وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب محرم الحرام سے قبل صفائی مہم بعنوان استقبال محرم کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ علاقہ کو گندگی سے پاک صاف کیا جاسکے، اس صفائی مہم کا آغاز اتوار کی صبح ۱۱بجے ہوا جہان علماء کرام نے خود جھاڑو اٹھا کر اس مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر مرکزی مسجد جعفرطیار کے پیش امام مولانا نسیم حیدر، ایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنما مولانا غلام محمد فاضلی، کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی اور دیگر علاقائی علماء سمیت کارکناں کی بڑی تعداد موجود رہی، اس موقع پرایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ کیمپ لگایا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنما مولاناغلام محمد فاضلی نے کہا کہ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان سے تعبیر کیا ہے لیکن ہمارے حکمرانوں نے اس شہر کو گندی و غلات کا ڈیرھ بنادیا ہے، محرم قریب آگئے ہیں ہر لیکن عزاداروں کے علاقہ سیاسی تعصب کاشکار ہیں لہذا ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے علاقہ کو خود صاف کرنے کا ارادہ کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ مہم پورے ہفتہ جاری رہے گی۔
وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی شوریٰ کا اجلاس ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر نثار فیضی نے جماعت کے اندر اداروں کی مضبوطی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ جماعتیں اور تحریکیں کامیابی سے سرفراز ہوتی ہیں جن کے فیصلہ ساز اور پالیسی ساز ادارے مضبوط ہوتے ہیں اور عہدیداران اداروں کی ڈائریکشن پر چلتے ہیں۔ انہوں نے ناصر ملت کے دورہ تفتان ، وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات پنجاب حکومت کے ساتھ جاری مزا کراتی عمل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شجاع قیادت کی محنت اور اخلاص ثمر آور ثابت ہو رہا ہے اجلاس میں راولپنڈی بھر سے اراکین ضلعی شوری ، ضلعی اور تحصیل عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں آمدہ محرم الحرام اور عزاداری سید الشہداء(ع) کے حوالے سے فیصلے کیے گئے ، تنظیمی کارکردگی پیش کی گئی اور آئندہ کے اہداف کا تعین کیا گیا۔
ڈپٹی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی علامہ غلام محمد عابدی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری سید الشہداء سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے تمام جلوس ہائے عزاداری اور مجالس عزا بھرپور حسینی جذبے کے تحت منعقد کی جائیں گی راولپنڈی بھر کے جلوسوں اور مجالس کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ جلوس ہائے عزاء کو قبل از وقت ختم کرنے کی کوشش عزاداری پر قدغن تصور کی جائے گی اور تمام جلوس اپنے مقررہ وقت پر ہی اختتام پذیر ہوں گے۔
اس موقع پر علامہ سید علی اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ضلع راولپنڈی کی سربراہی پر مشتمل چھ رکنی عزاداری سیل کا قیام عمل میں لایا گیا جوعزاداران کے مسائل کے حل کیلئے ایام عزا کے دوران 24 گھنٹے کام کرے گا۔ عزاداری سیل میں علامہ غلام محمد عابدی، ابتہاج نقوی، سید اظہر حسین کاظمی ، ناصر حسین وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خیر العمل کے برادر محمد علی نے کہا کہ شعبہ خیر العمل کی جانب سے جلوس ہائے عزاداری میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس لیڈر ناصر حسین بلتی نے اجلاس کو بتایا کہ اسکاؤٹس اور شعبہ جوان جلوس ہائے عزاء کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں اور جہاں بھی بانیان نے ہمیں سیکیورٹی کیلئے کہا ہم اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عزارادی کے ہر ممکن تحفظ کی کوشش کریں گے۔ اجلاس میں مزید یونٹس کے قیام اور تنظیمی فعالیت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی، اطلاعات کے مطابق شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ مقصود ڈومکی نے وفد کے ہمراہ سانحہ شکارپور، سانحہ جیکب آباد اور خانپور کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محر م الحرام میں سیکورٹی مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات گفتگوکی اس ملاقات میں محرم الحرام میں سیکورٹی فراہم کرنے سےمتعلق انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی اور سانحہ شکارپور،جیکب آباد اور خانپور جیسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے وحدت ہاؤس میں عزاداری سیل کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور عزاداروں کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چاہئے،کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حکام محض زبانی جمع خرچ سے کام لے رہے ہیں، اس موقع پر عزاداری سیل کراچی کے اراکین علامہ مبشر حسن، سید رضا نقوی ،سید احسن عباس رضوی، زین رضا،اورسبط اصغربھی موجود تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل کالونی،ایوب گوٹھ، بھٹائی آباد، پہلوان گوٹھ، بن قاسم ٹاؤن، نارتھ کراچی اور دیگر علاقوں میں سڑکوں کی استر کاری، اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بیریئرز کی تنصیب اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے کاموں میں انتظامیہ مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، واٹر بورڈانتظامیہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی، حکام بالا نیچے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کر رہے ہیں لیکن نچلا عملہ وسائل کی قلت کو بنیاد بنا کر کاموں میں سستی و کاہلی کا مظاہرہ کررہے ہیں،انہوں نے سکیورٹی اقدامات پر بھی عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اجلاسوں میں پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام کو حساس آبادیوں اور اما م بارگاہوں کی نشاندہی کے باوجود سکیورٹی کے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیئے ہیں،علی حسین نقوی نے وزیر اعلیٰ سندھ ایڈیشنل آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد محرم الحرام اور عزاداری سے متعلق امور کی انجام دہی کے لئے سنجیدہ اور بر وقت اقدامات کیئے جائیں، تاکہ ماہ مقدس محرم الحرام میں کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں دہشت گردوں کیخلاف جاری کومبنگ آپریشن کا رخ متعصب اہلکاروں نے بیلنس پالیسی کے تحت ملت جعفریہ کے نہتے اور پرامن لوگوں کی طرف موڑ دیا ہے،مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے کارکن ثاقب عباس خان کو گذشتہ رات بیلنس پالیسی کے تحت گھر سے بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ،فیصل آباد میں متعصب اہلکاروں نے چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر میں گھس کر خواتین کیساتھ بدسلوکی کی،خواتین کے تعلیمی اسناد اور قیمتی اشیاء بھی پولیس ساتھ لے گئی ہے،ہم اس جانبدارانہ اور متعصبانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں،محرم کے قریب آتے ہی انتظامیہ کا رویہ متعصبانہ اور جارحانہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب میں ہمارے پرامن کارکنان کیخلاف ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کاروائی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کو متنازعہ بنانے کی سازش ہو رہی ہے،یہ آپریشن دراصل ملک دشمن ان دہشت گردوں کیخلاف شروع کیا گیا تھا ،جن کے ہاتھ اے پی ایس کے معصوم بچوں سے لے کر ستر ہزار سے زائد مظلوم پاکستانیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں،بدقسمتی سے ان کے سیاسی سرپرست اور سہولت کار آزاد ہیں،لیکن دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ فریق ملت تشیع کیخلاف متصبانہ کاروائیاں جاری ہے،ہم ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا نوٹس لیں ،بصورت دیگر ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہونگے۔