The Latest
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر علی رجائی نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ہڈور چلاس کاگیارواں دن بھی گزرگیا ہم تواس امیدکےساتھ یہاں کھڑےہیں بول رہےہیں کہ سانحہ اس شاہراہ کاآخری سانحہ ہو۔آج کےبعداس شاہراہ پرسفرکرنےوالے مسافرین اپنےآپ کومحفوظ سمجھیں لیکن اب تک کی حکومتی غیرسنجیدگی سے ایسالگ رہاہے کہ یہ سانحہ بھی سابقہ سانحات کی طرح تعزیت اورمذمت کی نذر ہوجائےگا۔
جناب سپیکرصاحب چیف منسٹرکی موجودگی میں چلاس کےجرگہ میں علماء دیامرنے بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایاہے اورمتفقہ طورپرسی ایم صاحب آپ سے مطالبہ کیاہے کہ سرزمین دیامرکودھشت گردوں سے پاک کریں اس کےبعد کس چیزکاانتظارہے اب تک کی کارکردگی سے توایسالگتاہے کہ دھشت گردوں کوراضی کرکےگرفتار کرناچاہتے ہیں جب تک ان دھشت گردوں کوگرفتارکرکے قرار واقعی سزا نہیں دیں گے یہ شعر اپنی آب وتاب سے سننے کوملے گا۔متاع کارواں لٹنےکامیں الزام کس پردوں؟کہ اس الزام کےزد میں امیرکارواں بھی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر مرکزی قائدین سمیت گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین نے امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دخترکے انتقال پر ملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے غمزہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔
اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصرعباس، صوبائی صدر آغا علی رضوی، شیخ احمد نوری ، کاظم میثم سمیت دیگر نے کہا کہ امام جمعہ و الجماعت سکردو حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد حسن جعفری کی جواں سال دختر کے انتقال پر نہایت افسوس ہوا۔غم کی اس گھڑی میں علامہ شیخ حسن جعفری صاحب اور ان کے خانوادگان و دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جوار آئمہ میں جگہ عنایت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی شوری کا پہلا آن لائن اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جس میں 28 اضلاع میں سے 14 اضلاع کے 15 مسئولین/نمائندوں نے شرکت کی جبکہ 7 صوبائی اراکین اور مرکز سے جناب برادر سید ناصر عباس شیرازی نے شرکت کی ۔ جن 14 اضلاع کے صدور نے آن لائن اجلاس کو جائن کیا ان کے نام یہ ہیں ۔
جھنگ سے علامہ سید روح اللہ کاظمی ،تلہ گنگ سے سید ضامن عباس شاہ ،چکوال سے سید سید وسیم کاظمی ،ننکانہ سے پیر سید سبط حسن شاہ ،شیخوپورہ سے سید عرفان نقوی ،اوکاڑہ سے سردار ناصر بلوچ ایڈوکیٹ ،لاہور سے برادر نجم عباس خان ،قصور سے چوہدری ضیغم عباس / سید سجاد نقوی ،نارووال سے سید منیر شیرازی ،گوجرانوالہ سے سید مبشر زیدی ،راولپنڈی سے مولانا سید اعوان علی شاہ شیرازی ،مری سے سید حیدر نقوی ،ساہیوال ڈاکٹر صاحب ،اسلام آباد سے اسداللہ چیمہ صاحب نے شرکت کی ۔ صوبائی کابینہ کے برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات، سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، ، سید انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،جناب مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی رائے ناصر علی صوبائی سیکرٹری روابط ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے پہلے آن لائن اجلاس میں شرکت کی مرکز کی نمائندگی سید ناصر عباس شیرازی نے کی ۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس رات ساڑھے نو بجے شروع جبکہ ساڑھے 10 بجے اختتام پذیر ہوا ۔ صوبائی صدر صاحب نے پورے ایجنڈے کے مطابق گفتگو فرمائی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔الیکشن 2024 پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔ آنے والے صوبائی شوری کے اجلاس کی تیاری اور اس میں ضلعی نمائندوں کی شرکت کے حوالے سے صوبائی صدر صاحب وضاحت کے بیان فرمایا ۔ یہ پہلا آن لائن اجلاس تھا اس میں کئی اضلاع کے نمائندے تکنیکی خرابی کے پیش نظر شریک نہ ہوسکے ۔ ان شاءاللہ آگے اس تکنیکی مشکل کو حل کرلیا جائے گا ۔
سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری نے آخر میں حالات حاضرہ پر گفتگو کی ۔ اور تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا ۔ اجلاس کا آغا ز تلاوت قرآن /حدیث معصوم کیا گیا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے ہوا ۔
اجلاس کے صدر جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے مرکزی جنرل سیکرٹری اور تمام اضلاع کے ضلعی مسئولین اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلسِ وحدت مسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔
دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمت، جرات، استقامت اور ملک میں آئین قانوں کی بالادستی کیلئے بے مثال جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے انٹراپارٹی انتخابات کے ذریعے منتخب ہوکر بطور چیئرمین جماعتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو مبارکبادپیش کی ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور جمہور کی مرضی اور منشاء کی روشنی میں اقتدار کے پرامن اور مؤثر انتقال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری جبر و فسطائیت کا اب خاتمہ ہونا چاہئے ۔ پرامن سیاسی سرگرمیاں ہر جماعت کا حق ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے یکساں مواقع ہونے چاہئیں ۔
دونوں جماعتوں کے درمیان قومی انتخابات کے التواء اور غیرآئینی وغیرجمہوری اور نگران حکومتوں کے مدتِ کار میں توسیع کی خلافِ دستور کوششوں کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت پر اتفاق کیا گیا۔
مجلسِ وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیاسی اشتراک کو وسعت دینے کیلئے باہمی مشاورت و روابط برقرار رکھنے پر بھی مکمل اتفاق ہوا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری سیاسیات، اسدعباس نقوی ،سید محسن شہریار سمیت اطلاعات و نشریات کے انچارج مظاہر شگری بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے متعصبانہ فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ سے انصاف کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی، ہندوتوا کی تشدد پسندانہ سوچ نے بھارتی سپریم کورٹ کو بھی نگل لیا ہے، بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں ہیں، جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اپنی داخلی کمزوریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے ذریعے اس پار عام شہریوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سپریم کورٹ کی جانب سے 370 اے کی بحالی یا منسوخی سے وابستہ نہیں بلکہ انڈیا کی ہٹ دھرمی کی روش سے جڑا ہوا ہے، بھارت کو چاہیے کہ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ میں پاس ہونے والی قرارداد کے مطابق مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے، لیکن آج 74 سال گزرنے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور ایک جیل میں مقید ہیں، یہ محاصرہ ختم کر کے جب تک کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں ملتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
وحدت نیوز(لاہور)جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی زیر صدارت ، العصر اسلام پورہ کرشن نگر لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع لاہور کی کابینہ کے عہداروں نے شرکت کی ۔ جناب آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور جناب سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات نے خصوصی شرکت کی ۔ یہ میٹنگ لاہور میں میلاد حضرت زہراء (س) کی مناسبت سے جشن کوثر کے پروگرام کے سلسلے میں منعقد کی گئی جس میں کئی امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اس عظیم الشان جشن کے لئے کئی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ جنہوں اپنے کا آغاز کردیا ہے ۔ ہر سال لاہور جشن کوثر کا ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوتا ہے ۔ لاہور میں حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت جشن کوثر پر خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے ۔ علمائے کرام اور ذاکرین عظام خطاب اور مدحت اہلبیت علیہم السلام بیان کریں گے ان شاءاللہ ،نذرونیاز کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے ۔ لہذا اس جشن کے لئے ابھی سے ضلع لاہور کے زیر اہتمام کئی میٹنگز کا آغا ہو گیا ہے ۔ اگلی میٹنگز میں ان شاءاللہ جلد ہی اجرائی کمیٹیوں کا اعلان کردیا جائے گا۔ میٹنگ میں کئی ایک اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔ میٹنگ کے اختتام پر برادر سید مستنصر کاظمی کو ضلعی کابینہ ضلع لاہور میں بطور ضلعی سیکرٹری تربیت نامزد کیا گیا ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے کاروان کریمہ اہلبیت نے اپنے تربیتی سفر کا آغاز کراچی سے کیا گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے اضلاع و تحصیل کی عہدیداران سمیت دیگر خواتین کا قافلہ ایران کے سفر پر گامزن ہے یہ کاروان اس وقت کراچی میں موکب امام حسین علیہ السلام میں مقیم ہے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اس کاروان کے لیے ہر قیام پر تربیتی و علمی دروس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
موکب امام حسین علیہ سلام میں تربیتی لیکچرز کا آغاز مولانا سید نقی ہاشمی کے درس سے ہوا جنھوں نے حالات حاضرہ فلسطین اور اہل تشیع پر بہترین تبصرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر انسانی دل رکھنے والی اقوام ہی سامنے آئیں ہیں ایسا میں پہلی بار ہوا کہ دنیا مقاومت کے موضوع سے آگاہ ہوئی ہے۔ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے زیارت کے موضوع پر خطاب کیاجس میں انہوں نے زیارت کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
پرنسپل جامعہ بعثت آقا مہدی کاظمی صاحب نے درس عقائد میں عقیدہ توحید کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے خدا کے وجود پہ روشنی ڈالی نیز مولائے کائنات کے فرمان من عرف نفسہ فقد عرف ربہ کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کی آخر میں محترمہ معصومہ نقوی مرکزی صدر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شناخت احکام اور احکام کی شرائط پر مفصل درس دیا۔
وحدت نیوز(ملتان)سربراہ جمیعت علمائے اہلحدیث ضیاء اللہ شاہ بخاری نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ آزادی فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندہ دلان ملتان کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے عظیم الشان مارچ کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اُن کے رفقاء لائق تحسین ہیں، اسرائیلی بربریت کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا، کیونکہ سب امریکہ کی کاسہ لیسی میں لگے ہوئے ہیں، سلام پیش کرتا ہوں حزب اللہ، حماس اور انصاراللہ کے جوانوں کو جنہوں اسرائیل کو ناکوں چنے چبوائے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی سفاکیت کو روکنے میں جہاں عالمی برادری ناکام ہے، وہاں اسلامی ممالک اور عرب لیگ بھی مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، آج جس طرح فلسطینی عوام کا قتل عام ہو رہا ہے، حق بنتا تھا کہ تمام کلمہ گو متحد ہو کر اسرائیل کو واضح اور جرآت مندانہ پیغام دیتے، جنگ بندی کی قرارداد کو امریکہ کا ویٹو کرنا مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام ملتان میں آزادی فلسطین مارچ کا فقید المثال انعقاد، سرزمین اولیاءامریکا مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، ہزاروں مردوخواتین، بزرگوں اور بچوں کی ملی جوش وجذبے کے ساتھ شرکت۔ مظاہرین نے ہاتھوں میںبینرز ، فلسطینی، پاکستان کے قومی اور ایم ڈبلیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام شاہ شمس دربار تا چوک گھنٹہ گھر ملتان مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آزادی فلسطین مارچ منعقد ہوا، مارچ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے کی۔
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بزدل ہیں، جو عام عوام کا قتل عام کر رہے ہیں، کہاں گئے انسانی حقوق، عورتوں بچوں کے حقوق۔؟
آزادی فلسطین مارچ سے علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اقتدار حسین نقوی، دیگر مقررین میں ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم صدیقی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مرکزی صدر وحدت یوتھ مولانا تصور مہدی، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، سید وسیم زیدی، زعیم امداد زیدی، علی رضا بخاری، علی رضا زیدی، حسنین انصاری، سخاوت سیال، ثقلین نقوی، آئی ایس او کے نائب صدر احتشام رضا، یافث نوید ہاشمی و دیگر نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آزادی فلسطین مارچ منعقد ہوا، مارچ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے کی۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بزدل ہیں، جو عام عوام کا قتل عام کر رہے ہیں، کہاں گئے انسانی حقوق، عورتوں بچوں کے حقوق۔؟
غزہ میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی مارے جا رہے ہیں، پوری دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے کہ مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں، اس وقت دو طرح کی جبگ جاری ہے، ایک اسلحے کی اور ایک بیانیے کی جنگ ہے، آپ نے بیانیے کی جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کو شکست دے دی ہے، آج دنیا فلسطینیوں کے حق میں سراپا احتجاج ہے، اولیاء اللہ کی سرزمین پر مظلومین فلسطین کے حق میں نکلنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مزاحمت نے اسرائیل کو گھیر لیا ہے، اسرائیل کا وجود جلد ختم ہونے والا ہے، دو ریاستی حل کے فارمولے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ملین مارچ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔