علامہ راجہ ناصرعباس کی زیر صدارت اہم اجلاس، شہید حسن نصراللہؒ کا چہلم شایان شان انداز میں منانے کا اعلان

09 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی سربراہی میں مرکزی مجلس چہلم قائد مقاومت شہید سید حسن نصراللہ ؒ کے حوالے سے  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسینٹرل سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

مرکزی کابینہ ،ضلع راولپنڈی،اسلام آباد کے عہدیداران سمیت دیگر شخصیات اجلاس میں موجود تھیں۔ اجلاس میں مجلس چہلم کے پرشکوہ انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

 اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہید سید امت مسلمہ کا لیڈر ہے یہ سب کا شہید ہے یہ کسی تنظیم یا جماعت کا پروگرام نہیں بلکہ پوری ملت اسلامیہ کا پروگرام ہونا چاہئے جس میں تمام تنظیموں ، انجمنوں، ماتمی سنگتوں سب کو شامل کیا جائے اور اس چہلم کی مجلس کو سید کے شایان شان ہونا چاہئے۔

اجلاس میں ابتدائی ورکنگ کمیٹی کو بھی نامزد کیا گیا۔ نشرواشاعت و سوشل میڈیا کمپین شروع کرنے سمیت عوامی رابطہ مہم پر بھی اہم فیصلہ جات کئے گئے۔

واضح رہے کہ شہید سید حسن نصراللہ ؒ کے چہلم کا مرکزی اجتماع وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 نومبر کو منعقد کرنے کا باضابطہ فیصلہ کیا گیا ہے ، جگہ کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree