The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی عوامی کالونی یونٹ کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ ولی العصر ع میں قائد مُقاومت شہیدِ سیّد حسن نصر اللّٰہ رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم پر مُلک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا اپنے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی زیرقیادت حملہ ۔حملہ اس وقت کیا گیا جس وقت مجلس عزا جاری تھی۔

بعد ازاں اندھادھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے عزاداروں کی عیادت کیلئے مجلس وحدت مُسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کا جناح اسپتال کا دورہ، ناقِص طبی امداد کی فراہمی اور علاج معالجے میں لاپرواہی کے سبب ایم ڈبلیوایم قائدین نے تمام زخمیوں کو ایک نجی اسپتال منتقل کروادیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، کاظم عباس، علی نیّر ، ہادی شہیدی، سیّد حسن کاظمی و دیگر شامل تھے ۔

جبکہ ڈویژنل صدر علامہ مُحمد صادق جعفری صاحب حملے کے وقت مجلس عزا سے خطاب کیلئے جائے وقوعہ پر ہی موجود تھے اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ ذمیداران سے فوری رابطہ اور ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیااور تمام زخمی عزاداروں کی جلد مُکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ایک روزہ تنظیمی دورے پر ضلع جعفر آباد پہنچے۔ انہوں نے گوٹھ ہجوانی جمالی شاہی چوکی میں عوام سے خطاب کیا اور دوپاسی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں ضلعی کابینہ اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ نشست کی۔ اس موقع پر سابقہ صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ برکت علی مطہری، ضلعی صدر سید اسرار حسین شاہ دوپاسی، نائب صدر سجاد حسین، سینئر تنظیمی رہنماء سید شبیر علی شاہ، طیب خان ھجوانی، مولانا علی حسن و دیگر تنظیمی ذمہ داران موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈمکی نے کہا کہ لبنان اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا پوری امت مسلمہ پر فرض ہے۔ آج امت مسلمہ کو متحد ہوکر قبلہ اول فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کی تحریک کا ساتھ دینا چاہئے۔ اس حساس مرحلے پر عرب اور مسلم حکمرانوں نے فلسطین اور قبلہ اول کے ساتھ جو خیانت کی ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم قوموں کی سمت اور مستقبل کا تعین کرتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں متنازعہ مسلکی نصاب تعلیم کا نفاذ افسوس ناک عمل ہے۔ ملت جعفریہ کے اعتراض اور احتجاج کے باوجود بعض ناعاقبت اندیش عناصر مسلم پاکستان کو مسلکی تفریق کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے کروڑوں عاشقان اہل بیت شیعہ اور سنی مسلمان موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم پر اعتراض کرتے ہوئے اسے رد کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعیان علی کے علاوہ کروڑوں محبان اہل بیت اہل سنت اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ نصاب تعلیم سے واقعہ کربلا اور تعلیمات اہل بیت کو نکال کر نصاب تعلیم میں آل رسول کے دشمنوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اتوار 20 اکتوبر کو شعبہء تنظیم سازی کے تعاون سے بلوچستان میں تنظیم سازی سیکرٹریز کے لئے تنظیمی تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی۔ ورکشاپ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے سیکرٹری تنظیم سازی شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)جامعہ المنتظرلاہور میں حمایت مظلومین کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور مولاناسید حسن رضا ہمدانی نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے ایم ڈبلیوایم کی نمائندگی کرتے ہوئے خطاب بھی کیا۔ بعد ازاں مظلومین فلسطین ولبنان کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی درخواست پرحلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز کی ری کاؤنٹنگ کے دوران شکست کے یقین کے بعد سندھ کی فاشسٹ حکومتی جماعت کے مسلح نقاب پوش دہشت گردوں کے الیکشن کمیشن آفس پر حملے، سرکاری عملے کو ذدوکوب کرنے اور انتخا بی ریکارڈ نظر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،پی پی پی کے مینڈیٹ چور ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کو اس جرم میں فالفور نااہل قرار دیکر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار خالد محمود علی ایڈوکیٹ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

قومی اسمبلی حلقہ این اے 231 ملیر میں انتخابی نتائج میں جعل سازی کے باعث پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے نامزد امیدوار خالد محمودعلی ایڈوکیٹ کی اپیل پر الیکشن ٹریبونل کی جانب سے 4 پولنگ اسٹیشنز کی ری کاونٹنگ کے حکم پر ریجنل الیکشن کمشنر آفس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی بطور فریق حاضر ہوئی ، ایم ڈبلیوایم کے ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی اور نامزد امیدوار سید عارف رضا زیدی اپنے وکیل حسنین علی چوہان ایڈوکیٹ کےہمراہ الیکشن ٹریبونل کے سامنے پیش ہوئے۔

ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے آغاز سے چند لمحے قبل پی پی پی کےجعلی ممبر قومی اسمبلی عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کااظہارکرتے ہوئے ری کاؤنٹنگ پر اعتراض اٹھادیااسی دوران سندھ کی برسراقتدار فاشسٹ جماعت پی پی پی کےدرجنوں مسلح نقاب پوش دہشت گردوں نےجیئے بھٹو کے نعرے لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن کی بلڈنگ میں گھس کرتوڑ پھوڑ کی اور ووٹوں کے بوروں کو باہر نکال کر پیٹرول چھڑ ک کر آگ لگادی۔پولیس اور قانون نافذکرنے والے ادارے اس تمام دہشت گردی میں برابر کے سہولت کاربن کر تماش بین کا کردار ادا کرتے رہے اورپولیس کی ملی بھگت سے مسلح نقاب پوش حملہ آور باآسانی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

سید احسن عباس نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پی پی پی کے مینڈیٹ چور ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کو ریاستی ادارے پر حملے ، سرکاری عملے کو ذدوکوب کرنے اور انتخا بی ریکارڈ نظر آتش کرنے کے جرم میںفالفور نااہل قرار دیکر فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار خالد محمود علی ایڈوکیٹ کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو) موقر بین الاقوامی تحقیقی جریدہ oEconomiajournal میں اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور تحقیقی گروہ کا ریسرچ آرٹیکل  ڈبلیو کٹیگری میں شائع ہوگیا۔

 ڈبلیو کٹیگری میں جگہ پانا تحقیقی میدان میں بڑا اعزاز ہوتا ہے۔ ریسرچ گروپ میں وائس پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو گرلز ونگ شازیہ حمید، ڈائریکٹر اکیڈمک یونیورسٹی آف بلتستان سکردو حاجی کریم خان، انسٹرکٹر کالج آف ایجوکیشن انیقہ بانو، لیکچرر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد نجف علی، لیکچرار پبلک سکول اینڈ کالج صدیقہ جبین اور لیکچرار پبلک سکول اینڈ کالج شامل تھی۔

 اس ریسرچ میں پروفیسر حاجی کریم خان کی خصوصی نگرانی میں ریسرچ اسکالرز نے Determination of Latent Factors Influencing Students’ Dropout in Secondary Schools  کے موضوع پر ریسرچ پیپر لکھا جسے بین الاقوامی تحقیقی موقر جریدہ میں جگہ ملی۔

 اس ریسرچ گروپ کی گروپ لیڈر وائس پرنسپل پبلک سکول اینڈ کالج سکردو تھی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میدان سیاست کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی میدان میں بھی یدطولی' رکھتے ہیں اور یونیورسٹی آف بلتستان کے شعبہ تعلیم کے ایم فل سکالر ہیں۔

 اس سے قبل بھی بین الاقوامی جریدوں میں انکے تحقیق کو جگہ ملی اور اچھی سائٹیشن رہی ہے تاہم اب کہ بار اہم ترین کٹیگری میں ان کو اور انکے ریسرچ گروپ کو مقام پانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ سخت ترین سیاسی اور عوامی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تخلیق و تحقیق اور تحصیل کو جاری رکھنا نہایت قابل قدر اور نوجوانوں کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ اور شہدائے غزہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تکریم شہداء کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد شریک تھی، کانفرنس کا آغاز ذاکر علی اسدی نے تلاوت کلام مجید سے کیا، قاری کاظم علی زیارت عاشورہ کی تلاوت کی، سید ثقلین سلمہ نے منقبت سے شرکاء کے دلوں کو گرمایا، کانفرنس کے مہمان خصوصی اور خطیب مجلس وحدت مسلمین اُمور خارجہ کے سیکرٹری حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر شفقت شیرازی تھے۔ ڈاکٹر شفقت شیرازی نے خطاب میں کہا کہ شہید ایک ایسی شخصیت تھے جن کی خوبیوں کے دشمن بھی معترف تھے، شہید ایک مخلص ترین انسان تھے جو ولایت کے سچے پیرو تھے، شھید امریکا و اسرائیل کے مخالف تھے اور بہادر ترین انسان تھے، اپنی شہرت کی بلندیوں پر ہونے کے باوجود سادہ ترین انسان تھے جو اپنی ملت کی بہت زیادہ قدر کرتے تھے، پھر ان کی ملت ان کی قوم بھی ان کی حد سے زیادہ معترف تھی، سید جہاں دشمنوں کے لیے سخت تھے اسی طرح اپنوں کے لئے اپنے دل میں مہر و محبت رکھتے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ سید کی دشمن پر بہت گہری ریسرچ تھی اس کی طاقت اور اس کی کمزوریوں سے خوب واقف تھے، شہید اپنی ملت اور مسلمانوں کی وحدت کے بہت بڑے داعی تھے اور اس راہ میں سید مقاومت نے بہت قربانیاں دیں، دشمن چاہتا تھا کہ ملت لبنان میں تفرقہ پیدا کرے لیکن سید نے اپنوں کے ساتھ قربتوں میں بہت اضافہ کیا۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ سید کی محبت کسی خاص منطقہ تک محدود نہ تھی بلکہ ہر رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے لوگ سید سے عقیدت و محبت رکھتے تھے۔ پروگرام کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے پروگرام کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض حجۃالاسلام عارف حسین تھہیم نے انجام دیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے اعلی سطح وفد کا اسلام آبادمیں لبنانی سفارت خانے کا دورہ، لبنانی سفیر نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

 چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے لبنانی سفیر سے ملاقات کی اور انہیں سردار شہداء سید حسن نصراللہؒ  و رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی-

وفد میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم سید احمد اقبال رضوی، جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی چہلم سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ بمقام جی سکس ٹو اسلام آباد کے حوالے سے رابطہ مہم جاری، مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کی سید حسنین کاظمی کے گھر عمائدین ملت سے ملاقات، جس میں مرکزی چہلم کے سلسلے میں انتظامات اور اس میں شرکت کے لئے مشترکہ آمادگی کا بھر پور اظہار کیا گیا۔

 اس موقع پر علامہ سید زاہد کاظمی، علامہ محمد حسین مدنی سمیت مختلف ماتمی انجمنوں کے سالار، امام بارگاہوں کے متولی اور عزاداری سے مربوط موثر شخصیات موجود تھیں، شہداء قدس کا چہلم تاریخی شرکت اور معنوی ماحول کے اظہار کا دن ہو گا، معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی دن 11 بجے زیب ممبر ہوں گے جبکہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اختتامی خطاب کے بعد ماتمی دستے عزاداری و نوحہ خوانی کریں گے، چہلم کی تاریخی مجلس عزاء سے علمائے وزاکرین کرام، نامور شعراء وخطباء زکر محمد و آل محمد بیان کریں گے اور شہداء قدس کے لہو اور مقدس مشن سے تجدید عہد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) برادرحسن عارف مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کی مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آمد ۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی ۔

 مرکزی صدر آئی ایس او نے علامہ سید احمد اقبال رضوی کو آئی ایس اوکے مرکزی کنونشن میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر مسئول مرکزی دفتر برادر ارشاد حسین بنگش بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت مرکزی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم میں اہم اجلاس منعقد ہوا،  جس میں تنظیمی امور میں نظم و ضبط اور جماعت کی جانب سے جاری کردہ  پروگرامات کے انعقاد کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ جات اور تنظیم کی جانب سے جاری کردہ پروگرامز کے فالو اپ کے لئے مرکزی مانیٹرنگ ڈیسک کے قیام کی منظوری دی گئی، مرکزی مانیٹرنگ ڈیسک چار افراد پر مشتمل ہو گی، جس کی سربراہی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کریں گے جبکہ اراکین میں ارشاد حسین بنگش، شمس الدین کامل، سید مدثر کاظمی اور سید وسیم الحسن شامل ہونگے۔

Page 15 of 1519

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree