وحدت نیوز(مظفرآباد) مری میں زائرین اور بابالعل شاہ کے عقیدت مندوں پر شرپسندعناصرکاحملہ قابل مذمت ہے۔ ضلعی وتحصیل انتظامیہ ذمہ داران کے خلاف فوری کاروائی کریں اس طرح کے اقدامات سے انارکی پھیلے گی۔ حالات خراب ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری امور سیاسیات محسن سبزواری نے کیا۔
انہوں نے کہا اولیاء اللہ کے آستانے لوگوں میں محبت بانٹنے کاذریعے اور تقرب الہی کادبب ہیں ان کے راستہ میں رکاوٹ ڈالناشرپسندی ہے ۔مری واقعہ میں کشمیرکے لوگوں کونہ صرف زدوکوب کیاگیا بلکہ کشمیریت کوگالیاں دی گئیں۔ جس پر سخت تشویش ہے ۔تفصیلات کے مطابق مری میں بابا لعل شاہ کے عقیدت مندوں کو کشمیر سے 28 اگست کو سہہ پہر تین بجے کے قریب زیارت کیلئے جاتے ہوئے مری سربگلہ گاؤں کے مقام پر گاڑیوں سے اتار کر سیکڑوں اہل علاقہ نے گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں انکی گاڑیوں کو درخت کاٹنے والے کٹر سے کاٹ کر ناکارہ بنادیا گیا۔زائرین کاتعلق باغ کے علاقہ نمب سیداں ،سوہاوہ شریف اور گردونوح سے ہے انہوں نے آر پی او اور دیگرحکام بالادے مطالبہ کیا کہ واقعہ کافی الفور نوٹس لیتے ہوئے شرپسنددہشتگردوں کے خلاف ایف آئی آردرج کر کے فوری کاروائی کی جائے۔
وحدت نیوز(جامشورو) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کا سہہ ماہی دوروزہ اجلاس مرکز تحقیقات وتبلیغات اسلامی جامشورو میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں اراکین صوبائی کابینہ سمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور ڈپٹی سیکریٹری جنرلز صاحبان نے شرکت کی ، اجلاس کےدوسرے روز صوبائی پولیٹیکل کونسل کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کی، پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات علی حسین نقوی اور مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات اسد عباس نقوی نے خطاب کیا، جبکہ پولیٹیکل کونسل کے خصوصی اراکین عبداللہ مطہری،سید کاظم شاہ اور ثمر زیدی بھی موجود تھے،مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیوایم سندھ نے ہمیشہ سیاسی میدان میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے، جو کہ قابل ستائش ہے، امید ہے کہ ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ آئندہ انتخابات 2018میں بھی اپنا اہم رول پلے کرے گی، انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم آئندہ انتخابات میں ٹارگٹڈ حلقوں میں عوامی خدمت کے بل بوتے پر اپنے اہل امیدوار انتخابی میدان میں اتارے گی، اجلاس میں جماعت کی گذشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ تین ماہ کے پروگرامات کا اعلان بھی کیا گیا ، بعد ازاں علامہ مقصو دڈومکی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کااعلان کیا اور صوبائی شوریٰ سے ان کے ناموں کی منظوری لی جن میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دوست علی سعیدی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل یعقوب حسینی ،سیکریٹری امور تنظیم سازی آغا منور جعفری، سیکریٹری تحفظ عزاداری سید علی اکبر شاہ ،سیکریٹری امورسیاسیات علی حسین نقوی، سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد نقی حیدری، سیکریٹری امور تعلیم آفتاب میرانی، سیکریٹری اطلاعات آصف صفوی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مختار دایو، سیکریٹری فلاح وبہبودالفت عالم کربلائی، سیکریٹری نشرواشاعت آغا ندیم جعفری ،سیکریٹری مالیات ظہیرحیدرزیدی، سیکریٹری شماریات طارق حسین بدوی اور سیکریٹری وحدت یوتھ فدا حسین سولنگی شامل ہیں ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم پی اے آغا رضا نے علاقے میں تعلیمی اداروں کے قیام کیلئے مسلسل کوششوں سے پی بی 2 میں ریزیڈینشل اسکول اور یونیورسٹی کا کام شروع کیا، جو آئیندہ سالوں میں اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا اور تعلیم کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا جو کہ ایک مثبت اقدام ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ تعلیمی ادارے بنانے کے دوران بھی ایک نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن اپنے بیانات سے قوم کی دل آزاری کر رہی ہے۔ تخریبی سوچ رکھنے والے ہمیشہ تخریبی اندازے ہی لگاتے ہیں اور اپنی بے وقوفانہ سوچ سے آگے کبھی بڑھ ہی نہیں پاتے، فاشسٹ ٹولہ اپنی انا سے آگے بڑھے اور قوم کیلئے کچھ سوچیں۔ ایک فاشسٹ ٹولہ جو خود کو قومی جماعت اور طلباء کے نمائندے سمجھتے ہیں ، مسلسل تعلیمی اداروں کے قیام کے خلاف اپنے بیانات سے اپنی تعلیم دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے ترجمان محمد ھادی جعفری نے کہا ہے کہ ایک اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا تعلیم کے خلاف بیان سمجھ سے بالا تر ہے۔ فاشسٹ ٹولہ اور نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف نظر آ رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کے خلاف کام کرکے قوم کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی بی 2 کے نمائندے نے مسلسل جدوجہد کے بعد اپنے علاقے میں یونیورسٹی اور ریزیڈینشل اسکول کے پروجیکٹ کو منظور کروایا اور اسکا کام شروع ہوا مگر اب ایک نام نہاد اسٹوڈنٹ فیڈریشن ان پروجیکٹس کے خلاف کام کرنے میں مصروف ہیں۔اگر اتنا کام فاشسٹ ٹولہ قوم کی خدمت کیلئے کرتا تو آج قوم کو منہ دیکھانے کے قابل ہوتا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پی بی 2 کے نمائندے ایم پی اے آغا رضا نے علاقے میں بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔ عوام کے پانی کے مسئلے پر کام ہوا، کھیل کیلئے کام ہوا، تعلیمی اداروں کے ضروریات کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے،طلباء میں فنڈز تقسیم کئے گئے،معیاری تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں کی گئی اور اسکے علاوہ بے شمار اقدامات کے ذریعے قوم کی خدمت کی گئی مگر اسکے باوجود قوم دشمن اور فاشسٹ ٹولہ اپنے بیانات سے ان عناصر کی دل جوئی کر رہا ہے جو قوم کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ آج فاشسٹ ٹولہ اپنے بیانات سے ہمارے دشمنوں کی زبان سے ادا ہونے والے الفاظ پیش کر رہا ہے، جو ان کے تعلیم و قوم دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہماری قوم تعلیم سے محبت رکھنے والی قوم ہے، ہمارے نوجوان باہنر اور محنتی ہیں ۔ ہم تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے اور مسترد شدہ فاشسٹ ٹولے کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تحفظ عزاداری دھرنا 2 ستمبر کے کیلئے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور پنجاب حکومت کے خلاف مطابات پر عمل درآمد کے لئے دو ستمبر کو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں لاہور اور گردو نواح کاور ڈویژنل سطح پر عوامی رابطہ مہم کا غاز کر دیا گیا ہے ،صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے نے اسلام پورہ اور کرشن نگر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور کہا کہ دو ستمبر کا دن ملت جعفر یہ کے حقوق کے حصول کا تاریخی دن ثابت ہو گا، ہم تحفظ عزاداری کے لیئے اپنے خون کا خری قطرہ تک بہا دیں گے مگر عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،پنجاب میں ہمارے خلاف غیر اعلانیہ متعصبانہ کاروائیاں جاری ہیں اور ہم اس بات سے باخبر ہیں کہ یہ ایک منظم سازش کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا رخ مظلوموں کی طرف موڑ لیا ہے جو ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے،پیپلز کالونی اور امامیہ کالونی میں عوامی اجتماعات سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید حسن رضا ہمدانی اور اسلام پورہ میں یوتھ کے اجلاس سے مرکزی سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے خطاب کیا ، اور عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے،اور عصر حاضر کے ظالموں کیخلاف میدان میں حاضر رہیں گے،مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی ضلع قصور میں عوامی رابطہ مہم پرہیںجہاں انہوں چونیاں میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا اور زعما ملت سے ملاقاتیں کیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے دو روز میں مسلسل چوتھی بار رابطہ کیا ہے اور 2 ستمبر کو وزیراعلٰی ہاوس لاہور کے باہر دھرنے کا اعلان واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو مسلسل یقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ان کے مطالبات پر عمل درآمد ہو جائے گا، تاہم کچھ مزید وقت درکار ہے، لہٰذا وہ اپنے دھرنے کا اعلان واپس لے لیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اس پر دو سو فیصد متفق ہیں کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام مطالبات آئینی و قانونی ہیں۔ دوسری جانب علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا ہے کہ 2 سمبر کو ہر صورت دھرنا دیا جائیگا، تاہم اگر مطالبات پر عمل درآمد شروع ہو جاتا ہے تو وہ اپنا اعلان واپس لے لیں گے۔ یاد رہے کہ سات اگست کو ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرتے ہوئے 2 سمبر کو وزیراعلٰی پنجاب ہاوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔
وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری اسٹبلشمنٹ کے پالے ہوئے مذہبی اثاثے ہوں یا سیاسی، قومی ہوں یا لسانی، سب کے سب ایکسپوز ہوچکے ہیں، انکی وطن دشمنی، قومی سرمایہ کی لوٹ مار، بیگناہ عوام کی بے دریغ قتل و غارت، دشمن ممالک کی ایجنٹی اور عدالت وانصاف کے قتل کی داستانیں کھل کر پوری قوم کے سامنے آچکی ہیں، فصلیں پک چکی ہیں، اب کٹائی کا موسم ہے اور اتنا بڑا قدم حکمرانوں کیلئے محب وطن عوام کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں۔ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ہر خائن کا احتساب ہو۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کیا نہیں دیکھ رہے کہ دہشتگردوں کے سہولت کار اور ملک دشمن عناصر حکومتی مشینری کا حصہ ہیں، بعض اعلٰی سیاسی مناصب اور حکومتی عہدوں پر فائز ہیں۔ ہونا تو یہ چاہییے تھا کہ ان مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جاتا اور قانون کو نافذ کرنے والے پسی ہوئی مظلوم عوام کو ریلیف دیتے۔ ہمارے اداروں اور نیشنل ایکشن پلان کی ڈائریکشن با اثر لوگوں نے تبدیل کر دی ہے اور آج وہ محب وطن عوام کو ستانے میں مصروف ہیں۔ کبھی علماء کو اذیت دی جاتی، کبھی تنظیمی کارکنان کو اور اسی طرح زائرین و مسافرین سے معاندانہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے اور انھیں لوٹا جاتا ہے۔
حقیقی دہشتگردوں کو چھوڑ کر فرضی دہشت گرد پکڑے جا رہے ہیں۔ بے بنیاد اور تعصب کی بنا پر جھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں اور پھر 90 دن مسلسل انھیں اور انکے غریب خاندانوں کو اذیت دینے کے بعد ثبوت نہ ملنے پر مجبوراً بری کر دیا جاتا ہے، لیکن اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرنے والے اور مقتدر اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دینے والے، پاکستان مردہ باد کہنے والے، ملک توڑنے کے لئے انڈیا سے روابط کرنے والے، شہر شہر قتل و غارت، دھماکے اور خودکش حملے کرنے والے، انکی برملا حمایت اور مدد کرنے والے آزاد پھرتے ہیں۔ بیگناہ عوام کو بیجا تنگ کرنے والے اداروں کے سربراہان، بااثر محب وطن افسران اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے بیگناہ تمام علماء کرام و کارکنان بالخصوص مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کے مسئول علامہ عقیل حسین خان جو تقریباً ڈیڑھ ماہ سے اداروں کی تحویل میں ہیں، انہیں فی الفور رہا کریں، پورے ملک بالخصوص پنجاب میں شیعہ اور سنی جماعتوں کے کارکنان اور بانیان مجالس عزاء کے خلاف بنائے گئے کیسسز واپس لئے جائیں۔ تعصب و سیاسی انتقام کے تحت جو نام فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے، انھیں خارج کیا جائے اور مذہبی و شخصی آزادیوں پر عاید پابندیاں اٹھا کر عوام کو سکھ کا سانس لینے دیا جائے۔ وطن عزیز جس نازک دور سے گزر رہا ہے، اس وقت عوام کو اسٹیٹ سے متنفر کرنا اور مایوس کرنا ملک دشمن قوتوں کی خدمت ہوگی۔ حکمران اگر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے مخلص ہیں تو انہیں بیلنس پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ مخلص اور محب وطن عوام کی حمایت اور پشت پناہی کے ساتھ ہی وطن کے خائن عناصر کا خاتمہ ممکن ہے، اب ان جیانتکاروں اور خیانتکاروں کا مقابلہ کرنا اور وطن کی حفاظت کرنا ہر غیرتمند پاکستانی پر فرض ہے۔