لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم ڈبلیو ایم خواتین کے تحت اجتماعی اعتکاف کا انعقاد

08 اگست 2013

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام جامع مسجد الحسین اچھرہ ماربل مارکیٹ لاہور میں اجتماعی،تربیتی،معرفتی خواتین کے لیئے اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوران اعتکاف مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جیس میں مختلف علمائے کرام نے دروس دیئے۔ مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ابوذر مہدوی نے فلسفہ اعتکاف اور اسرار اعتکاف پر جامع درس دیا اور خواتین کی تربیت کو معاشرہ سازی کیلئے سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب آیت اللہ روح اللہ خمینی (رح) نے ماں کی گود کو یونیورسٹی یعنی درس گاہ کا درجہ دیا کیونکہ بچے کی پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہیں بہتریں ماں ہی اعلیٰ معاشرے کی تکمیل کیلئے کردار ادا کرتی ہیں۔ معتکفین سے جامع مسجد الحسین کے خطیب علامہ حسن رضا قمی نے عبادات اور دعا کے موضوع پر درس دیتے ہوئے کہا کہ معصومین (ع) کا فرمان ہے کہ دعا مومن کا اسلحہ ہے معاشرے میں بگاڑ کی اصل وجہ مسلمانوں کا دعا و عبادات سے دوری ہیں اگر ہم غیراللہ کے بجائے رب زوالجلال کے سامنے سربسوجود ہوں تو ان تمام خرافات سے معاشرہ پاک ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں آئے دن آفات جو کبھی دہشت گردی،سیلاب،قحط ذدگی، ناگہانی اموات کا اصل سبب احکامات الہی سے دوری اور دعا و عبادات سے غافل ہونا ہے۔

 

معتکفین سے خطاب میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پاکستان خواہر خانم سکینہ مہدوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہیں کہ وہ ملت کی خواتین کی تربیت اور بیداری میں حالات جیسے بھی ہوں کردار ادا کریں الحمد اللہ آج پاکستان میں ملت جعفریہ کے خواتین ملی،مذہبی امور میں اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں چاہے وہ ملک میں ہونے والے سانحات میں دشمن کے خلاف ہونے والے مظاہروں،دھرنوں،امدادی کاموں،یا تربیتی و تبلیغی امور ہوں ہر جگہ خواتیں صف اول کا کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ اجتماعی اعتکاف میں نوجوان بچیوں کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ لاہور شہر میں خواتین کی اجتماعی اعتکاف کا پہلا منظم اور پر وقار اجتماع تھا جو قابل تعریف اور قابل تقلید پروگراموں میں سے تھا۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل خواہر ہما تقوی کی بھی اس روح پرور پروگرام کی انعقاد میں گراں قدر خدمات سر انجام دیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree