وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا نے کہا ہے کہ پاکستان دفاع کی بہترین پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے ۔تاہم جارحیت کو بھی کسی طرح برداشت نہیں کرے گا ۔ اس بناءپر پاکستان کا جوابی حملہ دفاعی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان اوربھارت کے کسی تنازعہ کا حل نہیں ہے ۔جنگ سے دونوں جانب کی عوام کی جان و مال کو شدید خطرات کا سامنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تحقیق مکمل کئے بغیر پلوامہ واقعہ کو جواز بناکر پاکستان پر حملہ کرنا غیر منصفانہ ہے ۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی پاکستان سے جنگ چھیڑ کر انتخاب میں پاکستان مخالف ہندو انتہاءپسند وںکی الیکشن میں حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں ہمیشہ دفاع کی پالیسی اپنائی ہے اور پاکستان کی یہ روش اس کے امن پسندملک ہونے کی ایک علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو’ امن کو ایک موقع اور دینے ‘کا پیغام دے کر کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملت تشیعوں دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا ملک گیر یوم دفاع مادر وطن منانے کا اعلان ،مادر وطن کے محافظوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کےلئے بروز جمعہ ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیںگی ،اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جنگی جنون کے جواب میں پاکستان ایئر فورس کی کاروائی قومی غیرت اور جرت کی ترجمانی تھی ۔ ہم پاک افواج کے جری جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ہم شہید پرور قوم ہیں بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی طاقت کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ۔بروز جمعہ ملک بھر کی مساجد میں پاک افواج کی کامیابیوں اور ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی وطن کے محافظوں اور کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے ملک بھر میں عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی ۔ ہندوستان کی جنگی جنونیت اور جارحیت کے خلاف احتجاج بھی کیاجائے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے اسلامی کانفرنس تنظیم دبئی کہ اجلاس میںہندوستانی وزیر خارجہ کو بھی بحیثیت مبصر مدعو کئے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو ھندوستانی وزیر خارجہ کی شرکت کی صورت میں اس اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ عرب ممالک کی ہندوستان سے رسمی و خفیہ تعلقات باعث افسوس ہیں۔ محمد بن سلمان اور محمد بن زائد دونوں ایک ہی سکہ کہ دو رخ ہیں اور انہوں نے ھندوستان کو اسلامی کانفرنس تنظیم کہ اجلاس میں مدعو کرکے پاکستان کی پشت پہ خنجر گھونپا ہے ۔عوامی ریلیوں کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم مرکزی سیکرٹریٹ نے تمام اضلاع میں جماعت کے قائدین کو خصوصی ہدایت جاری کر دی ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ ظرفی اور اسلامی اقدار کی پاسداری کا اعلیٰ نمونہ ہے۔ ایسے ظرف کا مظاہرہ صرف پاکستانی قوم ہی کرسکتی ہے۔دشمن اب بھی ھوش کرے جنگ مسائل کو جنم دیتی ہے مسائل کا حل نہیں ہے۔ امید ہے کہ بھارتی عوام پاکستان کا پیغام سمجھے گی اور جنگی جنون میں مبتلا اپنے نفسیاتی صدر نریندرمودی کو بھی سمجھائے گی۔انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےجذبہ خیرسگالی کو کمزوری ہرگز ناسمجھا جائے ، ہم اپنے مادر وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
وحدت نیوز (سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے والد محترم سید غلام عباس شاہ کے انتقال پر ملال پرمختلف سیاسی ، مذہبی وسماجی شخصیات کی جانب سے تعزیت اور افسوس کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی ان کی رہائش گاہ آمد اور ا ن کے والد بزرگوارکی رحلت پرتعزیت کا اظہارکیااور مرحوم کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی، جبکہ شیعہ علماءکونسل کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف واحدی ،ترجمان جامعتہ المنتظر نصرت شہانی،چیئرمین ولایت ٹی وی علامہ ظہیر الحسن نقوی،سی ای اوہدایت ٹی وی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کونسل اور مختلف بار ایسوسی ایشنز کے صدور اور دیگر سیاسی وسماجی رہنمائوں نے بذریعہ ٹیلی فون ناصرعباس شیرازی سے ان کے والد محترم کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیاہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بھارتی سرحدی خلاف ورزی پر پاک فضائیہ کی موثر اور کامیاب جوابی کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک فضائیہ کے جانباز وں کی بروقت جوابی کاروائی نے مودی سرکار کے دانت کھٹے کردیئے ہیں، امید ہے کہ مودی سرکاراور ہندوں انتہاپسندوں کےسر سے جنگ کا بھوت اترگیاہوگا، پاک فوج خصوصاًپاک فضائیہ کے چاک وچوبند پائلٹس نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے ثابت کردیاہے کہ پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہاتھو ں میں ہیں۔
علامہ راجہ ناصرعباس نےمزیدکہاکہ خطے میں کشیدگی پاک وبھارت دونوں کے مفادمیں نہیں البتہ بھارت اگر پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کرنے کی کوشش کرےگاتو منہ توڑ جواب پائے گا جس کا ثبوت آج دوبھارتی طیاروں کی پاکستانی حدودمیں تباہی اور دو بھارتی پائلٹس کی زندہ گرفتاری ہے، انہوںنے ملت جعفریہ سے اپیل کی کہ وہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ آمادہ وتیار رہے انشاءاللہ پانچ کروڑ شیعہ اس پاک وطن کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے اپنے خون کےآخری قطرے اور آخری سانس تک ڈٹی رہیں گے۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع فیصل آباد کے یونٹ 104 محلہ شمس آباد میں میلاد مسعود حضرت فاطمة الزھرا س کا انعقاد ہوا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول مدارس ،محترمہ بشری شریف نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آپ نے جناب سیدہؑ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا ایک موقع پر آپ نے امام جعفر صادقؑ کا قول نقل کرتے ہوے کہا کہ جس نے بھی معرفت کیساتھ جناب فاطمہ زھرا ؑ کو پہچان لیا در حقیقت اس نے شب قدر کو پہچان لیا۔ فاطمہ ؑکو فاطمہؑ اسی لیے کہتے ہیں کہ کوئی آپ کی حقیقی معرفت حاصل نہیں کرسکتا ۔آپؑ سورہ کوثر کی تفسیر ہیں خدا نے رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ کی صورت میں خیر کثیر عطا کیا اور آج دنیا کے ہر کونے میں نسل فاطمہؑ موجود ہے ، خدا نے اپنے محبوب نبیؐ کی نسل کو جناب زھرا سلام اللہ علیھا سے جاری رکھا۔