وحدت نیوز (چکوال) یومِ مادر، یومِ دختران، یومِ زوجہ یا یومِ ہمشیر المختصر یومِ خواتین* کے لیے کوئی دن مناسب ہے تو وہ ولادتِ با سعادت صدیقہ، طاہرہ، حضرت فاطمہ الزہراؑ ہےمجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین ضلع چکوال کی جانب سے پر وقار جشن ولادت فاطمة الزھرا سلام الله علیھا کا انعقاد کیا ، اس جشن سعید سے محترمہ تغزل شاداب صاحبہ نے خطاب کیا جس میں مناقب و فضائل جناب سیدہؑ بیان کرتے ہوئے کہاکہ حضرت فاطمہ زہرا (علیہاالسلام)، پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) اور حضرت خدیجة الکبری (سلام اللہ علیہا) کی بیٹی ہیں اور زہراء ، صدیقہ، طاہرہ، مبارکہ، زکیہ، راضیہ، محدثہ اور بتول آپ کے القاب ہیں۔

انہوں نے خاتون جنت کے عبادتی پہلو کو بیان کرتے ہوئے مزید کہا جب آپ گھر کے کاموں سے فارغ ہوتی تھیں تو عبادت میں مشغول ہوجاتی تھیں، نماز پڑھتیں،دعا کرتیں،خداکی بارگاہ میں گریہ و زاری کرتیں اور دوسروں کے لئے دعائیں کرتی تھیں، امام صادق(علیہ السلام) اپنے جد امجد حضرت امام حسن بن علی (علیہ السلام) سے روایت نقل کرتے ہیں کہ امام حسن علیہ السلام نے فرمایا: میری والدہ گرامی شب جمعہ کو صبح تک محراب عبادت میں کھڑی رہتی تھیں اور جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتیں تو باایمان مردوں اور عورتوں کے لئے دعا فرماتیں، لیکن اپنے لئے کچھ نہیں کہتی تھیں، ایک روز میں نے سوال کیا: اماں جان ! آپ دوسروں کی طرح اپنے لئے کیوں دعائے خیرنہیں کرتیں؟ آپ نے کہا: میرے بیٹے ! پڑوسیوں کا حق پہلے ہے۔ اس جشن سعید میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ و دعا کمیٹی کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار دعائے توسل و جشن ولادت باسعادت جناب سیدہ فاطمہ زھرا سلام علیہا کا انعقاد جسمیں مذہبی ، سماجی ، سیاسی ، صحافی ، اسکاوٹ رہنما ، علمائے کرام ، مولانا صادق  جعفری ، مولانا نعیم الحسن ، علامہ اظہر حسین نقوی ، علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر حسینی ، شکیل ذکی ، محمد مہدی ، مطلوب اعوان ، محمد ضامن ، آغا علی حیدر ، صادق زیدی ، سید ناصر آغا ، محمد نقی لاھوتی ، زوہیب حسن زیدی ، اسد جعفری ، انور رضوی ، عبداللہ شریفی کے علاوہ مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی بعدازاں جشن بی بی فاطمہ زھرا سلام علیہا سے شہر کے مشہور و معروف شعراء ، منقبت خواں نے اپنی علمی و فکری شاعری سے مدحت جناب فاطمہؑ بیان فرمائی اور مومنین و مومنات کے دلوں کو منور کیا مولانا نعیم الحسن ، مولانا صادق جعفری ، مولانا اظہر حسین نقوی ، ناصر الحسینی نے خطاب کرتے ھوئے حضرت فاطمہ الزہرا ؑ کی مقدس و نورانی زندگی کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی شعراء و منقبت خواں حضرت نے اپنے انداز اور خوب صورت آواز میں جناب سیدہ ؑ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما ناصر الحسینی اور کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر کوئی دن یوم مادر ھے تو وہ روز ولادت مادر حسنینؑ حضرت فاطمہ زہرا ؑ ھے۔

 انہوں مزید کہا کہ اگر انڈیا نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوئی بھی ناپاک کوشش کی تو پاکستان کا بچہ ںچہ مادر وطن کی حفاظت اور اسکے دفاع کیلئے متحد و ایک مٹھی بنکر میدان عمل میں آجائیں گے اور پاک فوج کے شانہ بشانہ پاک سرزمین کی حفاظت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جانثار افواج پاکستان کے ساتھ تیار کھڑے ہیں بردار ناصر الحسینی نے کہا کہ اقوام متحدہ ، یورپی یونین و دیگر ادارے فوری طور انڈیا کی غنڈہ گردی اور پاکستان کے خلاف مسلسل دشت گردانہ کاروائیوں کا نوٹس لیں اور بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام رکوا کر مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ امن وسکون کی زندگی گزارنے دیں آخر یوم ولادت باسعادت سیدہ فاطمہؑ کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا اور مومنین و مومنات میں نیاز بھی تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ کے والد سید غلام عباس شیرازی ولد سید حسین شاہ شیرازی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں طالب تحصیل کوٹ مومن سرگودھا میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کردی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ سید احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، علامہ سخاوت قمی، علامہ حسن رضاہمدانی، علامہ ضیغم عباس ، علامہ ملازم حسین نقوی، علامہ مہدی کاظمی سمیت دیگر مرکزی صوبائی، ضلعی رہنمائوں اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، بعدازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں آہوں وسسکیوں میں سپردخاک کردیادگیا، مرحوم کی قل خوانی جمعہ 10 بجے آبائی رہائش گاہ پر ادا کی جائے گی۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی نے بھارتی جارحیت اورلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ۔ اس موقع پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو حوش کے ناخن لینے چاہیں، پاکستان کےتحمل مزاجی کو بزدلی نہ سمجھا جائے۔ پاک افواج نے ہر موقع پر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی اور اب بھی پاک افواج دشمن کودھول چٹانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیر فورس کے جوانوں نےآج جس طرح بھارتی تیاروں کو مار گرایا ہے وہ قابل تعریف ہے اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت قابل اور اہل لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ائیر فورس کے ونگ کمانڈر کو زندہ گرفتار کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے اب پاکستان کا کیس عالمی سطح پر مضبوط پوزیشن میں ہے۔ علامہ سید مبارک موسوی نے پاکستانی اور بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک خدا داد کی حفاظت اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) جامعہ بعثت رجوعہ سادات میں ۲۰ جمادی الثانی ولادت با سعادت خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرا سلام الله علیھا کے موقع پر سالانہ جشن سعید میں خواتین کا عظیم الشان اجتماع جامعہ بعثت رجوعہ سادات کے زیر اہتمام سترہواں سالانہ جشن میلاد جناب سیدہ سلام الله علیھا کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف شہروں سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا احمد اقبال رضوی نے خصوصی خطاب کیا جس میں انھوں نے جناب سیدہ سلام الله علیھا کی سیرت و فضائل بیان کرتے ہوے کہا جناب سیدہؑ کی سیرت و کردار تمام ماؤں ،بہنوں، بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے ، آپ اسوہ کاملہ اور ناجیہ امت ہیں ، آپ نے نہ صرف انفرادی و عائلی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کیا بلکہ جب دین کو ضرورت پڑی تو سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور مولا علی ؑ کی ولایت کا تحفظ کیا ، انھوں نے مزید کہا کہ مولا علیؑ کی ولایت کےفاع کاوظیفہ جناب سیدہؑ نے ادا کیا اور ولایت علیؑ کا پرچم بلند رکھا ، آپ نے حقِ مولا علیؑ کی خاطر مہاجرین و انصار کا دروازہ کھٹکھٹایا، اور غدیر خم کا میں کیے گئے عہد و پیمان کا تذکر دیا ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے ماوں بہنوں بیٹیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ جناب سیدہ س کے کردار کو اپنائیں اور ہر میدان میں چاہے وہ انفرادی ہو یا اجتماعی میں اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اس کے علاوہ دیگر علمائے کرام جن میں مولانا شبیر بخاری، مولانا حیدر نقوی اور مولانا مھدی کاظمی نے خطاب کیا ،معلمات میں سے محترمہ زھرا بخاری، محترمہ صفیہ اور جشن کے آخر میںجامعہ بعثت رجوعہ سادات کی پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہؑ کا ایک لقب ہے حرّہ جس کا مطلب ہے آزاد عورت ، جسکے معنی تین طرح کے ہیں سیاسی ، نفسانی اور عرفانی لحاظ سے آذاد سیاسی لحاظ سے آذاد یعنی ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے والیعرفانی، یعنی ایسی خاتون جو نہ جنت کی طلب نہ جہنم کے خوف سے خدا کی عبادت انجام دیتی تھیں بلکہ خدا کے عشق میں ایسی عبادت انجام دیتی تھیں کہ جب آپ مصلیّٰ عبادت پر تشریف لاتیں تو آپ کے وجود مبارک سے نور ساطع ہوتا اور فرشتے رشک کرتے دکھای دیتے۔ نفسانی لحاظ سے آذاد تھیں جناب سیدہؑ خواہشات کے تابع نہیں تھیں ، آپ مالکہ و کون مکاں ہیں لیکن آپ(س) کے طرز حیات پر نظر دوڑائ جاے تو سادگی کی انتہا دکھای دے گی۔

وحدت نیوز (گلگت)  اے ڈی سی گلگت اور وزیر قانون کے متضاد بیانات کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کروائی جائے۔صرف الزام کی بنیاد پر تادیبی کاروائی کرنا انصاف کے خلاف ہوگا۔سابق چیف سیکرٹری گلگت نے پوری قوم کی توہین کی تھی اور گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیوں کا مذاق اڑایا تھا اور یہی وزیر اعلیٰ اور وزراء کی فوج اس کو بچانے پر لگے ہوئے تھے۔آج ایک وزیر کے الزام پر ایک آفیسر کے خلاف یکطرفہ کاروائی کسی طور مناسب نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کےپولیٹیکل سیکریٹری غلام عباس نے کہا ہے کہ حکومت یکطرفہ طور پر ایک آفیسر کے خلاف کاروائی کرکے دیگر آفیسروں کو ہراسان کرکے اپنے کام نکالنا چاہتی ہے۔مسلم لیگ نوازکا وطیرہ رہا ہے کہ آفیسروں کو دبائو میں رکھ کر ہر جائز ناجائز کام نکلواتے رہے ہیں اور گلگت بلتستان میں لیگی حکومت نے کئی آفیسروں کی عزت نفس سے کھلواڑ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کا عزت نفس محترم ہے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ دوسرے انسان کے عزت نفس کو مجروح کرے ،اس لئے وزیر قانون اور اے ڈی سی کے درمیان تنازعے کا کسی اہل اورغیر متنازعہ اعلیٰ آفیسر کی سربراہی میں انکوائری کی جائے اور اگر تحقیقات کے بعد اے ڈی سی غیر ذمہ داری کا مرتکب قرار پاتا ہے تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے ورنہ محض الزامات کی بنیاد کا تادیبی کاروائی کی گئی تو تمام آفیسران کسی بھی وزیر کے ناجائز ڈیمانڈز سے انکار کی پوزیشن میں نہیں ہونگے جبکہ پہلے سے ہی یہی وزراء تقرریوں ،تبادلوں اور ٹھیکوں کے حصول کیلئے آفیسران پر دبائو ڈال رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree