The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ )نے وزیراعظم نواز شریف کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پوری قوم کو خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں الجھائے رکھا اور قوم کے سامنے کوئی پائیدار حکومتی پالیسی نہیں رکھی۔ حکومت کی طرف سے دہشتگردی، بجلی بحران، بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ارادے کا اظہار کیا گیا مگر اس کا کوئی فریم ورک قوم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے بغیر پائیدار امن کی باتیں خام خیالی ہیں، جب تک جزا و سزا کے قانوں پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا، ملک میں دہشت گرد دھندناتے پھریں گے۔ انہوں نے نواز شریف کے مذاکرات کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کے خطاب نے ثابت کر دیا ہے کہ انہیں جس چیز کا مینڈیٹ دیا گیا ہے وہ اس پر من و عن عمل پیرا ہیں۔ کیا دہشت گردوں اور قوم کے قاتلوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔؟
علامہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ ) نے کہا کہ قوم کو بتایا جاتا کہ اتنے عرصے میں اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کردیا جائیگا، لیکن ایسی کوئی بات نہیں کی گئی۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ توانائی بحران پر جتنے دعوے کیے گئے اس میں یہ بحران حل ہوتا دکھائی نہیں دیتا، وزیراعظم نواز شریف نے نصف گھنٹے کے خطاب میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات نہ کرکے ثابت کیا ہے کہ انہوں نے امریکی دباؤ کو قبول کرلیا ہے۔ دنیا جانتی ہے کہ اس منصوبے پر عمل کرکے ملک کو توانائی بحران سے مختصر مدت میں نجات دلائی جاسکتی ہے، لیکن نواز شریف نے اپنے دوستوں کے دباوُ میں آکر اس معاشی شہ رگ منصوبے کو نظر انداز کرکے مسائل کے حل میں اپنی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیاہ کو سیاہ اور سفید کو سفید کہنے کے عزم کا اظہار اچھی بات ہے، مگر انہیں چاہیے تھا کہ بلوچستان میں جاری کشت و خون کو روکنے کے لیے اپنی حکومت کے اڑھائی ماہ کے اقدامات سے قوم کو آگاہ کرتے۔ نواز شریف کو چاہیے تھا کہ وہ فقط ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کی نشاندہی نہ کرتے بلکہ حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے عملی اقدامات سے آگاہ کرتے اور قوم کو بتاتے کہ انہوں نے آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کیے ہیں۔ بلوچستان میں اب تک شہید ہونے والے محب وطن شہداء کے لواحقین کی اشک شوئی کیلئے بھی کچھ نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی طرف سے ملک کی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے اور اسے ازسر نو تشکیل دینے کا اظہار تو کیا گیا مگر بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے سدباب کی بات نہیں کی گئی۔ کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ بھی قرا ر دینا اور جس خونخوار بھیڑے نے اس کو دبوچ رکھا ہے اس سے یکطرفہ مذاکرات کی بات دو متضاد چیزیں ہیں۔ قوم نے میاں صاحب کو بھارت کی بالادستی قبول کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا۔ وزیراعظم نے قومی مسائل پر بحث کی لیکن ان کا حل پیش نہیں کیا، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم نے گوادر سے کاشغر تک شاہراہ کے قیام کو خوش آئند قرار دیا، تاہم انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو منسوخ کیا گیا تو عوام اپنی طاقت سے اس منصوبے پر عمل کرائیں گے اور نواز حکومت کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔
وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و سیاسی امور کے سربراہ سید ناصر عباس شیرازی نے وزیراعظم کی جانب سے سزائے موت کے قانون پر عملدرآمد کے التوا پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سزائے موت کے قانون پر عمل درآمد کو روکنا قرآن وسنت کی رو سے انصاف کا قتل ہے، سینکڑوں معصوم بے گناہ محب وطن شہریوں کے قاتلوں، مغریبی ممالک اور ان کے آلہ کار این جی اوز کی خواہشات پر قصاص جیسے اسلامی قانون سے روگردانی اسلامی نظام اور آئین سے غداری کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کو جب تک تختہ دار پر لٹکایا نہیں جاتا ملک میں جاری بدامنی اور قتل غارت کو روکنا ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان استعماری طاقتوں کو کبھی گوارا نہیں، اسی لئے مغربی ممالک دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ نون لیگ کا پنجابی طالبان کے خلاف کارروائی سے گریز کرنا بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے، ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ جنوبی پنجاب میں کالعدم دہشت گرد گروہ صف بندیوں میں مصروف ہیں، اسلام آباد بارہ کہو کا خودکش حملہ آور وزیرستان سے نہیں آیا تھا بلکہ تخت پنجاب کی رعایا میں سے تھا۔
سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہاں ہم یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ پنجاب میں گذشتہ پانچ سالہ حکومت اور موجودہ دور میں دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہی اور اس کی ایک زندہ مثال آج سزائے موت کے قانون پر عملدر آمد سے معذوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سانحہ ڈھوک سیداں کے درجنوں بے گناہ محب وطن شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور کیس کو داخل دفتر کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس شرمناک حکومتی اقدام کو ہم ہر فورم پر اٹھائیں گے اور یہ یاد رکھیں حکومت کفر سے تو باقی رہ سکتی ہے مگر ظلم سے نہیں۔
وحدت نیوز (سرگودھا ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظ اللہ) نے بروز سوموار سرگودھا کا دورہ کیا، اور وہاں مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے ڈسٹرکٹ سیکریٹریٹ کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کا ، اس موقع پر مولانا سرفراز حسینی، ضلعی سیکرٹری امام سجاد (ع) فاونڈیشن سید ظفر عباس بخاری، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فیصل عمران، سٹی سیکرٹری جنرل ثاقب رضا، سید مرتضیٰ شیرازی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویڑنل صدر شاہد رضا، نائب ڈویڑنل صدر جعفر علی جہانی و دیگر موجود تھے۔
دورہ دفتر کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) نے کہا کہ ہمارے دفاتر الہیٰ مقاصد کے حصول، مظلوموں کی داد رسی اور بنیادی قومی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں ، جہاں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے ، تنظیمی ذمہ داران اپنے اخلاق حسنہ کی جانب خصوصی توجہ کریں ، خلق خدا کی خدمت ہمارا فرض اولین ہو نا چا ہئے ۔
بعد ازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے سرگودھا کے معروف ذاکر اہل بیت (ع) سید مشتاق حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں ۸ ستمبر کو اسلام آباد میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (ر ہ ) کی ۲۵ ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ ملک گیر دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا، سید مشتاق حسین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قومی و ملی خدمات کو خوب سراہا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ( حفظ اللہ )کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز (نجف اشرف )مجلس وحدت مسلمین شعبہ نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی رضوی النجفی نے ایک وفد کے ہمراہ امام جمعہ نجف اشرف، شہید باقرالصدر کی مجلس اعلی کے مرکزی رہنما و معروف سیاستدان علامہ سید محمد صدرالدین قبانچی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی کے علاوہ سید شہزاد الحسینی اور کابینہ کے دیگر اراکین موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے نجف اشرف میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کی مشکلات سے اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اب تک کی جانیوالی کوششوں سے آگاہ کیا جس پر بزرگ عالم دین نے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مشکلات حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا وعدہ کیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد ) بدنام زمانہ تکفیری دہشت گروہ کالعدم سپاہ صحابہ کے مزید 80 (اسی) دہشت گردوں کی لاشیں تدفین کے لئے عرب ملک شام سے پاکستان منتقل کردی گئیں۔ اب تک شام میں واصل جہنم ہونے والے سینکڑوں یزیدی دہشت گردوں کی لاشیں پاکستان منتقل کی جاچکی ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق لاشوں کی تازہ ترین خفیہ منتقلی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کے ہزارہ ڈویژن اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں درجنوں یزیدی دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی جاچکی ہیں۔ صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع مستونگ میں، صوبہ پنجاب کے ضلع جھنگ اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور پاکستان کی اقتصادی شہہ رگ کراچی میں بھی درجنوں تکفیری دہشت گردوں کی لاشیں منتقل کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں کی خفیہ تدفین بھی کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب پورے پاکستان میں اور سوشل میڈیا میں خاص طور پر یہ بات مشہور ہوچکی ہے کہ حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مسلح شخص نے تقریباً چھ گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرکے پولیس اور شہریوں کو پریشان اور مصروف کئے رکھا، اس کا مقصد بھی یزیدی دہشت گردوں کی بذریعہ ہوائی جہاز منتقلی سے توجہ ہٹانا تھا۔ کیونکہ جب تک یہ ڈرامہ چلتا رہا سارے نیوز چینل اس کی کوریج کرتے رہے جس سے پورے پاکستان کی توجہ اس واقعے پر مرکوز رہی۔ یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی نیابتی جنگ (پراکسی وار) لڑنے کے لئے دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام میں جمع کیا گیا ہے جو وہاں نہتے شہریوں، شامی فوج اور پولیس کا قتل عام کررہے ہیں جبکہ کئی جگہ بم دھماکے کرکے سرکاری و رہائشی عمارات تباہ کرچکے ہیں۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات پر بھی دہشت گرد حملے کرچکے ہیں۔
وحدت نیوز (مظفرآباد) اسلام آباد میں ہو نے والے ملکی تاریخ کے ۵ گھنٹے طویل ڈرامے کا ڈراپ سین وفاقی حکومت کی مرضی کے بر خلاف ہونے پر سکیورٹی ادارے اور وزارت داخلہ اپنی تمام تر نااہلی اور کوتاہی کاذمہ زمرد خان پر ڈال رہے ہیں ، وفاقی حکومت اس سارے ڈرامے سے پردہ اٹھائے ایسا نہ ہو کہ عوام پردہ چاک کریں ۔
ان خیالات کامجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت سیکریٹریٹ مظفر آباد سے جاری اپنے بیان میں کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد جیسے ہائی سیکورٹی زون میں اتنا بڑاسکیورٹی لیپ ہو سکتا ہے ، تو باقی شہرو ں کا تو اللہ ہی حافظ ہے ، ملکی وسائل کا 75فیصد خرچ کرنے والے سکیورٹی اداروں کی نااہلی ناقابل معافی ہے ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ تنظیمی تعصب سے بالا تر ہو کر حقیقت پسندی کا اظہار کریں ، چوہدری نثار علی خان کی زمرد خان سے ناراضگی کی وجہ ان کے پلان کے مطابق اس ڈرامے کا ڈراپ سین نہ ہو نا ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ زمرد خان نے جو کیا قومی مفاد میں کیا ، جب حکومتی مشنری اور سکیورٹی ادارے 5گھنٹے تک تماش بین کا کردار ادا کریں گے تو زمرد خان کی طرح ہر غیرت مند اور شجاع پاکستانی ہی قدم اٹھاتا ، اس مسلح دہشت گرد کے بارے میں چوہدری نثار نے جو انکشافات پریس کانفرنس میں کئے وہ کو ئی انوکھی بات نہیں یہ ساری باتیں اس ڈرامے کے 5گھنٹے کے دوران میڈیا پر بیان ہو چکیں ہیں ۔عوام حکمرانوں کی جانب حقائق سننا چاہتے ہیں ، اگرخفیہ اداروں نے اپنی ذمہ داری ادا نہ کی تو عوام خود اس ڈرامے سے پردہ چاک کریں گے ۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سعودي عرب کے حکمراں کا کہنا ہے کہ بقول ان کے دہشت گردي کے خلاف مصر کي جنگ کي حمايت کرتے ہيں اور محمد مرسي کے حاميوں کي سرکوبي، عبوري حکومت کا شرعي حق ہے -سعودي بادشاہ عبد اللہ بن عبد العزيز نے جمعہ کے روز ٹي وي پر اپني ايک تقرير ميں عرب ملکوں سے اپيل کی ہے کہ وہ مصر کو ناپائدار بنانے کي کوششوں کا مقابلہ کريں -
انہوں نے کہا کہ سعودي عرب، دہشت گردي، گمراہي، فتنہ اور مداخلت کي کوشش کرنے والوں کے خلاف اپنے مصري بھائيوں کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا -
انہوں نے کہا کہ مصر ميں مداخلت اور اس ملک کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو گرفتار کرنا ايک شرعي حق ہے - مصر ميں حاليہ تبديليوں کے سلسلے ميں سعودي عرب کے حکمراں کا يہ پہلا بيان ہے -
سعودي عرب، مصر کے معزول ڈکٹيٹر حسني مبارک کا اہم حامي تھا اور اس نے محمد مرسي کي برطرفي کے بعد مصر کو پانچ عرب ڈالر کي مدد کا وعدہ کيا ہے - اسي طرح سعودي عرب کے فرمانروا، عدلي منصور کو مصر کا عبوري صدر بنائے جانے کے بعد انہيں مبارک باد دينے والے پہلي غير ملکي حکمراں تھے- متحدہ عرب امارات، بحرين اور کويت نے بھی مصر کے سلسلے ميں سعودي عرب جيسا موقف اختيار کيا ہے -
وحدت نیوز (بلتستان ) بدنام زمانہ تنظیم یو ایس ایڈ اور آغا خان فاونڈیشن کے تعاون سے امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ جی اولسن کا بلتستان کا دورہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر بلتستان کے دو دوزہ دورہ (20 تا 22 اگست) کیلئے 20 اگست کو اسکردو پہنچ رہا ہے۔ اپنے اس دورہ بلتستان میں رچرڈ اولسن یو ایس ایڈ کے زیراہتمام جاری منصوبوں کے جائزہ کے علاوہ بلتستان کی اہم سیاسی اور بااثر شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ چین کے بارڈر سے متصل شیعہ اکثریتی علاقہ ہو نے کے ناطے امریکہ گلگت بلتستان کے علاقے میں اپنے نفوز کو بڑھانے کے لئے کافی عرصے سے کوشاں ہے ، امریکی سفیر کا دورہ بھی اسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کی بلتستان آمد کے موقع پر اس کے استقبال کے لیے سرکاری افسران کو بھی انتظامیہ کی طرف سے مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی سفیر کے اعزاز میں ایک عظیم الشان عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے۔ اگرچہ بلتستان میں امریکی سفیر کی آمد کو نہایت خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ مخالف تنظیموں نے بلتستان کے در و دیوار کو یو ایس ایڈ اور امریکہ کے خلاف وال چاکنگ سے بھر دیا ہے اور 20 اگست کو شدید تر ردعمل سامنے آنے کا امکان بھی ہے۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی کا کہنا ہے کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے آل سعود آج ذلیل و رسوا اور نابودی کے قریب ہیں۔ موجودہ حالات میں یوم انہدام جنت البقیع منانے کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم انہدام جنت البقیع کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید وحید عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ جنت البقیع کو منہدم کرنے والے آل سعود پر آج تمام امت مسلمہ پہچان چکی ہے، آل سعود آج ذلیل رسوا اور اپنی نابودی کے قریب ہیں۔ شام میں اہلبیت (ع) اور صحابہ کرام (رض) کی قبور کو مٹانے کی کوشش کرنا اس بات کی نشانی ہے کہ آج یہ عظیم ہستیاں آج بھی طاغوت اور استعمار کی شکست کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات کی وجہ سے یوم انہدام جنت البقیع منانے اور اس حوالے سے شعور بیدار کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ انہدام جنت البقیع پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، تاہم صرف مکتب اہلبیت (ع) کے پیروکار ہی اس مسئلہ کو اجاگر کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کی حفاظت مسلمانوں کا فرض ہے، آل سعود نے چاہا کہ خدا کی یہ نشانیاں ختم ہوجائیں تاہم خدا وند قدوس کی یہ نشانیاں آج بھی اپنی عزت و توقیر کیساتھ زندہ ہیں جبکہ ان کو مٹانے کی کوشش کرنے والے مٹ گئے یا مٹنے کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آل سعود کو نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک پر نچھاور کئے جانے والے پیسوں کا لالچ نہ ہوتا تو وہ نبی کریم (ص) کے روضہ مبارک کو بھی منہدم کر دیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند کا یہ نظام ہے کہ اس نے اپنی نشانیوں کی حفاظت کرنی ہے۔ آج بھی بڑی تعداد میں لوگوں کا جنت البقیع جانا اور آل سعود کا تشدد اس بات کی نشانی ہے کہ ان قبور کو مسمار کرنے کے باوجود ان عظیم ہستیوں کی محبت کم نہیں ہوسکی۔ روز بروز مسلمان آل سعود سے متنفر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آل سعود مخالف عوامی تحریک کو عالمی میڈیا کوریج نہیں دے رہا لیکن یہی تحریک جلد سعودی عرب پر قابض آل سعود کی نابودی کا سبب بنے گی۔