وحدت نیوز (اسلام آباد) نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہوگا۔مسئلہ فقط چند مساجد یا مدارس کو سرکاری تحویل میں لینے سے حل نہیں ہوگا ۔ ملک میں سے فرقہ وارنہ سوچ اور شدت پسندی کو فروغ دینے والے عوامل اور عناصر کے خلاف بھی اقدامات کرنا ہوں گئے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت حالیہ اقدامات کو سراہتے ہیں ۔ گذشتہ ادوار کی طرح فقط چند ایک اقدامات کے بعد طویل خاموشی پھر کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ملکی امن اور سلامتی جیسے اہم مسئلے کو فنڈ کے مسئلے سے جوڑ کر پاکستانی عوام کے ساتھ بھیانک مذاق کیا گیا ہے ۔ہم بین المسلمین ہم آہنگی کی ہر کوشش کی تائید کرتے ہیں ہم پاکستان کو مسلکی تعصب اور شدت پسند ی کے عذاب سے نکالنے کے لئے کاوشیں کرتے رہیں گے۔نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کو پورے ملک میں بھرپور انداز میں لاگوکرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسالانہ مرکزی تنظیمی کنونشن 2019 بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں چیئرمین کنونشن ملک اقرار حسین کی زیر صدارت مرکزی دفتر ایم ڈبلیو ایم میں اہم میٹنگ منعقدہوئی جسمیں کنونشن کے انعقاد اور امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، ملک اقرار حسین نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کا سالانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن بعنوان جانثاران امام عصر کنونشن 29,30,31مارچ بروز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے علمائے کرام اور تنظیمی عہدیداران شریک ہوں گے،کنونشن کے انتظامات کو مثالی بنانے کیلئے تمام کمیٹیاں اپنی تمام ترصلاحیتوں کو برائے کار لائیں، علامہ محمد حسین شیرازی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد ،علامہ اکبر کاظمی سیکرٹری جنرل ایم۔ڈبلیو ایم راولپنڈی سمیت دیگر عہدیداران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی کے والد مرحوم سید غلام عباس شاہ کی رسم ختم قل شریف 8 مارچ بروز جمعہ بوقت 10 بجے صبح بمقام ڈیرہ حسین شاہ نزد سیال موڑ سرگودھا میں منعقد ہوگی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات ، ایم ڈبلیوایم کے قائدین اور عزیز وقارب شرکت کریں گے، دوسری جانب مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ناصرشیرازی سے اظہارتعزیت کاسلسلہ بھی جاری ہے، پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری حسین نے ٹیلیفون کرکے ناصرعباس شیرازی سے ان کے والد کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیااور مرحوم کی مغفرت کی دعاکی،جبکہ علاقائی ایم پی اے ، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر سماجی شخصیات نے بھی ناصرشیرازی سے تعزیت کااظہار کیاہے ۔
وحدت نیوز(کراچی ) بفضل خدا ، اہل بیت ؑ کی مدد ونصرت سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما، معروف سماجی شخصیت اور ممبر امن کمیٹی سید سبط اصغر زیدی رہا ہوکر باحفاظت اپنے گھرپہنچ گئے ہیں، پانچ روز سے گرفتار سبط اصغر اب سے تھوڑی دیر قبل اپنے گھر پہنچے تو ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ،معززین اور اہل علاقہ نے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری کی زیر قیادت ان کا شاندار استقبال کیا، ان پر پھول نچھاور کئے اور لبیک یاحسین ؑکے فلک شگاف نعرے بلند کیئے، بعد ازاں انہیں امام بارگاہ لیجایاگیا جہاں سبط اصغرنے حاضرین سے مختصر خطاب کیااور تمام مومنین ومومنات کا دعائوں پر شکریہ اداکیا ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے بھی شرکاءسے خطاب کیا ، انہوں نے سبط اصغر کی باحفاظت واپسی کو خداکا لطف وفضل اور تمام مومنین ومومنات کی دعائوںکا مظہر قراردیا، انہوںنے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سبط اصغر زید ی کی بازیابی کے لئے کل گورنر ہائوس پر ہونے والے احتجاجی دھرنے ملتوی کرنے کا بھی اعلا ن کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشرحسن نے میڈیا جوجاری بیان میں کہاہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما ، ممبر امن کمیٹی اور کمشنر کراچی کے فوکل پرسن برائے ضلع غربی سید سبط اصغرزیدی کی بلاجواز اغواءنماءگرفتاری کے خلاف کل 6مارچ بروزبدھ شام 4بجے گورنر ہائوس کراچی پراحتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے،جس میں سبط اصغر سمیت دیگر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ ، علمائے کرام، کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی، انہوںنے کہاکہ سبط اصغرکی ظالمانہ گرفتاری کو 5روز گذرگئے ہیںلیکن سکیورٹی اداروں نے تاحال ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیاہے، ہم نے پریس کانفرنس اور تمام اداروں سے رابطہ کرکے حجت تمام کردی ہے اب احتجاج کے سوا کوئی دوسراراستہ نظر نہیں آتا، لہذٰا تمام کارکنان اور ملت جعفریہ سے اپیل کرتے ہیں ہے کہ وہ اس ظالمانہ اقدام کے خلاف کل احتجاجی دھرنے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما اورمعروف سماجی شخصیت سبط اصغر زیدی کے پولیس کے ہاتھوں بغیر وارنٹ گرفتاری(اغواء) کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،سبط اصغر اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیں انہیںچار روز پولیس نے گھر سے گرفتار کیا مگر تاحال لاپتہ ہیں، سماجی رہنما سبط اصغر زیدی ضلع غربی میںگذشتہ 6برس سے کمشنر کراچی کے فوکل پرسن بھی ہیں،ممبر امن کمیٹی اور اتحاد بین المسلمین کے داعی سبط اصغر کی گرفتاری سے ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، سبط اصغر کو کس بنیاد پر گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا ؟؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہاکہ داخلی اورخارجی حالات اورموجودہ سرحدی صورتحال کےباعث وطن عزیز سکیورٹی اداروں کے ان بھونڈے اقدامات کامتحمل نہیں ہوسکتا،ایسے وقت میں کے جب پوری قوم بالخصوص ملت جعفریہ اور ایم ڈبلیوایم بھارت جنگی جارحیت کے خلاف اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے سرگرم عمل ہےایک ایسے شخص کو جوکہ شہر میں اتحاد بین المسلمین کے لئے کوشاں ہو، مجالس ومیلاد کے انتظامات دیکھتا ہوں ، دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہو کو ایسے دن دھاڑے اغواءکرلینا ناقابل فہم ہے۔
علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ 4روز گذرجانے کےباوجود تاحال سبط اصغر کا کوئی سراغ نہ مل سکا، تمام سکیورٹی اداروں سے رجوع کیا گیا ،مگر کسی نے بھی ان کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے یہ تمام تر صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، ایم ڈبلیوایم کی قیادت، کارکنان اور مغوی کے اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہے، جمہوری دور میں اس اظالمانہ اقدام نے دورآمریت کی یاد تازہ کردی ہے،پاکستان کے آئین کے آرٹیکل کی شق نمبر 10کے تحت ریاست کسی بھی شہری کو 24گھنٹے کے اندر اندر عدالت میں پابند ہے تاکہ وہ شخص اپنادفاع سکےلیکن سبط اصغر کو 4روز گذرجانے کے باوجود اس آئینی وشہری حق سے محروم رکھا گیاہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا یہ اقدام بنیادی شہری آزادی کی خلاف ورزی ہے۔ملت جعفریہ ایک پرامن اور محب وطن قوم ہے مادر وطن کی سلامتی اور استحکام کی راہ میں اس مکتب نے 22ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ،ہماری ملت کے عظیم اور قیمتی اثاثے ڈاکٹرز، انجینئرز،تاجر، وکلاء، بیوروکریٹس ، علماءوذاکرین کی صورت میں اس وطن کی سڑکوں پر خاک وخون میں غلطاں کیئے گئے،ہم نے ایک دن میں سو سو جنازے اٹھائے ، پانچ پانچ روز تک ملک بھرمیں احتجاجی دھرنے بھی دیئے، ہزاروں قربانیوں کے باوجود ہمارے ہی مکتب کے سینکڑوں جوانوں ،علماءاور اکابرین کو جبری گمشدہ کرکے مسنگ پرسنز کی فہرست میں ڈالاگیا،اتنی سختیوں اور مشکلات کے باوجود ہم نے کبھی بھی مادر وطن کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا، کبھی ایک سبز ہلالی پرچم کو جھکنے نہیں دیا، ہمیشہ ملک دشمن استعماری قوتوں کے مقابل سینہ سپر رہے ہیں ، ہمیشہ امریکی ، اسرائیلی اور بھارتی سازشوں کے مقابل آہنی دیوار کا کردار اداکیاہے۔
انہوں نےوزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرزسندھ،کورکمانڈر کراچی ، آئی جی پولیس سندھ سے ایم ڈبلیوایم کے رہنما امن ممبر پیس کمیٹی سید سبط اصغر کی بلاجواز گرفتاری کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد باحفاظت بازیابی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ، بصورت دیگرہم قانون راستہ اختیارکرنےاور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رہنماء کراچی ڈویژن علامہ مبشر حسن ، علامہ علی انورجعفری، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ احسان دانش ، علامہ ملک عباس ، علامہ غلام عباس ، ناصر حسینی ، میر تقی ظفر و دیگر موجود تھے ۔