The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران صدرمملکت کیساتھ ایک خصوصی ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے شیعہ ہزارہ قوم کے وفاق سے متعلق مسائل کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کا حصول ہمارے لوگوں کیلئے نا ممکن بنا دیا گیا ہے ،یہ دونوں وفاقی ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے بذات خود مسئلہ بنے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہر نیا آنے والا پاسپورٹ آفیسر بذات خود قانون بناتا ہے اور نت نئے قوانین نافذ کر کے شیعہ ہزارہ قوم کے لوگوں کیلئے پاسپورٹ کا حصول نا ممکن بنا دیتا ہے ،اس کام میں دو نمبر ایجنٹ بھی ملوث ہیں جو معصوم لوگوں سے پیسے لیکر ان کو پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیتے ہیں ،پیسے کی حوس نے ان سب کو اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ 100سالوں سے زائد عرصہ کوئٹہ اور بلوچستان میں رہنے کے باوجود ہزارہ قوم کے افراد سے ایسے ایسے دستاویزات طلب کئے جاتے ہیں جو کہ خو د ان کے اپنے پاس موجود نہیں ۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ انہی مسائل سامنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں ہمیں در پیش ہے ،ایف سے بلاک شناختی کارڈز نے لوگوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے ۔صدر مملکت ممنون حسین نے نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ اگر ایسے عناصر کو عدالت میں کھینچنا پڑے تو بھی دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ہزارہ قوم کیساتھ زیادتیوں کا نوٹس لیا جا ئیگا۔

 

صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شیعہ ہزارہ قوم کو خوشحالی دینے اور ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے وفاقی حکومت بھرپور ادا کررہی ہے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوشش کیجائے گی۔صدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ بلو چستان بالخصوص شیعہ ہزارہ قوم عرصہ دراز سے زیادتیوں کا شکاررہا موجودہ حکومت نے یہ محسوس کیا ہے کہ بلو چستان اب مزید محرومیوں اور زیادتیوں کا محتمل نہیں ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلو چستان کو ترقیاتی یافتہ اور خوشحالی صوبہ بنانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں مخلوط حکومت صو بے میں ترقی اور امن وامان کی بحالی کیلئے اقدامات کریں وفاقی حکومت ان کو مکمل سپورٹ کریں گے صدر مملکت نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے وفاق تمام ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گا صدر مملکت نے کہاکہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے۔

وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل و رُکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے نجف اشرف میں ایک وفد کے ہمراہ آیت اللہ العظمٰی السید سعید الحکیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجف اشرف علامہ ناصر عباس نجفی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علامہ محمد امین شہیدی نے بزرگ آیت اللہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشتگرد قوتوں اور تکفیری عناصر کے مقابلے میں پہلا محاذ ہے، جہاں سے افغانستان، بحرین، عراق، شام، لیبیا اور دیگر ممالک میں دہشت گردوں کو ایکسپورٹ کیا جاتا ہے، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مکتب اہل بیت (ع) کی مدافع قوت کے طور پر فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

 

نجف اشرف سے جاری بیان کے مطابق علامہ محمد امین شہیدی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی، فرقہ واریت، خودکش حملوں اور آل یہود و آل سعود کی انسانیت دشمن سازشوں کے مقابلے میں اپنی اجتماعی، سیاسی اور فکری جدوجہد کے ساتھ پوری قوت سے استقامت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ پاکستان کے ساٹھ فیصد سے زائد بریلوی سنی عوام اہل بیت (ع) کے محب اور اخوت و بھائی چارے پر یقین رکھتی ہے، ہماری کوشش اور جدوجہد بھی اسی لیے ہے کہ تکفیری سوچ کے حامل شرپسندوں کے چنگل سے شیعہ اور سنی عوام کو وحدت و اتحاد کی طاقت ور حکمت عملی کے ذریعے سے آزادی دلائیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں آپ کی معنوی حمایت اور فکری رہنمائی کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس و حدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی نے کراچی میں گذشتہ دو دن میں ۵بے گناہ شیعہ وکلاء ، ڈاکٹرز ، تاجروں اور شہریو ں کے بہیمانہ قتل عام پر غم و غصے کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے قائد بلاول بھٹو کے نعروں کی لاج رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے، کراچی شہر خونین کا منظر پیش کر رہا ہے، پالیس اور رینجرز محض زبانی جمع خرچ پرہی گذارا کر رہی ہے، حکومت اگر دہشت گردی کے روک تھام کا فریضہ انجام نہیں دے سکتی ہو فوری مستعفی ہو جائے ، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہےمذید لاشیں اٹھا نے کی سکت نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس کراچی سے جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ۔

 

ان کاکہنا تھا کہ کراچی میں ایک منظم سازش کے تحت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شیعہ اکابرین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، حکومت ، عدلیہ، قانون نافذ کر نے والے ادارے کسی قسم دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے میں یکسر ناکام نظر آتے ہیں ، بیرونی امداد کے بل باتے پرکراچی سمیت پو رے ملک میں آگ و خون کا بازار گرم کیا جارہا ہے، شیعہ نسلک کشی پر میڈیا کی بر اسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے، بعض چینلز پر نا عاقبت اندیش اینکرز بیٹھ کر پاکستان میں پروکسی وار کا راگ الاپتے ہیں ، اگر پاکستان میں دو ملکوں  کی پروکسی وار ہو تی تو حملے بھی دو طرفہ ہو تے ، جو کہ نہیں ہیں ، یہ بات روز روشن کے طرح عیاں ہے کہ پاکستان میں  کوئی فرقہ راویت نہیں بلکہ یک طرفہ دہشت گردی ہے جس کو ریاستی اور بین الاقوامی سرپرستی حاصل ہے۔

 

علامہ حسن ظفر نقوی نے پچھلے دو دن میں  دو ڈاکٹروں قاسم عباس، حیدر رضا ، ایک وکیل وقار شاہ اور جوان مظہر حسین اور علی بہار کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کر تے ہیں ،کراچی میں چن چن کر شیعہ اکابرین کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،  صوبائی حکومت  کراچی میں جاری قتل وغارت گری کے اس کھیل کو ختم کر نے میں سنجیدہ کردار ادا کرے ، کراچی میں روزانہ ایک درجن سے زائد بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے بعدپیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکے دہشت گردوں کے خلاف بیانات ہاتھی کے دانت لگتے ہیں ، لہذٰا ہم مطالبہ کر تے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ، گورنر سندھ اور آئی جی سندھ سے کہ جاری میں جاری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو فلفور گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

وحدت نیوز(شام) دمشق سيدہ زينب سلام اللہ عليہا ميں مجلس وحدت مسلمین پاكستان شعبہ شام اورحوزہ علمیہ امام محمد باقرعلیہ السلام كی جانب سے قائد شہيدعلامہ عارف حسینی لائبريری كا افتتاح کیا گیا۔اس پروگرام ميں بہت بڑى تعداد ميں علماء اورطلاب نےشركت کى، جس ميں نمائندہ ولی فقیہ آیت الله مجتبیٰ  حسینی ، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیوایم پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین سید شفقت حسین شیرازی ، دفتر ولی فقیہ شام  كے مسؤول حجتہ الاسلام والمسلمين خدايار ناصري، حوزہ امام خمینی كے ادارہ تعلیم کےمعاون حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ ہادی  رمضانی، حوزہ رسول اعظم كے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمين الشيخ ايمن جمعہ ، حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ صادقی، حوزہ امام جواد كے پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ قاری  وحيد حسين صادقی، عوامی کمیٹی كے مسؤول حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ ايمنی، حوزہ  امام خمینی کےادارہ  تعليم كے مسؤول حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ اسماعيل جفال، حجتہ الاسلام والمسلمين شيخ نشان علی غديری، جزائر كے عالم دين حجتہ الاسلام والمسلمين ابو غدير، اور اس كے علاوه بڑی تعداد ميں طلباء اور مؤمنين نے شركت کی ۔

 

اس موقع پرحوزہ امام محمد باقرعلیہ السلام كى استاد حجتہ الاسلام والمسلمین  شيخ خدايار ناصری نے سب كا شكريہ ادا كيا، اورعلم وعمل كى اہميت پر روشنی ڈالی،بعدازاں شام  ميں موجود نمائندہ ولی فقیہ آیت  الله سيد مجتبیٰ  حسينی نے حاضرين سے خطاب كرتے ہوئےپاكستانی عوام كے خلوص اور جذبہ قربانی كى تعريف كى اور زيادہ سے زيادہ  علم حاصل كرنے پر زور ديا اور مجلس وحدت مسلمین كى خدمات كو سراہا،پروگرام كے آخر ميں مجلس وحدت مسلمین  كےمرکزی  ڈپٹی سیکریٹری  جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ سيد شفقت حسین شيرازی  نے تمام حاضرین كا شكريہ ادا كيا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے جھنگ این اے 89پرشیخ محمد اکرم کو نا اہل اور کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیئے جا نے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تاریخ کی بد ترین خیانت کا مرتکب ہوا ہے، عوام کے ووٹوں سے کامیاب قرار پانے والے شخص کو سعودی ڈالروں کی طاقت سے نااہل قرار دیا جانا قومی جرم ہے ، الیکشن ٹریبونل نے نواز اور سعودی حکومت کی کٹھ جوڑ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، شیخ اکرم کے انتخاب کوتصدیق کندہ کی جعلی شناختی کارڈ کی کاپی چسپاں کر نے کے جھوٹے الزام میں کالعدم قرار دے دیا گیا جب کہ ریاست پاکستان کے تشکیل کردہ آرڈیننس میں کالعدم قرار پانے والی جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی اور ستم بالائے ستم اس کالعدم جماعت کے رہنما کو قومی اسمبلی کا ممبر قرار دے دیا گیا ۔

 

ناصر شیرازی  نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا پو رے پاکستان میں فقط ایک جھنگ کے حلقے میں داھندلی اور نا انصافی ہوئی ؟ ا ن کا کیاکہنا تھا کہ حکمران اور الیکشن کمیشن عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، سعودی امداد کے رنگ ظاہر ہو نا شروع ہو چکے ہیں ، پہلےخطر ناک  دہشت گردوں کو جیلوں سے رہائی دلوائی گئی، پھر ان خطر ناک دہشت گردوں کو مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک میں دہشت گردی کی ترویج کے لیئے روانہ کیا گیا اور اب عوام کی جانب سے مسترد کر دہ اور آئین پاکستان کی رو سے کالعدم جماعت کو قومی اسمبلی میں نمائندگی بھی دے دی گئی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حرمت اور تقدس پامال ہو چکاہے ، پاکستان کے محب وطن عوام کا قومی عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے۔سعودی ایماء پر نواز حکومت نے جس طرح الیکشن کمیشن کو زیر عتاب لا کر جھنگ کے حلقے این اے 89پر شیخ اکرم کے انتخاب کو کالعدم اور ایک کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیا ہے اس کہ قومی سطح پرسنگین نتائج برآمد ہو نگے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، کنونشن کی تیاری کیلئے اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین کنونشن سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی کابینہ ارکان سمیت کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام سربراہان نے شرکت کی اور کنونشن کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سالانہ تین روزہ کنونشن گیارہ سے تیرہ اپریل تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ضلعی سیکرٹری جنرل کابینہ سمیت، شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کنونش جامعہ امام صادق جی نائن کراچی کمپنی میں ہوگا۔ کنونشن کے شرکاء جمعرات سے پہنچنا شروع ہوجائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ کنونشن کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔

وحدت نیوز(پنجاب) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری اور سیکرٹری امور شہدا سید اظہر کاظمی نےجنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع (ضلع لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں) کا دورہ جات کئے گئےاور ضلعی کابینہ کے اجلاسوں میں خصوصی شرکت کی گئی،ضلع میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ تنظیم سازی کے حوالے سے مفصل گفتگو کی گئی۔ضلعی کابینہ کے دوستوں کو کام تیز کرنے کی تاکید کی گئی۔ جبکہ مئی میں ضلعی شورٰی کے اجلاسوں کو یقینی بنانے کی تاکید ضلعی شورٰی کے اجلاس میں ضلع میں موجودیونین کونسلز کے پچاس فیصد یونین کونسز میں تنظیم سازی کو یقنی بنا کر اجلاس میں شامل کیا جائے۔یونٹس اور صوبے سے روابط کو مستحکم اور مضبوط بنائیں۔ضلعی کابینہ کے دوستوں کو ناصران ولایت کنونشن میں اپنی شرکت کو یقنی بنانے کی تاکید کی۔اس دوران ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے صوبے کے ضلعوں کے دوروں کو سراہا اور اس کو ضلعوں کو فعال اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی ناکامی سے تعبیر کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارہمدردی اور تعزیت پیش کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھماکہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کبھی سبی میں ٹرینوں کو نشانہ بنارہے ہیں تو کبھی سبزی منڈی اسلام آبادمیں دھماکہ کرکے اپنی وحشت و بربریت کا ثبوت دے رہے ہیں، ملک میں لاقانیت بڑھتی جارہی ہے جبکہ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے پر ہی سارا زور لگا رہی ہے، جعفر ایکسپریس اور سبزی منڈی میں شہید ہو نے والے دسیوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام  میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ  طالبان نوازحکومتی مشنری بھی برابر کی ذمہ دار ہے ۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے سوال کیا کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بلوچ کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے توکیا اب حکومت ان سے بھی مذاکرات کی سیج سجائے گی۔ ایسی بدعت کاآغا کیا جارہا ہے جس کے بعد جو گروہ بھی ہاتھوں میں اسلحہ لیکر کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات کی بات کی جائے گی، ان مذاکرات کی قانونی و آئینی کوئی اہمیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن دہشتگردوں کے منہ کو غیرملکی پیسہ اور انسانوں کا خون لگ گیا ہے وہ سوائے طاقت کی کوئی اور زبان نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات مذاکرات کا کھیل بند کیا جائے اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی جائے پوری قوم حکومت اور فو ج کے ساتھ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ مدارس کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی حکومت کو دس ماہ مکمل ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک وہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کرسکے۔ پوری قوم کو کنفیوژ کیا جارہا ہے۔ تحفظ پاکستان بل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر قومی اسمبلی سے بل کی منظور ی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، نوا زحکومت تمام سیاسی جماعتوں کوتحفظ پاکستان بل پر اعتماد میں لے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور حلقہ 12 کےکونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کا پکڑا جانا انتہائی خوش آئند ہے۔ علاقہ تھانہ اور اس کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے کہ اتنی جلدی مجرموں تک پہنچ کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ناجائز سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کرکے انصاف کے حصول کو لوگوں کیلئے مشکل بناتے ہیں۔ ایسے عناصر غنڈوں، قاتلوں اور ڈاکوؤں کی بےجا حمایت اور پشت پناہی کرکے علاقے میں بے راہ روی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ جن لوگوں کو زبردستی حراست سے چڑایا گیا، مسروقہ مال کا انہی کے گھر سے برآمد ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہم پہلے بھی لاقانونیت کی مذمت کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔ ایسے تمام عناصر کی مذمت کرتے ہیں، جو زور زبردستی سے قانونی کاروائیوں کی راہ میں حائل ہو کر انصاف کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ ہمارا متعلقہ تھانے اور اس کے عملے سے بھی مطالبہ ہے کہ اب انصاف کے حصول کیلئے برآمد شدہ مسروقہ مال کو جلد از جلد متاثرہ تاجروں کے سپرد کر دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور آئندہ ہر کسی کے پریشر میں آ کر چوروں، ڈاکوؤں اور قاتلوں کو رہا کرنا چھوڈ دے ورنہ عوام کا قانون نافذ کر نے والے اداروں سے اعتماد اٹھ جائیگا۔

وحدت نیوز(بلتستان) اسکردو کے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی قوم، تحریک یا تنظیم نظریات اور عمل کی بنیاد پر قائم رہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلیمن کے نظریات، پالیسیز اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر باقاعدہ مجلس وحدت میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت میں باقاعدہ شمولیت سے پہلے بھی میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی سے مسلسل رابطے میں تھا اور پہلے بھی مجلس وحدت کی فعالیت کا معترف تھا۔ میرے مجلس وحدت میں شمولیت کا مقصد الہٰی اہداف کی تکمیل کے لیے مل کر جدوجہد کرنا، مملکت عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور مظلومین و محرومین کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے حوالے سے پرامید بھی ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree