وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواکی شوریٰ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں صوبہ بھر سے ضلعی تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی اور حق رائے دہی کے استعمال سے آئندہ تین سال کیلئے کثرت رائے سے علامہ محمد اقبال بہشتی کو مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبرپختونخوا کاسیکریٹری جنرل منتخب کرلیا،نو منتخب صوبائی سیکریٹری جنرل سے مرکزی سیکریٹری امور دفترعلامہ عبدالخالق اسدی نے انکے عہدے کا حلف لیا، علامہ اقبال بہشتی کے انتخاب پر مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثار علی فیضی اور دیگر رہنمائوں نے انہیں مبارک باد پیش کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقبال بہشتی کا کہنا تھا کہ اراکین شوریٰ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے میں خداکی مددسے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ، انشاءاللہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مجلس وحدت مسلمین کا پیغام عام کریں گے اور جلد از جلد صوبے بھر میں مضبوط تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل کی کوشش کی جائے گے۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آرگنائزر علامہ اقبال بہشتی نے مہمند ایجنسی میں نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ نمازیوں کو خون میں نہلانا کہاں کا اسلام ہے، دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کی ضرورت ہے۔ ’’وحدت نیوز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، مہمند ایجنسی میں ہونے والا دھماکہ قابل مذمت ہے، دہشتگردوں نے خانہ خدا میں بے گناہ نمازیوں کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیا ہے، مجلس وحدت مسلمین روز اول سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی اور زائرین کے حوالے سے دست بستہ اہلیان کوئٹہ سے گزارش کی کہ انکی خدمت کریں، ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومتی عہدیداروں کو مجبور کرائینگے کہ وہ زائرین کو تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی عزت، تکریم، تعظیم کا خیال رکھیں اور محرم الحرام میں اضافی کانوائے کا اہتمام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی خدمت کے حوالے سے وہ افراد ذمہ داری ادا کریں جو حوصلہ رکھتے ہوں، کیونکہ زائرین بھی مختلف سوچ و فکر کے ہوتے ہیں اور انکی باتوں کو برداشت کریں۔ آئمہ (ع) کی وجہ سے۔ علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ جن میں ایم پی اے آغا رضا، ملک اقرار حسین، عباس علی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری اور انوار نقوی شامل تھے، بلوچستان بار کونسل کی کابینہ کے عہدیداران اور دیگر ممبران سے ملاقات کی اور (سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ) خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) پنجاب حکومت کی جانب سے معروف زاکراہل بیت ؑعلامہ گلفام حسین ہاشمی پردو سال سے عائد ضلع ، صوبہ اور زبان بندی کی پابندی ہٹادی گئی ہے، جس کا باقائدہ نوٹیفکیشن مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی صوبائی قائدین سے مزاکرات کے بعد صوبائی وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردیا گیا، واضح رہے کہ علمائے کرام ، ذاکرین عظام پر پنجاب حکومت کی جانب سے عائد بلاجواز پابندیوں ، عزاداری کے جلوسوں اور بانیان مجالس پر عائد جھوٹے مقدمات کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پونے تین ماہ بھوک کی تھی جس کے دوران انہوں نے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وفاقی وپنجاب اور خیبر پختونخواکی صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا تھا، جس پر عملدرآمد کا وعدہ حکمرانوں کی جانب سے کیا تھا علامہ گلفام ہاشمی پر دو سال سے عائد پابندی کا خاتمہ بھی بھوک ہڑتا ل کے ثمرات میں سے ایک ہے ،جبکہ خیبر پختونخواحکومت پہلے ہی ایم ڈبلیوایم کے مطالبات کے حل کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے چکی ہے جن پر بتدریج عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام شہید منیٰ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی پہلی برسی کا پروگرام گزشتہ شب مدرسہ حجتیہ قم کی مسجد میں منعقد ہوا۔پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اوربعدازاں عالمی اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔شہید کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام سے حزب اللہ لبنان کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ احمد نجدی،حجۃالاسلام عقیل عباس معروفی،بحرین سے آقای شیخ عیسیٰ قاسم کے نمائندے شیخ عبداللہ دقاق اور ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب کے دوران سانحہ منیٰ کے پس پردہ محرکات ،آل سعود کے مجرمانہ کردار اور شہید منیٰ حجۃ الاسلام ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کے حلات زندگی پر روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مہمند ایجنسی کی مسجد گل میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیسسے زائد قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات حکمرانوں کے لیے چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔ دہشت گرد عناصر کو پوری طاقت سے کچلنے کے لیے ملک کے تمام مقتدر اداروں کو مربوط اور واضح حکمت عملی طے کرنا ہو گی. وطن عزیز کی سلامتی و استحکام ہمیں ہر شے پر مقدم ہے. جسے یقینی بنانے کے لیے کسی مصلحت یا بیرونی دباؤکو خاطر میں نہ لایا جائے. دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں موثر نتائج حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر بلاتاخیر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا شکار پور میں ایک بڑی کاروائی کرنے کی کوشش کر نے والے خود کش بمبار کی گرفتاری عوام کی جانب سے ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔اس شخص کی نشاندہی پر مدارس اور ان تنظیموں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے تاکہ ملک دشمن طاقتوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا ضرب عضب کی کامیابی نیشنل ایکشن پلان پر عمل سے مشروط ہے۔اس قانون کو سپیکر اور مجالس تک محد ود کرنے کی بجائے دہشت کے خلاف استعمال کیا جائے۔علامہ ناصر عباس نے مہمند ایجنسی سانحہ میں شہید ہونے والےنمازیوں کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔