The Latest
وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کی کابینہ سے ملاقات کی۔ نشست میں تحصیل صدر ایم ڈبلیو ایم گڑھی یاسین برادر سید نوید حسین شاہ ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان وحدت یوتھ کے برادر مستنصر مہدی و تحصیل کابینہ کے تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈکھن سٹی میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکن اور سماجی رہنما ربنواز علی منگی سے ملاقات، کی۔ کچھ دن پہلے ان کی دکان پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ڈکیتی کے اس واقعے کی ان سے تفصیلات معلوم کیں اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمیں شکار پور ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش ہے سندھ حکومت پولیس اور رینجرز نے ڈاکوؤں کے خلاف جس آپریشن کا اعلان کیا تھا اس کے نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے کیونکہ عوام اس وقت بھی بدامنی کا عذاب جھیل رہے ہیں۔
در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے پیر چنڈام پہنچ کر ایم ڈبلیو ایم وحدت یوتھ لاڑکانہ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری برادر مستنصر مہدی ابڑو کو ان کی شادی پر ھار پہنا کر مبارک باد پیش کی۔
ایم ڈبلیوایم کویت کی کابینہ کی تقریب حلف برداری، مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حلف لیا
وحدت نیوز(کوئت) خاتم الانبیاء ویلفیئر سوسائٹی کویت (مجلس وحدت مسلمین کویت) کی حلف برداری اور شہید عارف الحسینی (رح) کی 35 ویں برسی کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سوسائیٹی کی کابینہ کے ناموں کا اعلان اور بعد ازآں حلف برداری کا انعقاد ہوا جس میں عہدیداران نے اللہ تعالیٰ اور محمد و آل محمد علیہم السلام کے روبرو عہد کیا کہ ہم اسلام و ملک عزیز پاکستان کی سربلندی اور اتحاد بین المسلمین کے لئے ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے۔
پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب نے جن عہدیداران سے حلف لیا سوسائٹی کے صدر حاجی سیف علی؛ سینیئر نائب صدر سید اخلاق حسین نقوی؛ نائب صدور محمد اسماعیل ، چوہدری ارشد ، سید عباس شگری ، محمد یاسر کربلائی ، رابطہ سیکرٹری غلام عباس، ندیم عباس؛ فنانس سیکرٹری سید علی حیدر نقوی؛ ظہیر عباس جبکہ سیکرٹری تعلقات عامہ کیلئے سید ساجد علی نقوی شامل ہیں ۔
بعد ازاں علامہ احمد اقبال رضوی نے شہید قائد علامہ عارف الحسینی رح کی پاکیزہ زندگی اور پاکستان میں تاریخ تشیع کے مختلف ادوار میں جدوجہد اور لازوال قربانیوں اور جہاں شہدائے ملت کو خراج تحسین پیش کیا وہیں اس امر کا اعادہ کیا کہ شہید عارف الحسینی رح کی جدوجہد قربانیاں درس کربلا کی یاددہانی کراتی ہیں ۔۔ اور آپکی سیرت پاکستانی قوم کیلئے قابل تقلید ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور دعا کمیٹی کی جانب سے محفل شاہ خراسان ہفتہ وار دعائیہ اجتماع تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دعا کی تلاوت مولانا تنویر عباس محمدی نے کی۔ بعد از دعا پاراچنار پر دہشتگردوں کی لشکر کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی نے کہا کہ ایک طرف مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدہ حالات مظلوم فلسطینی عوام پر غاصب اسرائیلی جارحیت جاری ہے تو عین ایسی وقت ملک خداد پاکستان کے بارڈر کرم ایجنسی پارا چنار پر طالبان دہشتگردوں کی بھارتی اور صہیونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لشکر کشی ملک دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے، 5 لاکھ سے زیادہ آبادی والا شہر پاراچنار غزہ کی طرح مسلسل طالبان دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے، ہر سال خانہ جنگی شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارہ چنار کے پرامن اور وطن کے وفادار عوام پر جنگ مسلط کرنے والے شر پسند عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی فرقہ وارانہ مسئلہ نہیں ہے بلکہ مذموم مقاصد پر مبنی ملک دشمن دہشت گردوں کی بہیمانہ سازش ہے، پارہ چنار ایک حساس اور دفاعی حوالے سے انتہائی اہم علاقہ ہے، جس کا بدامنی کی لپیٹ میں آنا تشویشناک ہے، ریاست اور سیکورٹی ادارے اس جنگ کو بروقت روکنے میں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ چار روز سے جنگ کی آگ میں سلگتے ہوئے پارہ چنار کے محب وطن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، ملک کی تمام امن پسند قوتوں کو اس جنگ کے روکنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے، حکومت کو چاہیئے کہ وہ فی الفور پاک و افغانستان بارڈر کو مکمل باڑ لگا کر سیل کرے۔ احتجاجی ریلی میں علامہ علی انور جعفری، مولانا منہال حسین بنگش، مولانا اشرف حسین کاشفی، مولابا سید باقر حسین نقوی، عظیم جاوا، ناصر الحسینی سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ کھل کر فلسطینی عوام کی مدد کی جائے۔ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ اور تحصیل رتودیرو کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ پاکستان کے عوام کا حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، جبکہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
فلسطین کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران علی چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ میزبانی کے فرائض ایم ڈبلیو ایم رتودیرو کے صدر جسارت علی سموں نے انجام دیئے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سابق ضلع صدر عبدالرزاق جلبانی سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پارا چنار میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ کرم ایجنسی میں فرقہ وارایت کو ہوا دے کر پارا چنار کے عوام پر ظلم ڈھانے والے شرمناک حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے پارا چنار میں جاری مظالم کو روکیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)نوجوانوں کے ایک وفد کی صوبائی میڈیا کونسل کے انچارج سید ارتضی علی جعفری کی قیادت میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی سے ملاقا ت ،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں نوجوانوں کے ایک وفد نے صوبائی میڈیا کونسل کے انچارج سید ارتضی علی جعفری کی قیادت میں صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر صوبائی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم وملک کی کامیابی وناکامی ،فتح و شکست ، ترقی وتنزل اور عروج وزوال میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ ہر انقلاب چاہے وہ سیاسی ہو یا اقتصادی ،معاشرتی سطح کا ہویا ملکی سطح کا، سائنسی میدان ہو یا اطلاعاتی ونشریاتی میدان، غرض سبھی میدانوں میں نوجوانوں کا کردار نہایت ہی اہم اور کلیدی ہوتا ہےنو جوانی کی عمر انسان کی زندگی کا قوی ترین دُور ہوتا ہے ۔ اس عمر میں نوجوان جو چاہے کرسکتا ہے۔ انسان اس عمر کو اگر صحیح طور سے برتنے کی کوشش کرے تو ہر قسم کی کامیابی اس کے قدم چومے گی اور اگر اس عمر میں وہ کوتاہی اور لاپروائی برتے گا تو عمر بھر اس کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ جوانی کی عمر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر فرد کے لیے ایک بڑی نعمت ہے۔نوجوان طبقہ اگر صالح کردار ادا کرنے والا ہو تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ و آئمہ اطہار بھی تعریف کرتےہیں لیکن اگر یہی طبقہ شر و فساد کا رسیا ہو جائے تو پورے معاشرے پر اللہ کا غضب نازل ہو جاتا ہے۔اگر یہ جوان ایمان، عمل صالح اور صبر و استقامت کے جوہر لیے میدان جہاد کی طرف بڑھنے والے بن جائیں تو آج بھی بڑی بڑی طاقتوں کی کمر توڑ سکتے ہیں سب سے مستحسن کردار انہیں کا ہوتا ہے۔ لیکن اگر یہ طبقہ عریانی و فحاشی اور بے راہ روی کا شکار ہو جائے تو معاشرہ جہنم زار بن جاتا ہے عزیزاں من ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے نوجوانوں کی کردار سازی، کے لیے بہترین پروگرام تشکیل دیے ان پرگروام میں آپ شرکت کرکے استفادہ کرسکتے ہیں، اس موقع پر صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری ،صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شاکر حسین درانی ،صوبائی آفس سیکرٹری سید عباس زیدی موجود تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبران گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ،شیخ احمد علی نوری ،سید شبیہ الحسنین ،عبد الرحمن،اقبال نصیر اور حشمت اللہ نے کہا کہ یکم نومبر شہداء اور غازیوں کو سلام جنہوں نے آزادی کیلئے قربانیاں پیش کی،ہم زندہ قوموں کی طرح اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔بزرگوں کی قربانیوں کے باعث آج گلگت بلتستان کے عوام آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے حقیقی معنوں کو سمجھنا ہوگا۔ اس عظیم دن کے موقع پر یہ عہد کرنا ہوگا کہ گلگت بلتستان میں جاری امن وامان کو قائم و دائم رکھنے اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے سفر کو جاری و ساری رکھنے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کی قدرو قیمت کا اندازہ ان قوموں کی تکالیف و اضطراب سے لگایا جاسکتا ہے،جنھیں یہ نعمت حاصل نہیں۔لہٰذا ہماری ذمہ داری ہے کہ اس حاصل شدہ نعمت کی قدر کرے اور اس کی مضبوطی واستحکام کے لیے اپنا فریضہ احسن طریقے سے نبھائیں۔اس عظیم دن کے موقع پر شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(کراچی)مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دیں، صہیونی افواج اسپتالوں، عبادت گاہوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے، بے گناہ فلسطینی معصوموں کا لہو مسلم حکمرانوں کی گردن پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سجاد شبیر رضوی نے لائنز ایریا و سولجر بازار یونٹ کے تحت نیو ایم اے جناح روڈ مسجد و امام بارگاہ جیکب لائن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور شہداء کی یاد میں دعائیہ تقریب سے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی و اسرائیلی جرائم پوری دنیا پر واضح ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ اجلاس میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی اکثریتی قرارداد کو بھی خاطر میں نہیں لانا دہشتگردی ہے، اسرائیلی جارحیت پر جس طرح مغربی ممالک ذمہ دار ہیں، اسی طرح مسلم دنیا بھی تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تقریب سے خطاب میں رہنما علامہ حیات عباس نجفی کا کہنا تھا کہ آج فلسطینی عوام پر دن رات ظلم و استبداد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، جنہیں روکنا ہر انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے افراد کا فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو وحشیانہ کارروائیوں کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے، صیہونی ریاست امریکی پشت پناہی اور مغربی ممالک کی ایماء پر غزہ میں دن رات بے رحمی سے بمباری کر رہا ہے، اسپتالوں، سکولز اور مساجد کو نشانہ بناکر یو این کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے جسے اسلامی دنیا اور عرب ممالک کو آگے بڑھ کر روکنا ہوگا۔ تقریب میں فلسطینی و کشمیری شہدائے کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی، مولانا سفیر علی نقوی، مولانا تنویر عباس محمدی، ندیم حیدر زیدی، فخر عباس کشمیری، سید وسیم عباس، صداقت زیدی، حسن نقوی، علی عباس ماما، علامہ نواب عابدی، ندیم حسین رضوی، نوشاد علی سمیت خواتین و بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے 12 نومبر بروز اتوار آبپارہ تا امریکی سفارت خانہ آزادی فلسطین مارچ کا اعلان کردیا ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی ، خیبر پختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع راولپنڈی و اسلام آباد کے صدور، وحدت یوتھ اور میڈیا سیل و دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران بھی شریک تھے۔
اجلاس میں آزادی فلسطین مارچ میں بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کا عزم کیا گیا اور عوامی رابطہ و تشہیری مہم کو فوری تیز کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ ظہیر الحسن کربلائی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے وفد کی جمعیت علمائے پاکستان کے زیر اہتمام (لبیک اقصی آل پارٹی کانفرنس) ملک بھر کی دینی وسیاسی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت ،اجلاس جمعیت علمائے پاکستان کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر کی زیر صدارت اور سید محمد صفدر شاہ گیلانی کی نظامت میں منعقدہ ہوا۔علامہ ظہیر کربلائی کی سربراہی میں وفد میں برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی بھی شامل تھے ۔ تمام جماعتوں کے سربراہوں نے خطابات کیے جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ظہیر کربلائی نے خطاب کیااور مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
وحدت نیوز(قم)حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے پاکستان کے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اعزاز میں عشائیہ۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امورخارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے پاکستان کی معروف خطیب اور مذہبی و سماجی شخصیت علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی موسسہ باقرالعلوم قم المقدس میں ملاقات اور سربراہ امور خارجہ کی طرف سے انکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے مسئول حجتہ الاسلام سید شیدا حسین جعفری اور انکی کابینہ کے ساتھ ساتھ شعبہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کےمعاونین انکے علاوہ موسسہ باقرالعلوم کے مسئول حجتہ الاسلام علامہ فدا علی حلیمی و موسسہ کے دیگر مدرسین بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں قومی و ملی امور زیر بحث آئے اور ملت تشیع پاکستان کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کی پالیسی پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان کے موجودہ سیاسی و قومی معاملات جیسا توہین صحابہ بل، متنازعہ تعلیمی نصاب، پارہ چنار کے مسائل و ملک گیر شیعہ دشمن پالیسی کے حوالے سے باہمی مشاورت ہوئی۔ سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے فلسطین میں جاری طوفان الاقصی آپریشن کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال سے آگاہی دی گئی۔ اور ملت تشیع پاکستان کے تمام پلیٹ فارمز سے فلسطینیوں کی بھرپور اخلاقی و مالی معاونت کا اعادہ کیا گیا۔