وحدت نیوز (دادو) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے دادو میں بزرگ عالم دین علامہ محمد رضا نجفی کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد رضا نجفی کی دینی اور تبلیغی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھرمیں فرعونی اور یزیدی طاقتوں کے مقابلے میں جو علمائے حق میدان عمل میں ہیں اور ایثار و قربانی اور شہادت و جہاد فی سبیل اللہ کی اعلی مثال پیش کر رہے ہیں علامہ ابراہیم زکزاکی، قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ، آیت اللہ باقرالنم اور نائب امام رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای جیسے مجاہد و مبارز علمائے کرام کی جدوجہد کی بدولت آج دنیائے کفر و طاغوت پر لرزہ طاری ہے۔
وحدت نیوز(نصیرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ اور قبلہ اول سے غداری ہوگی۔ امریکہ جس کا دوست ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم پر امت مسلمہ خاموش نہ رہے جن عرب ممالک نے فلسطین سے خیانت کی ان سے کشمیری مسلمانوں کو کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم نصیرآباد کے رہنما سید اختر نقوی بھی شریک تھے۔
وحدت نیوز(سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے شہدائے مادر وطن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کل 10مارچ کو #شہدائے _پاکستان کے ہیش ٹیگ سے ٹوئٹرٹرینڈکا آغاز ہوگا، #شہدائے _پاکستان کے عنوان سے ٹوئٹر ٹرینڈ کے آغاز کا مقصدسرزمین پاک کے استحکام، سلامتی اور بقاءکی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے 80ہزارشہداءکی لازوال قربانیوں ، خدمات اور اہداف سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین کو آگاہ کرنا ہے، آئیں بانیان پاکستان کی شہید اولادوں سے تجدید عہد کریںاوردنیا کو بتائیں کہ ملت جعفریہ نے اس مادر ِوطن پاکستان کیلئےاپنے کتنے با وفا بیٹوں اور بیٹیوں کا لہو دیا ہے،شہداء کے پاک لہو سے تجدید عہد کیلئے کل10مارچ، بروز اتوار بوقت 9بجے شب ٹوئٹر پر #شہدائے _پاکستان کے پیش ٹیگ کے ساتھ مہم میں بھرپورحصہ لیں اور اس ٹرینڈ کو پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ بنائیں ۔
وحدت نیوز (سوشل میڈیا) وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سےسلسلہ امامت کے پانچویں تاجدار امام محمد باقر علیہ سلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےجاری ہیش ٹیگ #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، تفصیلات کے مطابق وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے یکم رجب المرجب کویوم ولادت حضرت امام محمد باقرؑکےپرمسرت موقع پر پاکستان بھرمیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرٹرینڈنگ کی گئی جسمیں #ولادت_باقرالعلومؑ کا ہیش ٹیگ منتخب کیا گیا، ملک بھرکے ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ 17ہزارسے زائد ٹوئٹس کیئےجس میں صارفین نے حضرت امام محمد باقرؑکی ولادت باسعادت کی مبارک باد ، اقوال زریں، سیرت مبارکہ اور حالات زندگی پر مبنی پیغامات نشرکیئے اور دنیا بھرمیں سوشل میڈیا صارفین میں اس کی ترویج کی جس کے باعث ہیش ٹیک #ولادت_باقرالعلومؑ پاکستان کی ٹرینڈنگ میں پہلے نمبر پر رہا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شرح خواندگی بڑھانے کےلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے ۔لاکھو ں بچے اب بھی سکول جانے سے قاصر ہیں نئے تعلیمی سال کے آغاز اور نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں نے والدین کو پریشان کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار علی فیضی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز تعلیم کے سوا کچھ نہیں ہے پاکستان کو بھی دنیا میں اپنا مقام بنانے کے لئے تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کرنا ہوں گئے ۔ تعلیم کے بجٹ میں اضافہ اور تعلیمی نصاب کو جدید خطوط پر استورا کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ ملک میں ایک طرف سرکاری سکولوں کا فقدان ہے اور دوسرے طرف نجی سکولوں کی من مانیان عروج پر ہیں آئے روز نجی سکولوں کے نصاب کے حوالے سے خبریں گردش کرتی ہیں نجی سکول کے نصاب میں کیا پڑھانا چاہئے اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک بورڈ تشکیل دیا جائے جو نصاب کی جانچ پڑتال کرئے ۔ہم پاکستانی اور مسلم مملکت ہیں ہمار ا نصا ب بھی ہماری تاریخ و ثقافت کا آئنہ دار ہونا چاہئے آج تک کسی قوم نے کسی دوسرے کی زبان اور ثقافت کے سہارے ترقی حاصل نہیں کی ۔حکومت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول تک پہنچانے کے لئے اقدامات کرئے ۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے حقیقی پاسبان اور مظلومین جہاں کے ترجمان تھے۔ انکی پوری زندگی جہد مسلسل سے عبارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی فکر آفاقی تھی۔ ان کا دل دنیا بھر کے مظلومین کے لیے دھڑکتا تھا۔ مسئلہ کشمیر ہو یا فلسطین جس شخصیت نے سب سے زیادہ آواز بلند کی وہ شہید نقوی ہے۔ شہید نقوی کی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جس وقت دنیا امریکہ کے شر سے واقف نہیں تھے اس وقت ڈاکٹر محمد علی نقوی نے امریکہ مردہ باد کا نعرہ لگاکر یہ ان کے چہرے سے نقاب الٹ کے رکھ دیا۔ آج عالم انسانیت کو اچھی طرح اندازہ ہو رہا ہے کہ انسانیت کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ اور اس کے حواری ہیں۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ ڈاکٹر شہید نے پاکستان کی سرزمین میں اسلام ناب کے تعارف کے ساتھ جس انداز میں والایت فقیہ کی پرچار کی وہ تاریخ کا زندہ و تابندہ باب ہے۔ راہ ولایت میں جتنی خدمات شہید محمد نقوی نے انجام دی ہیں کوئی دوسرا اسکی ہمسری کا دعویٰ کر ہی نہیں سکتا۔ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کو قتل کرکے دشمن نے اسلام ناب اور پاکستان کی نظریاتی محافظوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش کرنے کی کوشش کی، جو کہ انکی بھول تھی۔ ڈاکٹر شہید نے جس نظریے کو اپنے خون سے آبیاری کی ہے اس کی ترویج و اشاعت کے لیے ملک کے گوش و کنار میں لاکھوں سربازان موجود ہیں۔