وحدت نیوز (لاہور) یوم خواتین کی آڑ میں مغرب زدہ سوچ کو مسلط نہیں کرنے دیں گئے ۔یوم خواتین پر کچھ این جی اوز کی جانب سے اسلامی معاشرتی اقدار کی دھجیاں اڑائی گئیں ، ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی ومرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترمہ سیدہ زہرانقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنے کی آڑ میں اپنے مذموم عزائم کے ساتھ سڑکوں پر آنے والی خواتین اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی پر عمل پیر ا ہیں ان کے ہاتھوں میں اٹھائے گئے بینرز اور ان کے نعرے نا صرف اسلامی قوانین سے بغاوت بلکہ ہمارے مشرقی اقدار کےبھی منافی تھے ،اس حساس نوعیت کے مسئلے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور ان کے پس پردہ چھپے عزائم کو بے نقاب کرکے ایسے ملک دشمن آلہ کاروں کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔

زہرانقوی نے کہاکہ ایسے مظاہرےدہشتگردی پر قابو پانے کے بعد ملک کو ایک اور سنگین اخلاقی جرم کی طرف لے جانے کی ایک قبیح سازش ہے جسے قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگی،ہمارے لئے رول ماڈل جناب سید ہ فاطمہ زہراؑ کی ذات اقدس ہے ۔اسلام نے جو عزت ومنزلت اور حقوق عورت کو ماں بیٹی بہن اور بیوی کے روپ میں عطا کیئے ہیں آج کی دنیا کا کوئی معاشرہ ایسی مثال پیش نہیں کرسکتاہے ۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی صاحبہ کی جانب سے طلبہ وطالبات کی کیریئرکاؤنسلنگ کے لئے حکومتی سطح پراقدامات کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں منظور کر لی گئی،محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے نوجوان طبقے کی کیریئر کاونسلنگ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی میں پیش کی تھی۔

قرارداد کے متن میں کہاگیاکہ ہمارے ملک میں حکومتی سطح پرمناسب کیریئرکاؤنسلنگ نہ ہونے کے باعث بہت سے طلباءوطالبات یونیورسٹی میں داخلے کے وقت اپنی صلاحیت اور ذوق کے مطابق مناسب تعلیمی شعبہ منتخب نہیں کرپاتے جس سے نا صرف نوجوان کی صلاحیتیں ضائع ہوتی ہیں بلکہ وہ ملکی ترقی واستحکام کے لئے خاطر خواہ خدمات سرانجام نہیں دے پاتے، اس طرح بہت سے اہم شعبے ماہرین سے محروم رہ جاتے ہیںکیونکہ بالعموم لوگوں کی توجہ چند خاص شعبوں پر مرکوز ہوجاتی ہے۔

لہذٰا اس ایوان کی رائے ہے کہ ملک کے بہتر مستقبل کی خاطرنوجوان طلبا و طالبات کے ذوق اور صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی شعبہ جات میں ان کی بھرپور راہنمائی کے لیے حکومتی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل ضائع نہ ہو اور وہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے اپنی بھرپور خدمات انجام دے سکیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے، دشمن اس وقت پاکستان کو نیچا دکھانے کے لیے کوشش کر رہا ہے، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ امت مسلمہ کے خلاف ہے، جس کی زندہ مثال کشمیر، فلسطین سمیت دیگر مسلم ممالک اور وطن عزیز پاکستان میں بھارتی جارحیت ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو جائے اور اسوہ شبیری کا کردار ادا کرے، پوری پاکستانی قوم ملک کے دفاع کے لئے حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت نے اگر کوئی مذموم حرکت کی تو وطن کے دفاع کے لئے اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بی زیڈ یو کے صدر محمد حر غوری کے والد استاد نذر حسین غوری مرحوم کی قل خوانی کے ایک بڑے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں مولانا مختیار حسین نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرائی، قل خوانی میں مخدوم سید محمد علی شاہ، کیپٹن (ر) ناصر مہے، علی شیر بوسن، ملک نور حسین ڈیہڑ، مخدوم سید حامد رضا شاہ، مخدوم سید شیر شاہ، ملک ریاض حسین گھاگھرہ، مخدوم مبارک شاہ، نذیر احمد ہمڑ، ملک شبیر چوہان، ملک لیاقت میتلا، خالد بچہ، غلام حسین بچہ، اے ڈی بلوچ، سید محی الدین شاہ و دیگر نے شرکت کی، علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزید کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) سفیر انقلاب ، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی24 ویں برسی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے فیصل آباد میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گلزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شھید نے مجاہدانہ زندگی بسر کی ، آپ ایک مخلص اور درد دین رکھنے والے انسان تھے جن کی زندگی کا مقصد قوم کے نوجوانوں میں بیداری اور تحرک پیدا کرنا ، انھیں اپنے حقوق اور اجتماعی فرائض سے آگاہ کرنا ، طاغوتی قوتوں کے مد مقابل آنا اور انھیں شکست دینا ، اور اپنے مکتب کی بے لوث خدمت کرنا تھا  آپ حقیقی پیرو امام خمینیؒ تھے اور خط ولایت فقیہ پر گامزن تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان کی بقا اور ترقی ڈیموں کی فوری تعمیرمیں مضمر ہے ۔ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی دھمکی ناقابل برداشت ہے ۔ سندھ طاس معاہدے کے ضامن اقوام متحدہ اور ورلڈ بنک بھارتی دھمکی کا نوٹس لیں، الیکشن میں اپنی عوام کومتاثر کرنے کے لئے انتہا پسند بی جے پی علاقائی امن و سلامتی کو داو پر لگانے پرتل چکی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے کی بات کررہاہے۔حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعدہندوستان سندھ طاس معاہدے کے برخلاف اقدامات کر سکتا ہے جوکہ ایک نئی کشیدگی کو جنم دے گا۔ہندوستان اسرائیل اور امریکہ سمیت افغانستان کی بھارت نواز حکومت خطے کے امن کو تبا ہ کرنے کے درپے ہیں ۔ ہندوستان ایک طرف افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والے پانیوں پر ڈیم بنا رہا ہے اور دوسری طرف سندھ طاس معاہدے کو ثبوتاژ کر رہا ہے ۔ہمارے ناعاقبت اندیشی حکمرانوں نے گزشتہ سیاسی ادوار میں نہایت غفلت کا مظاہرہ کیا جس کا خمیازہ اب ہم بھگت رہے ہیں ۔ڈیم بناو مہم کی رفتار کو بڑھنا ناگزیر ہو چکا ہے ۔عوام بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لے تا کہ اپنی آنے والی نسلوں کو خوشحال پاکستان کا تحفہ دیں سکیں ۔

وحدت نیوز(تہران) شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے اپنی روحانیت کو اجتماعی میدان میں منعکس کیا اور ان کے تقوی و روحانیت کے ساتھ ان کی ولایت محوری انہیں دنیا کی ممتاز شخصیات کی صف میں کھڑا کردیتی ہے. ان خیالات کا اظہار نہاد مقام معظم رہبری کے ثقافتی و سیاسی ڈائریکٹر حجت الاسلام صالحی نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور خارجہ کی مشارکت سے ایران کے دارالحکومت تہران میں اردو زبان طلباء یونین کے زیر اہتمام منعقدہ برسی کے پروگرام میں کیا.حجت الاسلام والمسلمین صالحی نے کہا کہ ہر نوع میدان میں حضور اور ڈاکٹر شہید کی خود سازی باعث بنی کہ ملت تشیع پاکستان منظم ہوکر ایک کامیاب سفر کا آغاز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر نقوی شہید رح کی جدوجہد انقلاب اسلامی کی آئیڈیالوجی کا خلاصہ ہے.انقلاب اسلامی کے چالیس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی نے زیرو سے کام شروع کیا تھا اور چالیس سال کے مختصر عرصے میں عالم استکبار کے تمام شوم منصوبوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی صلاحیت پیدا کرچکا ہے بلکہ فلسطین سے یمن تک عالم اسلام کی تمام مزاحمتی تحریکیں انقلاب اسلامی کی آئیڈیالوجی سے ماخوذ ہیں جو انقلاب اسلامی کی کامیابی کا مظہر ہے. انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب اسلامی کی قطار سے کئی اترے تو کئی نئے مسافر سوار بھی ہوئے ہیں۔

 ان کے بقول ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسے شہداء اور اللہ کے صالح و صابر مجاہدوں نے اپنے خون سے اسلامی انقلاب کو سرحدوں سے باہر اور اندر محفوظ بنا دیا ہے.تہران میں منعقدہ برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی رح کی سالانہ تقریب کے آغاز پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ سید ابن حسن نے اپنی افتتاحی گفتگو میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی رح کی جدوجہد کی چند بنیادی خصوصیات پر روشنی ڈالی. تہران میں منعقدہ برسی ڈاکٹر شہید کی تقریب سے ڈاکٹر شہید کے رفیق سید راشد عباس نقوی نے بھی گفتگو کی اور شہید کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی. اس تقریب میں تہران کی مختلف جامعات میں زیر تعلیم اردو زبان طلباء اور تہران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree