The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) آغاز ماہ محرم الحرام 1436ہجری کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری امت مسلمہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام دنیا بھر کے محرومین و مستضعفین کیلئےماہ امید ہے، ہلال محرم مظلوموں و محروموں کو جبر و استبداد کے مقابل عزت، حریت اور آزادی کا پیغام دیتا ہے،خدا کی محبوب ترین ہستی رسول اکرم (ص)کے محبوب ترین فرزند سید الشہداءامام حسین (ع)کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ چودہ سو برس بعد بھی محرم ہمیں ظلم کے خلاف قیام کا حوصلہ او ر جرائت عطا کرتا ہے،کمزوروں مظلوموں کو طاقت ور ظالموں سے ٹکرانے کی ہمت دیتا ہے، کربلا کے بیابان میں گرنے والا مظلوم کربلا امام حسین (ع)اور ان کے با وفا اصحاب و انصار کا پاکیزہ لہو ہمارے قلوب میں موجود حرارت کو کبھی سرد نہیں ہونے دیتا ، نواسئہ رسول (ص)امام حسین (ع)نے ہلال خدا کو حرام اور حرام خدا کو ہلال کرنے کے خلاف قیام کیا، ماہ محرم کا یہ چاند تا روز قیامت شہدائے کربلا کی بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانیوں کو یاد دلایا رہے گا۔تمام بانیان مجالس وجلوس دیگر مکاتب وادیان سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اپنی مجالس میں شرکت کی دعوت دیں ، علماء و ذاکرین فضائل و مصائب اہل بیت اطہار ؑ کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی یذیدی قوتوں کے مکروہ عزائم اور شیعہ سنی وحدت کے خلاف ہونے والی سازشوں سے بھی آغاہ کریں ۔
وحدت نیوز (اسلام ا ٓباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت دیگر رہنما وں پر ماہ محرم الحرام میں خیبر پختونخواہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہےاور ا ن رہنماوں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں ، اس بات کا انکشاف اس وقت ہواجب علامہ ناصرعباس جعفری ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب جلسے میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد پہنچے تو مقامی انتظامیہ نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنےکی کوشش کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود ہزاروں کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو مجبوراً راستہ دینا پڑا، ذرائع کے مطابق ایک با قائد ہ نوٹیفیکشن کے مطابق دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی پر خیبر پختونخواہ کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہنگو ، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نقص امن کا جواز بنا کر محرم الحرام میں داخلے اور مجالس عزاء سے خطاب پر پابندی عائد کردی ہے، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک معتدل ، مذہبی و سیاسی جماعت ہے اور اس کے قائدین اتحاد بین المسلمین کے قیام کے خاطر رات دن کوشاں ہیں ، جن کے نذدیک فرقہ واریت اور انتشار کفر کی مانند ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کیجانب سےجاری بیان میں علامہ ہاشم موسوی نے کہاہے کہ سانحہ ہزار گنجی میں آٹھ افراد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قوم کے افراد پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے اور انہیں ایک علاقے میں محصور کرکے ایک منظم سازش کے تحت اُن کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ جسکی وجہ سے لوگوں کیلئے معاملات زندگی کو چلانا مشکل ہو گیا ہے اور اُنکا بدترین معاشی قتل جاری ہے۔ ایسے میں ریاستی اداروں کے اہل کار، حکومتی خفیہ ادارے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے سامنے بےبس نظر آ رہے ہیں اور حکومت وقت صرف زبانی جمع خرچ سے کام لے رہی ہے جبکہ دہشتگرد کھلے عام معصوم انسانوں کو قتل کرکے بہ آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں کی دیواریں تکفیری نعروں پر مبنی وال چاکنگ سے بھر دی گئی ہے اور حکومتی ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ یہ بات بخوبی معلوم کی جا سکتی ہے کہ دیواروں پر ایک مخصوص فرقے کو نشانہ بنا کر وال چاکنگ کرنے والے لوگوں کے پیچھے انہی دہشت گردوں کا ہاتھ ہے جو عوام میں رہتے ہوئے ان کے درمیان نفرتوں کی آگ بڑھکانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے بے ضمیر حکمران اور اُن کے ادارے نہ تو ان سازشی عناصر کو کنٹرول کر سکتے ہیں اور نہ اُن کے پیچھے موجود دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اُنکو سزائے دلوا سکتے ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ کہ شہر کے اطراف میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہے اور کئی سالوں سے ہم یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے تاکہ شہر کو دہشتگردی کی لعنت سے صاف کیا جا سکے اور اگر ان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کیا جاتا اور صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا جاتا ہے، تو یہ عوام کے ساتھ مذاق کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس لئے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان سفاک دہشت گردوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے معصوم انسانوں کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں دن دیہاڑے 9 معصوم انسانوں کے قتل کو المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اسی لئے معصوم شہریوں کا قتل روز کا معمول بن چکا ہے۔ حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود آج بھی دہشت گرد ملک کے گلی کوچوں میں آزاد پھر رہے ہیں جبکہ صوبائی دارالخلافہ کے چپے چپے پر موجود سکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے آگے بےبس ہیں۔؟ عوام کے ٹیکس سے اربوں روپے کا بجٹ لینے والے سیکورٹی اداروں کا وجود اور کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اور کوئٹہ میں موجود دہشتگردی کے اڈے ختم کئے جائیں۔ حکومت شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کوئٹہ گذشتہ سولہ سال سے جاری دہشت گردی اور شیعہ ہزارہ نسل کشی کا ازخود نوٹس لے اور عدالتیں عوام کو انصاف فراہم کریں۔ کوئٹہ میں دہشتگردوں کی سرپرست کالعدم جماعت کے شرانگیز بیانات کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ شر پسند گروہ کسی فرقے کی نمائندگی نہیں کرتے۔ الحمدللہ آج بھی شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث کی نمائندہ جماعتیں اور اکابرین اتحاد بین المسلمین کی عملی تصویر بنے ہوئے ہیں۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی پر ملتان، خانیوال اور بھکر کے ڈی سی اوز کی جانب سے محرم الحرام سمیت تین ماہ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ \'\'اسلام ٹائمز\'\'سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ہمیں ذکر سیدالشہداء (ع) سے روکا جا رہا ہے، جس سے پنجاب حکومت کی یزیدی سوچ سامنے آئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت صوبے بھر میں عزاداری سیدالشہداء علیہ السلام پر قدغن لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، محرم الحرام میں تکفیری ٹولے پر کڑی نظر رکھی جائے اور پُرامن علمائے کرام کے خلاف لگائی جانیوالی پابندیوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جا ری کردہ بیان کے مطا بق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری ی سیاسیات اور ممبربلوچستان سمبلی سید محمد رضا نے ہے کہاکہ عوامی نے جس طر ح پا رٹی پر اعتماد کااظہا ر کرتے ہوئے اپنی نما ئند گی کیلئے میرا انتخاب کیا ہے اس کیلئے میں قوم کاشکر گزا ر ہوں اور اُن کے حقوق کی آواز ہر سطح پر بلند کرتا رہونگا۔ ان خیا لات کا اظہا ر وہ ایک مقامی اسکول کے تقسیم انعا مات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دور جدیدکے تقا ضو ں پر پورااُترنے کیلئے معیاری تعلیم کا حصول نہا یت ضر وری ہے جسکے لئے معا شرے کے ہر فرد کو اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا اس حوالے سے اسا تذہ اور والدین کا کردار انتہا ئی اہمیت کا حامل ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے بچو ں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے کوشش کرنا ہوگا جس کیلئے بطور عوامی نما ئندے کے میر ی سا ر ی خد مات ہر وقت حا ضر ہے اور میں تعلیمی پر وگر امات میں شریک ہوکرانتہا ئی خو شی محسو س کر تا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ہما رے بچے بچیوں کو دہشت گر دی کے ذریعے تعلیم سے دور رکھنے کی کو شش کی گئی ہے اور یو نیورسٹی کے بسوں کو نشا نہ بنایا گیا ہما رے طلبا ء و طالبا ت کو تعلیم کے میدان میں اپنی کارکر دگی سے یہ ثابت کر نا ہوگا کہ ہم کسی طر ح بھی تعلیم اور علم کے زیور کو ہا تھ سے نہیں جانے دینگے چا ہے دشمن جتنی بھی کوششیں کیوں نا کرے ۔
انہوں نے کہا کہ اسکول کی انتظا میہ کی جا نب سے مجھے بتا یا گیا کہ اسکول کہی سا لوں سے کرائے کی بلڈنگ میں چل رہا ہے جس سے انتظا میہ کو کافی مشکلات کا سا منا کر نا پڑتا ہے لیکن اب اس کیلئے اپنی زمین خرید لی گئی ہے ۔ ایم پی اے سیدمحمد رضا نے اسکو ل کے نئی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اپنے اگلے سا ل کی تر قیاتی فنڈز سے ایک کر وڑ روپے کا اعلان کیااور اسکول انتظا میہ سے گزا رش کی کہ جو پیسہ کرائے کی مد میں بچت ہو گا اُس سے اسا تذہ کی تنخوائیں بڑھا دی جا ئے کیونکہ اساتذہ کی تنخوائیں بہت کم ہے جس سے اس مہنگا ئی کے دور میں گزارہ کرنا کافی مشکل ہے اور یہ اُن کا حق بھی ہے کہ اُن کو ایک اچھا معا وضہ دیا جائے تاکہ وہ دل لگا کر بچوں کی تعلیم و تر بیت پر توجہ دے سکے اور اسکول کی انتظا میہ نے اس پر آما دگی کا اظہا ر کیا ہے جو خوش آئند ہے انہوں نے اسا تذہ سے گزارش کی کہ اساتذہ بچوں کیلئے رول ماڈل ہوتے ہے جس کیلئے اُن کو اپنے گفتا ر اور کر دار میں مزید شا ئستگی لانے کی ضرورت ہے اور بچوں کی تربییت میں کسی قسم کی کو تائی نا کرنے کی ہدا یت کی۔سکول کے اسا تذہ اور انتظا میہ نے ایم پی اے سید محمد رضا کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز امن کانفرنس منعقد ہوئی ۔ کانفرنس کا عنوان تھا، محرم الحرام کے تناظر میں امن و اتحاد کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں ۔ کانفرنس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولانا عبدالمتین آخونزادہ نے کی،جبکہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء کمانڈر خدائے داد ، جامعہ امام صادق ؑ کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء غلام نبی مری، جمعیت اہل حدیث کے مولانا زکریا ذاکر، اتحاد العلماء کے مولانا عبدالحق ہاشمی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اتحاد بین المسلمین پر تاکید کرتے ہوئے امن دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کا عزم کیا۔
مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ذات اقدس سیدالشہداء تمام مکاتب فکر و ادیان کے لئے باعث تکریم و ادب ہے، ماہ محرم الحرام تمام عالم بشریت بالخصوص عالم اسلام کیلئے نقطہ وحدت ہے، جو کہ ہمیں باہمی رواداری، ایثار ، فدا کاری اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔
وحدت نیوز(ہنگو) محرم الحرام قریب آتے ہی اس اہم مہینہ کی مناسبت سے ملک بھر میں تقاریب، جلسوں اور کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، تاکہ عزاداری سید الشہداء (ع) کی اہمیت، اس کے تحفظ اور عصری تقاضوں کو اجاگر کیا جا سکے، محرم الحرام کے حوالے سے ہمیشہ سے حساس سمجھے جانے والے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ’’عزاداری سید شہداء (ع) کا تحفظ اور اس کے عصری تقاضے‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے دوران گذشتہ کئی سالوں سے دہشتگردوں کی جانب سے عزاداران امام عالی مقام (ع) کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اور گذشتہ عاشورہ کے موقع پر بھی ماتمی جلوس پر میزائل داغے گئے، تاہم پرجوش و پرعزم حسینیوں نے اپنی استقامت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے میدان نہیں چھوڑا، اور میزائلوں کی بارش میں ’’یاحسین ع، یا حسین ع‘‘ کی صداوں کیساتھ جلوس کو اپنی منزل تک پہنچایا۔
مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام قومی امام بارگاہ پاس کلے ہنگو میں منعقد ہونے والے اس اجتماع میں علماء کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی شرکت کی، اس اجتماع سے نامور علمائے کرام نے خطاب کیا۔ اس اجتماع کا مقصد محرم الحرام کے حوالے سے عزاداری سید الشہداء (ع) کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور علاقہ سمیت ملکی صورتحال کے تناظر میں عوام میں بیداری و تحرک پیدا کرنا تھا، اجتماع سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، علامہ خورشید انور جوادی، علامہ قیصر عباس اور دیگر مخاطب ہوئے، جبکہ علامہ ارشاد علی، علامہ سبیل حسن مظاہری، علامہ مصطفیٰ بہشتی، علامہ شیریں شیرازی، علامہ صابر حسین، علامہ نور نقی اور دیگر معزز علمائے کرام نے بھی اس کانفرنس میں شرکت کی۔
علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری سید الشہداء (ع) پر کسی قسم کی آنچ تک نہیں آنے دینگے، چاہے اس مشن کی تکمیل کے لئے جتنی بڑی بھی قربانی کیوں نہ دینا پڑے، آج عصر کے یزید اور شیظان بزرگ امریکہ نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے، جن دہشت گردون کو اُردن اور دیگر ممالک میں فوجی ٹریننگ دی آج وہی اتحادی ممالک داعش کے خلاف کارروائی کے لئے نکلے ہیں، یہ صرف دکھاوا ہے، داعش کو آج بھی امریکہ اور اسرائیل سب سے زیادہ سپورٹ کرنے والے ممالک ہیں، انہوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے عزاداری کی روح کو نہ سمجھا تو دشمن ہمارے گرد گھیرا مزید تنگ کردے گا، عزاداری ملت تشع کے دفاع کا اہم ہتھیار ہے، جس کو ہر حال میں بامقصد بنانے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر علاقہ کی معروف مذہبی شخصیت علامہ سید قیصر عباس نے بھی خطاب کیا، ان کا کہنا تھا کہ عزاداری کا تحفط ہم نہیں کرتے بلکہ عزادری اصل میں ہماری محافظ ہے، ہمیں جس دشمن کا سامنا ہے وہ ہمیں کسی صورت چین سے نہیں بیٹھنے دیتا، مگر جب وہ ہمارے جلوسوں اور مجالس کو دیکھتا ہے تو یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ ملت تشع کے منظم ہونے کی وجہ سے ہم کس طرح وار کرنے میں کامیاب ہوں۔؟ اسی وجہ سے ہمیشہ دشمن بزدلانہ کارروائی کرتا ہے اور پیچھے سے وار کرکے ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت آیت اللہ شیخ باقر النمر کو پھانسی کی سزاء دینا چاہتی ہے، مگر شیخ نمر وہ شخصیت ہیں جنہوں نے آل سعود جیسی ظالم حکومت کے خلاف آواز حق بلند کرکے اس ظالم بادشاہت کو للکارا، ہم سعودی حکومت کی ان ظالمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کانفرنس سے خصوصی خطاب معروف عالم دین اور اتحاد بین الشیعہ کے حقیقی علمبردار علامہ خورشید انور جوادی نے کیا، انہوں نے شرکائے کانفرنس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری یا علامہ امین شہیدی نے کرنا تھا، تاہم ان کی مصروفیت کی وجہ سے مجھ پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی، انہوں نے کہا کہ شہادت کیلئے تیار ہوکر جانے اور اچانک شہید ہو جانے کے درجات میں فرق ہے، ہمارا مکتب ہمیں اس امر کا درس دیتا ہے کہ ہم عزاداری امام حسین (ع) میں شہادت کیلئے آمادہ ہوکر جائیں، ہمیں اس عبادت میں غسل شہادت کرکے جانا چاہیئے، اور جہاں دہشت گردی کا سب سے زیادہ خطرہ ہو وہاں عزاداری کے لئے زیادہ عزاداروں کو جانا چاہیئے، ہنگو کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی جلوس عزاء برآمد ہوگا، اور بھرپور انداز میں عزاداری کرینگے، چاہے راکٹوں کی بارش ہو یا خودکش دھماکے، دہشتگردی ہمارے عزم میں رتی بھر بھی کمی نہیں لا سکتی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ میں مسافر بس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اس سانحہ کو عالمی استعماری قوتوں امریکہ، اسرائیل سمیت بھارتی بدنام زمانہ را کے ایجنٹوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں، کوئٹہ بس پر فائرنگ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کی طرح ملک کے دیگر شہروں بالخصوص کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں موجود خطرناک ملک اور اسلام دشمن دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی فوجی آپریشن کو وسیع کیا جائے اور پاکستان میں بسنے والوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
انھوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گرد عناصر محرم الحرام کی آمد سے قبل کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر ملک میں فرقہ واریت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور پاکستان میں عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ملت جعفریہ کے عمائدین کا قتل عام نہ رکا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ایبٹ آبادمیں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے صدقہ میں چلنے والی تحریک آج ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے، شہداء کے خون سے کھینچی گئی لکیر کو نواز، شہباز اور رانا ثناء نہیں مٹا سکتے۔ بیداری کی یہ تحریک فرعونوں کے تعاقب کا نام ہے، ریاستی جبر و تشدد کا بازار گرم کرنے والوں نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، پولیس، ریلوے، پی آئی اے، ہر ادارہ نواز حکومت کے ہاتھوں تباہ ہوچکا ہے۔محرم کے احترام میں دھرنوں کا التواڈاکٹر طاہر القادری کی امام حسین()سے عشق و محبت کی عظیم مثال ہے، مجلس وحدت مسلمین اس عظیم جذبہ ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی نواز شریف کا ہندوستان کے ساتھ کاروباری رشتہ ہے۔ یہ حکمران پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک ہیں۔ وحدت، امن، محبت، عدل اور آئین کی بحالی کی یہ تحریک جاری و ساری رہے گی، اور ہم خون کے آخری قطرے تک اس تحریک کے ساتھ رہیں گے۔ جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے، وہاں ہمارا خون گرے گا۔