ ونگ فضل عباس نقوی اور سیکریٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی بھی شریک ہیں ،زرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اور سیاسی حوالے سے اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جن  میں بلتستان میں بیداری امت و استحکام پاکستان کنونشن ، انتخابی دھاندلی کے ایک سال مکمل ہونے پر حکمت عملی اور دیگرایشوز شامل ہیں ، جب کہ مرکزی کابینہ میں معمولی تبدیلیاں بھی متوقع ہیں ۔

وحدت نیوز(میر پورخاص) ڈگری میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سےمحمدی چوک پر جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے لگائے گئے خانہ کعبہ کے بینرز اور پرچموں کو کالعدم تکفیری جماعت کے دہشت گردوں نے پھاڑ کر پھنک دیا اور پیروں تلے روند کر بے حرمتی کی ، اس واقعہ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ باب العلم سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے رہنما بشیر شاہ نقوی نے کی، جب کہ سنی اتحاد کونسل ، سنی تحریک ، تحریک منہاج القرآن اور ہندو کمیونٹی کے رہنما بھی احتجاج میں شریک تھے،  ریلی کے شرکاء نے پہلے محمدی چوک پر چھ گھنٹے طویل دھرنا دیا اس کے بعد نیشنل پریس کلب اور دگری پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا ، انتظامیہ کی بے توجہی کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور ڈگری پولیس اسٹیشن کا گھیراو کر لیا جس کہ بعد پولیس نے فقظ تحریری درخواست و صول کی اور ایف آئی آر کاٹنے سے انکار کر دیا۔

 

بشیر شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت بھی پنجاب حکومت کی طرح کالعدم جماعتوں کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہی ہے، تکفیری دہشت گرد سندھ کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کے درپہ ہیں ، ڈگری میں جشن مولود کعبہ ولادت مولائے متقیان امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے بینرز کی توہین کرنے والے تکفیری بدمعاشوں کے خلاف توہین صحابہ کا مقدمہ درج کیاجائے، ورنہ میر پور خاص میں امن کی ذمہ داری نہیں دے سکتے ،مقدسات ِ اسلامی کی توہین کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں سندھ بھر میں آئے روز اس طرح کے توہین  آمیز دل خراش واقعات معمول بن چکے ہیں ، اہلیان سندھ جو کہ حب اہل بیت علیہ السلام سے سرشار قوم ہےاس طرح کی اہانت آمیز حرکات پر مذید خاموشی اختیار نہیں کر سکتی ، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مطالبہ کیا کہ ڈگری میں محمدی چوک ڈگری سے جشن مولود کعبہ کے بیرز اور مجلس وحدت مسلمین کے پرچموں کو پھاڑکر پیروں تلے روندنے میں ملوث کالعدم تکفیری جماعت کے ملزمان معاز، حافظ عمیر، زاہد ، میر حفیظ ، میر محمدعرف ڈاڈو، میر گڈو، جانی خاصخیلی، فیصل لغاری اور دیگر  کو فلفور گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے ورنہ شدیداحتجاج کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضاترجمان وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے فرزند حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی۔ تفصیلات کے مطابق 18 مئی کو اسکردو میں یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ عظیم الشان بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور رہنماء شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں اہل سنت والجماعت کی 23 جماعتوں کی نمائندہ جماعت سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، سابق سینیٹر اور ترجمان وائس آف شہداء فیصل رضا عابدی  اور تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما  حسن محی الدین قادری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ اسکردو میں منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق رابطہ کرنے پر صاحبزادہ حامد رضا نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس پروگرام میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی پاکستان کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے رہنما اور برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree