وحدت نیوز(مری) بھمبروٹ سيداں مرى ميں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتين کے زير اہتمام 11 جوڑوں کى اجتماعى شادى کى تقريب منعقد ہوئی۔شادى کے بندھن ميں بندھنے والے11 جوڑوں ميں سے 8 اہل تشيع سادات اور 3 اہل سنت جوڑے شامل ہيں ۔. تقريب کے مہمانان خصوصى ڈپٹى سيکرٹرى جنرل ايم ڈبليو ايم پاکستان ناصر عباس شيرازى ، سيکرٹرى جنرل ضلع راولپنڈى علامہ على اکبر کاظمى اور شعبہ خواتين کى مرکزى سيکرٹرى تربيت خانم سيدہ نرگس سجاد جعفرى تھيں۔شادى کى تقريب کے تمام انتظامات ايم ڈبليو ايم کے شعبہ ویلفیئرخير العمل فائونڈیشن نے کيے تھے۔
ڈپٹى سيکرٹرى ايم ڈبليو ايم پاکستان ناصر عباس شيرازى اور علامہ سيد على اکبر کاظمى نے نقدى اور تحائف نو بياہتا جوڑوں ميں تقسيم کيے اور جہيز بھى ديا گيا۔ تقريب سے خطاب ميں برادر ناصر عباس شيرازى نے نوبياتا جوڑوں کو مبارکباد پيش کى، انھوں نے سيکرٹرى جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفرى کى جانب سے نيک خواہشات کا پيغام بھى پہنچايا اور منتظمين کى کاوش کو سراہا ،ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین رنگ نسل فرقہ يا مذہب کى تميز کيے بغير انسانى خدمت پر يقين رکھتى ہے۔
تقريب سے خطاب ميں اہل سنت عالم دين مولانا ابرار قادرى نے مجلس وحدت مسلمین کى جانب سے اتحاد امت کےليے کى جانے والى کاوشوں کو خراج عقيدت پيش کيا۔انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت نے شيعہ سنى مسلمانوں کو قريب لا کر تکفيرى سوچ رکھنے والے عناصر کو ان کے مزموم مقاصد ميں ناکام کرديا۔تقريب ميں اہليان علاقہ کى بڑى تعداد نے شرکت کى اور مجلس وحدت کے اس اقدام پر بھرپور خوشى کا اظہار کيااور متظمين بالخصوص دختر ڈاکٹر محمد على نقوى شھيد خانم زہرا نقوى کو خراج تحسين پيش کيا۔ تقريب ميں ضلع راولپنڈى کے سيکرٹر ى روابط اظہر کاظمى سيکرٹرى فلاح و بہبود ناصر عباس شیعہ ايکشن کميٹى و انجمن جانثاران اہليبيت کے راہنما زاہد حسين جعفرى ،سا دات کوہسار ويلفئير ايسوسى ايشن کے بانى راہنما امداد حسين نقوى ،خطيب جامع مسجد بھمبروٹ سيداں مولانا ضيغم عباس جعفرى ،خطيب مسجد حسينى سنگسيرى مولانامنير بلوچ سماجى و مذہبى راہنما ٹيچر سيد ثاقب حسين جعفرى نے بھى شرکت کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات ،دونوں رہنمائوں کے درمیان زائرین سے متعلق مسائل کے حل کیلئے گفتگو اور ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال ، اس موقع پر ایم پی اے آغا رضا، علامہ ولایت حسین جعفری، سیکرٹری جنرل عباس علی، سابقہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی ، ایم پی اے طاہر محمود، ایم پی اے عاصم کرد گیلو اور دیگر معززین بھی موجود تھے ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ایم ڈبلیوایم کے وفد کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہنہ اوڑک وزیر اعلیٰ گیسٹ ہاوس انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی،وزیر اعلی ٰبلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے ملاقات میں علامہ راجہ ناصر کو زائرین کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی خدشات کے سبب کانوائے کے ذریعہ سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے زائرین کو تافتان بارڈر پردرپیش مسائل کی نشاندہی پر وزیر اعلی بلوچستان کا مجلس وحدت مسلمین کےرکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کے ہمراہ تافتان بارڈر کا جلد ہی دورہ کرنے کا اعلان ،جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے پاکستان ہاوس کے لئے ایمبولینس سروس فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیااور کہا کہ جلد ہی کانوائے کی تعداد کو ماہانہ بنیادوں پر دو سے چار تک بڑھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی،وزیر اعلی بلوچستان نے علامہ راجہ ناصر عباس کے تمام مطالبات کی تائید کی اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ،وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے تفتان بارڈرپر زائرین کے قیام وطعام کیلئےایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کی تجویز پر بننے والے نئے پاکستان ہاوس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ وزیر اعلی ٰنے زائرین سے اضافی چارجز پر انکوائری کروانے کا عندیہ دے دیا ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دورہ تفتان کے بعد باحفاظت کوئٹہ واپس پہنچ گئے۔ دورہ تفتان بارڈر میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا، رکن شوری عالی مولانا سید ہاشم موسوی، مولانا ولایت جعفری اور دیگر رہنما و مسئولین بھی انکے ہمراہ تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومتی دباو اور سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کہ باوجود دو روز قبل کوئٹہ سے براستہ دالبندین اور تفتان بارڈر کا سفر کیا تھا تاکہ وہاں پر زائرین امام حسین (ع) و امام رضا (ع) کو درپیش مسائل کا بذات خودجائزہ لے سکیں اور انکے حل کیلئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور بلوچستان کی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر کوششیں کرسکیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے ایک شب تفتان بارڈر پر زائرین کے ہمراہ بھی گزاری۔
دوران قیام ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنر ل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بلوچستان اسمبلی کے دالبندین تفتان سے منتخب رکن امان اللہ شادیزئی، کمشنر دالبندین، ڈپٹی کمشنر اور ونگ کمانڈر ایف سی کرنل قمر رشید سمیت ایف آئی اے اور امیگریشن آفس کے حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین سے بھی ملاقات کی اور خطاب کیا۔ علامہ ناصر عباس نے دوران سفر مجلس وحدت مسلمین کے رکن اسمبلی آغا محمد رضا کی تجویز پر زائرین کے قیام وطعام کیلئےحکومت بلوچستان کی جانب سے زیر تعمیر "پاکستان ہاوس" کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے پاکستان ہاوس کو چند ماہ میں مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ایف سی و ایف آئی اے کے حکام نے بھی علامہ راجہ ناصر عباس کو درپیش مسائل اورموجودسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انتظامیہ نے علامہ ناصر عباس جعفری کوزائرین کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بھارت دانستہ طور پر خطے کے حالات کو بگاڑنے کی کوشش میں مصروف ہے۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کی سیاہ داستانیں رقم کرنے والے بھارت کا واویلا چور مچائے شور کے سوا کچھ بھی نہیں۔عالمی طاقتیں بھارتی مکاری سے بخوبی آگاہ ہیں وہ اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتا۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور افواج پاک کا شمار دنیا کی بہترین سپاہ میں ہوتا ہے ارض پاک کو ترنوالہ سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں نکلتے ہیں۔ پاکستان کی طرف پیش قدمی کی کوئی بھی کوشش ہندوستان کی تباہی ثابت ہوگی۔ہماری آرمی اور پاکستان کے بیس کروڑ عوام پاکستان کا مضبوط دفاع ہے اور کسی بھی بیرونی جارحیت کو کچلنے کا بھرپور عزم اور مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔بھارت آگ و خون کے کسی بھی کھیل سے باز رہے۔انہوں نے کہ کہا وزارت عظمیٰ کے منصب نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے سر کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ان کے بیانات اور اقدامات سیاسی عقل و شعور سے عاری ہوتے ہیں۔بھارت میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات ان شرپسندوں او سازشی عناصر کی کارستانی ہے جو خطے میں امن کا قیام نہیں چاہتے۔ ہندوستان میں کسی بھی شر پسندی کے واقعہ کے فورا بعد بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر فوری الزام لگایا جانا سفارتی اصولوں کے خلاف اور بھارت کے حکمرانوں کی پاکستان دشمن ذہنیت کو آشکار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ امن کے سوا کوئی دوسرا آپشن کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔اس لیے دو طرفہ تعلقات کی بہتری پر توجہ دی جانی چاہیے۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے زیر اہتمام کربلا معلیٰ امام بارگاہ شکارپور میں (تحفظ عزاداری و پیغام کربلا کانفرنس) منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے مہمان خاص رکن شورائے عالی علامہ محمد امین شہیدی تھے جبکہ کانفرنس کی صدارت صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی۔ کانفرنس میں مدرسہ جوادیہ کے پرنسپل اور شہداء کمیٹی شکارپور کے وائس چئیرمین علامہ عبدالمجید بہشتی، سیاسی کونسل کے رکن مولانا پہلوان علی سنگھڑ، MWM کے رہنماء علامہ احمد علی طاہری، علامہ محمد نقی حیدری، مولانا محمد علی شر، مولانا معشوق علی قمی، مولانا سکندر علی دل، وارثان شہداء قمر دین شیخ ، برادر تنظیموں کے نمائندے، ماتمی انجمنوں کے رہنماء و دیگر شریک تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ دہشت گردوں نے اب سرزمین سندہ کا رخ کیا ہے۔ شکارپور اور جیکب آباد کے سانحات، شہداد کوٹ اور خیرپور سمیت سندہ بھرمیں دھشت گردوں کے تربیتی مراکز اور سہولت کار حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ ان حالات میں ملت کی نمائندہ جماعت مجلس وحدت مسلمین نے ملت کی ذمہ دار شخصیات، علمائے کرام، خانوادہ شہداء، قومی تنظیموں کے نمائندگان ،ماتمی انجمنوں اور نوحہ خوانوں سے قومی صورتحال پر مشاورت کے حوالے سے اہم اجلاس بلایا ہے ، صوبائی سطح پر تحفظ عزاداری اور پیغام کربلا کانفرنس ۲۵ستمبر کوحیدر آباد میں منعقد کی جارہی ہے ، جس میں علمائے کرام ، ماتمی انجمنیں اور برادر تنظیمیں شریک ہوں گے۔
وحدت نیوز(گلگت) ضلع گلگت کی ستر فیصد پوسٹوں پر دوسروں اضلاع کے افراد قابض ہیں۔محکمہ تعلیم میں گلگت شہر کے مختص پوسٹوں پر دوسروں اضلاع کے آفیسران نے اپنے بیگمات کو دوسرے اضلاع سے گلگت لاکر ان خالی پوسٹوں پر فل کردیا ہے جس سے ضلع گلگت میں بیروزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ اس صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایڈجسٹمنٹ کو کینسل کرکے مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کریں۔
مجلس وحدت مسلمین کے رہنما الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے اعلیٰ پوسٹوں پر متعین افسران کی جانب سے اپنی بیگمات کو ضلع گلگت کی خالی پوسٹوں پر ایڈجسمٹنٹ کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کئی پوسٹوں پر اپنی بیگمات کی درپردہ تعیناتی کی گئی ہے۔بااثر آفیسران کی جانب سے اپنے عزیزوں کو ایڈجسٹ کرنے کا یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو مقامی بیروزگار افراد میں احساس محرومی جنم لے گی اور بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے جذبات پیدا ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بڑھتی ہوئی بیروزگای کے خاتمے کیلئے تمام اضلاع کا مخصوص کوٹہ ہے اور اگر اسی طریقے سے دیگراضلاع کے ساتھ زیادتی کی گئی تو کل پورے علاقے میں انارکی پھیلے گی جس سے علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی وحدت پارہ پارہ ہوجائیگی۔لہٰذا وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اس زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ایڈجسٹمنٹس کو منسوخ کریں تاکہ حق دار کی داد رسی ہوسکے۔