The Latest

وحدت نیوز(ساہیوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع ساہیوال کی ضلعی شورای اجلاس بعد از ظہر امام بارگاہ  چک نمبر 65/4 R میں منعقد ھوا ضلع میں دس یونٹس موجود ہیں، اجلاس میں 8 یونٹس نے شرکت کی۔

 اجلاس سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید انوار زیدی اور ضلعی صدر ڈاکٹر اسرار حسین نے خطاب کیا ۔الیکشن اور الیکشن کے بعد پاکستانی سیاست میں ایم ڈبلیوایم کی اھمیت اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا گیا دعائے امام ع سے اجلاس کا اختتام ھوا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)پاکستان بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے حکم پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اس ریلی سے صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری ، مولانا احمد علی سعیدی چئرمین حسنی فاؤنڈیشن،سید ابرار بخاری صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد، سید قمر عباس نقوی ناظم امامیہ آرگنائزیشن آزاد کشمیر ، سید ھمزہ سلطان صدر آئی ایس او آزاد کشمیر مقررین نے اسرائیل کی طرف فلسطینی بھائیوں پر ڈھاے جانے والے ظلم کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔

 علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ھم اس نظام کے پیروکار ہیں جو نظام ظلم کے خلاف ہمیشہ صدای احتجاج بلند کرنے والا ہے آج جہاں پوری امت مسلمہ خاموش ہے وہاں علی مولا کے پیروکار ہی میدان میں نظر آتے ہیں۔ ریلی کا اختتام دعا وحدت سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں پی ٹی ائی کی جانب سے ہونے والے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک فعل قرار دیا ہے، عوام کے ووٹوں پر شب خون مار کر اقتدار میں آنے والے حکمران بدترین ڈکٹیٹر ضیاء الحق کی وہ باقیات ہیں جن کا ہر عمل آمرانہ ذہنیت کا عکاس ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج عوام کا آئینی حق اور جمہوریت کا حسن ہے، ہر دور میں لا قانونیت اور مطلق العنانیت کو ہمیشہ سرنگوں ہونا پڑا ہے، جیت بالآخر حق وصداقت کی ہوتی ہے اور جھوٹ کو آخر کار رسوائی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے، آئین وقانون سے اپنے آپ کو بالاتر سمجھنے والی قوتوں کا ناکامی و نابودی ہمیشہ مقدر ٹھہرتی ہے یہ قدرت کا اٹل قانون ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نےاسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔

ایم این اے انجینئرحمید حسین نےاسمبلی رولز پر دستخط کے بعد فلک شگاف نعرہ علامہ راجہ ناصر عباس کے حق میں لگایا۔حلقہ این اے 37 پاراچنار ضلع کرم سے منتخب ہونے والے انجینئر حمیدحسین پہلے ممبر قومی اسمبلی ہیں جو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ٹکٹ پر ایوان میں پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ انجینئر حمید حسین قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر بھی نمائندگی کریں گے، جبکہ وفاقی سطح پرتشکیل ہونے والی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور دیگر معاملات میں براہ راست موجود رہینگے جو علاقے کے لوگوں اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک شکون ہوگا۔ دعا ہیں انجینئر حمیدحسین کو پرودگار کامیاب کرے اوروہ ملک اور ضلع کرم کو درپیش چیلنجز کو خاتمہ کر سکیں۔آمین

وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا اس حوالے سے اندرون سندھ مختلف اضلاع سمیت شہر قائد کی تمام جامع مساجد میں خطباء نے تاریخ فلسطین اور صہیونی افواج کے وحشانہ حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں،خواتین ،بزرگوں سمیت متعدد بے گناہ عوام کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد ازجلد صیحت یابی کیلئے دعا خصوصی دعائیں کی ۔بعد نماز جمعہ مساجد کے باہر احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے بھی کئے گئے جس میں ملکی عوام نے مظلوم فلسطینی مسلمان سے اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔کراچی جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر مرکزی احتجاج کیا گیا جس کی قیادت سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کی اس موقع پر کراچی ڈویزن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن، فلسطین فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مظاہرین نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی پر زور مذمت کرتے ہوئے امریکہ، اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پرچم نظر اتش کئے۔مظاہرین سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اقوام عالم امریکہ، برطانیہ کی سرپرستی میں جاری جنگ اور  فلسطینیوں سے ان کی قبضہ سرزمین کو غاصب اسرائیل سے چھڑانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہون نے کہا کہ حکومت پاکستان دو ریاستی حل کی بات کر کے فلسطین کاز کے ساتھ خیانت کی مرتکب ہو رہی ہے۔ فلسطینی مزاحمت نے دو ریاستی حل کو دفن کر دیا ہے۔غزہ میں امریکی اور اسرائیلی جارحیت کی ہر سطح پر مذمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ نومبر 1947کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کے ساتھ نا انصافی کی گئی اور فلسطین کو تقسیم کیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں دیگر مقررین کاکہنا تھا کہ عرب اور مسلمان حکمرانوں کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عرب حکومتیں اسرائیل کو تیل اور گیس کی سپلائی بند کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےعلی امین گنڈاپور کے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ منتخب ہونے پر اپنے ایکس x اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے متحرک رہنما جناب علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک مضبوط، جرات مند ،نڈر سیاسی رہنما اور تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب وزیر اعلی اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم 2 مافیاز کے ایسے اشتراک کا نام ہے جس نے گزشتہ ڈیڑھ سالہ دور حکومت کے دوران عوام کو شدید مہنگائی کے چنگل میں جکڑے رکھا کہ کئی افراد کو فاقوں اور غربت سے تنگ آ کر اپنے اہل خانہ سمیت خودکشی کرنی پڑی، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ پی ڈی ایم 2 کے اس دور میں بھی کچھ نہیں بدلا، عوام کی فلاح وبہبود کے بڑے بڑے دعوے اور منصوبوں کا تعلق اس سیاسی گٹھ جوڑ کے انتخابی منشور تک محدود تھا، عوام کی زندگی کو اذیت ناک بنانے کے لیے مفاد پرست ٹولہ ایک بار پھر متحد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گندم کے اعتبار سے ساتواں بڑا ملک ہونے کے باوجود گزشتہ دور حکومت میں لوگ آٹے کے حصول میں خوار ہوتے رہے، دو درجن افراد نے آٹے کی لائنوں میں کھڑے کھڑے جان دے دی، کسان مارے مارے پھرتے تھے کھادوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی تھیں، بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن کر دیا، نگران حکومت نے بھی جاتے جاتے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے پرانی روش کو قائم رکھا ہے، ان چوروں سے آئندہ بھی کسی خیر کی امید نہیں ہے، حکومتی عہدوں اور سیٹوں کی بندر بانٹ کرنے والے ماضی کی طرح اب بھی عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دیں گے، ان کے ہوتے ہوئے ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے آثار بہت کم نظر آتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور)پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ ملک سیاسی بحران کا شکار ہے انتخابات کے بعد 20 دن گزرنے کے باوجود حکومت سازی ممکن نہیں ہو سکی اور ایک دن کی نگران حکومت عوام پر مہنگائی کے بمب پھوڑنے میں مصروف ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی عوام کے ساتھ ظلم ہے ۔ مہنگائی کی اس صورتحال کو دیکھ کر بخوبی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینڈیٹ چور پارٹیاں غربت کا خاتمہ چاہتی ہوں یا نہ چاہتی ہوں غریبوں کا خاتمہ ضرور چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات اور انسان سازی کا جامع نصاب ہے۔ اللہ نے جس نظام حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں علامہ مقصود علی ڈومکی کے علاوہ مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، مولانا منور حسین سولنگی، مولانا ارشاد علی انقلابی نے درس دیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید لعل شاہ بخاری اور پروفیسر حسین بخش عابدی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ ورکشاپ میں "قرآن کریم آئین زندگی" کے عنوان سے درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دین نظام حیات کا نام ہے اور اللہ نے جس نظام حیات کو پسند کیا وہ اسلام ہے۔ اسلام کے علاوہ جتنے بھی نظام زندگی ہیں وہ خداوند متعال کی نگاہ میں ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات اور انسان سازی کا جامع نصاب ہے۔ جو بنی نوع انسان کو حق و صداقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ قرآن کریم کی نگاہ میں انسان جسم و روح کے مجموعے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی قبضہ اور غزہ فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی جرم ہے۔ آج پوری دنیا کے غیرت مند عوام اسرائیلی و امریکی جارحیت پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی نے احکام، جبکہ مولانا منور حسین سولنگی نے "حضرت امام مہدی علیہ السلام قرآن و حدیث کی روشنی میں" کے موضوع پر درس دیا۔ جبکہ ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد کے ضلعی صدر نذیر حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے اسلام شناسی ورکشاپس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو دین اسلام کی بنیادی تعلیمات حاصل کرکے اپنی زندگی دینی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنی چاہئے۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں ایم ڈبلیوایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام برائے بلندی درجات مرحوم سید کاظم رضا نقوی ٹاؤن صدر مجلس وحدت مسلمین سمن آباد ٹاؤن و مرحوم سید مجاہد عباس نقوی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کے کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

 مجلس عزاء سے ذاکراہلبیت جناب حماد رضا ، ثناخوان معروف وضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ، جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ودیگر نے خطاب کیا ۔ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید امتیاز علی کاظمی سابق صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ۔ وصوبائی جنرل سیکرٹری مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان ، جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،صوبائی سیکرٹری مالیات جناب فصاحت علی بخاری ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جناب برادر نقی مھدی ،ضلعی سنیئر نائب صدر جناب آفتاب علی ہاشمی ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات جناب حیدر حیدری ، عزاداری ونگ ضلع لاہور صدر جناب سید فخر حسنین رضوی ، جناب علامہ سید شمس الحسن نقوی کے علاؤہ کئی دیگر اہم تنظیمی ،مذہبی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مجلس وحدت کے کارکنان کی صفات اور خصوصیات پر روشنی ڈالی ۔ جسے شرکاء مجلس نے بہت سراہا ۔مجلس عزاء کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور حدیث کساء سے ہوا جبکہ اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف سے کیا گیا ۔ مجلس ترحیم کے اختتام پر شرکاء کے لئے لنگر حسینی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Page 82 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree