وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے والد بزرگوارجو گذشتہ دنوں ایک روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے اب سے کچھ دیر قبل زخموں کی تاب نالاتے ہوئے میواسپتال لاہورمیں خالق حقیقی سے جا ملے ،مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ ان کے آبائی علاقےڈیرہ حسین شاہ نزدسیال موڑسرگودھامیں صبح 11بجے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر اقتداءاداکی جائے گی۔
ناصرشیرازی کے والد بزرگوار کی ناگہانی وفات پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی اور صوبائی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ شفقت شیرازی، علامہ باقرعباس زیدی،علامہ مختارامامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ ہاشم موسوی، علامہ اعجازبہشتی، اسدعباس نقوی، مہدی عابدی، نثارفیضی، علی احمر زیدی،ملک اقرارحسین، علامہ مبارک موسوی، علامہ مقصودڈومکی، علامہ اقتدارحسین نقوی، علامہ آغاعلی رضوی، علامہ اقبال بہشتی،علامہ تصورجوادی، علامہ برکت مطہری ودیگر نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے مرحوم کی اچانک وفات پر شدید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک باتقویٰ ،خداترس انسان اور بلند حوصلہ انسان تھے، گذشتہ برس اپنے جواں سال فرزند ناصرشیرازی کی جبری گمشدگی پر ان کے ماتھے پر کوئی شکن نہیں دیکھا گیا،انہوںنے اپنی اولاد کی تربیت میں سیرت آئمہ معصومین ؑاور تعلیمات محمد ؐاور آل محمد ؑکی ہمیشہ اتباءکی،مرحوم کے انتقال پر ہم تمام پسماندگان بالخصوص برادر سید ناصرشیرازی کی خدمت میں اظہار تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں جبکہ بارگاہ قدسی میں تمام لواحقین کے صبر جمیل اور مرحوم کےجوار رحمت میں محشورہونے کیلئے دعاگو ہیں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزی اور پاکستان میں فضائی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔گلگت سے گوادر تک عوام وطن پر جان نثار کرنے کے لئے تیار ہے ۔بھارتی بزدلانہ وار پاکستان کو اشتعال دلانے کی کوشش ہے، ہندوستانی حکومت اسلحے کے انبار پر بیٹھ کر خوش فہمی میں مبتلا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہندوستانی سیاست میں جنگی نعروں کا رواج خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ بن چکاہے،پاک بھارت کشیدگی کے دوران او آئی سی کا کردار شرمناک ہے ۔بھارت کس حیثیت میں او آئی سی اجلاس میں شرکت کر رہا ہے ؟ پاکستانی حکومت او آئی سی ممالک سے فوری رابطہ کرئے،اگر او آئی سی معاملات کو درست نہیں کر سکتی تو خراب کرنے سے باز رہے ،ہندوستانی حملے کو عالمی قوتیں سنجیدگی سے دیکھیں،ہندوستان خطے میں جنگ کی آگ کو بھڑکا رہا ہے ،بھارتی اشتعال انگیزی کے خلاف تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہونا ہو گا۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع فیصل آباد کے زیراہتمام امام بارگاہ آل عمران سدھو پورہ فیصل آباد میں بانیان مجالس عزاء و بانیان امام بارگاہ اور ماتمی سنگتوں کا اھم اجلا س منعقد ھوا جس کی صدارت سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد و چیئرمین عزاداری سید حسنین شیرازی نے کی۔جس میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب و ممبر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی اور مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان آصف رضا ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر کے امام بارگاہوں بانیان و بانیان مجالس عزاء لائسنداروں اور ماتمی سنگتوں کے سالاروں نے بھر پور شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی رہنماء آصف رضا ایڈووکیٹ نے محرم سے لیکر آج تک کے عزاداری کے اور عزاداروں مسائل جو حل کئے گے اس تفصیلی گفتگو کی ۔ اور حالات حاضرہ پر بھی گفتگو کی اور موجودہ حکومت کے اتحادی ھونے سے جو کامیابیاں ملی ان پر بھی تفصیلی طور پر حاضرین کو آگاہ کیا۔صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ ھر شیعہ مجلس وحدت مسلمین کا حصہ ہےاور ھم شیعیت کے حقوق کے لئے اسی طرح جدوجہد جاری رکھیں گے عزاء داری امام حسین علیہ السلام کے خلاف ھر سازش کو ناکام بنائینگے ممبر امام حسین علیہ السلام سے محبت واخوت اتفاق واتحاد کا پیغام دیا جائے ممبر سے نازیبا گفتگو نہ کی جائے۔
سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد و چئیرمین عزاداری کونسل سید حسنین شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا ھر کارکن عزاداری امام حسین علیہ السلام کے لئے فروغ اور مقصد امام حسین علیہ السلام کا پیغام پہنچا نے کے لئے اپنا کردار کررہا ہیں اور کرتا رہے گا جو جو بھی اللہ تعالی کی واحدانیت رسول خدا کی رسالت مولا علی ولایت پر ایمان رکھتا ہیں چاہے وہ عالم ھو ذاکر ھو خطیب ھو شاعر ھو نمازی ھو ملنگ ھو عزادارھو نوحہ خوان ھو ماتمی ھو وہ مجلس وحدت مسلمین کاحصہ ہیں ھم جسم کی مانند ہے جس طرح جسم تمام اعضاء کے بغیر مکمل نہیں ھو سکتا اسی ھم ان تمام احباب کے بغیر تنہاء کچھ نہیں ھم سب نے ملکر ممبر کے تقدس کو پامال ھونے سے بچانا ہیں اس ممبر سے ایسی کوئی بات نہ کی جائے جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔
اجلاس سے ضلعی ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت فیصل آباد علامہ سید فضل عباس کاظمی ماتمی سنگتوں کے نمائندے رانا ناصر علی، نزاکت علی، محمد عظیم ننھا ملنگ ، حاجی اختر علی،منصب کھچی بانیان امام بارگاہ بانیان مجالس لائسنداروں سید سبط حسن شیرازی ،سید شاھد عباس نقوی ، سید رضا حسین بخاری ، رانا علی اصغر،سید طاھرعباس کاظمی ،بابا محمد بوٹا ،سید گلفام عباس شاہ، سید علمدار حسین شمسی،سید وسیم عمران اور دیگر نے خطاب کیا اور مجلس وحدت کے ذمہ داران کی کوششوں و کاوشوں کو سراہتے ھوئے اعتماد کا اظہار کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔آخر میں عزاداری و ممبر تقدس کے حوالہ سے کمیٹی تشکیل دی گئی جو مجلس وحدت مسلمین کی مشاورت سے کام کریگی ۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ھوا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں مرکزی رہنما اور سابق وزیر قانون آغا رضا نے کہاہے کہ کوئٹہ میں پانی کی سطح روز بروز نیچے جا رہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر وفاقی اور صوبائی حکومت نے جلد کوئٹہ کے اطراف میں ڈیم نہیں بنوائیں توآئندہ چند سالوں میں کوئٹہ سے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ انسان کے زندہ رہنے کے لیے پانی اہم جز ہے۔ ناسا مختلف سیاروں میں پانی کی تلاش میں نکلے ہیں۔ لیکن ہم یہاں کرہ ارض زمین پر پانی کی فراہمی میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ مغربی ممالک میں زمین سے پانی کو نہیں نکالا جاتا بلکہ بارش کے پانی کو ری سائیکل کرکے عوام تک پہنچایا جاتا ہے کیونکہ وہ اپنی آئندہ نسل کے لیے زمین میں پانی کو ذخیرہ کر رہے ہیں اور ہم اس کے برعکس اپنے آئندہ نسل کے لیے کچھ نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ یہاں صرف حکومت مجرم نہیں بلکہ عوام پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ پینے کے پانی کو بے جا استعمال نہ کریں۔ پانی اللہ کی نعمت ہے اسے اس طرح ضائع کرنا شریعت خداوندی میں جائز نہیں۔ہمیں لوگوں کو پانی جیسے نعمت کے اصراف سے بچنے کے لئے لوگوں کو ااگاہی فراہم کریں تاکہ آئندہ آنے والے وقتوں میں عوام کو مشکلات اور کمی آب کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بیان کے آخر میں کہا گیا کہ ہم عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں ،عوام کی خدمت ہمار انصب العین ہے اور ہم اس کو عملی طور پر حل کر رہے ہیں۔ ہم بلا رنگ ونسل و مذہب آئندہ بھی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز (فرینکفرٹ) کسی بھی دینی مرکز، مدرسہ یا پھر مسجد و امام بارگاہ کی مسؤلیت اور ذمہ داری کا تعین عوامی مومنین و مومنات کی راۓ کے مطابق جمہوری طرز فکر پر ہونا چاہیے تاکہ عوام کو محور قرار دے کر ذمہ دار افراد کا تعین کیا جاسکے. اس سلسلے کو مد نظر رکھتے ہوۓ کمیونٹی ارکان فرینکفرٹ ملت تشیع نے پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ رجسٹرڈ کے پہلے آزادانہ انتخابات خفیہ راۓ شماری کے طرز پر اتوار 10.02.2019 کو دن 3 سے 6 بجے کے درمیان فرینکفرٹ کے میٹرو پولیٹن ہال میں منعقد کرائے گئے. جس میں مومنین و مومنات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے حق راۓدہی استعمال کیا اور آئندہ 5 سال کے لئے قیادت و ذمہ دار افراد کا تعین کیا۔
پاک حیدر ی ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ میں صدر ،سید صبور نقوی ، نائب صدر ، سید صفدر عباس ، جنرل سیکرٹری ، شاہد علی خان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، زین اختر، فنانس سیکرٹری ، سید ابرار الحسن ، ڈپٹی فنانس سیکرٹری غضنفر حسین اور پریس سیکرٹری ، علی ذیشان شامل ہیں جنکو 156 ووٹ ملے جبکہ مخالفت میں 3 ووٹ آئے. نئی کابینہ اس بات کا پر عزم ارادہ رکھتی کہ دیار غیر میں جوانوں اور بچوں بالخصوص تربیت اولاد کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی. انشاءاللہ مستقبل قریب میں انجمن کے عہدیداران پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ مجلس وحدت مسلمین کےسیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس کے اعلیٰ عہدیداروں اور مجلس شوری کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کی کارکردگی کے حوالے سے ان کو مطلع کریں گےیاد رہے کہ انجمن پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ پاکستانی شیعہ مسلمانوں کی قدیم جماعت ہے جس نے رسمی طور پر 1975 سے عزاداری سید الشهدا علیہ السلام کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔
وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کے زیر اہتمام ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کی آخری مجلس گاؤں مانک لغاری میں منعقد کی گئی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد بخش غدیری کا کہنا تھا کہ ٹنڈو محمد خان میں مختلف مقامات پر انیس سے زائد مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علماء نے خطاب کیا دؤران ایام فاطمیہؑ مومنین نوحہ خوان انجمنوں کے ساتھ ساتھ مقامی علماء نے بھی بھرپور تعاون کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے ان تمام عوام وخواص کے مشکور وممنون ہیں جنہوں نے ایام فاطمیہؑ کی مجالس عزا کے انعقاد میں ہمارا بھرپور ساتھ دیا اور ایام فاطمیہؑ کو عاشور کی طرح منانے میں ہمارے قدم بقدم ساتھ رہے مولانا محمد بخش غدیری کامزید کہنا تھا ملجس وحدت مسلمین ملک وقوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے ہم عزاداری آئمہ اطھارینؑ میں کسی قسم کی رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے عزاداران کی تمام تر مشکلاتیں ہماری مشکلاتیں ہیں عزاداری میں درپیش مسائل کے حل کے لئے بانیان مجالس وعزاداران کے جائز مسائل کے حل کے لئے بھرپور ساتھ دینگے۔