جنت البقیع کی طرح روضہ سیدہ زینب کی تباہی پر بھی امت مسلمہ خاموش رہی تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ، خانم زہرا نجفی

17 اگست 2013

جنت البقیع کا انہدام اور شام میں جاری مزارات مقدسہ کی بے حرمتی ایک ہی سازش کی کڑیاں ہیں،مدینہ منورہ میں اہل بیت اطہار ، صحابہ کرام اور ازواج مطہر رسول اکرم (ص) کی قبروں کو منہدم کرنا اور شام میں نواسی رسول اکرم (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور جلیل القدس صحابہ کے مزارات پر حملے صیہونی اورآل سعود کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرااورجنرل سیکرٹری خواہر نرجس نے 8شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے کراچی پریس کلب کے سامنے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیا گیا تھا، احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں خواتین اور مختلف اسکولوں ، کالجز اور جامعات کی طالبات نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھو ں میں سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ سروں پر سرخ اور سبز رنگ کی پٹیاں باندھ رکھی تھیں جن پر لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا فاطمۃ الزہرا(س)،لبیک یا زینب(س) کے نعرے درج تھے۔شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صیہونیزم اور آل سعود کے خلاف نعرے درج تھے اور مدینہ منورہ میں سنہ 1925ء میں آل سعود نے صیہونی آقاؤں کی خوشنودی کی خاطر آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اہل بیت اطہار (ع) اور ازواج رسول اکرم (ص) سمیت جلیل القدس صحابہ کرام (رض) کے مزارات مقدسہ کو منہدم کر دیا تھا تاہم پوری دنیا میں اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے اور مسلم امہ آل سعود اوع صیہونزم کے پیروکاروں کے خلاف سراپا احتجاج ہوتی ہے۔

کراچی پریس کلب پر منعقدہ یوم انہدام جنت البقیع کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی صدر خواہر گلِ زہرا ، جنرل سیکرٹری خواہر نرجس اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کی سیکرٹری جنرل خواہر زہرا نجفی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آج آل سعود کے محل تو روشن ہیں لیکن محسن انسانیت کے خاندان سے تعلق رکھنے والے اور پیغمبر اکرم (ص) کے گوشہ جگر حضرت فاطمۃ الزہرا(س) سمیت ازواج رسول اکرم (ص) اور صحابہ کرام کے مزارات منہدم کر دئیے گئے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ آل سعود امریکہ اور صیہونیزم کے غلام ہیں جن کا اصل ایجنڈا مسجد اقصیٰ کے ساتھ ساتھ مسجد نبوی (ص) اور مسجد حرام (کعبۃ اللہ) پر صیہونی غاصابانہ تسلط کو انجام دینا ہے۔انہوں نے پاکستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی طرح اب شام میں بھی نواسی رسول (ص) سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار مقدس سمیت جلیل القدس صحابہ کرام کے مزارات پر ہونے والے حملوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں ورنہ تاریخ کبھی مسلم امہ کو معاف نہیں کرے گی۔

اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے لبیک یا رسول اللہ ، لبیک یا زہرا، لبیک یا زینب ، لبیک یا مہدی ، امریکہ مردہ باد ، آل سعود مردہ باد، اسرائیل نا منظور اور دہشت گردی نا منظور کے نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر آل سعود کے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کے شیطانی پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree