وحدت نیوز(لاہور) آئی ایس او پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کا آغاز لاہور میں سکاؤٹس سلامی سے ہوا جس میں آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی، ممتاز عالم دین علامہ شبیر بخاری اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے رہنما سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ آئی ایس او ایک ایسی تنظیم ہے جس نے پاکستان کو بہترین دماغ فراہم کئے اور آئی ایس او کے سابقین آج ڈاکٹر ہیں یا انجینئر، ماہر تعلیم ہیں یا بیوروکریٹ، انتہائی احسن انداز میں وطن عزیز کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایس او کے سابقین ہی تھے جنہوں نے مجلس وحدت مسلمین کو پاکستان میں شیعہ سیاسی قوت کے طور پر منوایا، اس سے قبل ملت تشیع سہاروں کی تلاش میں رہتی ہے، کبھی کسی سے الحاق کرتے تھے تو کبھی کسی سے، اور وقت گزر جانے پر وہ سیاسی جماعتیں منہ موڑ لیتی تھیں، لیکن مجلس وحدت مسلمین نے ملت جعفریہ کے سٹیٹس کو تبدیل کر دیا، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے اپنی دوراندیشی اور فیصلہ سازی کے باعث یہ منوایا کہ ملت جعفریہ پاکستان ایک عظیم قوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے سیاسی میدان میں ملت جعفریہ کی ایک ساکھ ہے اور مجلس وحدت مسلمین اپنی اس ساکھ کو ہمیشہ قائم رکھے گی اور اس میں مزید بہتری لائے گی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے کوٹہ سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کوٹہ سسٹم کا خاتمہ دیہی اور شہری سندھ کے لوگوں میں پیدا شدہ دوریاں ختم کرنے کا سبب بنے گا۔کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں سے احساس محرومی کا خاتمہ ھوگا جو کہ ملک کی ترقی کا باعث باعث ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سندھ سے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرے۔
وحدت نیوز(ملتان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے علامہ اقتدار نقوی کے بھائی اور نانی کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مغفرت کی دعا کی، بعدازاں مخدوم شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات انجینیئر مہر سخاوت علی کے چچا کے انتقال پر اُن سے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چودھری خالد جاوید وڑائچ نے بھی علامہ اقتدار حسین نقوی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اُن کے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(لاہور ) پنجاب کے محب وطن عوام بیدار ہوجائیں اور دو ستمبر کے دھرنے کو کامیاب بنائیں، کرپٹ اور نالئق حکمرانوں کو اب کوئی حق نہیں کہ وہ حکومت کریں پانچ کروڑ مکتب تشیع وطن عزیز میں بستے ہیں مگر ہماری جان ومال غیر محفوظ ہیں آئے روز ہمارے جوانوں کو شہید اور بے گناہوں پر ایف آئی آر کا ٹی جاتی ہے اور عزاداری سید شہدء کو محدود کرنے کی کوشش کی جاتی ہے حکومت سُن لیں ہم پُر امن ہیں اور پُر امن طریقہ سے اپنے جائز حقوق لے کر رہیں گے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ۲ستمبر پنجاب ہاوس دھرنے کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران جامع مسجد شیعہ کشمیریاں موچی گیٹ میں مومنین سے خطاب کے دوران کی۔ان کا مزید کہناتھا کہ مظلوم کا خون ظلوم کے ایوانوں کو اس طرح کھا جاتی ہے جیسے دیمک لکڑی کو، ڈیرہ اسماعیل خان کے عوام نے قائد وحدت کا پُرجوش استقبال کر کے یہ ثابت کر دیا کی وہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ عالمی طاغوت اپنی پوری طاقت اور وسائل کے ساتھ امت مسلمہ کے خلاف برسرپیکار ہے۔اسلامی کی حقانیت اور عظمت رفتہ سے خائف یہ مذموم طاقتیں عالم اسلام کو منتشر اور بدحال دیکھنے کے لیے بے قرار ہیں۔طالبان،داعش ،النصرہ اور اس جیسی دیگر تنظیمیں عالم استکبار کی پیداوار ہیں جن کا مقصد اسلام کے روشن چہرے کو بدنما کر کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔تاکہ مسلمانوں کی ساکھ اور اسلامی تشخص کو تباہ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا مسلمانوں کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دور کرنے کے لیے مختلف محاذوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ثقافتی یلغار کے ہتھیار سے مغربی اور ہندوانہ کلچر کا فروغ،ٹی وی پروگراموں کے ذریعے پرتعیش رہن سہن کی ترغیب اور روشن خیالی کے نام پر بے راوی کی طرف مائل کیا جانا سب اسلام دشمنوں کی چالیں ہیں جن کا مقصد اسلامی معاشرے کو اس کی بنیادی قدروں سے دور کر کے تنزلی کی طرف دھکیلنا ہے۔ دانشمندانہ اور بابصیرت اقدام سے انہیں ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اسلامی تشخص کی حفاظت کے لیے عالم اسلام کو یکجا ہونا پڑے گا۔عالم استکبار دوستی کے لبادے میں چھپا ہوا خطرناک دشمن ہے۔جو حکمران یہود و نصاری کو اپنا دوست سمجھتے ہیں انہیں صدام اور قذافی کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ہمارے تمام مسائل کا واحد حل اتحاد بین المسلمین میں مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے خلاف باطل طاقتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں۔جو مسلم حکمران یہود ونصاری کی پیروی میں مگن ہیں انہوں تاریخ میں غدار اور اسلام دشمن جیسے القاب سے یاد رکھا جائے گا۔ایسے لوگ امت مسلمہ کی تنزلی کا باعث اور دین کے مجرم ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملیر سے PS۔127میں ضمنی الیکشن کے لئے نامزد امیدوار سید علی عباس عابدی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کے اس حلقہ میں صحت، تعلیم، نکاسی آب سمیت آمدو رفت کے راستوں کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھی نہیں ہے، یہ حلقہ کراچی شہر کے اتنہائی اہم علاقوں میں شامل ہونے کے باوجود تباہ حالی کا شکار ہے، یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندگاں نے کبھی اس حلقہ کی عوام کے لئے خاطر خواہ خدمات انجام نہیں دیں، اگر دی ہوتی تو آج یہ حلقہ اس حالت میں نہیں ہوتا جیسا دیکھائی دے رہا ہے، علی عباس عابدی نے کہا کہ حلقہ کی عوام کے لئے مجلس وحدت مسلمین نے قدم بڑھا یا ہے، اگر عوام نے اعتماد کیا تو ہم انکی امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کوشیش کریں گے، اس حلقہ کے دیرینہ مسائل کو اسمبلیوں تک لے کرجائیں گے اور وہاں سے ملنے والے فنڈز کو حلقہ کی عوام پر ہی خرچ کریں گے، انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیاد ی ضروریات کو پورا کرنے میں ہر گھڑ ی مجلس وحدت مسلمین موجود ہے تعلیم،صحت اور صفائی جیسے بنیادی حق عوام سے چھین لیا گیا ہے ہم اسے واپس دلائیں گے اور حلقہ کی خوشحالی کو بحال کریں گے۔