The Latest

mwm liyyahمجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے سیکرٹری جنرل جمیل حسین کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اتحاد بین المومنین کیلئے مجلس وحدت کے پلیٹ فارم سے کوششیں جاری ہیں، خود میری بھی چند نشستیں ہوئی ہیں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی کوآرڈی نیٹر کیساتھ، اس کے علاوہ دیگر چھوٹی چھوٹی تنظیموں اور گروپس کیساتھ بھی میری نشستیں ہوئی ہیں، انہوں نے اس بات کو بہت پسند کیا ہے اور تائید بھی کی ہے کہ ایسا ہونا چاہئے اور ہم اس کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد کے سوال پر کہا کہ 

نہیں، ہرگز نہیں، ن لیگ کیساتھ کسی طور پر کوئی انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا، ق لیگ یا پیپلز پارٹی کیساتھ ہو سکتا ہے، لیکن ن لیگ کیساتھ نہیں ہو سکتا، یہ تو اب کلیئر ہو چکا ہے، ضلع لیہ میں خصوصاً رانا ثناء اللہ کی وجہ سے زیادہ نفرت پائی جاتی ہے، انہیں برداشت نہیں کیا جاتا، وہ بھی ہمیں برداشت نہیں کرتے، ان کے ذہن میں بھی یہی ہوتا ہے کہ شیعہ حضرات ہمیں ووٹ نہیں دیتے
ہمیں سب سے پہلے ان کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، اس قتل و غارت کو ہمارے اجتماعات روک سکتے ہیں، ہمارا ایک ہونا، پھر دوسرا عمل یہی ہے کہ تنگ آمد با جنگ آمد، پہلی ضرورت یہی ہے کہ ہماری صفوں میں اتحاد ہونا چاہیئے، ہمیں اکٹھا ہونا چاہیئے، وحدت کیلئے ہمیں دن رات کام کرنا چاہیئے، مومنین کے دل اور نظریں بہت زیادہ مجلس وحدت مسلمین کی طرف لگی ہوئی ہیں، اگر تاخیر ہو تو وہ ہماری سستی کی وجہ سے ہو سکتی ہے تاہم مومنین تیار ہیں، اور مجلس وحدت کو انتہائی عزت اور وقار کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

ali rizvi gbمجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان کے سکریٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت نے امریکی ایجنٹوں کے اشارے پر آغا ضیاء الدین شہید کے قاتلوں کو جیل سے فرار کروانے کیلئے سیکیورٹی اداروں کو یوم الحسین (ع) کے موقع پر تکفیری طبقے کو سڑکوں پر لاکر مصروف رکھا اور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشتگردوں کو اپنے ساتھیوں سمیت فرار کرانے میں کامیاب ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ دشمنی اور دہشت گردی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے یوم الحسین (ع) میں شریک طلبہ کو یونیورسٹی سے خارج اور بھاری جرمانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شیعہ ملت اور نوجوان اس معاملے میں پھنسا رہے جبکہ امریکی و اسرائیلی منصوبہ ساز اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کا موقع فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ نیئر عباس مصطفوی کی گرفتاری کے پیچھے دہشت گرد اور تکفیری عناصر کے علاوہ کرپٹ حکمران اور وزراء ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت گلگت میں عوام کے توجہہ کو منتشر کرکے رکھنا چاہتی ہے تاکہ بدعنوانیاں کھل کر سامنے نہ آئیں اور اپنی کرسی و اقتدار کو دوام ملے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبائی حکومت میں ثلاثہ منحوسہ بن چکا ہے جس کی باہمی ملی بھگت سے گلگت کا امن تباہ و برباد ہوگیا ہے۔ اس میں امریکی ادارے، دہشت گرد تکفیری ٹولے اور کرپٹ حکومت، یہ تینوں طاقتیں ہرگز نہیں چاہتی کہ گلگت میں امن و امان ہو، اس مقصد کے لیے علامہ نیئر کو گرفتار کیا، یوم الحسین (ع) پر پابندی لگائی اور جیل سے تیسری بار دہشت گرد بھگائے گئے۔ حکومت ہمارے صبر کا مزید امتحان نہ لیں علامہ نیئر عباس کو رہا نہ کیا گیا تو بلتستان میں جو حالات پیش آئیں گے اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔در این اثنا علامہ سید حسین مطاہر موسوی رکن شوری نطارت مجلس وحدت نے علامہ سید علی رضوی سے سیکرٹری جنرل بلتستان کا حلف لے لیا

press.khatabمجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ضلعی عہدیداران کا اجلاس لاہور میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کے زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں پنجاب کے 37 اضلاع کے نمائندون نے شرکت کی۔ اجلاس صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہا، جس میں موجودہ ملکی صوتحال اور آئندہ انتخابات سمیت ملکی سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام اضلاع نے اپنی سیاسی اور ملی حکمت عملی سے صوبائی کابینہ کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ پاکستان کو درپیش داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام محب وطن قوتوں کا اتحاد نہایت ضروری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی، کرپشن، لاقانونیت اور بے روزگاری ملکی استحکام کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محب وطن قوتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کریں۔ علامہ امین شہیدی نے کراچی اور کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی اور کوئٹہ میں فوری طور پر فوجی آپریشن کیا جائے، تاکہ لوگوں کو تحفظ اور امن مہیا کیا جاسکے۔

allama hasan zafar mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے مومنین نے ہمیشہ ملت جعفریہ پاکستان کے لئے روڈ میپ دیا ہے، ملت جعفریہ کی بیداری کے لئے کراچی کے مومنین ہمیشہ صف اول کا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی پر منعقدہ کفن پوش دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آج کراچی کے مومنین نے 36 گھنٹوں پر مشتمل دھرنا دے کر یہ ثابت کر دیا کہ دشمن چاہے کتنی سازشیں کرلے لیکن یہ ملت جعفریہ اپنے حقوق کی جنگ کے لئے ہر میدان عمل میں موجود ہے، آج یہاں ملت کی تمام تنظیمیں، ماتمی انجمنیں و دیگر ادارے ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے سکیورٹی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے ایجنسیوں آؤ اور نمائش چورنگی کے اس منظر کو دیکھو، آج اس ملت جعفریہ نے تمہارے اربوں ڈالر ضائع کر دیئے ہیں، تم نے جو اس ملت کو تقسیم کرنے کی سازش کی تھی وہ اس ملت نے آج اپنی بیداری اور اتحاد سے ناکام بنا دی ہے۔

yafiz naveed mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری تعلیم یافث نوید کا کہنا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نوجوانوں کو یہ سعادت حاصل ہے کہ یہ نوجوان ہر سال عاشور کے بعد پورے پاکستان کے تعلیمی اداروں میں امام حسین (ع) کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یوم حسین (ع) منعقد کرتی ہے جو کہ اُن کا حق ہے، گزشتہ چند سالوں سے کچھ شرپسندوں کو یوم حسین (ع) سے تکلیف ہو رہی ہے اور یہ بات واضح ہے کہ امام حسین (ع) سے تکلیف اُسی کو ہوگی جو یزیدی فکر اور سوچ کا حامل ہوگا، گزشتہ دنوں قراقرام یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین (ع) کی تقریب منعقد کرنے کی پاداش میں امامیہ نوجوانوں کو یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا جو کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی علم، اسلام اور انسان دشمن پالیسی کی علامت ہے، یونیورسٹی انتظامیہ نے چند شرپسندوں کے خوف سے بے گناہ طلباء کو یونیورسٹی سے نکالا ہے جو کہ یزیدیت کی ترجمانی ہے۔ قراقرم یونیورسٹی کی انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور طلباء کو بے دخل کرنے کے احکامات واپس لے ورنہ پوری قوم کراچی کی طرح ہر شہر میں دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی، جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یافث نوید ہاشمی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

nasir sherazimwmپاکستان اقتصادی، معاشی، سیاستی سمیت دیگر بحرانوں سے دوچار ہے۔ ملک کی سلامتی خود مختاری کو خطرات لاحق ہیں، قوم مایوسی کا شکار ہے، ہر ایک کو چور لٹیرا سمجھتے ہیں۔ یہ حالات حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں، کرپشن، لوٹ مار امریکہ اور مالیاتی اداروں کی غلامی کا نتیجہ ہیں جبکہ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے۔ اللہ تعالٰی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے مگر نااہل، بددیانت اور کرپٹ قیادت نے پاکستان کو اس حال میں پہنچایا ہے۔ کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔ جس میں پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، اے این پی برابر کی شریک ہیں۔ حکومت بھتہ خوری، ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے اپنی حکومت بچانے کیلئے سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کیلئے غیر مستحکم کیا جا رہا ہے۔ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کی عوام اپنے صوبوں کا مطالبہ کر رہی ہے جو اُن کا حق ہے مگر حکومت صرف پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے ملتان میں آئی ایس او پاکستان کی ڈویژنل مسئولین کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

krch.dhrna01ملت جعفریہ کی تاریخی کامیابی، حکومت مطالبات ماننے پر مجبور،41 گھنٹے بعد کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ ناظر عباس تقوی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا ہے، لہٰذا اس کفن پوش دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں اور سندھ بھر کو جام کرنے کی دی جانے والی کال کو واپس لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کے وفدنے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے مذاکرات کئے اور شیعہ قوم کے مطالبات حکام بالا کے آگے پیش کئے، جس پر گورنر سندھ نے مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مذاکراتی کمیٹی میں شیعہ علما کونسل کے علامہ ناظر عباس تقوی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ صادق رضا تقوی، شیعہ ایکشن کیمٹی و مجلس وحدت کے علامہ مرزا یوسف حسین، قاسم نقوی، شیعہ علما کونسل کے علامہ جعفر سبحانی اورعلامہ شبیر حسن میثمی و دیگر شامل تھے۔
مذاکراتی کمیٹی نے مطالبات کئے تھے کہ آئندہ کسی پر بھی جھوٹا توہین رسالت کا مقدمہ قائم نہیں کیا جائے اور اس سلسلے میں موجود قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے، علامہ آفتاب حیدر جعفری و دیگر شہدائے قاتل فی الفور گرفتار کئے جائیں، دہشت گردوں کی سیاسی سرپرستی کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، قراقرم یونیورسٹی کے جن لڑکوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے ان تک تعلیم کی رسائی کو یقینی بنایا جائے، جن مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کو صدر زرداری کے حکم پر روکا گیا ہے ان کی سزا پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جو این جی اوز سزائے موت کی سزا کو ختم کرانے کے لئے کوشاں ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، شہداء کے خانوادگان میں سے کسی ایک فرد کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کو دس لاکھ معاوضہ دیا جائے بعد ازاں شرکائے دھرنا پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
اس دھرنے آج ایک بار پھر یہ ثابت کردیا کہ ملت کے تمام رنگ اپنی الگ الگ شناخت کے باوجود ایک ہیں درحقیقت یہ ایک ایسا گلادان ہے جس میں مختلف اقسام کے پھول رکھے گئے ہیں جن میں ہرایک کی ایک الگ خشبوہے وحدت اور مشترکہ کوششوں کے اس سفر کو مزید آگے بڑھنا چاہیے

Allama raja nasir abbas jaffry.mwm.krcمیڈیا پر جاری ہونے والے ایک اہم بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف گذشتہ روز سےتسلسل کے ساتھ کے ساتھ جاری ہزاروں مرد و زن کے دھرنے کے بارے میں کہاکہ کراچی شہر میں چوبیس گھنٹے سے دہشت گردی کیخلاف جاری منظم دھرنا اسلام اور ملک دشمن طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام دہشت گردوں سے زیادہ طاقتور ہیں اور دھرنا جاری رہیگا۔دھرنا قومی وحدت کا ایک اچھا نمونہ ہے
واضح رہے کہ اس دھرنے کہ جس کی دعوت شیعہ علما کونسل کراچی کی جانب سے دی گئی تھی جس کی حمایت تمام شیعہ جماعتوں نے کی ہے اور مجلس وحدت مسلمین کراچی اپنے کارکنوں کے ساتھ مسلسل اس دھرنے میں شریک ہے اور اس وقت یہ دھرنا قومی وحدت کی ایک اچھی مثال بن چکا ہے

nisar faizi.mwmڈھوک سیداں میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئیبرادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود نے کہا کہ آج کا طاغوت ، فرعون اور یزید، مقصد کربلا اور پیغام عاشورہ سے خوف زدہ ہے اور عزاداری سید شہداء کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ سمجھتا ہے ۔ شہداء عزادری سید الشھداء نے کار حسینی انجام دیتے ہوئے آج کی کربلا میں اپنے لہو سے اپنا نام لکھوا دیا ہے ۔ کوئٹہ ، کراچی ، ڈی آئی خان اور راولپنڈی میں عزاداری کو نشانہ بنانے والی یزیدی طاقتیں ملت جعفریہ کی ہمت اور استقامت کے سامنے ناکام و مایوس ہوئیں۔انشاء اللہ جو زندہ ہیں وہ کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے سنت زینبؑ و سجادؑ ادا کریں گے اور عزاداری کی بقا ،دوام اور پرچار کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہداء کے لہو کی امین جماعت ہے اور انشاء اللہ ان شہادتوں سے مقصد شہادت مزید نمایاں ہوگا اور شہادتوں کے متوالے اپنے لہو کے زریعے وقت کی یزیدی طاقتوں کو شکست دیں گے۔ جیسے حزب اللہ نے فقط 133شہید دیے اور مقابلے میں اسرائیل جیسی فوجی طاقت کو شکست دی۔ہمیں تیاری کرنی ہوگی ،منظم ہونا ہوگا، اپنی صفوں میں اتفاق اور وحدت پیدا کرنا ہوگا۔ دشمن جن حربوں کے زریعے ہماری طاقتوں کو پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے ہمیں انہی راستوں سے دشمن کے نفوذکو روکنا ہوگا۔ 13جنوری کو لیاقت باغ، راولپنڈی میں انشاء اللہ شہداء عزاداری محرم الحرام کا چہلم پوری شہامت اور عظمت کے ساتھ منایا جائے گا جس میں علماء تشیع و اھل سنت ، خطباء ، زاکرین ،سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام شرکت کریں گے۔ خانوادہ شہداء ڈھوک سیداں، کر اچی، کوئٹہ اور ڈی آئی خان خصوصی شرکت کریں گے۔مجلس عزا سے ضلعی سیکرٹری تبلیغات مولانا اکبر کاظمی نے خطاب کیا اور فضائل اہل بیت ؑ و شہادت امام زین العابدین ؑ بیا ن کیے۔مجلس عزا میں مومنین کی ایک کثیر تعداد شریک تھی۔

karachi sit-inشیعہ نسل کشی کے خلاف شیعہ علما کونسل کی جانب سے دی گئی دعوت پر پاکستان کی تمام شیعہ جماعتوں کا مشترکہ دھرنا اب اپنے چوبیس گھنٹے پورے کر چکا ہے اب تک کسی بھی حکومتی اہلکار نے شرکاء دھرنا سے رابط نہیں کیا دھرنے کی انتظامیہ نے مختلف جماعتوں پر مشتمل ایک کیمیٹی بنائی ہے جس میں مجلس وحدت مسلمین ،شیعہ ایکشن کیمیٹی ،آئی ایس او،جے ایس او،اور خود شیعہ علماکونسل کے علاوہ بھی جماعتیں ،ادارے وغیرہ شامل ہیں یوں بظاہر یہ اتحاد و وحدت کا ایک بہترین نمونہ ہے 
اس کیمیٹی کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دھرنے کے اختتام نیز مذاکرات کے حوالے سے فیصلہ کرے اور مذاکرات کی صورت میں یہی کیمیٹی مذاکرات کرے گی ۔
اب تک جب کہ دھرنے کو چوبیس گھنٹے گذرچکے ہیں دھرنے میں شریک تمام افراد کی جانب سے مکمل احتیاد برتی جارہی ہے خاص طور پر میزبان جماعت شیعہ علماکونسل پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی طور احتیاد کے دامن کو ہاتھ سے جانے نہ دے نیز ہر حال میں اس قومی وحدت کو برقرار رکھے تمام ترفیصلوں میں سب کے اعتماد کو حاصل کرنے کی کوشش کرے 
الحمداللہ اب تک دھرنے میں ہزاروں مردوزن اور یہاں تک کہ بچے بھی شامل ہیں پوری پوری خاندان شریک ہیں آج صبح اگرچہ گذشتہ رات کراچی میں پھیلائے جانے والے حالات کے سبب ٹرانسپورٹ بند تھی لیکن ہزاروں افراد نے پیدل یا ذاتی گاڑیوں میں دھرنے میں شرکت کی جبکہ شہر میں خوف کی فضا کے ساتھ ساتھ شدید خطرات بھی موجود ہیں ۔
اب جبکہ ایک اچھا قدم اٹھایا گیا ہے تو پھر ضرورت اس بات کی ہے کہ اسے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے اور کسی بھی قسم کو دباو یا سازش کا شکار نہ ہوں 
دوسری جانب تمام ملت کو چاہیے کہ وہ مختلف خول سے باہر نکل کر دھرنے کی پوری مددکرے جیساکہ اس وقت قومی مختلف تنظموں کی جانب سے ہورہا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکن جیساکہ سیکرٹری جنرل کراچی علامہ صادق تقوی نے کہا پورے ملک میں کسی بھی قسم کی کال پر عمل درآمد کے لئے تیار ہیں اگر کراچی میں حکومت نے دھرنے کے شرکا کو شرپسندوں کے زریعئے یا پالتوسامراجی آلہ کاروں کے توسط سے کسی قسم کا غلط قدم اٹھایا تو اس کا اثر پورے ملک میں پڑے گا ۔مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل نے اس سلسلے میں خصوصی میڈیا ٹیم تشکیل دی ہوئی جو بہت ہی باریکی سے تمام چیزوں کو مانیٹر کررہے ہیں ۔
ذمہ دار افراد اور اداروں کو جان لینا چاہیے کہ کسی بھی قسم کا غلط قدم ملک میں بحران پیدا کر سکتا ہے اس لئے حکومتی ذمہ داروں کو شرکاء دھرنا کے پاس جاناچاہیے اور ان سے مذاکرات کر کے مطالبات پورے کرنے چاہیے دوسری صورت میں ممکن ہے کہ دھرنوں کا یہ سلسلہ پورے ملک میں شروع ہوجائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree