The Latest

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ معصوم اور بیگناہ فلسطینی بچوں اور خواتین پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی اور خاموشی انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔

 انہوں نے فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں مسلمان ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ لندن میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ڈاکٹر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برطانیہ بھر سے علماء،  زعماء، یوتھ اور ایم ڈبلیو ایم برطانیہ عہدے داران و کارکنان نے بھر پور شرکت فرمائی۔

‎کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ کے ریزیڈنٹ عالم حجت الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی آیات کی رو سے شہید زندہ ھوتا ہے-ان کی زندگی سے مراد ان کے افکار و آثار کی زندگی ہے اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقویافکار اور ان کا کردار آج بھی زندہ  ھے۔

 انہوں نے فرمایا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی ذات صرف گفتار کی غازی نہیں تھے بلکہ ان کی شخصیت ایک عملی کردار ادا کرنے والی شخصیت تھی۔ اور آج کی یہ کانفرنس اس کی گواہ کہ ۲۹ سال گذرنے کے بعد بھی ان کی فکر زندہ ہے-اس کانفرنس سے جناب حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی شخصیت تھی جنہوں نے شیعہ جوانوں کی ایک تنظیم آئی ایس او کی بنیاد رکھی-

ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی شخصیت ایک مقناطیسی شخصیت تھی کہ وہ ہر قسم کے افراد کو طبقات کو اپنے اندر جذب کر لیتے تھے کہ ہر شخص یہ کہتا تھا کہ میں ڈاکٹر صاحب کا قریبی ساتھی ھوں اور انہی کی دعوت پہ انہوں نے 1980 میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور  اسی تنظیم کی بدولت وہ علوم آل محمد علیھم السلام کے حصول کے لئے  قم مقدسہ تشریف لے گئےاور علم کی نعمت سے فیضیاب ہوئے ۔

 انہوں نے فرمایا کہ اسلام دین فطرت ھے اور اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو سیاسی اور سماجی نظام کو بھی شامل ہے لہذا ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے اپنی فعالیات کو مذہنی میدان میں محدود نہیں رکھا بلکہ آج جو مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان میں سیاسی میدان میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ھے یہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا خواب تھا جسےآج ناصر ملت قائد وحدت جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم نے عملی جامہ پہنایا ۔

انہوں نے فرمایا کہ حالیہ انتخابات میں جو کامیابی ایم ڈبلیو ایم نے حاصل کی کہ کوئی تکفیری بھی جیت کر اسمبلیوں میں نہیں پہنچ سکا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں کسی بھی شیعہ مذہبی سیاسی جماعت کی طرف قومی اسمبلی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگان الیکشن جیت کر آئیں ھیں جو کہ اسمبلیوں میں مکتب اہلبیت کی ان شاء اللہ موثر نمائندگی کریں گے- انہوں نے فرمایا کہ آج ملت تشیع کو خصوصی طور پر اتفاق و اتحاد کی ضرورت ھے نہ کھلے عام کوئی کسی مدرسےیا مسجد میں بیٹھ کر کسی کو ناجائز تنقید کا نشانہ بنائے ۔

‎کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام جناب علامہ غلام حر شبیری صاحب نے فرمایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ  طبیب القلوب بھی تھے اور ان کی شخصیت آئی ایس او کے بانی ہونے تک محدود نہیں تھی  بلکہ وہ پوری ملت تشیع پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک عظیم  سرمایہ تھے ۔ چاہے وہ پاکستان ھو ، ایران ھو ، لبنان ھو ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے ہر جگہ  ملت اسلامیہ کی ترقی و فلاح و بہبود میں اپنا  موثر انقلابی کردار ادا کیا ۔  آج  قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ان کے دست و بازو ڈاکٹر شہید محمد علی نقویکے افکار و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین قائد وحدت ،ناصر ملت، جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں سیاسی اور اجتماعی میدان میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔  قائد وحدت نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی شخصیات کی انقلابی فکر کو زندہ رکھتے ہوئے ملک کے قریہ قریہ ، کوچہ کوچہ ، شہر بشہر جاکر ملت کو بیدار کرنے اور انہیں اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی -

 مولانا حر شبیری نے مزید فرمایا قوموں کی قیادت اچھی عباوقبا یا جبہ پہننے ، بڑے عمامے رکھنے، بڑی عمارتیں بنانے اور ہاتھوں میں عصا تھام کر چلنے اور رہبری کا روپ دھارنے ، بڑا مدرسہ بنانے اور پھر دوسروں پہ کیچڑ اچھالنے اور علماء و شخصیات کی کردار کشی سے نہیں ملتی  ، بلکہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی طرح دن رات ایک کر کےملکی اور بین الاقوامی سطح پہ  قوم و  ملت کے شانہ بشانہ قومی کردار ادا  کرنے سے قوموں کی سیادت و قیادت ملتی ہے۔

‎کانفرنس سے دو نوجوان علماء جناب مولانا ہاشم الحسینی اور جناب مولانا سید زوہیر رضوی نے بھی  انگریزی میں خطاب کیا اور فرمایا کہ چونکہ برطانیہ میں بھی شیعہ یوتھ ماشاء اللہ کافی تعداد میں موجود ھے تو انہیں موجودہ زمانے میں امام خمینی رح،رہبر معظم سید علی خامنہ ای  حفظہ اللہ اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے افکار کی روشنی میں ایک موثر کردار ادا کرنا چاہیے اور ملت تشیع کے لئے اور عالم اسلام کے کے کام کرنا چاہیے-

‎کانفرنس کےاختتام پہ  ایک پینل ڈسکشن  تشکیل دیا گیاجسمیں حجت الاسلام جناب مولانا سید تقی جعفر رضوی،  ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام جناب مولانا ابرار حسین الحسینی ، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے سینئر نائب صدر جناب محمد جواد ہزارہ، اور ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے نائب صدر سید عامر عباس شاہ نقوی نے ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور یورپ میں موجود جوانوں اور ملت تشیع کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہداء ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے افکار کو زندہ رکھنے کے لئے  اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد ہمارا فریضہ ہے-ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی صرف ایک طبیب ہونےکے ساتھ ساتھ ایک مدرس ، معلم ، سکالر ، فلاحی، اور تعمیری کام کرنے والی انقلابی شخصیت تھے ۔ ڈاکٹر شہید نے سب سے پہلے پاکستان میں امام خمینی رح کے حکم پر عمل کرتے ھوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والی  استعماری طاقتوں کے خلاف مظاہرے منعقد کروائے ۔ ڈاکٹر شہید تقوی الہی کے پیکر اور ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ملت تشیع کے اتفاق و اتحاد کے داعی تھے ۔ وہسیاسی میدان میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے پاکستان بھر میں جتنی بھی بڑی کانفرنسیں یا اجتماعات منعقد ھوئے  ان میں مین کردار ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کا تھا ۔ ۔
‎کانفرنس کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ھوا ۔

‎کانفرنس کے اختتام کے بعد پاکستان میں اہل تشیع کے مسنگ افراد کے لئے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی اہم ڈبلیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام منعقد ھوا جسمیں حالیہ راولپنڈی سے ایک اھم سماجی شخصیت جناب سید کاظمی صاحب کے بازیابی کے لئے حکومت پاکستان سے تمام مسنگ پرسن کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پہ مومنین کو نیاز پیش کی گئی بعد میں مولانا رضا حیدر کی امامت میں نماز مغربین ادا کی گئی-

وحدت نیوز(اسلام آباد) آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ،  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ نے  فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے کل دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے انتخابات کو تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود تاحال فارم 45 اور فارم 47 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نا کیئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے ۔

14 دنوںکی آئینی مدت میں فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےپارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، وکلاء ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ اور عبدالہادی چٹھہ ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

ایم ڈبلیوایم کے وکلاء نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دونوں کے اندر ویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں، عدالتی حکم پر اعتراضات دور کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی۔

وحدت نیوز(لاہور)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) گلگت بلتستان کاظم میثم نے لاہور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی  برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ملک میں کردار سب سے اہم ہے، نوجوانان ہی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقتوں کی جہت کا تعین نوجوانان ہی کر سکتے ہیں۔ ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، باہدف جدوجہد ہی معاشرتی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ کاظم میثم کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے، عدل و انصاف کی بالادستی، آئین و قانون کی حکمرانی کے مجلس وحدت  مسلمین کا کردار انتہائی قابل فخر رہا ہے۔

اپنے خطاب میں کاظم میثیم نے مزید کہا کہ مجلس وحدت نے اسی خط کو اپنایا ہے جو قائد شہید نے مرتب کیا تھا۔ اس ملک کو امریکہ کی چنگل سے نکالنے کا کام کوئی چھوٹا اور آسان کام نہیں، عالمی فسطائی نظام سے ٹکرانا ہمارے شہداء کے آرزو و ارمان تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو طبقہ مقامی طور پر ہونیوالے مظالم کے مدمقابل نہیں کھڑا ہو سکتا وہ عالمی قیام عدل کی تحریک کا کبھی حصہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام عدل ہمارا اصل ہدف اور عقیدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے بھی انہیں خطوط پر کام کیا اور نوجوانوں کو بیداری دی، یہی وجہ ہے کہ آج شیعہ جوان ملک کے طول و ارض میں اپنی خدمات سے وطن عزیز کی خدمت میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز (شکارپور) علامہ تصور علی مھدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر ملک بھر سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار، مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوتھ کا کردار معاشرے میں اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ یوتھ کی مرکزی قیادت ایک بابصیرت عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے میں ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ ضروت محسوس کرتے ہوئے اپنے لئے ایک باعمل بابصیرت عالم دین علامہ تصور علی مھدی کو ایک بار پھر مرکزی صدر منتخب کیا میں علامہ تصور علی مھدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا اور پورے ملک کے یوتھ کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے چک عبدو اور لکھی غلام شاہ پہنچ کر مومنین کرام اور تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے مگر امریکہ اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران اور 70 لاکھ اسلامی فوج کی مجرمانہ خاموشی نے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے حوصلے بڑھا دیئے ہیں۔ ہمیشہ کہا گیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے مگر پاکستانی حکمرانوں اور جرنیلوں کی غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے عام انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کی حمایت اور ووٹ دینے پر ووٹرز کا شکریہ ادا کیا۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی اور اصغر علی سیٹھار نے چک میں زوھیب علی جنا سے ان کی والدہ محترمہ جبکہ لکھی غلام شاہ میں سابق یونٹ صدر عرفان علی مہر سے ان کے والد محترم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحومین کی بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ شدید بارش کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام مومنین کرام نے غاصب صہیونی ریاست کے غزہ پر جاری مظالم کے خلاف ریلی نکالی اور اسرائیلی کی ریاستی دھشت گردی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ 56 اسلامی ممالک اور 70 لاکھ اسلامی فوج غزہ کے معصوم شہریوں کے قتل عام کا تماشا دیکھ رہی ہے۔ عرب ممالک میں قومی غیرت ہے نا مسلم حکمرانوں میں اسلامی غیرت ہے۔ اقوام متحدہ اور حقوق انسانی کے عالمی ادارے غاصب اسرائیل اور شیطان بزرگ امریکہ کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے کروڑوں لوگ اسرائیل و امریکہ کے فلسطین میں جاری مظالم پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں لیکن عالمی استکباری نظام کروڑوں انسانوں کی آواز سننے کے لئے تیار نہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جیکب آباد نذیر حسین جعفری نے کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم میں امریکہ شریک جرم ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن نے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔مظاہرین سے مولانا منور حسین سولنگی اور سید لعل شاہ بخاری نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی شوریٰ کادو روزہ اجلاس صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی صاحب کی زیر صدارت گلستان سوسائٹی میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں خصوصی شرکت ملک اقرار حسین صدر عزادری ونگ و مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کی باقائدہ اجلاس سے تلاوت کلام پاک صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے کی اجلاس میں صوبائی کابینہ کے رہنما چوہدری اظہر حسن،علامہ مختار امامی،ارشد اللہ مکتبی، فدا لاڑک، ناصر الحسینی، شبیر کانیو، محمود الحسن، ظہیر حیدر زیدی،سید علی احمر زیدی موجود تھے ۔اجلاس کے پھلے سیشن میں صوبائی نائب صدر علامہ مختار امامی صاحب نے مسئلہ فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات پر لیکچر دیا گیا۔

اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطین اور عرب ممالک کا مسئلہ نہیں ۔فلسطین انبیاء کی سرزمین ہے یہ قرآنی۔مسئلہ ہے ، ہمارا اولین دینی  مسئلہ ہے۔عالمی استعمار برطانیہ جب مشرق وسطیٰ سے اخراج کر رہا تھا تو خطہ میں استعماری قوتوں نے فلسطینیوں کی زمین غصب کر کے یہودی آباد کاری شروع کر دی اور صہیونیوں کو مکمل سپورٹ اور پروٹکشن دی اسرائیل 1948 ء سے اہل زمین کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے ان کی زمینوں پر قبضہ، ان کے معاش کو اپنے کنٹرول میں لینا سمیت سماجی، اخلاقی، سفارتی حوالوں سے ان کا استحصال کرنا جو اب تک جاری ہے ۔ہم فلسطینی عوام بلخصوص مقاومت کی تمام تنظیموں کو سلام پیش کرتے ہیں۔فلسطینی عوام نے پتھر اور غلیلوں سے مزاحمت کی یہ تحریک شروع کی جو آج غصب صہیونی افواج کے خلاف بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور مقاومت کا سلسلہ جاری ہے۔

علامہ مختار امامی نے کہا کہ 4 ماہ سے اسرائیلی دہشتگردی جاری ہے ۔30 ہزار سے زائد فلسطینی اس جنگ میں شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل کی۔جانب سے اسپتالوں، کمیونٹی سینٹر، رہائشی عمارتوں، مساجد سمیت امدادی سازو سامان لیکر جانے والے کاروانوں اور رضا کاروں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔اس کے باوجود فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیمیں مستحکم ہیں ۔انشاء اللہ زہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے فرمان کے مطابق اسرائیل کا وجود بہت جلد خطہ سے ختم ہوجائے گا اور عالم اسلام بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے۔اجلاس کے دوسرے سیشن میں اضلاع کی کاکردگی رپورٹ اور ان کے مسائل و مشکلات اور صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسین نے تنظیمی امور پر گفتگو اور صوبائی شوری میں موجود اضلاع کے سوالات کے جوابات دیئے اور تنظیمی پالیسی کو واضح کیا۔

مجلس وحدت مسلمین صوبائی شوریٰ دوسرے اور آخری روز اجلاس میں 23 اضلاع نے شرکت کی ۔صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کی زیر صدارت اجلاس کا باقائدہ آغا تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مولانا حیات عباس نجفی نے کی ۔اجلاس میں صوبہ سندھ کی کارکردگی رپورٹ صوبائی سیکرٹری جنرل چوہدری اظہر حسن نے پیش کی ۔اضلاع کی جانب سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا ۔ ماہ مبارک صیام میں صوبے کی جانب سے اضلاع میں درس و تدریس کیلئے مبلغین بھیجنے کیلئے آغا ارشد اللہ مکتبی نے بریفنگ دی۔اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں مبلغین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے گزارشات پیش کی۔جس کو صوبائی صدر علامہ سید باقر زیدی کی ہدایت پر نوٹ کرلیا گیا۔

شعبہ تنظیم سازی سے سیکرٹری برادر محمود الحسن کی جانب سے اضلاع کے تنظیمی اسٹرکچر کا جائزہ پیش کیا گیا اور تنظیمی فالعیت بڑھانے کیلئے اپنی آراء پیش کی۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات برادر سید علی احمر زیدی کی جانب سے پرنٹ الیکڑانک میڈیا اور سوشل میدیا سیشن رکھا جس میں برادر کاشف حسن، رضوان پنجوانء نے پرنٹ، الیکٹرانک ،اور سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کی اضلاع کی جانب سے سوالات و جوابات کا سلسلہ ہوا۔اجلاس میں مرکزی رہنما ملک اقرار حسن نے خطاب کیا جس میں انہوں نے مرکزی عزاداری ونگ، ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی پالیسی کے حوالے سے اضلاع کو آگاہ کیا۔اضلاع نے مرکزی نمائندے سے سوالات کئے جن کے جوابات دیئے گئے۔

صوبائی شوریٰ اجلاس میں ضلع بدین، ضلع ماتلی، ضلع ٹنڈو الہیار، ضلع جامشورو، ضلع تھرپارکر، ضلع مٹیاری، ضلع سانگھڑ، ضلع دادو، ًضلع قبر شہداد کوٹ، ضلع لاڑکانہ، ضلع خیرپور، ضلع سکھر، ضلع جیکب آباد، ضلع شکار پور، ضلع کشمور کند کوٹ، ضلع گھوٹکی، ضلع ملیر، ضلع غربی، ضلع کیماڑی، ضلع وسطی، ضلع کورنگی ،ضلع ٹنڈو محمد خان کے ضلعی صدور و نمائندگان نے شرکت کی ۔ضلع حیدر آباد، ضلع شرقی کراچی نے شرکت کی۔شوریٰ اجلاس میں کارکردگی رپورٹ کے لحاض سے اضلاع میں انعامات تقسیم کئے گئے جس میں اول نمبر پر آنے والے شکار پور، دوسرے نمبر پر سانگھڑ، تیسرے نمبر سکھر اضلاع کے صدر کو تحائف پیش کئے ۔

اجلاس کے اختتامی خطاب میں صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے صوبہ میں شامل ایم ڈبلیو ایم کے اضلاع کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔علامہ سید باقر عباس زیدی نے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ، برطانیہ، فرانس سمیت ہر وہ طاقت جو دوسری اقوام کا استحصال کرتی ہیں وہ فرعون و ہامان کے پیروکار ہیں۔کائنات میں ہر شے کی پلٹ عدل و انصاف ہے ۔انسان اگر عدل کرنا چاہتا ہے وہ خداوند انبیاء کرام، آئمہ کرام علیہ السلام کو پہچانے ۔عدالت و انصاف کو تقاضہ یہ ہے کہ ہر مظلوم کو اس کا حق دلوایا جائے ۔جو شخص اپنے وجود میں سب سے زیادہ عادل ہوگا وہ امام زمانہ علیہ السلام کا قریبی ساتھی ہوگا۔اس کو چاہئے وہ اپنے ہر معاملے میں عدالت قائم کرے۔ دین کامل ہوچکا ہے امام زمانہ علیہ السلام کے منتظر عادل افراد ہونگے۔کہیں ایسا نہ ہو کے ہم امام کے مخالف کھڑے ہوں ۔دنیا میں بہت تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ظالم و مظلوم کا فرق اقوام عالم میں واضح ہورہا خود یورپ کی عوام غزہ فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کررہے ہیں۔ملک خداد پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب سیاسی جدوجہد شہداء کے خون کا اثر ہے۔آج ملت تشیعوں دنیا بھر میں سرخرو ہے۔ یمن، بہرین، فلسطین، شام و لبنان سمیت پاکستان میں امریکہ، برطانیہ سمیت استعماری طاقتوں کو شکست ہوئی ہے۔

علامہ سید باقر عباس زیدی نےاجلاس میں آنے والے تمام اضلاع کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اضلاع سے ماہ رمضان المبارک میں خصوصی دعاوں مناجات اور قرآن شریف کی تلاوت کی گزارش کی اور اختتامی دعا کروائی۔آخر میں صوبہ سیکرٹری سندھ چوہدری اظہر حسن جن اضلاع میں ضلعی شوریٰ اجلاس کا منقعد نہیں ہوا انہیں رواں ماہ میں مکمل کرنے کی تاکید کی اضلاع کی آمد اور بھرپور کامیاب اجلاس پر تمام ذمہ داران صوبائی کابینہ، ڈویژنل کابینہ اور صدور و اراکین کا شکریہ ادا کیا۔اضلاع میں ماہ مبارک کی مناسبت سے "رمضان تزکیہ نفس اور اصلاح کردار کامہینہ"،"روزہ اعتکاف رویت ھلال و فطرہ" کتابچہ تقسیم کیا گیا،آخر میں کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ماہ شعبان و رمضان المبارک کی اہمیت و برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے مختصر درس دیا۔اور تمام اضلاع کا شکریہ ادا کیا اجلاس کے اختتام پر دعائے امام زمانہ کی تلاوت کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور) ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے امریکہ و اسرائیل کی مددکی ضرورت نہیں بلکہ خدا بزرگ و برتر پر یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔یہی قران کی تعلیمات بھی ہیں اور شہداء کا راستہ بھی۔شیعہ سنی وحدت کا رستہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کا راستہ ہے۔ ہماری اجتماعی سیاسی جدوجہد اخوت کے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔ہم نے ایک قوم بن کر عالمی استعماری سازشوں کو شکست دینی ہے اور ملک کے خلاف یہود و نصاری کی چالوں کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اقتدار اسرائیلی آلہ کاروں کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں کی دسترس میں ہو گا۔عمران خان کا یہ قول کہ موت قبول کر لوں گا لیکن فرعونوں کے سامنے جھکوں گا نہیں ایک سچے مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ پوری قوم پوری جرات کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
 

Page 81 of 1518

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree