وحدت نیوز(مشہد مقدس) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہدمقدس کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سفیر انقلاب سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شھید ڈاکٹر اور انکے جانثار شھید تقی حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے شھید کے اخلاص اور انکی مجاھدانہ زندگی کے نھفتہ پہلووں کو اجاگر کیا اور شھید کے انسانیت اور ملت تشیع پاکستان پر احسانات اور قربانیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں شہید ڈاکٹر نقوی کے تربیت یافتہ دوستان اور شہید عارف الحسینی کے معنوی فرزندان ملت جعفریہ کی خدمت کیلئےمیدان میں موجود ہیں،دشمن تشیع کی طاقت سے اچھی طرح آگاہ ہے ۔کیونکہ تشیع کے پاس کربلا ،عاشورہ اور غدیر جیسے عظیم خزانے موجود ہیں جو کہ ظلم ستیزی میں بنیادی عناصر شمار ہوتے ہیں ،اسی لئے دنیا بھر کی شیطانی طاقتیں تشیع سے خائف ہوکر اس کے خلاف نت نئ سازشوں میں مصروف ہیں ۔پاکستان میں تشیع کی مشکلات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ہماری ذمہ داری ہے میدان میں حاضر رہنا کیونکہ فتح وکامرانی حق وصداقت کی ہی ہوگی۔

قبل ازیں پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جسکی سعادت مشھور قاری جناب سید ابراھیم حسینی نے حاصل کی۔اسکے بعد صلوات خاصہ امام رضا علیہ السلام اور جناب برادر عارف زاھدی صاحب نے منقبت خوانی کی ۔برادر قمر علی کشمیری نے ترانہ پڑھا اور شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے شھید ڈاکٹر کی شخصیت  کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو فرمائی اور رہبر معظم کے بیانیہ( گام دوم انقلاب ) کے دوسرے مرحلہ کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے اپنے خطاب میں فرمایا"اس وقت اگر ڈاکٹر محمد علی نقوی ہمارے درمیان موجود ہوتے تو یقینا اپنی محافل میں ان کی گفتگو کا موضوع رہبر معظم انقلاب کا بیانیہ" دوسرا مرحلہ" ہی ہوتا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان میں ڈاکٹر شہید نقوی کے دوستوں نے ہی ملت پر چھائے جمود اور خوف کی فضا کو ختم کیا اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ملت شیعہ کے لئے سیاسی،مذہبی اور اجتماعی میدانوں میں گرں قدر خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں۔ش

شھید کی زندگانی پر مبنی ویڈیو ڈاکومنٹری بھی حاضرین کو دکھائی گئی،مشہور شاعر جناب شمس جعفری نے اپنے کلام سے شھید کو نذرانہ عقیدت پیش کیا،سیمینار میں علمائے کرام طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی،حجتہ الاسلام عقیل حسین خان سیکرٹری جنرل شعبہ مشہدمقدس نے مہمانوں کا سمینار سفیر انقلاب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری سمیت دیگر علماء کرام سے ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نامور عالم دین علامہ راحت حسین الحسینی اہم دورے پر اسکردو پہنچ گئے تو ایم ڈبلیو ایم جی بی کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے انکا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی اور علاقے کے امن و امان، اخوت و بھائی چارگی اور تعمیر و ترقی پر بحث ہوئی۔

 آغا راحت حسین الحسینی نے آغا علی رضوی کے ہمراہ اسکردو گیول سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کی اور سیلاب زدگان میں امدادی رقم بھی تقسیم کی۔ آغا راحت کی آمد اور امداد پر عمائدین علاقہ نے انکا شکریہ ادا کیا۔ آغا راحت حسینی الحسینی نے اپنے دورے کے موقع پر کھرمنگ میں عوامی اجتماع سے بھی خطاب کیا اور بلتستان میں موجود اسلامی تہذیب و ثقافت ختم کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نگاہیں اس وقت بلتستان پر جمی ہوئی ہے۔ دشمن اس خطے میں ناامنی پھیلانے کے خواہاں ہے۔ دشمن چاہتا ہے کہ تفرقہ، تعصبات اور علاقائیت کو ہوا دیکر ناامنی پھیلائیں اور دینی اقدار کو ختم کرنے کے لئے ہر طرح کی کوششیں جاری ہیں، پورے بلتستان میں مذہبی اقدار کا فروغ یہاں کے علماء کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ کی جانب سے محلہ شادی ملنگ چنیوٹ میں دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ورکشاپ میں محترمہ زھرا بخاری ، محترمہ عابدہ پروین اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی اور جامعہ بعثت چینیوٹ کی پرنسپل محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین کو مختلف موضوعات پر دروس دیے۔   دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں سیرت امیرالمومنین علیہ سلام  اور ہماری ذمہ داریاں ، سیرت حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا ، دعا و مناجات کی اہمیت ، امام نقی علیہ سلام کے حالات زندگی اور فقہی احکام جیسے موضوعات پر خواتین کو لیکچر دیے گئے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک کو ’’انسداد کرپشن میثاق‘‘ کی ضرورت ہے، پاکستان کو درپیش خطرات کے مقابلہ کیلئے محب وطن طبقات متحد ہو جائیں، پاکستان میں حکومت کرنیوالے کا علاج بھی پاکستان میں ہونا چاہیے، بھارتی جارحیت کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو گیا ہے، محکوم کشمیری قوم حق خود ارادیت سے محروم اور عالمی برادری سے مایوس ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے پاؤں اکھڑنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں معصوم پاکستانیوں کا قتل قابل مذمت ہے، عشق پاکستان کے جذبے کو عام کرنے کی ضرورت ہے، اپنے فوجیوں کی لاشوں پر سیاست نے مودی کو رسوا کر دیا ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد قومی مفاد کا تقاضا ہے، عالمی برادری بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کرے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر طارق ولی چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے علماء و مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الزام اور انتقام کی سیاست کو دفن کرنے کا وقت آ گیا ہے، جنگی حالات میں ملک کو انتشار نہیں اتحاد کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مزاحمت کی بجائے مفاہمت کا رویہ اختیار کر کے ملکی سلامتی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں، بدعنوانی اور بدزبانی کو سیاست سے خارج کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانے والے مشائخ کے وارثین کو متحد کرکے انقلاب نظام مصطفے کی جدوجہد تیز کریں گے، ملک کے تمام بحرانوں اور مسائل کا حل نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلومین کو آج آپ کی حمایت کی ضرورت ہے،ڈیرہ اسماعیل کئی دہائیوں سے دہشتگردی کا شکار ہے، مائیں جوانوں کے لاشے دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہیں، بہنوں کے اشک خشک ہوچکے ہیں، بوڑھے کاندھوں میں جوان بیٹوں کے مزید جنازے اٹھانے کی ہمت نہیں رہی، گھر یتیم بچوں سے بھر چکے ہیں، خواتین کے سہاگ روز اجڑ رہے ہیں، بھائیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کمیٹی کے رکن سید عدیل عباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلومین پورے پاکستان کیطرف دیکھ رہے ہیں، جس طرح ہم سب نے ملکر پاراچنار کا محاصرہ توڑا، کوئٹہ سانحہ پر ملک گیر دھرنوں سے رئیسانی حکومت ختم کی، اب وقت آگیا ہے کہ پورے پاکستان کے شیعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مظلوم مومنین کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اور جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کے دوران پرامن طریقہ سے اپنی مضبوط آواز بلند کریں۔ نوجوان سوشل میڈیا پر بھرپور طریقہ سے اس ایشو کو اجاگر کریں، سیاسی و سماجی طبقات کو اپنا ہم آواز بنائیں، بیرون ملک پاکستانی اس انسانی المیہ پر اپنا رول ادا کریں، پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کو متحرک کریں،تاکہ اس قتل عام کے سلسلے کو روکا جاسکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سابق چیئرمین وحدت یوتھ پاکستان اورسابق صدر علی پور بارایسوسی ایشن سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ کے چچااور سُسرمحترم اور بزرگ عالم دین الحاج مولانا سید رسول بخش محمدی نقوی کی رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیاہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میںمرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ سید احمد اقبا ل رضوی،ناصرعباس شیرازی، علامہ شفقت حسین شیرازی،علامہ باقرعباس زیدی، علامہ اعجازبہشتی، علامہ مختارامامی، علامہ عبدالخالق اسدی، علامہ سید ہاشم موسوی، اسدعباس نقوی،نثارفیضی،مہدی عابدی، ملک اقرارحسین، علی احمر زیدی ودیگر نے مرحوم ومغفورالحاج مولانا سید رسول بخش محمدی نقوی کے جہان فانی سے کوچ کرجانے کو اہل خانہ سمیت پوری قوم کے لئے بڑانقصان قراردیاہے، رہنماؤں نے کہاہےکہ مرحوم کی دین وملت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا، بزرگ عالم دین کی رحلت سے جو خلاءپیداہواہے اس کاپر ہونا مشکل ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم تمام پسماندگان بالخصوص برادر بزرگوار سید فضل عباس نقوی کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور بارگاہ خداوند متعال میںدعاگو ہیں کہ مرحوم کی مغفرت اور تمام لواحقین کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree