وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے سیکریٹری جنرل حسن رضا نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 24ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی زندگی نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل کی حیثیت رکھتی ہے ۔شہید نقویؒ تقویٰ گزار ،خدا ترس ،ظالم مخالف ،مومنوں سے محبت کرنے والے اور اعلی ٰاخلاق کے حامل انسان تھے ۔شہید نقوی ؒ نے بیش بہا ملی خدمات انجام دیں ۔شہید نقویؒ قائد ملت جعفریہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے چند ایک قریبی ساتھیوں میں سے تھے ۔انہوں نے شہید قائدعلامہ عارف حسینیؒ کے ساتھ استکبار مخالف جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیا اور پاکستان کی عوام کو دشمن کی شناخت دینے کے لئے شہید عارف کے شانہ بشانہ رہے ۔ حسن رضا نے کہا کہ ڈاکٹر کے نعرے’امریکہ مردہ باد ‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے ملی امور کو نظم دینے کے لئے آئی ایس او کی طلباءتنظیم کی بنیاد رکھی اور پھر اس کی تنظیم سازی کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ۔شہید محمد علی نقوی ؒ شہید علامہ عارف حسینیؒ کے بعد پاکستان کے دوسرے بڑے شہید ہیں ۔
حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرے،یہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معاملہ ہے ،حسنین زیدی
وحدت نیوز(اسلام آباد) حکومت مسنگ پرسنز کے مسئلے پر سنجیدہ اقدامات کرے۔یہ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق معاملہ ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید حسنین زیدی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جب اپوزیشن دور میں تھی تو انہوں نے مسنگ پرسنز کے معاملے پر واضع موقف اپنایا تھا اور انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کے مسنگ پرسن کے حوالے سے واضع پیغامات سامنے آئے لیکن عملی طورپر کچھ نظر نہیں آیا ۔ جرم خواہ کیسا اور کتنا بھی بڑا ہو آئین اور قانون اجازت ہی نہیں دیتا کہ کسی شہری کو حبس بے جا میں رکھا جائے ۔جس کا جو جرم ہے سامنے لایا جائے اور عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔ گمشدہ پاکستانی شہریوں کے ورثا ءکی داد رسی ہونی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ تشویش ناک ہے ۔ڈی آئی خان مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے لیکن انتظامیہ کہیں نظرنہیں آ رہی چند دن قبل مجلس وحدت مسلمین کے سینئر رہنما ایڈوکیٹ آصف حسین کو پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاگیا ۔ ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جو کہ نہایت افسوس ناک اور قابل مذمت ہے ۔مثالی پولیس دہشگردوں کے سامنے بے بس دیکھائی دیتی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایڈوکیٹ آصف حسین شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی24ویں برسی کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہاہے کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی راہ خدااور حسینی خط پر شہادت در حقیقت اس بات کا اعلان ہےکہ امام حسین ؑ کے بتائےہوئے راستے پر چلنے والے سرخرو ہیں اور اس راہ میں شکست کا گزر نہیں اور یہی لوگ امام القائم علیہ السلام کے حقیقی منتظر ہیں لھٰذاوہ اس راہ پر چلتے ہوئے تھکتے نہیں اور ان کے لبوں پر شکستہ پہلو،راہ ولایت کی پہلی شہیدہ کا نام یا زہراؑءکی ندائیں اس بات کی گواہ ہیںکہ ہماری فتح یقینی ہے ،ڈاکٹر محمد علی نقوی قدس سرہ کی تصویر میں ان کے متبسم چہرے پر عیاں پیام ہم پڑھ سکتے ہیں کہ حسینی کبھی ہارا نہیں کرتے ۔اما م زمانہؑ کے منتظر کبھی تھکا نہیں کرتے اور لبیک یا زھراؑءکی صدا بلند کرنے والے یقینامنزلِ مقصود پرپہنچ کر رہیں گئے۔
وحدت نیوز(لاہور) متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں مکتب تشیع کی غیر متناسب نمائندگی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے وفدنے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی کی سربراہی میںپنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امورپیر سعید الحسن سے ملاقات کی ، اسدعباس نقوی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرانقوی ، پرنسپل جامعتہ المصطفیٰ لاہورعلامہ سید حسین نجفی، صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ مبارک موسوی ، صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید حسن کاظمی، صوبائی رہنما راناماجد علی اورسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاہور علامہ سید حسن ہمدانی بھی موجود تھے۔
ایم ڈبلیوایم کے وفدنے صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پیر سعید الحسن سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں تشکیل نو کے بعد مکتب تشیع کی غیرمتناسب نمائندگی پر ملت جعفریہ کی تشویش سے آگاکیا اور متحدہ علماءبورڈمیں ماضی کی طرح مکتب تشیع کو دیگر مسالک کےمساوی نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا۔
صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور پیر سعید الحسن نے متحدہ علماءبورڈ پنجاب میں اہل تشیع مکتب کی غیر متناسب نمائندگی پرایم ڈبلیوایم کے وفدکی تشویش اور خدشات کو درست قراردیتے ہوئے ان کوفوری دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ، انہوں نے کہاکہ متحدہ علماءبورڈپنجاب میں اہل تشیع مکتب فکر کودیگر مسالک کے مساوی نمائندگی دینے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سفیر انقلاب شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی ؒ کی 24ویں برسی کےموقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ سرزمین پاکستان پر استعمار مخالف ایک توانا آوازتھی، شہید نقوی ؒ امام خمینی ؒ کی فکر وفلسفے کے پیامبر تھے، انہوں نے پاکستان میں نوجوانوں کی انقلابی خطوط پر تربیت کا آغازکیا، ان کا لگایا ہوا بیج آئی ایس او کی صورت میں ایک تناور درخت بن چکاہے، انہوں نےکہاکہ ڈاکٹر شہیدؒ کی فکر کا بنیادی نقطہ معاشرے میں اجتماعیت ،مرکزیت قیادت اور عالمی نہضت کا مضبوط حصہ بننا ہے ،شہید کے راستے پر انشااللہ پوری قوت سے گامزن رہیں گئے ۔
وحدت نیوز(ٹنڈومحمدخان) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کیجانب سے جامعہ مسجد علی ؑ ٹنڈومحمد خان میں سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی چوبییسویں برسی کے سلسلے میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانہ محمد بخش غدیری نے خطاب کیا۔مجلس عزا سے مولانا محمد بخش غدیری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شھید نقوی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے۔طلبہ میں اتحاد اور استقامت شھید نقوی کے خلوص اور انتھک محنتوں کا نتیجہ ہے۔شھید نقوی نے ملت کے بکھرے ہوئے موتیوں کو ایک لڑی میں پرو کر ملت کے جوانوں کو مستقبل کے معماروں کو زندگی بخشی ہے۔شھید نقوی نے ملت کے جوانوں کو حب الوطنی کا درس دیا ہے یہ جو زمینہ سازی امام عج میں مصروف عمل جوان اگر رھبر معظم سید علی خامنہ ای (حفظ اللہ) کی آنکھوں کا نور ہیں تو وہ بھی شھید نقوی کی ملت کے جوانوں کو کی گئی تربیت کا نتیجہ ہے اگر ملت کا ہر جوان شھید محمد علی نقوی کی سیرت کو اپنا لیں تو امام العصرعج کے ظھور میں تاخیر نہ ہو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ بفرمان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری (حفظ اللہ)کہ اسوقت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہی واحد طلبہ کی نمائندہ جماعت ہے۔دؤرے حاضر میں بھی آئی۔ایس۔او کی جرات۔ شجاعت۔استقامت قابل تحسین اور قابل ستائش ہے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن شھید نقوی کی امانت ہے شھیدوں کی امانت ہے ملت کے اسیروں کی امانت ہے۔آئی ایس او ہر ادوار میں انتھائی کٹھن حالات سے گذری ہے لیکن آئی۔ایس او کے جوانوں کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوئے اور نہ ہی کبھی ہمت ہارے آئی ایس او نے ہر حال میں حب الوطنی کا مظاہرہ کیا ہے اور مملکت خداداد پاکستان کی سربلندی کے لئے کام کیا ہے۔