وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے بیٹے کا متعصبانہ رویہ قابل مذمت ہے، ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ

16 مئی 2014

وحدت نیوز(مانسہرہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ایک وفد نے سانحہ مسجد امیر المومنین (ع) کنڈ سیداں شنکیاری ضلع مانسہرہ کا دورہ کیا۔ جس میں سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثرعلی کاظمی اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید محمد ابوالکرار نقوی شامل تھے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو واقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے صاحبزادے ڈی پی او مانسہرہ خرم رشید کا رویہ انتہائی نامناسب ہے۔ جس نے اہلیان کنڈ سیداں کے وفد کی باتوں پر کان نہ دھرا اور شیعہ مراکز کو تحفظ کی یقین دہانی کرانے سے قاصر رہا۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے صاحبزاداے کو خبردار کیا کہ وہ دہشت گردوں کا آلہ کار بننے کی بجائے مظلوم و مستصعف قوم کا ساتھ اور اپنی فرائض منصبی سے کسی صورت غفلت نہ برتنے کا رویہ ترک کرے۔ علامہ زاہد بخاری، پرنسپل دارالمودت سکول مانسہرہ نے اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں دہشت گردوں کے ساتھ چند مقامی عناصر بھی شامل ہیں جن کی باقاعدہ تربیت اسی علاقہ میں جاری ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ فی الفور ان ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ کرے۔ اس سے قبل مرکز اہل بیت مانسہرہ میں مسجد کنڈ سیداں کے امام جمعہ مولانا صدا علوی سے بھی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی، میڈیا سیکرٹری ضلع ہری پور عشرت عباس اور نزاکت علی چیف وحدت سکاوٹ نے ملاقات کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree