The Latest

وحدت نیوز (ملتان )مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے عظیم قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کی پچیسویں برسی 8ستمبر کو پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ برسی کے اس عظیم الشان موقع پر ملک گیر دفاع وطن کنونشن منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے طول وعرض سے ملت جعفریہ شرکت کرے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ دفاع وطن کنونشن سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ شید شفقت شیرازی، سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی، بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی،گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی، بزر گ عالم دین علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ غلام شبیر بخاری، علامہ مظہرحسین کاظمی، علامہ مبارک علی موسوی، علامہ اعجاز حسین بہشتی سمیت علماء وذاکرین کی بہت بڑی تعداد خطاب کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ملتان سے ایک بہت بڑا قافلہ کنونشن میں شرکت کرے گا۔ جہاں پر مجلس وحدت مسلمین کی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) خائن سعودی حکمرانوں نے اپنے محلات کو تو روشن رکھا ہوا ہے لیکن شہزادی کونین جناب فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا اور دیگر مقدس شخصیات کی قبور کو ویران کر رکھا ہے ، یوم انہدام جنت البقیع پر جناب رسول خدا(ص) اور اہل بیت اطہار (ع) کے قلب پر قیامت ٹوٹی ہو گی، اسلامی ممالک نے بھی سعودی حکومت سے احتجاج نہ کر کے خدا اور رسول (ص) کو نا راض کیا ہے ، خداوند متعال جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جلد امام حجت عج کا ظہور فرمائے ۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف عراق کے سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ سید مہدی رضوی نجفی نے یوم انہدام جنت البقیع پر وحدت سیکریٹریٹ نجف سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ تیل کی دولت سے مالا مال آل سعود ایمان کی دولت سے محروم ہے ، جب ہی جنت البقیع میں عالم اسلام کی برگزیدہ ہستیوں کے مزارات کومسجد نبوی کی توسیع کے نام پر مسمار کر دیا ، جنت البقیع میں شیعہ اور سنی دونوں مسلک کی مشترکہ محترم ہستیاں مدفون ہیں لیکن افسوس کہ اس قیامت پر جس طرح ہمارے اہل سنت برادران و خواہران کو سعودی حکومت سے احتجاج کر نا چاہیئے تھا نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے اگر بشر کو کسی سے کوئی امید وابسطہ ہے تو وہ جناب فاطمتہ الزہراسلام اللہ علیہاکے فرزند ارجمند امام مہدی عج کی ذات مبارکہ ہے ، خداوند متعال جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے جلد امام حجت عج کا ظہور فرمائے۔

وحدت نیوز (ٹیکسلا)  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ٹیکسلا میں شہید قائد کی برسی کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ خداوند قدوس نے شہید کو اتنا بلند مقام عطا فرمایا تھا کہ آج بھی ملت کے دلوں میں شہید کی محبت زندہ ہے۔ امام خمینی (رہ) نے فرمایا تھا کہ شہید عارف حسین الحسینی امام حسین (ع) کے سچے فرزند تھے۔ مفتی جعفر کے دور میں ضیاء نے جب شیعہ قوم کی طاقت کا عملی مظاہرہ دیکھا تو اس نے تہیہ کر لیا تھا کہ اس قوم کی طاقت کو ختم کرکے دم لے گا، پھر اس نے تکفیری ٹولے کی بنیاد رکھی۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع کی وحدت کے لئے انتھک کوششیں کیں، حتیٰ کہ ایک موقع پر شیعہ قیادت کی وحدت کے لئے سفید کاغذ پر دستخط کر دیئے اور کہا کہ وحدت ملت کے لئے مجھے ہر شرط منظور ہے۔ علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ ہمارے علماء کو سوچنا ہوگا کہ کیا ہمارے رویئے وہ ہیں جو شہید قائد کے تھے۔ شہید کے لئے قیادت اور اپنی ذات کوئی اہمیت نہ رکھتی تھی وہ صرف وحدت ملت کو اہمیت دیتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تشیع کے تمام داخلی گروہوں کی توپوں کے رخ ایکدوسرے کی طرف ہیں۔ انقلابی انقلابی سے اور بزرگ بزرگ سے لڑ رہا ہے۔ اسٹیج حسینی سے کربلائی کو کربلائی سے لڑوایا جارہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ آج ولایت علی ابن ابیطالب (ع) کو تشیع کے نظریات خراب کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ دشمن ہر گزرتے دن کے ساتھ منظم تر ہوتا جا رہا ہے۔ یزیدی ٹولے نے ہمارے ڈاکٹرز، انجینئرز اور وکلاء کو شہید کیا۔ آج تکفیری ٹولہ عام سنیوں کو تشیع کے خلاف بھڑکانے کی مہم میں سرگرم عمل ہے۔ جب تک ہم متحد نہ ہوں گے، خونخوار دشمن کا مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ ملت تشیع کے درمیان وحدت پر زور دیتے ہوئے علامہ شبیر بخاری کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل ہم نمائشی وحدت کی بات کرتے تھے کہ دشمن کے کے سامنے اکٹھے ہو جاؤ۔ لیکن آج حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ وحدت انتہائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ شیعہ قوم اپنی قیادت کو مجبور کرے کہ وہ وحدت کا راستہ اختیار کریں۔ قیادتیں اور سیادتیں تشیع کی وحدت کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں۔ انقلابیوں سے کہتا ہوں کہ اگر اختلاف ہے تو عوام کی طاقت کو منتشر کرنے کی بجائے ولی فقیہ سے فیصلہ کروا لیں۔

وحدت نیوز (کراچی )جب تک آل سعود جنت البقیع میں مزارات مقدسہ اجداد ، اصحاب ، ازدوا ج رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دختر رسول حضرت فاطمتہ الزہراسلام کی تعمیر نو  نہیں کرواتی ، چاہے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہا دے کسی کام کی نہیں ،زائرین خانہ خدا اور حرمین شریفین کی خدمت خدا ، رسول (ص) اور آل رسول کو ناراض کر کے نہیں ہوتی۔  

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری  نےخوجہ جامع مسجد کھارادر کے باہر بعد نماز جمعہ یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس احتجاجی مظاہرے کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی اور شیعہ علماء کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا، جب کے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی اور علامہ جعفر سبحانی نے بھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی خدمت اورخانہ کعبہ کی میزبانی کا سلہ خدا کی بارگاہ میں رسول اور آل رسول کو تکلیف پہنچا کر نہیں ملتا، سعودی شاہی حکومت نے جنت البقیع میں مزارات مقدسہ اجداد ، اصحاب ، ازدوا ج رسول صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور دختر رسول حضرت فاطمتہ الزہراسلام کو منہدم کر کے عالم اسلام کو رنجیدہ کیا ہے ، پورا عالم اسلام آج پھر آل سعود سے مطالبہ کرتا ہے کہ جلد ازجلد جنت البقیع کی ازسر نو تعمیر کی جائے ۔

وحدت نیوز (لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہر شگری نے لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے صحافی تنظیموں کے احتجاجی مظاہرے میں صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نیوز کراچی پر ہونے والا حملہ دراصل آزادی صحافت پر قدغن اور سچائی کی آواز کو دبانے کی مکروہ حرکت ہے، پاکستان میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حق اور سچ کے سفر میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ملک کے طول عرض میں کوئی بھی محب وطن محفوظ نہیں، اب بھی دہشت گردوں سے مذاکرات کرنا اور اں کے لیے نرم گوشہ رکھنا پاکستان کی سالمیت کو داو پر لگانے کے مترادف اور معصوم بے گناہ محب وطن شہدا کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت محب وطن عوام اور صحافی برادری کو اگر تحفظ نہیں دے سکتی تو ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ان نااہل حکمرانوں کی شرمناک پالیسیوں نے پاکستان کو دنیا میں بدنامی کے سوا کچھ نہیں دیا، ہم پرامن ،مستحکم پاکستان کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور دہشت گرودں اور اُن کے آقاوں کے مذموم عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرے اور صحافی برادری کی تحفظ کو یقینی بنائے۔ صحافی تنظیموں کی طرف سے کیے گئے مظاہرے میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس ایاز خان، بیوروچیف اے آر وائی عارف حمید بھٹی، بیوروچیف ایکسپریس محمد الیاس، صدر کیمرہ میں ایسوسی ایشن، سیفما سمیت صحافتی تنظیموں کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔

وحدت نیوز  (ملتان ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور معروف عالم دین علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ گزشتہ روز شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنما علامہ سید مجاہد عباس گردیزی کی عیادت کی اور اُن کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، سخاوت علی ودیگر ان کے ساتھ تھے۔

علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے اس موقع پر علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور اُن کے وفد کا شکریہ ادا کرتے دعائے صحت کی اپیل کی۔ جبکہ علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور محمد عباس صدیقی نے اس موقع پر سید مجاہد عباس گردیزی کو دُعا کرتے ہوئے کہا کہ خدا وند متعال آپ کو صحت کاملہ وعاجلہ نصیب فرمائے اور بہت جلد دوبارہ خدمت دین میں مصروف ہونے کا موقع عطا کرے۔

 دریں اثنا مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے معروف نوحہ خوان اور دربار حضرت لعل شاہ کے مخدوم سید عباس رضا مشہد ی کو ٹیلیفون کیا اور اُن کی خیریت دریافت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ خداوند متعال آپ کو صحت عطا فرمائے۔

وحدت نیوز (مشہدمقدس ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے 8 شوال المکرم کو یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی حکومت نے آل محمد (ص) سے دشمنی کی انتہا کر دی اور آل محمد کی دشمنی میں اتنے اندھے ہوئے کہ اُنہیں یہ بھی یاد نہ رہا کہ اسی جنت البقیع کے قبرستان میں جہاں آل نبی (ص) دفن ہے وہیں کئی انبیائے کرام (ع) کی قبور بھی ہیں۔ 8 شوال کا دن تاریخ انسانیت کا تاریک ترین دن ہے، آج کے دن اُمت محمدی (ص) کے دعوے داروں نے آل محمد(ص) پر ظلم کی انتہا کر دی۔ آخر کس منہ سے بروز محشر نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سامنے پیش ہوں گے۔

عقیل حسین خان نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو چاہیے وہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے عالمی تحریک چلائیں تاکہ جنت البقیع کی غربت دور ہوسکے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کیسے مسلمان ہیں کہ جنہوں نے باپ کے مزار کو تو سجا رکھا لیکن وہ بیٹی جو اُن کے دل کا ٹکڑا ہے اُس کے مزار پہ آج دھوپ کی چادر ہے؟۔

جنت البقیع کا انہدام اور شام میں جاری مزارات مقدسہ کی بے حرمتی ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں،مدینہ منورہ میں اہل بیت اطہار ، صحابہ کرام اور ازواج مطہر رسول اکرم (ص) کی قبروں کو منہدم کرنا اور شام میں نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور جلیل القدس صحابہ کے مزارات پر حملے صیہونی اورآل سعود کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرااورجنرل سیکرٹری خواہر نرجس نے 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور مختلف اسکولوں ، کالجز اور جامعات کی طالبات نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھو ں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا فاطمۃ الزہرا(س)،لبیک یا زینب(س) کے نعرے درج تھے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صیہونیزم اور آل سعود کے خلاف نعرے درج تھے اور مدینہ منورہ میں سنہ 1925ء میں آل سعود نے صیہونی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اہل بیت اطہار (ع) اور ازواج رسول اکرم (ص) سمیت جلیل القدس صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کو منہدم کر دیا تھا تاہم پوری دنیا میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور مسلم امہ آل سعود اوع صیہونزم کے پیروکاروں کے خلاف سراپا احتجاج ہوتی ہے۔

کراچی پریس کلب پر منعقدہ یوم انہدام جنت البقیع کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرا ، جنرل سیکرٹری خواہر نرجس اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج آل سعود کے محل تو روشن ہیں لیکن محسن انسانیت کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اور پیغمبر اکرم (ص) کے گوشہ جگر حضرت فاطمۃ الزہرا(س) سمیت ازواج رسول اکرم (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات منہدم کر دئیے گئے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ آل سعود امریکہ اور صیہونیزم کے غلام ہیں جن کا اصل ایجنڈا مسجد اقصیٰ کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی (ص) اور مسجد حرام (کعبۃ اللہ) پر صیہونی غاصابانہ تسلط کو انجام دینا ہے۔انہوں نے پاکستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرح اب شام میں بھی نواسی رسول (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس سمیت جلیل القدس صحابہ کرام کے مزارات پر ہونے والے حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں ورنہ تاریخ کبھی مسلم امہ کو معاف نہیں کرے گی۔

اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا زہرا، لبیک یا زینب ، لبیک یا مہدی ، امریکہ مردہ باد ، آل سعود مردہ باد، اسرائیل نا منظور اور دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر آل سعود کے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کے شیطانی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ عیتا الشعب (لبنانی علاقہ) میں اسرائیل کیخلاف لڑنے والے جوانوں نے خود سے محاذ نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرکے اپنی اور اسلامی مقاومت کی معنویت روحانیت اور اقدار کی اعلی مثال پیش کی جس نے شب عاشور کی یاد دلادی کہ جب امام حسین ؑ نے چراغ گل کرکے فرمایا جس نے جانا ہے چلے جائے لیکن کوئی نہیں گیا۔ عیتا الشعب کے علاقے کا محاذ 33 روزہ جنگ میں سب کے لئے مقاومت اور استقامت کی علامت بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف لڑی جانے والی حزب اللہ کی 33 روزہ جنگ کی عظیم فتح کی سالگرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم اپنے تجربے کی بنیاد پر سمجھتے ہیں کہ آج لبنان کے پاس جو کچھ ہے وہ عوام، فوج اور اسلامی تحریک مقاومت کی بدولت ہے، میں تاکید کرتا ہوں کہ ہم اپنی باقی ماندہ سرزمین کو آزاد کرائیں گے، ہم اپنی عوام، اپنی زمین کا ہر وقت دفاع کے لئے تیار ہیں، آج 33 روزہ جنگ کے سات سال بعد گذرنے کے بعد میں آپ پر واضح کردوں کہ اسلامی تحریک مقاومت پہلے سے کئی گناہ زیادہ مضبوط اور اپنے امور میں ثابت قدم ہے۔

 

سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے علاقے ضاحیہ میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے مقابلے میں لبنان کے اندر جو بھی کھڑا ہے اور اس کا سامنا کررہا ہے، ظاہر ہے کہ اسے اور اس سے تعلق رکھنے والے معاشرے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں مقاومت کے افراد کے درمیان جو رشتہ ہے وہ انسانی جذباتی لگاؤ اور باہمی مہر و محبت کا رشتہ ہے نہ کہ ان کی طرح جنہیں اس وقت کرائے کے طور پر یہاں وہاں لایا گیا ہے تاکہ وہ دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیں، گذشتہ روز ہونے والا دھماکہ اور اس پہلے بھی جو دہشتگردانہ کاروائیاں لبنان میں کی گئیں اس کا ہدف اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ اور عوام کو نفسیاتی طور پر نقصان پہنچانا ہے جس کے پیچھے کچھ محدود تکفیری گروہ ہیں اور ان کے پیچھے کون ہیں یہ بھی کسی دن واضح ہوجائے گا لیکن ہمیں اس بات پر کوئی شک نہیں کہ امریکہ اسرائیل اور کچھ عالمی قوتیں اس کے پیچھے ہیں۔

 

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ تکفیری گروہ مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کو نشانہ بنارہے ہیں، کوئی یہ نہ سمجھے کہ آج اگر جنوب لبنان میں شیعہ نشین علاقہ کو نشانہ بنایا گیا ہے تو وہ کسی اور جگہ دھماکہ نہیں کرینگے، وہ پورے لبنان کو نشانہ بنارہے ہیں اور بنائیں گے کیونکہ انہوں نے لبنان کو ڈسٹرب کرنا ہے اس لئے اس کے لئے قومی مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ سیاسی اختلافات اور پارٹیوں کے اختلافات کو مذہبی اختلافات میں تبدیل نہ ہونے دیا جائے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو روک دیا جائے، عوام سے یہ کہہ دوں کہ وہ آپ کی استقامت، وفاداری اور صبر نے چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور بحرانوں کو ختم کیا ہے مجھے اب بھی آپ کی وفاداری اور صبر و تحمل و استقامت پر مکمل بھروسہ ہے۔

 

حسن نصراللہ نے کہا کہ یاد رکھیں کہ لبنان میں جو بھی شیعہ سنی کی باتیں کرتا ہے وہ اسرائیلی زبان میں بات کرتا ہے، ان تکفیری گروہوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ان لوگوں نے شیعہ سے زیادہ سنیوں اور عیسائیوں کو قتل کیا ہے، گذشتہ روز کے دھماکے میں بھی سنی اور شیعہ عیسائی سب زخمی و شہید ہوئے ہیں، فلسطینی بھی شہیدوں اور زخمیو ں میں ہیں کیونکہ خطے میں ان تکفیری قاتلوں کا ہدف صرف اور صرف مارنا اور دھماکے کرنا ہے۔ لبنان میں کئے جانے والے پے درپے دھماکوں کے بارے میں حسن نصراللہ نے براہ راست دہشتگرد گروہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ان قاتلوں سے بھی کہوں گا کہ تم اسرائیل کے لئے کام کرتے ہو، ہم تمہارے بارے میں جانتے ہیں اور مزید جان لیں گے اور ہمارے ہاتھ تم تک پہنچ ہی جائیں گے، تمہارا یہ کہنا ہے کہ تم حزب اللہ کو شام میں مداخلت کی سزا دینا چاہتے ہو، تم لوگ شام کی عوام کا دفاع نہیں کررہے بلکہ ان کا قتل عام کر رہے ہو، عورتوں بچوں سب کو دن دھاڑے کیمروں کی آنکھ کے سامنے لاکر قتل کررہے ہو۔

 

سید حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ حزب اللہ نے شام میں انتہائی محدود پیمانے پر محدود ایریا میں کچھ آپریشن کیا اور اس آپریشن کے دوران بھی ہمیں صرف اس لئے مزید شہداء دینے پڑے کہ عام افراد کو بچایا جاسکے، ہم جب جنگ کرتے ہیں تو انسانی قدروں کو مدنظر رکھتے ہیں ہم قیدیوں کو نقصان نہیں پہنچاتے ہم عورتوں اور بچوں کونقصان نہیں پہنچاتے۔ تم لوگ شام کی عوام کے حامی نہیں ہو، اگر تم سمجھتے ہو کہ لبنان میں ہماری عورتوں بچوں کو قتل کرکے ہمارے گھروں کو تباہ کرکے ہمیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹاؤ گے تو تم سخت غلط فہمی کا شکار ہو، تم بالکل ایک غلط جگہ آئے ہو، شام، لبنان اور فلسطین و قبلہ اول کی خاطر اگر ان دہشتگردوں کے ساتھ کسی قسم کے معرکے کی ضرورت پڑے تو پھر میں خود اور پوری حزب اللہ شام جانے کے لئے تیار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ہم اس انتظار میں نہیں رہے گے کہ وہ ہمارے گھر آئیں اور بھیڑ بکریوں کی طرح ذبح کریں، ظاہر ہے کہ ہمیں اس معرکے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ جس طرح ہم نے اسرائیل کے ساتھ ہر معرکے میں فتح پائی ہے اسی طرح میں سب پر واضح کردوں کی دہشتگردی کیخلاف بھی اس معرکے کی ضرورت پڑے تو ہم کامیاب ہونگے۔ ہم تمام معرکوں میں اپنی عزت، شرف اور وجود کا دفاع کرتے رہے ہیں اور قتل اور خون کے بہہ جانے سے ہم خوفزدہ نہیں ہوتے کیونکہ ہم خون کی شمشیر پر فتح کے مقولے کے پیروکار ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے عرب دنیا کے دو ٹی وی چینلوں کے پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ الجزیرہ اور العربیہ ٹی وی دونوں شام، حزب اللہ اور عراق کیخلاف پروپیگنڈہ اور بعض اوقات مکمل جھوٹی نیوز دیتا ہے جبکہ اس وقت مصر کے مسئلے میں ان دونوں چینلوں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ ہیں لیکن ددنوں کی کوریج اور خبروں کو دیکھیں دونوں کی کوریج اور پروپگنڈے میں واضح اختلاف نظرآتا ہے اور دونوں متضاد خبریں دیتے ہیں۔

وحدت نیوز ( ماتلی) 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ضلع بدین تعلقہ ماتلی میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا ، مجلس وحدت مسلمین تعلقہ ماتلی کی جانب سے جامع مسجد قباء کے سامنے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے سے صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی برادر یعقوب حسینی نے خطاب کیا، اس موقع پر بڑی تعداد میں مومنین موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے سے قبل جامع مسجد قباء میں تعزیتی مجلس عزاء منعقد کی گئی جس میں مولانا عابد علی فائزی اور مولانا محمد نقی کھوسہ نے خطاب کیا ، مقررین کا کہنا تھا کہ یوم انہدام جنت البقیع عالم اسلام کے لئے کسی قیامت سے کم نہیں یہ تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے کہ جب آل سعود نسل یہود نے جناب فاطمہ زہرا(س) ، امہات المومنین (رض) اور اصحاب رسول(ص) کے مزارات کو منہدم کیا،اور یہ سلسلہ آج تک جای ہے ، آل سعود کے کارندے آج شام ، مصراور اردن میں بھی مقامات مقدسہ کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے میں مصروف ہیں او ر عالم اسلام خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree