ملتان، وحدت یوتھ کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی کی وفد کے ہمراہ علامہ اقتدار نقوی سے ملاقات

06 December 2023

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجاد نقوی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر وحدت یوتھ ملتان کے سینیئر نائب صدر حسن عباس گھلو، جنرل سیکرٹری تیمور حیدر جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما حسنین انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم صدیقی اور دیگر موجود تھے۔

 وحدت یوتھ کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ 10دسمبر کو آزادی فلسطین مارچ کے انتظامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوہاٹ کے بعد ملتان میں آزادی فلسطین مار چ منعقد ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سجاد نقوی نے کہا کہ عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل مسلسل فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کررہا ہے، عالم اسلام اور بالخصوص او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے، پاکستانی قوم کل بھی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ تھی اور آج بھی اُن کے ساتھ ہیں، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں امریکی جہازوں کی سیکیورٹی کی بجائے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree