The Latest

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی26کے ضمنی انتخابات میں منتخب ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خادم حسین سے ملاقات کی ، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین ، رکن شوریٰ نظارت راجہ مظہر علی خان ، ایم ڈبلیو ایم جہلم کے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا راجہ محسن علی کے علاوہ ماتمی و عزادار تنظیموں کے نمائندگان شامل تھے ، وفد نے چوہدری خادم حسین کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہو ئے اس توقع کا اظہار کیا کہ کہ وہ صوبائی ایوان میں عوام بالخصوص ملت تشیع کے حقوق کے لیے موثر آواز بلند کریں گے ، چوہدری خادم حسین نے ضمنی انتخابات میں تعاون کرنے ایم ڈبلیو ایم اور ملت تشیع کی دیگر تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔ ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائدین کی پالیسیوں اور ان کے کالعدم تنظیموں سے روابط کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملت تشیع کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا،چوہدری خادم حسین نے کہا کہ وہ بہت جلد اس ضمن میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت سے بات کریں گے۔ واضح رہے مرکزی سیکرٹری روابط کی تجویز پر ملک دلدار  حسین علوی کو ضلع جہلم پولیٹکل کواڈنیٹر منتخب کیا گیا، ملاقات کے دوران باہم دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Sadiq taqvi.mwmپولیس اور حساس ادارے ملت جعفریہ کے خلاف بد نیتی پر مبنی مقدمات بنانے کاسلسلہ فوری بند کر دیں۔حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ مولانا صادق رضا تقوی
کراچی (پ ر) حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گرفتار کرے اور قرار واقعی سزا دے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچیکے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رض اتقوی اصغر زیدی ۔اور آصف صفوی نے شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کاظمین نیو کراچی اورمسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا چہرہ بے نقاب کرے اور ان کو گرفتار کر کے قانونی کاروئی کرئے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ گذشتہ روز نیو کراچی میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جبکہ بدھ کے روز ایک مرتبہ پھر کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہ کے دہشت گردوں نے شاہ فیصل کالونی میں واقع مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر دہشت گردانہ حملہ کیا اور مسجد و امام بارگاہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ان کاکہنا تھا کہ مساجد و امام بارگاہوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عالمی استعماری قوتوں امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر پاکستان بھر میں مسلمانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مولانا صادق رضا تقوی نے چار روز قبل گرفتار کئے جانے والے پانچ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ریاستی ادارے ناصبی تکفیری کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کر رہے ہیں اور دوسری جانب شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گھروں سے اغوا کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازشیں کی جا رہی ہیں۔صادق تقوی کاکہنا تھا کہ پانچ شیعہ نوجوانوں میں سے چار سگے بھائی ہیں جن کو چار روز قبل ان کی رہائش گاہ سے اغوا کر لیا گیا تھا جبکہ پانچویں شیعہ نوجوان کو بھی آفس سے گھر آتے ہوئے تین روز قبل گرفتار کیا گیا تاہم متعصب پولیس انتظامیہ اور حساس اداروں میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے سرپرست شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز اور جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی سازش کر ہے ہیں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حکومتی ایوانوں تک پہنچنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا اور ملت جعفریہ اپنے حقوق اور دفاع کے لئے راست اقدامات کرنے سے گریز نہیں کرے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے تیرہ جنوری کو شہدائے محرم الحرام کے چہلم کو شان و شوکت کے ساتھ منانے کے لئے رابط مہم کو تیز تر کردیا ہے 
اسی سلسلے میں آج علامہ اصغر عسکری ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب ،اقرار حسین مرکزی سیکرٹری روابط اور ذوالفقار اسدی سیکرٹری تنظیم سازی پنجاب نے چکوال کا مشترکہ دورہ کیا 
چکوال مہاجرین میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کی کابینہ اور عمائدین شہر سے ملاقات کی اور تیرہ جنوری کو لیاقت باغ راوالپنڈی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان چہلم شہدائے محرم الحرام کے سلسلے میں دعوت دی اور صلح مشور کیا جبکہ دوسری جانب وفدنے تلہ گنگ میں بھی وفد نے عمائدین شہر خاص کر تنظیم امام زمانہ ع کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں اس عظیم الشان چہلم میں شرکت کی دعوت دی

sadiqtaqvi001mwmمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگزیر ہے۔ کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب ہم قائد اعظم کے افکار پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اور غلامی سے نجات کا درس ملتا ہے لیکن آج حالات بالکل اس کے بر عکس ہیں۔ کیونکہ آج کا حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر کیا گیا تھا اگر آج دو قومی نظریے پر عمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم ولادت کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اور یونٹس میں ''قائد اعظم کا پاکستان'' کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا قائداعظم ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند سیاستدان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مسلمان قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ قائداعظم ایک عہدساز شخصیت کے حامل تھے، جن کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ ان کا شمار دنیا کے عظیم سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ اگر آج کا سیاستدان واقعاً پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے تو اْسے قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان اپنے مذہب و عقیدہ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکیں، جہاں پر عدل، انصاف، اخوت اور مساوات کا بول بالا ہو مگر آج کا پاکستان اس سے یکسر مختلف ہے۔ یہاں پر کرپشن، عدم تحفظ، بددیانتی اور استحصال کا راج ہے

mwmsindh raja nasir01حکومت امن و امان کی صورتحال فوری طور پر بحال کرے، موجودہ ملکی حالات میں ملک میں کئی بنگلا دیش جنم لے سکتے ہیں، مجلس وحدت مسلمین 24 مارچ کو حیدرآباد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرے گی۔ یہ بات مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کلب ٹنڈو محمد خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ دوہفتوں سے وادی مہران کے دورے پر ہیں 

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ اس وقت ملک میں اہل تشیع افراد کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا جارہا ہے اور حکومت امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، اگر موجودہ حکومت حالات کنٹرول نہ کرسکی تو ملک میں کئی بنگلا دیش جنم لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع افراد کی ایک بہت بڑی تعداد پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتی تھی لیکن آئندہ انتخابات میں اہل تشیع اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف ملک کے سپاہ سالار ہیں لیکن وہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں، بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں۔

aga rizvi skd.0مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین و سماجی رہنما علامہ سید علی رضوی نے صحافیوں کے ساتھ گلگت کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف گلگت میں آپریشن کرنا کو کوئی فائدہ نہیں وفاقی وزیر داخلہ خود اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ دیامر میں دہشگردوں کے ٹرینگ کیمپ موجود ہیں اور دہشتگردوں کی پیداوار دیامر سے ہوتی ہے لہذا سب سے پہلے آپریشن دیامر میں ہونا چاہیے اور اس کے بعد گلگت میں بھی آپریشن ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو مکمل پتہ ہے کہ دہشت گرد کہا ں کہاں رہتے ہیں ،آپریشن سے پہلے اعلانات کرکے دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بات پر کوئی شک نہیں کہ قیام امن کے لئے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے لیکن اصل ذمہ داری حکمران جماعت کی ہے لیکن حکومت ایک طرف دہشتگردوں کو جیل سے فرار کراتی ہے تو دوسری جانب دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا شوشہ چھوڑتی ہے حکومت پہلے مفرور دہشت گردوں کو گرفتارکرے ۔
انہوں نے صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دیکھیں اگر آپریشن کرنا ہے تو پھر اس آپریشن کو انتہائی غیر جانب دارانہ اور موثر ہونا چاہیے

raja nasir mehranمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے وادی مہران میں اپنے دورے کے دوسرے ہفتے میں حیدر آباد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد نمازروزہ ؛حج ، زکواۃ اور ولایت ہے اور ان میں سب سے زیادہ زور ولایت پر دیا گیا ہے اگر انسان فلسفہ ولائت سے آگاہ ہو جائے تو اسے پورے اسلام سے شناسائی ہو جائے گی، انہوں نے کہا کہ مقصد حسینی کو سمجھنے کے لے ولایت کو سمجھنا ہوگا ، انہوں نے ملکی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کے اکابرین اور جوانوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے اور حکومت و حکومتی ادارے قاتلوں کو پکڑنے کی بجائے ان کی سرپرستی کر رہے ہیں ، کانفرنس سے علامہ حیدر علی جوادی اور علامہ مختار امامی نے بھی خطاب کیا ۔

aminshahidi.quetta01مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے الہدیٰ مرکز تبلیغات کے زیراہتمام دو روزہ پیام کربلا کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ حسینی قندہاری علمدار روڈ کوئٹہ میں کیا گیا۔ کانفرنس میں کوئٹہ کے اہل تشیع نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ ثمر نقوی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل تشیع نے خون دے کر تلوار پر فتح حاصل کریں۔ کوئٹہ کے اہل تشیع کو راہ حق پر چلنے کیلئے استقامت علوی سے کام لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں ڈٹے رہنے کی نسبت فقط اپنے آپ کو شیعہ کہنا آسان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع کے دشمن کو اسلام کے نام پر ہر قسم کی آزادی حاصل ہے۔ ہر قسم کی افواہیں، پروپیگنڈے، شیطانی دھوکہ بازی، قتل و غارت، شب خون، وحشی گری وغیرہ۔

uet-lecture-faizeeمجلس وحدت مسلمین شعبہ فلاح و بہبود (خیر العمل فاؤنڈیشن) کے مرکزی مسئول نثار علی فیضی نے کہا ہے کہ سوشلزم، کمیونزم، لبرل ازم اور انسانوں کے بنائے ہوئے دیگر فرسودہ نظاموں نے انسانیت کو بدبختی، شقاوت اور تباہی و بربادی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس کی وجہ سے پوری انسانیت مایوسیوں اور محرومیوں کی لپیٹ میں ہے، آج اسلامی بیداری کے طفیل ان تمام فرسودہ نظاموں کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں اور ہر ذی شعور یہ تسلیم کرتا ہے کہ انسانیت کو صرف اسلامی فکر ہی کمال اور سربلندی کی جانب لے جاسکتی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف انجیئرنگ ٹیکسلا کے امامیہ طلبہ سے بات چیت کے دوران کیا۔ نثار فیضی نے کہا کہ آج ملت تشیع کو درپیش خطرات دراصل انسانیت کے گرد منڈلانے والے خطرات ہیں، پوری دنیا میں قرآن و اہلبیت (ع) کے پیروکاروں کا خون بہایا جا رہا ہے اور انسانیت کے دشمن معصوم بچوں اور بے ضرر انسانوں کی جان کے درپے ہیں۔

نثار فیضی نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی مکتب قرآن و اہلبیت (ع) کے ماننے والے متحد ہوئے، وہاں اسلام اور انسان دوست قوتوں کو تقویت ملی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان انہی ارمانوں اور آرزووں کی تکمیل کے لیے میدان عمل میں اتری اور وطن عزیز کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر ہی ہے، ہمارے ملک کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں مثبت قوتوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا گیا، مسند اقتدار پر ایک خاص طبقہ براجمان رہا، جس نے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کیے رکھا، جس کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی کا معیار ابتری کا شکار ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے محب وطن اور دینی جذبہ رکھنے والے طبقہ کو آگے بڑھ کر اجتماعی جدوجہد کے لیے تمام گروہی، مکتبی اور ذاتی اختلافات ختم کرکے ملکی سالمیت اور اسلام کی سربلندی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

سیکرٹری فلاح و بہود کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے نقش پا پر چلتے ہوئے اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے پورے ملک میں سیاسی عمل شروع ہوچکا ہے اور اس ضمن میں ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ سیاسیات فعال کردار ادا کر رہا ہے، ماضی کے تجربات کی روشنی میں ایک ٹھوس سیاسی لائحہ عمل تشکیل دیا جاچکا ہے، جس کے تحت سیاست کے میدان میں مرحلہ وار امیدواروں کی کامیابی کے لیے حکمت عملی پر غور و خوض جاری ہے۔

christmas-gifts01مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پچیس دسمبر کرسمس کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 
پچیس دسمبر ہمیں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کو مزید مستحکم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت عیسی مسیح صرف مسیحیوں کے پیامبر نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے بھی نبی ہیں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کوان کے کرسمس کے موقع پر دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید ہے کہ آنے والا نیا عیسوی سال اہل وطن خاص کر مسیحیوں بھائیوں کے لئے خوشیوں کاپیغام لیکر آئے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح حضرت عیسی مسیح ع نے بلاتفریق رنگ و نسل معاشرے کے ہر فرد کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھا اور مظلوم طبقات کی مدد کرنے کی تاکید کی یہاں تک کہ آپ کو ستمگروں اور ظالموں نے سخت ازیتیں پہنچائی ،اسی طرح مملکت خداداد میں بھی ہم وطن بلاتفریق رنگ و نسل عقیدہ و مذہب ایک دوسرے کے ساتھ اور خاص کر معاشرے کے مظلوم طبقات کے ساتھ باہمی تعاون جاری کھیں گے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree