The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے نائیجریا میں عاشورا کے جلوس پر خود کش حملے کی سخت لفظوں میں مذمت کی ہے جس میں 15 عزادار شہید ہوئے، انہوں نے سعودی عرب میں جلوس عزاء پر دہشت گرد حملے اور پانچ عزاداروں کی شہادت کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں عاشقان اہلبیتؑ نے شھدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرکے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ حسینی تحریک اب باطل یزیدی قوتوں کے خلاف ایک عالم گیر تحریک میں بدل چکی ہے۔دھشت گردی کی فضا اور بم دھماکوں کے باوجود خاندان رسالت ﷺکے عاشقوں نے شھدائے کربلا کا غم منا کر یہ ثابت کر دیا کہ بم دھماکے حسینیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
انہوں نے مجموعی طور پرملک بھر میں ایام عزا ء اور عشرہ محرم کے پر امن انعقاد پر خدا کا شکر ادا کیا اور پولیس ، انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکاروں ، اسکاؤٹس اورعوام کی پر خلوص کوششوں کی تعریف کی ، جس کے باعث ملک بھر میں امن قائم رہا، انہوں نے ملک بھر میں اہلسنت بھائیوں کے تعاون کو بھی سراہا جنہوں نے ہر جگہ عزاداروں کے ساتھ تعاون کیا اور شیعہ سنی وحدت کی عملی تصویر پیش کرتے ہوئے، باہم مل کر نواسہ رسول ﷺ امام حسین عالیمقام ؑ کا غم منایا اور شہدائے کربلا کے مشن سے تجدید عہد کیا، انہوں نے میر پور خاص میں یزیدیوں کے ہاتھوں 2عزاداروں کی شھادت کو افسوسناک قرار دیا ۔
وحدت نیوز (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت اور ثقلین نقوی نے ملتان میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم بربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہؓ کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور وہ اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔ثقلین نقوی نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے۔علامہ اقتدارنقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی دس روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے ہیں ، وہ دس روزہ دورے کے دوران ملتان میں جامع مسجد الحسین (نیوملتان)میں عشرہ ثانی کی مجالس سے خطاب کریں گے، علاوہ ازیں اس دورے کے دوران کہروڑپکا،میلسی اور لودھراں میں عوامی اجتماعات اور مجالس سے خطاب کریں گے۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اعجاز حسین بہشتی روزانہ رات کو 9بجے جامع مسجد الحسین میں عشرہ مجالس عزاسے خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے پشاور میں بے گناہ شیعہ جوان سید ناصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خاموش تماشائی بن کر شیعوں کا قتل عام دیکھ رہی ہے، کئی سالوں سے پشاور میں ہماری نسل کشی کی جارہی ہے، مگر حکومت صرف بڑے بڑے دعووں سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ نہ رکا تو حالات خراب ہونی کی ذمہ داری نواز حکومت اور پی ٹی آئی حکومت پر عائد ہوگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سید ناصر عباس سمیت دیگر شہداء کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں یوم عاشورہ کے موقع پراورکزئی ایجنسی میں بم دھماکہ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں عرصہ دراز سے امن و امان کا مسئلہ چلا آرہا ہے، جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ ایجنسی میں امن قائم کرنے میں یکسر ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ کو بے گناہ عزاداروں کو بربریت کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے اس واقعہ کے بعد کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جو کہ پولیٹکل انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اورکزئی ایجنسی میں بھی شمالی وزیرستان طرز پر آپریشن کی ضرورت ہے، تاکہ دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جاسکے، پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی کو بھی فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری خصوصی 8روزہ دورہ گلگت بلتستان پر اسکردوایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں،وہ پہلے 4روز بلتستان جبکہ آخری 4روز گلگت میں گذاریں گے، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے، اس موقع پرعلامہ شیخ عابد بہشتی اور علامہ جعفر موسوی بھی ان کے ہمراہ دورے میں شریک ہیں ، اسکردو ائیر پورٹ پر ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ شبیر ترابی اور کابینہ کے دیگر اراکین نےعلامہ ناصرعباس جعفری اور معززمہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔
وحدت نیوز (خانیوال) ملک بھر میں عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں عزاداروں، بانیان اور تنظیمی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں گیارہ محرم الحرام کے جلوس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف بے گناہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے رہنما جواد حیدرنے'' وحدت نیوز'' کو بتایا کہ جس جلوس کو ایشو بنا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قدیمی ہے اور اس سال یہ جلوس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کی زیرنگرانی میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بستی سیداں والی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نواں شہر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس کے لائسنسدار غلام رضا زرگر ہیں جن کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے پُرامن محرم کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او خانیوال ایازسلیم کی شیعہ دشمنی واضح ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے اور گجرات میں زیر حراست بے گناہ شیعہ بزرگ ذاکراہل بیت ع طفیل حیدر نقوی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرہ ایمان ملائیت عالمی سطح پر پاکستان کے لئے بد نماداغ کی صورت اختیار کر گئی ہے، توہین قرآن، توہین رسالت اور توہین صحابہ کے نام پرماورائے آئین ، قانون اور شریعت قتل عام جاری ہے، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ اس طرح کے افسوس ناک اور اندہوناک واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو توہین قرآن پاک کےمبینہ الزام میں بھٹی میں جھونک دینا کہاں کا انصاف ہے، ریاستی اداروں اور عدالتی نظام کی موجودگی میں مذہبی بھیڑیوں کا ایسا طرز عمل عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، اس واقعے میں دو نہیں بلکہ تین انسانوں کی جانیں درندگی کی بھینٹ چڑھائی گئیں ، اس سانحے میں قتل ہو نے والی خاتون حاملہ تھی اور زندہ جلائے جانے کے نتیجے میں اس کا بچہ بھی بت جرم و خطا مارا گیا۔
گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم اوربربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہ کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور انہوں نے اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت عرب حکمرانوں کی صیہونی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے، نہتے فلسطینی مسلمانوں پر دوران نماز فائرنگ کا اقوام متحدہ نوٹس لے، امریکہ اسرائیل اور سعودیہ کا گٹھ جوڑ قضیہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادیت دینا عالمی امن کے لئے نا گزیر ہے، علامہ شفقت شیرازی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نمازی ابراہیم العکاری اوردرجنوں زخمی نمازیوں پر ظلم و بربریت کا نوٹس لے۔
وحدت نیوز(ملتان) ملک بھر میں تمام مسلمانوں نے نواسہ رسولﷺامام عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس محافل اور جلوس ہائے عزاء کا انعقاد کرکے اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا امام عالی مقام ؑ کی عظیم قربانی کا مقصد ظلم و تشدد کیخلاف اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے تھا آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ مشن حسینی پر عمل کرتے ہوئے وقت کی ظالم جابر قوتوں اور انتہا پسند دہشت گردوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی،محمد عباس صدیقی اور ثقلین نقوی نے مرکزی جلوس کے اختتام پر عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن طریقے سے جلوس ہائے عزا کا انعقاد کا سہرا امت مسلمہ کی وحدت اور بھائی چارے کے سر ہے آج شیعہ سنی میں تفرقہ ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے انشااللہ جس طرح عاشور پر ہمارے اہلسنت بھائیوں نے جس اتحادکا مظاہرہ کیا انشااللہ ماہ ربیع الاول میں ملت جعفریہ اتحاد امت کا مثالی عملی مظاہرہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر کرینگے انہوں نے اس موقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور کے ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی قانون اور آئین کی عملداری میں کردار ادا کرتے رہینگے۔