زائرین سے متعلق نواز حکومت کی پالیسی غیر منصفانہ اور تعصب پر مبنی ہے، علامہ مقصودڈومکی

09 ستمبر 2016

وحدت نیوز(ہالا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے ھالہ ضلع مٹیاری مدرسہ ابوتراب ؑ و امام بارگاہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین سے متعلق نواز حکومت کی پالیسی غیر منصفانہ اور تعصب پر مبنی ہے، مجلس وحدت مسلمین ، ملت کی ترجمان اور نمائندہ جماعت ہے ، جو ہر فورم پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ سندہ سطح پر جلد ہی (پیغام کربلا اور بیداری ملت مہم)  کا آغاز کر رہے ہیں۔

                انہوں نے کہا کہ نواز حکومت ملت جعفریہ پر مظالم کا سلسلہ روکے، ملک گیر احتجاج نے ثابت کردیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندہ جماعت ہے ، جو مہذب جمہوری رویوں کی حامل ہے۔ قائدوحدت کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فی الفور عمل در آمد ضروری ہے۔ زائرین کے ساتھ حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے،  آل سعوداور امریکہ کو خوش کرنے کے لئے زائرین کے خلاف نت نئے اقدامات پر پوری قوم میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

               انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت صوبے میں موجود دھشت گردی کے مراکز اور ٹریننگ کیمپس کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔وزیر اعلیٰ  سید مراد علی شاہ ، سندہ گورنمنٹ اور وارثان شہداء کے درمیان موجود معاہدے  پر عمل در آمد کرائیں۔  سندہ حکومت نے عہد شکنی کی تو بھرپور تحریک چلائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree