The Latest

وحدت نیوز(بلوچستان) مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان صوبہ بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ علمی سیمینار بعنوان" سفیران نور" مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوا ۔سیمینار میں بلوچستان کے مختلف اضلاع کے علمائے کرام  نے شرکت کی ۔

سیمینار سے مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان علامہ محمد اصغر عسکری ، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ پاکستان کے مرکزی رابطہ سیکریٹری علامہ محمد عیسیٰ امینی ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے  صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، MWM بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی ،علامہ برکت علی مطہری اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے ضلعی صدور نے اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ۔اس موقع پر مجلس علماء مکتب اہلبیتٔ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اور احادیث میں علم اور علماء کی بہت زیادہ فضیلت بیان ہوئی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اہم کامیابی ، عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 شائع کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی کہ آئینی تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن 14 دنوں کے اندر اندر تمام قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 45،46 اور 48 جاری کرنے کا پابند ہے لیکن آج تقریباً 25 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن اپنی اس آئینی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیوایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر کل تک کیلئے سماعت ملتوی کی تھی ،اس پٹیشن کے دائر ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے فوراً تمام حلقہ جات کے فارمز جاری کر دیے۔ جوکہ اب الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 پربدترین دھاندلیوںکے آثار صاف صاف نمایاں ہیں، کئی ایک فارم پر اووررائٹنگ کی گئی ہے، وائٹو کا استعمال کرکے ہندسوں کو تبدیل کیا گیا ہے، کئی ایک فارم پرآخر میں درج کل ٹوٹل ووٹوں کی تعداد اوپر درج مختلف امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔

اس سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہا ہے ، بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد اور مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ایک روزہ اسلام شناسی ورکشاپ کا انعقاد ترکی کالونی ڈیرہ اللہ یار میں ہوا۔ جس میں علامہ مقصود علی ڈومکی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے قرآن کریم، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ سید ظفر عباس شمسی نے حالات حاضرہ اور فلسطین، جبکہ ضلعی صدر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے احکام کے موضوع پر درس دیا۔ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم جعفر آباد سید اسرار علی شاہ اور اراکین ضلعی کابینہ بھی اسلام شناسی ورکشاپ کا حصہ بنیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم بنی نوع انسان کے لئے ہادی و راہنماء ہے۔ جس کی عملی تفسیر وارثان قرآن کریم یعنی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد علیہم السلام کی پاکیزہ سیرت و کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریشان انسانیت کو چاہئے کہ وہ اللہ کی رسی یعنی قرآن و اہل بیت کے دامن کو تھام لے۔ اسی میں انسانیت کی فلاح اور نجات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی حکمران اشرافیہ اقتدار اور عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں حکمران جماعتوں کے مذاکرات اور ترجیحات میں عوام اور عوامی مسائل کہیں نظر نہیں آ رہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے سیکرٹری پاکستان ریلوے جناب سید مظہر علی شاہ صاحب  سے انکے آفس میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں پارہ چنار ریلوے لائن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران مال بردار ٹرین کے ساتھ ساتھ مسافر ٹرین کی ٹیکنیکل فیزبیلٹی پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں شخصیات کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ عنقریب اس سلسلےمیں پارہ چنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔ایم این اے حمید حسین نے سیکرٹری صاحب کے کوشیشوں کو سراہا اور تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔ سیکرٹری پاکستان ریلوے جناب مظہر علی شاہ صاحب نے انجینئر حمید حسین صاحب کو ایم این بننے پر مبارکباد بھی دی۔

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ فلسطین میں جاری ظلم و بربریت روز بروز شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ معصوم اور بیگناہ فلسطینی بچوں اور خواتین پر ہونیوالی اسرائیلی جارحیت پر اقوام عالم کی بے حسی اور خاموشی انسانیت کے نام پر دھبہ ہے۔

 انہوں نے فلسطین میں ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک ساتھ مل کر فلسطینی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حالت میں مسلمان ریاستوں کی مجرمانہ خاموشی انسانیت کے بنیادی اصولوں کیخلاف ہے۔

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے زیر اہتمام ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ لندن میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ڈاکٹر شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برطانیہ بھر سے علماء،  زعماء، یوتھ اور ایم ڈبلیو ایم برطانیہ عہدے داران و کارکنان نے بھر پور شرکت فرمائی۔

‎کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ جعفریہ ٹوٹنگ کے ریزیڈنٹ عالم حجت الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن کریم کی آیات کی رو سے شہید زندہ ھوتا ہے-ان کی زندگی سے مراد ان کے افکار و آثار کی زندگی ہے اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقویافکار اور ان کا کردار آج بھی زندہ  ھے۔

 انہوں نے فرمایا کہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی ذات صرف گفتار کی غازی نہیں تھے بلکہ ان کی شخصیت ایک عملی کردار ادا کرنے والی شخصیت تھی۔ اور آج کی یہ کانفرنس اس کی گواہ کہ ۲۹ سال گذرنے کے بعد بھی ان کی فکر زندہ ہے-اس کانفرنس سے جناب حجت الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہید کی شخصیت تھی جنہوں نے شیعہ جوانوں کی ایک تنظیم آئی ایس او کی بنیاد رکھی-

ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی شخصیت ایک مقناطیسی شخصیت تھی کہ وہ ہر قسم کے افراد کو طبقات کو اپنے اندر جذب کر لیتے تھے کہ ہر شخص یہ کہتا تھا کہ میں ڈاکٹر صاحب کا قریبی ساتھی ھوں اور انہی کی دعوت پہ انہوں نے 1980 میں اس تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور  اسی تنظیم کی بدولت وہ علوم آل محمد علیھم السلام کے حصول کے لئے  قم مقدسہ تشریف لے گئےاور علم کی نعمت سے فیضیاب ہوئے ۔

 انہوں نے فرمایا کہ اسلام دین فطرت ھے اور اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو سیاسی اور سماجی نظام کو بھی شامل ہے لہذا ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے اپنی فعالیات کو مذہنی میدان میں محدود نہیں رکھا بلکہ آج جو مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان میں سیاسی میدان میں ایک موثر کردار ادا کر رہی ھے یہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کا خواب تھا جسےآج ناصر ملت قائد وحدت جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم نے عملی جامہ پہنایا ۔

انہوں نے فرمایا کہ حالیہ انتخابات میں جو کامیابی ایم ڈبلیو ایم نے حاصل کی کہ کوئی تکفیری بھی جیت کر اسمبلیوں میں نہیں پہنچ سکا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں کسی بھی شیعہ مذہبی سیاسی جماعت کی طرف قومی اسمبلی اور پنجاب کی صوبائی اسمبلی میں نمائندگان الیکشن جیت کر آئیں ھیں جو کہ اسمبلیوں میں مکتب اہلبیت کی ان شاء اللہ موثر نمائندگی کریں گے- انہوں نے فرمایا کہ آج ملت تشیع کو خصوصی طور پر اتفاق و اتحاد کی ضرورت ھے نہ کھلے عام کوئی کسی مدرسےیا مسجد میں بیٹھ کر کسی کو ناجائز تنقید کا نشانہ بنائے ۔

‎کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام جناب علامہ غلام حر شبیری صاحب نے فرمایا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ  طبیب القلوب بھی تھے اور ان کی شخصیت آئی ایس او کے بانی ہونے تک محدود نہیں تھی  بلکہ وہ پوری ملت تشیع پاکستان بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے ایک عظیم  سرمایہ تھے ۔ چاہے وہ پاکستان ھو ، ایران ھو ، لبنان ھو ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے ہر جگہ  ملت اسلامیہ کی ترقی و فلاح و بہبود میں اپنا  موثر انقلابی کردار ادا کیا ۔  آج  قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ان کے دست و بازو ڈاکٹر شہید محمد علی نقویکے افکار و کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین قائد وحدت ،ناصر ملت، جناب حجت الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں سیاسی اور اجتماعی میدان میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔  قائد وحدت نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسی شخصیات کی انقلابی فکر کو زندہ رکھتے ہوئے ملک کے قریہ قریہ ، کوچہ کوچہ ، شہر بشہر جاکر ملت کو بیدار کرنے اور انہیں اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی دعوت دی -

 مولانا حر شبیری نے مزید فرمایا قوموں کی قیادت اچھی عباوقبا یا جبہ پہننے ، بڑے عمامے رکھنے، بڑی عمارتیں بنانے اور ہاتھوں میں عصا تھام کر چلنے اور رہبری کا روپ دھارنے ، بڑا مدرسہ بنانے اور پھر دوسروں پہ کیچڑ اچھالنے اور علماء و شخصیات کی کردار کشی سے نہیں ملتی  ، بلکہ شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی طرح دن رات ایک کر کےملکی اور بین الاقوامی سطح پہ  قوم و  ملت کے شانہ بشانہ قومی کردار ادا  کرنے سے قوموں کی سیادت و قیادت ملتی ہے۔

‎کانفرنس سے دو نوجوان علماء جناب مولانا ہاشم الحسینی اور جناب مولانا سید زوہیر رضوی نے بھی  انگریزی میں خطاب کیا اور فرمایا کہ چونکہ برطانیہ میں بھی شیعہ یوتھ ماشاء اللہ کافی تعداد میں موجود ھے تو انہیں موجودہ زمانے میں امام خمینی رح،رہبر معظم سید علی خامنہ ای  حفظہ اللہ اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح، ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے افکار کی روشنی میں ایک موثر کردار ادا کرنا چاہیے اور ملت تشیع کے لئے اور عالم اسلام کے کے کام کرنا چاہیے-

‎کانفرنس کےاختتام پہ  ایک پینل ڈسکشن  تشکیل دیا گیاجسمیں حجت الاسلام جناب مولانا سید تقی جعفر رضوی،  ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام جناب مولانا ابرار حسین الحسینی ، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے سینئر نائب صدر جناب محمد جواد ہزارہ، اور ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے نائب صدر سید عامر عباس شاہ نقوی نے ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور یورپ میں موجود جوانوں اور ملت تشیع کے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام شہداء ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے افکار کو زندہ رکھنے کے لئے  اس طرح کی کانفرنسوں کا انعقاد ہمارا فریضہ ہے-ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی صرف ایک طبیب ہونےکے ساتھ ساتھ ایک مدرس ، معلم ، سکالر ، فلاحی، اور تعمیری کام کرنے والی انقلابی شخصیت تھے ۔ ڈاکٹر شہید نے سب سے پہلے پاکستان میں امام خمینی رح کے حکم پر عمل کرتے ھوئے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والی  استعماری طاقتوں کے خلاف مظاہرے منعقد کروائے ۔ ڈاکٹر شہید تقوی الہی کے پیکر اور ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ملت تشیع کے اتفاق و اتحاد کے داعی تھے ۔ وہسیاسی میدان میں ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی نے پاکستان بھر میں جتنی بھی بڑی کانفرنسیں یا اجتماعات منعقد ھوئے  ان میں مین کردار ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کا تھا ۔ ۔
‎کانفرنس کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ھوا ۔

‎کانفرنس کے اختتام کے بعد پاکستان میں اہل تشیع کے مسنگ افراد کے لئے ایک احتجاجی مظاہرہ بھی اہم ڈبلیو ایم برطانیہ کے زیر اہتمام منعقد ھوا جسمیں حالیہ راولپنڈی سے ایک اھم سماجی شخصیت جناب سید کاظمی صاحب کے بازیابی کے لئے حکومت پاکستان سے تمام مسنگ پرسن کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پہ مومنین کو نیاز پیش کی گئی بعد میں مولانا رضا حیدر کی امامت میں نماز مغربین ادا کی گئی-

وحدت نیوز(اسلام آباد) آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں ،  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ نے  فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے کل دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے انتخابات کو تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود تاحال فارم 45 اور فارم 47 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نا کیئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے ۔

14 دنوںکی آئینی مدت میں فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےپارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، وکلاء ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ اور عبدالہادی چٹھہ ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

ایم ڈبلیوایم کے وکلاء نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دونوں کے اندر ویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں، عدالتی حکم پر اعتراضات دور کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی۔

وحدت نیوز(لاہور)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) گلگت بلتستان کاظم میثم نے لاہور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی  برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا ملک میں کردار سب سے اہم ہے، نوجوانان ہی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ اور مستقبل ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے وقتوں کی جہت کا تعین نوجوانان ہی کر سکتے ہیں۔ ملک کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، باہدف جدوجہد ہی معاشرتی ترقی کا سبب بن سکتا ہے۔ کاظم میثم کا کہنا تھا کہ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے، عدل و انصاف کی بالادستی، آئین و قانون کی حکمرانی کے مجلس وحدت  مسلمین کا کردار انتہائی قابل فخر رہا ہے۔

اپنے خطاب میں کاظم میثیم نے مزید کہا کہ مجلس وحدت نے اسی خط کو اپنایا ہے جو قائد شہید نے مرتب کیا تھا۔ اس ملک کو امریکہ کی چنگل سے نکالنے کا کام کوئی چھوٹا اور آسان کام نہیں، عالمی فسطائی نظام سے ٹکرانا ہمارے شہداء کے آرزو و ارمان تھا۔ انہوں نے کہا کہ جو طبقہ مقامی طور پر ہونیوالے مظالم کے مدمقابل نہیں کھڑا ہو سکتا وہ عالمی قیام عدل کی تحریک کا کبھی حصہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں قیام عدل ہمارا اصل ہدف اور عقیدے کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے بھی انہیں خطوط پر کام کیا اور نوجوانوں کو بیداری دی، یہی وجہ ہے کہ آج شیعہ جوان ملک کے طول و ارض میں اپنی خدمات سے وطن عزیز کی خدمت میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز (شکارپور) علامہ تصور علی مھدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر ملک بھر سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار، مجلس علماء مکتب اہلبیت صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یوتھ کا کردار معاشرے میں اہمیت رکھتا ہے اور ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ یوتھ کی مرکزی قیادت ایک بابصیرت عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ تصور علی مھدی کو ملی ہے میں ان جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے یہ ضروت محسوس کرتے ہوئے اپنے لئے ایک باعمل بابصیرت عالم دین علامہ تصور علی مھدی کو ایک بار پھر مرکزی صدر منتخب کیا میں علامہ تصور علی مھدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا اور پورے ملک کے یوتھ کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہوں۔

Page 16 of 1453

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree