وحدت نیوز(کوئٹہ) دنیا میں جتنے کامیاب اقوام رہے ہیں ان کی کامیابی میں تعلیم کا اہم کردار رہا ہیں، ترقی یافتہ اقوام یہ جان چکے ہیں کہ تعلیم کامیابی کا راز ہے۔ ہمیں دنیا کے عظیم اقوام میں اپنا شمار کروانا ہے تو تعلیم کا سہارا لینا ہوگا کیونکہ تعلیم ہی وہ زیور ہے جو انسان کے کردار، افعال، افکار اور کارکردگی میں ایسی خوبصورتی لے آتا ہے جو انسان کا رویہ ہ تبدیل کرکے ایسے ایک مثبت سوچ کا مالک اور معاشرے کو سنوارنے والا بنا دیتا ہے دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت جعفری نے کیا انہوں نے تعلیم کو ترقی کیلئے ضروری اور طلباء کو ملک کا عظیم سرمایاقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلباء اپنے تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھیں اور بہترین تعلیمی کارکردگی سے ملک و قوم کے فخرکا باعث بنے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں قوم کے نوجوانوں کا پڑھائی اور تعلیم کی طرف رجحان خوش آئیند ہے ہمارے نوجوان تعلیم کی اہمیت سے واقف ہو گئے ہیں اور بے حد دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کو کامیابی کا بہترین ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کو اپنی کامیابی کے حصول کیلئے با شعور عوام اور تعلیم یافتہ افراد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سماج کی یہی اکائیاں بڑے سرمایوں کا کام کرتی ہے اور تعلیم کے حصول کے بعد طلباء کل کو معاشرے کے اہم ارکان ہوتے ہیں اور بہترین معاشرہ بہترین قوم اور ملک تشکیل دیتا ہے، اسکولوں میں بہتر تعلیمی نظام سے مثبت نتائج نکلیں گے اساتذہ کے قابلیت پر کوئی سوال نہیں اٹھانا چاہتا مگر حکومت کو چاہئے کہ وقتاً فوقتاً اور جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کیلئے بھی کارگاہ رکھیں جائے۔
وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ھالہ ضلع مٹیاری مدرسہ ابوتراب ؑ و امام بارگاہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین سے متعلق نواز حکومت کی پالیسی غیر منصفانہ اور تعصب پر مبنی ہے، مجلس وحدت مسلمین ، ملت کی ترجمان اور نمائندہ جماعت ہے ، جو ہر فورم پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ سندہ سطح پر جلد ہی (پیغام کربلا اور بیداری ملت مہم) کا آغاز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ملت جعفریہ پر مظالم کا سلسلہ روکے، ملک گیر احتجاج نے ثابت کردیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، جو مہذب جمہوری رویوں کی حامل ہے۔ قائدوحدت کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فی الفور عمل در آمد ضروری ہے۔ زائرین کے ساتھ حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، آل سعوداور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے زائرین کے خلاف نت نئے اقدامات پر پوری قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت صوبے میں موجود دھشت گردی کے مراکز اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ، سندہ گورنمنٹ اور وارثان شہداء کے درمیان موجود معاہدے پر عمل در آمد کرائیں۔ سندہ حکومت نے عہد شکنی کی تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسب سے ’ ’ دفاع پاکستان بائیک ریلی ‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں جوانون نے شرکت کی۔ ریلی شرکاء نے ہاتھوں میں وطن عزیز پاکستان، ایم ڈبلیو ایم کا پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پر 6ستمبر کے شہداء سے تجدید عہد کے نعرے درج تھے۔ ’’ دفاع پاکستان بائیک ریلی‘‘ ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکرٹریٹ نکالی گئی جو کہ یادگار شہدا اسکردو، علمدار چوک، بے نظیر چوک اور نیا بازار اسکردو سے ہوتی ہوئی کالج روڈ اسکردو پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی سے مخاطب ہو کر شاہد حسین نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان وطن عزیز کی درخشندہ تاریخ کا عظیم باب ہے، جس دن ہندوستان کے تمام تر عزائم کو خلاف میں ملا کر ثابت کیا تھا کہ ہماری تعداد کم ضرور ہے لیکن دشمن سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں پاکستان کے شیر دل جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خلاک میں ملایا تھا اور پاکستانیوں کے سر کو فخر سے بلند کیا تھا۔ آج وطن عزیز پاکستان کے مقابلے میں کوئی بیرونی دشمن کھڑا نہیں ہو سکتا لہٰذا طالبان اور داعش کی صورت میں ہماری دفاعی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ ان ملک دشمن، اسلام دشمن اور پاکستان طاقتوں کے ساتھ نمٹنے کے لیے 65ء کی طرح متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ آپریشن ضرب عضب کو ملک گیر کرنے اور دہشتگردوں کی سیاسی ونگ، معاشی ونگ کو ختم کرنے بلخصوص انکی پشت پناہی کرنے والوں والوں کو تختہ دار پر لٹکانے کی ضرورت ہے۔ ریلی کا اختتام پاکستان کی استحکام و سلامتی کی دعا کے ساتھ کی گئی۔
وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پی ایس 127 ملیر کے ضمنی انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی ہے بلکہ ملیر کے عوام کو انکے حقوق دلانے کیلئے اپنی شناخت کے ساتھ الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر جمہوری عمل کو تقویت بخشنے میں اپنا کردار ادا کریں گے،عوام 8ستمبر کو بلاخوف وخطرخیمے کے نشان پر مہر لگاکر ایم ڈبلیوایم امیدوار علی عباس کو میاب بنائیں،اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی حمایت حاصل کرنے کے دعوے بے بنیاد، غلط بیانی، پروپیگنڈہ اور دروغ پر مبنی ہیں، جو عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے واضح کیا جاتا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین سے حمایت کی طلبگار رہیں، لیکن حلقہ پی ایس 127 ملیر کے عوام کے حقوق کی خاطر ہم نے کسی کی حمایت کرنے کے بجائے خود انتخابات میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ملیر جعفر طیار و دیگر علاقوں میں مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب اور عمائدین و معززین کے وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے قدم بڑھایا ہے، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہر گھڑی مجلس وحدت مسلمین موجود ہے، تعلیم، صحت اور صفائی جیسے بنیادی حق عوام سے چھین لیا گیا ہے ہم اسے واپس دلائیں گے اور حلقہ کی خوشحالی کو بحال کریں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی کابینہ کا ایک اہم اجلاس خانم سیدہ زہرا نقوی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین کی صدارت میں آج واپڈا ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا. اجلاس میں مرکزی ممبران خواہر زہرا شیرازی، خواہر نرگس سجاد، خواہر لبانہ کاظمی، خواہر فرحانہ گلزیب، خواہر زہرا جبین اور خواہر سیماب حسن نے شرکت کی اور شعبہ خواتین سے مربوط امور کا جائزہ لیا گیا. افزون بر ایں، اجلاس میں شعبہ خواتین کو مزید فعال بنانے کے لئے حکمت عملی طے کی گئی اور ممبران کو احسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے پر تاکید کی گئی. آج کے اس اہم اجلاس میں حریم ولایت کے نام سے سالانہ مجلہ شائع کرنے کا فیصلہ کیا گیا.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اس اجلاس میں خصوصی شرکت کی ان کے ہمراہ برادر ظہیر کربلائی بھی موجود تھے جنہوں نے مجلہ حریم ولایت کے حوالے سے خصوصی راہنمائی کی۔
وحدت نیوز(کراچی) خیرالعمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے تحت محبت نگر اسٹاپ پر فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں مرد ، خواتین اور بچوں کوبلاتفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماثمر زیدی ، عارف زیدی،اسد زیدی، مختارامام سمیت ایم ڈبلیوایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 127سید علی عباس عابدی بھی موجود تھے۔کیمپ کے انعقاد پر اہلیان ہائوٹ گوٹھ اور عابدیہ سینٹر نے ایم ڈبلیوایم کا شکریہ ادا کیا۔